Author: فائزہ شاہ

  • معروف کشمیری رہنما شیخ عبدالعزیز کو بچھڑے 15 برس مکمل

    معروف کشمیری رہنما شیخ عبدالعزیز کو بچھڑے 15 برس مکمل

    لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب معروف کشمیری رہنما شیخ عبد العزیز کی15ویں برسی منائی جا رہی ہے، انہیں شہید عزیمت کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معروف کشمیری رہنماشیخ عبدالعزیز کو بچھڑے15 برس مکمل ہوگئے ، آج لائن آف کنٹرول کےدونوں طرف مردحر شیخ عبد العزیزکی15ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

    شیخ عبد العزیز1952میں ضلع پمپورمیں پیدا ہوئے ، وہ جموں و کشمیر پیپل زلیگ کے چیئرمین اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے ممتاز رہنما رہے۔

    کشمیریوں کےحق خودارادیت اوراقوام متحدہ کے زیراہتمام کشمیرمیں ریفرنڈم کے پُرزور حامی رہے جبکہ مسئلہ کشمیر پراصولی مؤقف سےپیچھےنہ ہٹنےپرزندگی میں بارہاپابند سلاسل بھی رہے۔

    11 اگست 2008 کو حریت کانفرنس نے کشمیریوں کی معاشی ناکہ بندی کیخلاف مظفرآباد چلوتحریک کی کال دی ، شیخ عبد العزیز کی قیادت میں نکلنےوالی عظیم الشان ریلی پر بھارتی فوج نےچھلا کے مقام پرگولیوں کی بوچھاڑکر دی۔

    جس میں زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے56برس کی عمرمیں شیخ عبد العزیز4کشمیریوں سمیت شہید ہوگئے، شیخ عبد العزیز کے جسد خاکی کو شہدا قبرستان سرینگرمیں دفنایا گیا۔

    شیخ عبدالعزیزکی تحریک آزادی کشمیرمیں قربانی کےاعتراف میں انہیں شہید عزیمت کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری  کا تعلق الیکشن سے نہیں،  مریم اورنگزیب

    چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کا تعلق الیکشن سے نہیں، مریم اورنگزیب

    اسلام آباد : وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری اوران کی چوری جو آج ثابت ہوئی، اس کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں قانونی تقاضے پورے ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی صرف 3پیشیوں میں پیش ہوئے اور قانون سے بھاگتے رہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وارنٹ لیجانےوالے پر یہ حملہ آور ہوجاتےتھے، چیئرمین پی ٹی آئی نےبیانیہ بنانے کی کوشش کی، سیشن کورٹ کا تفصیلی فیصلہ بھی آگیاہے، فیصلے میں کہاگیا چیئرمین پی ٹی آئی کو صفائی کا موقع دیا گیا، صرف گھڑیاں نہیں بلکہ دیگر چیزیں بھی ڈیکلیئرنہیں کی گئیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے جھوٹا بولا کہ میرا اس سے تعلق نہیں، انھوں نے چیئرمین پی ٹی آئی نے آج تک فارن فنڈنگ کا جواب بھی نہیں دیا، سائفر سے متعلق بھی ابھی تک کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کےخلاف فیصلے کا تعلق الیکشن سے نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرناہوتا تو پہلے کرچکے۔

    مریم اورنگزیب نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نےکہا میرے پاس کوئی ثبوت نہیں، وہ عدالتوں میں جھوٹ بولتے رہے، کہتے ہیں مجھے جواب جمع کرانے کا موقع نہیں دیا گیا،اصل گواہ کو پیش نہیں کیا گیا جھوٹے گواہان پیش ہوئے۔

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام مواقع ہونےکےباوجود جو جوابات جمع کرائےگئے وہ جھوٹ تھے، فارن فنڈنگ میں بھی انہوں نے بہت جھوٹ بولےتھے، فارم بی اور ٹیکس ریٹرن میں ڈیکلیئریشن میں جھوٹ بولے گئے، 17،18،19،20 کے گوشواروں میں 5 لاکھ روپے کا فرنیچر ڈیکلیئر کیا گیا، اس کے بعد انہوں نے کچھ بھی ڈیکلیئرنہیں کیا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ 3 گھروں میں انہوں نے 5لاکھ کا فرنیچر ڈیکلیئرکیا، 17،18،19،20میں نےدو بکریاں ڈیکلیئرکیں، خانہ کعبہ عکس کی گھڑی اورزیورات بھی ملے، یہ کیس عدالت میں بھی کوئی رسید نہیں دےسکیں۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کو صرف ایک چوری کا پتہ چلا ہے، فارن فنڈنگ کیس،سائفر جھوٹ کی سزا باقی ہے۔

