Author: فائزہ شاہ

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس : سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی جائے گی

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس : سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی جائے گی

    اسلام آباد : پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا ، جس میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج سہہ پہر 3بجے ہو گا ، اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    جس کے تحت اجلاس میں سویڈن واقعے پر قومی لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف تحریک پیش کی جائے گی، وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی تحریک پیش کریں گے۔

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی جائے گی۔

    گذشتہ روز سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے مذموم عمل پر پاکستان نے سویڈن کے ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کرکے دل خراش واقعے پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔

    یاد رہے دو روز قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے سویڈن میں قرآن پاک کی ہونے والی بے حرمتی کے خلاف 7 جولائی کو ’یوم تقدس قرآن‘ منانے کا اعلان کیا تھا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ جمعہ کو سویڈن واقعے کے خلاف ملک گیر احتجاج ہوگا، تمام جماعتوں اور عوام کو احتجاج میں شرکت کی اپیل ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم ایک زبان ہو کر شیطانی ذہنوں کو پیغام دے گی، جمعہ کو سویڈن واقعے کی مذمت میں ملک گیر احتجاجی ریلیاں نکالیں۔

    خیال رہے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج اورمظاہروں کاسلسلہ جاری ہے، مسلمان ریاستوں اورعوام کی جانب سےشدید غم وغصےکا اظہارکیاجارہا ہے۔

  • وزیراعظم نے تورغر بونیر شاہراہ ، رابطہ سرنگ اور آر سی سی پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیراعظم نے تورغر بونیر شاہراہ ، رابطہ سرنگ اور آر سی سی پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    تورغر : وزیراعظم شہباز شریف نےتورغر بونیرشاہراہ، بونیر کڑاکڑ رابطہ سرنگ اور تورغر بنیرآرسی سی پل کا سنگ بنیاد رکھ دیا اور کہا ضلع تورغرمیں ترقی کانیادورشروع ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے ضلع تور غر کادورہ کیا، جہاں انھوں نے تورغر بونیرشاہراہ، بونیر کڑاکڑ رابطہ سرنگ اور تورغر بونیرآر سی سی پل کا سنگ بنیاد رکھا۔

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ، مشیروزیراعظم انجینئر امیر مقام اور کیپٹن (ر) صفدر بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

    کیپٹن(ر) صفدر نے وزیراعظم شہبازشریف کو مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، جس کے بعد وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع تورغرمیں ترقی کانیادورشروع ہوگا، نوازشریف نےاپنےدورمیں یہاں تاریخی منصوبےشروع کئے لیکن سابقہ حکومت نےمنصوبوں کوسردخانےمیں ڈال دیاتھا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کےمنصوبوں کوآگےبڑھایاجارہاہے، بجٹ میں منصوبوں کےلیےرقم مختص کردی ہے، وفاقی حکومت منصوبوں کی تکمیل میں صوبوں کی معاونت کرے گی۔

  • ماہر معاشیات  نے آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کا فارمولا بتادیا

    ماہر معاشیات نے آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کا فارمولا بتادیا

    اسلام آباد : ماہر معاشیات عزیر یونس نے آئی ایم ایف کے چنگل سے نکلنے کا فارمولا بتاتے ہوئے کہا کہ اشرافیہ کو ساڑھے 17 ارب ڈالر مراعات ملتی ہے ، مراعات ختم کرنی ہوں گی ورنہ مسئلہ برقرار رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ماہرمعاشیات عزیر یونس نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے آئی ایم ایف معاہدے کے بعد دیوالیہ کی بات توٹل گئی، حکومت سالانہ ساڑھے17ارب ڈالر مراعات میں دیتی ہے، جب تک مراعات کم نہیں کی جائیں گی مسئلہ رہے گا۔

    عزیریونس کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کو راضی نہیں ہے، اشرافیہ نے ملک پر قبضہ کررکھا ہے، معاشی استحکام کیلئے اصلاحات کی ضرورت ہے۔

    ماہرمعاشیات نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس پرچوری پرچوری کی جاتی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں، لوگوں کو پکڑنے کے بجائےصرف قرض لیتے رہیں گے تو کام نہیں چلے گا، ہمیں زرعی شعبے میں اصلاحات لانا ہوں گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو غذائی قلت کے ساتھ ساتھ مہنگائی کا مسئلہ ہے، خوراک کی کمی کابحران بیروزگاری اور مہنگائی کو جنم دیتا ہے، سامنے کی سیدھی سیدھی چیزوں کوٹھیک کرلیں تو معاملہ ٹھیک ہوسکتا ہے۔

  • اسحاق ڈار کا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 18 سے 20 روپے کمی کا دعویٰ

    اسحاق ڈار کا اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 18 سے 20 روپے کمی کا دعویٰ

    اسلام آباد : وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 18 سے 20 روپے کمی کا دعویٰ کردیا اور کہا ڈالر 270 سے 272 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 29.4 فیصد پر ہے جبکہ مئی 2023 میں یہ مہنگائی کی شرح 38 فیصد پر تھی۔