    وفاقی وزیر نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی احتساب کے چیمپئن بنے ہوئے تھے، جب ان سے جواب مانگوں تو یہ ریاستی اداروں پرحملہ آور ہوتےہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے منصب کا غلط استعمال کیا، الیکشن اور ٹیکس فارم میں غلط بیانی کی۔

    انھوں نے واضح کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو حکومت نے گرفتار نہیں کیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو سیشن کورٹ نے سزا سنائی ہے، حکومت نے گرفتار کرنا ہوتا تو اپریل 2022 میں گرفتار کرتے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ اور سائفرکےحقائق عدالتوں میں آئیں گے، آج زمان پارک سے گرفتار ی ہوئی کوئی باہر نہیں نکلا، چور کو جیل اکیلے جانا ہوتا ہے، 9مئی کے واقعے کےبعدپی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی ان کی اصلیت پتہ چل گئی ہے۔

  • چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا

    چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا

    اسلام آباد : پولیس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا، چیئرمین پی ٹی آئی کی ادویات اور کپڑوں کا بیگ بھی روانہ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا ، گرفتاری کےبعدادویات اورکپڑوں کابیگ بھی روانہ کیا گیا ہے۔

    آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کواڈیالہ منتقل کرنےکیلئےصوبائی حکومت نےکوئی اطلاع نہیں دی، جیسےہی کوئی اطلاع ملتی ہے، اس کے مطابق انتظامات کریں گے۔

    دوسری جانب توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کے وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں، عدالت کی جانب سےآئی جی اسلام آباد اور سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل کو وارنٹ بھجوائے گئے۔

    جس میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید،ایک لاکھ روپےجرمانےکی سزا سنائی گئی ہے، جرمانہ ادانہ کرنےکی صورت میں مجرم کومزید 6ماہ قیدکاٹناہوگی۔

    وارنٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی جی کوچیئرمین پی ٹی آئی کوگرفتارکرکےاڈیالہ جیل بھجوانےکااختیاردیاجاتاہے، سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل کو اختیاردیاجاتاہےوہ مجرم کواڈیالہ جیل میں اپنی تحویل میں رکھیں۔

  • ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

    ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد : ڈیجیٹل مردم شماری کی منظوری کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہوگا،   منظوری کے بعد ڈیجیٹل مردم شماری کانوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا 50واں اجلاس آج ہوگا، مشترکہ مفادات کونسل میں ساتویں مردم شماری کی منظوری دی جائے گی۔

    وزیراعظم شہباز شریف مشترکہ مفادات کونسل کی صدارت کریں گے، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ، سیکرٹری بلوچستان سمیت وزیرخزانہ اسحاق ڈار، قمرزمان قائرہ شریک ہوں گے۔

    مشترکہ مفادات کونسل میں ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج پیش کئے جائیں گے ، بیوروشماریات سے کمشنر سینسس، چیف شماریات بیورو و دیگر حکام پہنچ گئے۔

    وزارت منصوبہ بندی و ترقی ڈیجیٹل مردم شماری کے حوالے کونسل کو بریفنگ دے گی ، جس کے بعد نئی ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت ملکی مجموعی آبادی کی منظوری دی جائے گی۔

    سی سی آئی کی منظوری کے بعد ڈیجیٹل مردم شماری کانوٹیفکیشن جاری ہوگا ، ڈیجیٹل مردم شماری کا نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کے حوالے کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن کی روشنی میں نئی حلقہ بندیاں کرنے کا پابند ہوگا، الیکشن کمیشن 4 سے 6 ماہ میں نئی حلقہ بندیاں کرنے کا پابند ہوگا، نئی حلقہ بندیوں کے بعدعام انتخابات کا انعقاد ممکن ہوسکے گا۔

  • کراچی : خاتون کو ہراساں کرنے  والے ملزم کی تلاش ، پولیس نے اہم فیصلہ کرلیا

    کراچی : خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی تلاش ، پولیس نے اہم فیصلہ کرلیا

    کراچی : پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی تلاش  کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سمن آباد میں خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے پر سینٹرل پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے کہا ہے کہ ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج نادرا کو بھیج دی گئی، فیشیل ریکیگنیشن ٹیکنالوجی کی مد دسے ملزم کی شناخت کریں گے۔

    معروف عثمان کا کہنا تھا کہ ملزم کا چہرہ شناخت ہوتے ہی اس کی پوری فیملی کی تفصیلات سامنے آجائے گی ،ملزم کا خاکہ اس لئے نہیں بنوایا کہ فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح ہے۔

  • پاک فوج کے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال مکمل  ، شہدا کی پہلی برسی

    پاک فوج کے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال مکمل ، شہدا کی پہلی برسی

    پاک فوج کے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال مکمل ہوگیا ، المناک حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی، بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئرمحمد خالدشہید ہوگئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال بیت ہوگیا، المناک حادثے میں کورکمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی، بریگیڈیئر امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، پائلٹ میجرسعید احمد، میجرمحمد طلحہ اور نائیک مدثر فیاض شہید ہوئے تھے۔

    یکم اگست دوہزار بائیس کو لسبیلہ کےمقام پرپاک فوج کی جانب سےسیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ہیلی کاپٹرروانہ کیا گیا، ریسکیومشن کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کررہے تھے۔

    موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر حادثے کا شکارہوا، اس دردناک حادثے نے ہرآنکھ اشک بارکر دی جب کہ ملک کی فضا کئی دن تک سوگواررہی۔

    کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی شہید انتہائی پروفیشل آفیسر تھے اور پاک فوج میں اہم ترین عہدوں پرتعینات رہے ، نومبر2020 میں انہیں تھری اسٹارجنرل کےعہدےپرترقی دی گئی جبکہ اس سے قبل دسمبر 2020 میں کورکمانڈرکوئٹہ تعینات کیا گیا تھا۔

    پاک فوج ملک وقوم کی ہرمشکل گھڑی میں ہرممکن مدد کیلئے ہر دم تیار رہی ہے اور رہےگی اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

  • اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر

    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر

    لاہور : اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے درخواست دائر کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اسکینڈل کے معاملے کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

    مشکور حسین نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں افسوسناک اسکینڈل سامنے آیا ، منشیات،نازیباب ویڈیوزاسکینڈل میں یونیورسٹی چیف سیکیورٹی افسرکوگرفتار کیا گیا۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ معاملہ انتہائی حساس ہے،انکوائری کیلئےجوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے اور معاملے کی پیش رفت رپورٹ طلب کر کےخودتحقیقات کی نگرانی کی جائے۔

  • ایم کیو ایم کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ ملنا مشکل بن گیا

    ایم کیو ایم کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ ملنا مشکل بن گیا

    کراچی : اپوزیشن لیڈر کے معاملے پر جی ڈی اے اور ایم کیو ایم میں ڈیڈ لاک برقرار ہے ، جی ڈی اے کے کسی رکن نے ایم کیو ایم کی اپوزیشن لیڈرکےلئےحمایت نہیں کی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کواپوزیشن لیڈر کا عہدہ ملنا مشکل بن گیا ، جی ڈی اے اور ایم کیو ایم میں ڈیڈ لاک برقرار ہے، جی ڈی اےکے کسی رکن نے ایم کیو ایم اپوزیشن لیڈر کیلئے حمایت نہیں کی۔

    ایم کیو ایم کے 20 ارکان نے اپوزیشن لیڈر کیلئے درخواست اسپیکرکوجمع کرادی ہے ، حلیم عادل کی بطور اپوزیشن لیڈرتعیناتی کے وقت 59 اراکین کے دستخط تھے۔

    حلیم عادل کوہٹانےکیلئے ایم کیو ایم صرف 20 ارکان کی حمایت حاصل کرسکی ، اسمبلی رولز شق26کے تحت اپوزیشن لیڈرکو اپوزیشن بینچز کی اکثریت درکار ہے۔

    اسپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج دُرانی نے درخواست پر فیصلہ رولز کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • فردوس عاشق اعوان کا  پرویز خٹک  کو مشورہ