    اسحاق ڈار نے بتایا کہ ایک بجے تک 100 انڈیکس میں 2334پوائنٹس کا اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر 270 اور272روپے پر آ گئی۔

  • ہیومن رائٹس واویلے کے پیچھے 9 مئی کے سہولت کار اور منصوبہ ساز نہیں چھپ سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کردیا

    ہیومن رائٹس واویلے کے پیچھے 9 مئی کے سہولت کار اور منصوبہ ساز نہیں چھپ سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کردیا

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ ہیومن رائٹس واویلے کے پیچھے 9 مئی کے سہولت کار اور منصوبہ ساز نہیں چھپ سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بیرون ملک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق پراپیگنڈے کے حوالے سے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہیومن رائٹس خلاف ورزی کا بیانیہ پاکستان کیخلاف بنایا جاتا رہا ہے، جب بھی ایسا بیانیہ بنایا جاتا ہے اس میں اصل آواز بیرون ملک سےاٹھتی ہے۔

    میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کو مختلف طریقوں سے چلایا جارہا ہے، سوشل میڈیاپربیٹھ کرپرانی ویڈیوز اور تصاویرڈالی جاتی ہیں، تاکہ لوگوں میں تاثر پھیلے ریاست پاکستان دیکھو کیا کر رہی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پوشیدہ روابط یا پیسےکی بنیادپرباہربیٹھےمخصوص لوگ یا باہر بیٹھی ایجنسیز،این جی اوزسے بیانات دلائے جاتے ہیں، حکومت بخوبی آگاہ ہے غیرملکی سفارت خانے اور ذرائع ابلاغ کو بریف بھی کیا جاتا ہے۔

    میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ہیومن رائٹس وائلیشن کا واویلا مچایا جا رہا ہے، جن ممالک میں جاکرکہاجارہاہےخلاف ورزی ہورہی ہے ان کے ماضی پر نظر ڈالیں، ان جیسےبلوائیوں اورشرپسندوں سے وہ ممالک کیسے نمٹتے ہیں، ہیومن رائٹس واویلے کے پیچھے 9مئی کے سہولت کار،منصوبہ ساز نہیں چھپ سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیاکہ ہمیں چاہئے جھوٹ کی کرنسی کوختم کریں، سچ چاہے جتنا بھی کڑواہوہضم کرنےکی صلاحیت پیداکریں۔

  • سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس میں اہم پیشرفت

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس میں اہم پیشرفت

    اسلام آباد : احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ 10 جولائی کو سنایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    احتساب عدالت کے جج محمد بشیر 10 جولائی کو فیصلہ سنائیں گے، نیب نے ایل این جی ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی ہے۔

    نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعدیہ کیس ایف آئی اےکادائرہ اختیارہے، ریفرنس اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کا دائرہ اختیار ہے۔

    احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹرسمیت دیگر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    یاد رہے ایل این جی ریفرنس میں ملزمان نے نیب آرڈیننس کے تحت عدالتی دائرہ اختیار چیلنج کررکھا تھا۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سالانہ ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے کی اسکیم پر ڈیڈلاک برقرار

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سالانہ ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے کی اسکیم پر ڈیڈلاک برقرار

    اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سالانہ ایک لاکھ ڈالر پاکستان لانے کی اسکیم پر ڈیڈلاک برقرار ہے، آئی ایم ایف پاکستان کے مؤقف سے مطمئن نہ ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو منانے کیلئے پاکستانی معاشی ٹیم کی سرتوڑ کوششیں جاری ہے، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان طویل ورچوئل میٹنگ ہوئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سالانہ ایک لاکھ ڈالرپاکستان لانے کی اسکیم پر ڈیڈلاک برقرار ہے، آئی ایم ایف تاحال اسکیم پر پاکستانی مؤقف سے مطمئن نہ ہوا۔

    پاکستان کی معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف کو بجٹ کی منظوری اور ترامیم سے آگاہ کرتے ہوئے بریفنگ میں بتایا کہ ٹیکس آمدن مزید 215 ارب روپےبڑھاکر 9415 ارب روپے کردی گئی۔

    آئی ایم ایف کو نان ٹیکس آمدن بڑھانے کےلیے لیوی بڑھانے ، نئے ٹیکسز، بجٹ منظوری اور شرائط پر عملدرآمد سے متعلق آگاہ کیا۔

    معاشی ٹیم نے آئی ایم ایف حکام کو اسٹاف لیول معاہدے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ سخت معاشی پالیسیوں جیسے اقدامات پرعملدرآمد کیا ، جس پر آئی ایم ایف نے کوششوں کو سراہا۔

    ایک لاکھ ڈالر کی اسکیم پر بجٹ میں بات نہ ہونے پر آئی ایم ایف نے وضاحت مانگ لی، معاشی ٹیم آج کےورچوئل مذاکرات میں ایک لاکھ ڈالرکی اسکیم پر وضاحت دے گی، باہمی مشاورت سےآئی ایم ایف سے آج بھی ورچوئل مذاکرات جاری رہیں گے۔

    معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ ، سیکرٹری خزانہ امداد بوسال سمیت چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد اور ان کی ٹیم نے ورچوئل میٹنگ میں شرکت کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ایکسٹرنل فنانسنگ پربھی آئی ایم ایف کے ساتھ رعایت کی بات چیت کی گئی، آج کی ورچوئل میٹنگ میں بات چیت مثبت رہی تو معاہدےکی طرف بڑھ سکتے ہیں۔

  • پاکستان نے روس کو بڑی پیشکش کردی

    پاکستان نے روس کو بڑی پیشکش کردی

    اسلام آباد : وزیر تجارت نوید قمر نے کہا کہ پاکستان نے روس کو بارٹر معاہدے کی پیشکش کی ہے، پاک روس بارٹرٹریڈسےڈالرسمیت غیرملکی کرنسیوں پر انحصار کم ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور روس کے درمیان بڑھتے اقتصادی تعلقات کے حوالے سے وزیرتجارت نویدقمر نے کہا کہ پاکستان نے روس کو بارٹر معاہدے کی پیشکش کی ہے۔

    نوید قمر نے بتایا کہ پاکستان روس تجارتی ٹرن اوورگزشتہ موسم گرماکےبعدبڑھ گیاہے اور پاک روس دوطرفہ تجارت34 فیصدبڑھ کر760.5ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ سال دونوں ممالک میں تجارتی حجم567.5ملین ڈالرتھا۔

    روس پر امریکی پابندیوں کی وجہ سےمشکلات ہیں، پاک روس بارٹرٹریڈسےڈالرسمیت غیرملکی کرنسیوں پرانحصارکم ہوگا، ہم نے مخصوص ممالک میں کمپنیوں کیلئے بارٹرمعاہدے شروع کیے ہیں۔

  • نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں فنی خرابی: نیشنل گرڈ سستی بجلی کے 5 ارب یونٹ سے محروم

    نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں فنی خرابی: نیشنل گرڈ سستی بجلی کے 5 ارب یونٹ سے محروم

    لاہور : نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں فنی خرابی کے باعث ایک سال کے دوران نیشنل گرڈ سستی بجلی کے 5 ارب یونٹ سے محروم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ میں فنی خرابی ایک سال بعد بھی دور نہ ہوسکی ، ذرائع نے بتایا کہ ایک سال کے دوران نیشنل گرڈ سستی بجلی کے 5 ارب یونٹ سے محروم ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور پروجیکٹ کی بندش سے قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان کا سامنا ہے ، نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ آزاد کشمیر میں اپریل 2018 میں تعمیر کیا گیا تھا۔

    نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی ایک سرنگ میں گزشتہ سال کریک آگئے تھے ، جس کے بعد نیلم جہلم پاور پروجیکٹ میں فنی خرابی کا وزیر اعظم نے بھی نوٹس لیا تھااور خرابی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کے احکامات بھی جاری کئے تھے۔

    نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی پیداواری صلاحیت 969 میگاواٹ ہے ، ترجمان نے بتایا ہے کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے، پاور پروجیکٹ جولائی کے آخر میں پیداوار شروع کردے گا۔

  • سمندری طوفان ‘بپر جوائے’  : سندھ کے 4 ایئر پورٹس سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا

    سمندری طوفان ‘بپر جوائے’ : سندھ کے 4 ایئر پورٹس سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا

    کراچی : سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر سول ایوی ایشن نے محفوظ فلائٹ آپریشن سے متعلق ایک اور نوٹم جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے کے پیش نظر سندھ کے چار ایئر پورٹس سے متعلق اہم فیصلہ کرلیا گیا، طوفان کے دوران محفوظ فلائٹ آپریشن سے متعلق سی اے اے نے ایک اور نوٹم جاری کردیا۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی ائیرپورٹ پر محفوظ فلائٹ آپریشن جاری رکھنے کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ سندھ کے چار ایئرپورٹس پر طوفان کے دوران پروازوں کی لینڈنگ سے متعلق بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے ، کراچی، سکھر، نواب شاہ اور موہن جودڑو ائیرپورٹ پر لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی۔

    ایئرپورٹس پر تیس ناٹس سے زیادہ ہوا کی صورت میں لینڈنگ اور ٹیک آف کی اجازت نہیں ہوگی، سی اے اے نے سمندری طوفان سے متعلق تازہ نوٹم جاری کرکے تمام ایئرلائنز کو آگاہ کر دیا ہے۔

    خیال رہے سمندر ی طوفان بیپر جوائے پاکستان کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا، اس وقت طوفان کراچی سے 230کلو میٹر اور ٹھٹھہ سے 235 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ طوفان کے اطراف ولاقوں مین ہوا کی رفتار 150 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی، طوفان کے باعث سمندری لہروں کی اونچائی 25 سے 30 فٹ ہے۔

    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا تھا کہ طوفان کا آج دوپہر کیٹی بندر اور بھارتی گجرات سےگزرنےکا امکان ہے، جس کے باعث تیز آندھی، بارش ہوسکتی ہے۔