    فردوس عاشق اعوان کا پرویز خٹک کو مشورہ

    اسلام آباد : استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے پرویز خٹک کو مشورہ دیا کہ ہم خیال آزاد گروپ بنانے کی بجائے ہمارے ساتھ آئیں تاکہ قومی سطح پرہم خیال سوچ اکٹھی ہو۔

    تفصیلات کے مطابق استحکامِ پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ استحکامِ پاکستان پارٹی 9مئی واقعات کے بعد سامنےآئی ہے، آئی پی پی انتشار،دہشت گردی،جلاؤگھیراؤ کے حق میں نہیں، پارٹی کو اپنی جگہ بنانےکےلیے کچھ وقت لگےگا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سب کو پتا ہےآئی پی پی کامستقبل کی سیاست میں اہم کردارہوگا، حلقوں میں جو عوام کےمسائل کوسمجھے گا اسےٹکٹ دیں گے،آئی پی پی عوام کےمسائل کے حل کاطریقہ کارلائے گی۔

    رہنما استحکامِ پاکستان پارٹی نے کہا کہ ہماری پارٹی کےدروازےمحب وطن رہنماؤں کےلیے کھلےہیں، پرویزخٹک سنجیدہ یاستدان ہیں،کےپی میں ان کی اہمیت ہے، وہ سیاسی ماحول کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں امن قائم کرنےکی کوششیں جاری ہیں ، کے پی میں چور دروازے سے حکومت آنے سے امن کو خطرہ ہوگا۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پرویزخٹک ہم خیال لوگوں کو ملاکرپلیٹ فارم بنائیں تویہ ان کا حق ہے لیکن پرویزخٹک ہم خیال آزاد گروپ بنانےکی بجائے ہمارے ساتھ آئیں، تاکہ قومی سطح پرہم خیال سوچ اکٹھی ہو۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت مشکلات کا شکار ہے، سیاسی عدم استحکام ہے، ریاست اور سیاست اکٹھی ہوں تو پاکستان کے مسائل حل ہوں گے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ریاست کچھ اور سوچے اور سیاستدان کچھ اور، ہمیں ریاست کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر چلنا چاہئے۔

  • وہ وقت بھی آئے گا جب ہم دوسروں کو قرض دیں گے، وزیراعظم

    وہ وقت بھی آئے گا جب ہم دوسروں کو قرض دیں گے، وزیراعظم

    تورغر : وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دن رات ڈیفالٹ کیلئے دعائیں کرنے والوں کے خواب دفن ہوگئے ، وہ وقت بھی آئے گا جب ہم دوسروں کو قرض دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع تورغر کے دورے کے دوران قبائلی عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک کی سیاسی قیادت پاکستان کی ترقی پریقین رکھتی ہے، اگر ملکی ادارے اور ان کے سربراہ فیصلہ کرلیں پاکستان کی تقدیربدلنی ہےتوکوئی رکاوٹ نہیں بن سکتا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سب ملکر محنت کریں تو پاکستان کو قرضے لینےکی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ وقت بھی آئےجب ہم دوسروں کو قرضےدیں گے، کام کرنے کا حوصلہ اورجذبہ ہوگاتو پاکستان دیگر ممالک سے آگے نکل جائے گا۔

    سوئیڈن واقعے پر وزیراعظم نے کہا کہ آج پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس بلایاہے، دنیاکوبتائیں گےقرآن کریم کی بےحرمتی برداشت نہیں، ایسی حرکت کرنیوالےسیدھےہوجائیں ورنہ امت مسلمہ سیسہ پلائی دیواربن جائےگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عدلیہ،افواج پاکستان،سپہ سالار،سیاسی قیادت سب کوملکرپاکستان کوآگےلیکرجاناہوگا، نوازشریف کی لیڈرشپ میں پاکستان نےترقی کی، 2018کےبعدسب جانتےہیں کہ پاکستان کیساتھ کیا ہوا۔

    آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے شہباز شریف نے کہا کہ ہم نےبڑی مشکل سےآئی ایم ایف کاپروگرام کیا، آئی ایم ایف کاپروگرام کوئی مٹھائی نہیں ہے ۔ پاکستان کےمخالفین ڈیفالٹ کیلئےدن رات دعائیں کررہےتھے، اللہ نےان مخالفین کاخواب دفن کردیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا شکرگزارہوں جنہوں نےمیری معاونت کی، آرمی چیف نےیواےای،سعودی عرب سے3ارب ڈالرلیکردیئے۔