Author: فائزہ شاہ

  • سمندری طوفان : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ایمرجنسی نافذ

    سمندری طوفان : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ایمرجنسی نافذ

    کراچی : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں سمندری طوفان بپرجوائے کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان کے پیش نظر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور عملے کی چھٹیاں منسوخ کرکے نگرانی کیلئے سات فوکل پرسن تعینات کر دیے گئے۔

    انتہائی مخدوش قرار دی گئی چالیس میں سے دس عمارتوں کو خالی کرا کر سیل کر دیا گیا جبکہشہر کے مختلف علاقوں میں ایس بی سی اے کی ٹیمیں مخدوشد عمارتوں کو سیل اور خالی کرانے میں مصروف عمل ہیں۔

    یاد رہے کراچی میں سمندری طوفان کے پیش نظر ضلع جنوبی کے پچپن خاندانوں کو مخدوش عمارتوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو مخدوش عمارتوں کے متعلق بتایا گیا تھا کہ آرام باغ سے اٹھائیس، لیاری سے چوبیس، گارڈن سے دو اور صدر سے ایک خاندان کو مخدوش عمارتوں سے نکالا گیا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی پولیس سمیت ڈاکٹرز، ڈیزاسٹرمینجمنٹ اور دیگر اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

  • کراچی میئر کا الیکشن : جماعت اسلامی نےانتخابی عمل پر اعتراض اٹھادیا

    کراچی میئر کا الیکشن : جماعت اسلامی نےانتخابی عمل پر اعتراض اٹھادیا

    کراچی : کراچی میئر کے الیکشن میں جماعت اسلامی نے 33 غیر حاضر ارکان کو پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے انتخاب کا عمل جاری ہے ، جماعت اسلامی نے میئر کے انتخابی عمل پر اعتراض اٹھادیا۔

    جماعت اسلامی نے 33 غیر حاضر ارکان کو پیش کرنے کا مطالبہ کردیا ، الیکشن کمیشن نےاعتراض نوٹ کرلیا۔

    خیال رہے میئر کے لئے پیپلز پارٹی کے مرتضیٰ وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ ڈپٹی میئر کیلئے پیپلزپارٹی کے سلمان عبداللہ مراد اور جماعت اسلامی کے سیف الدین ایڈووکیٹ میدان میں ہیں۔

    دونوں جماعتیں اپنے اپنے امیدوار کی کامیابی کیلئے پُرامید ہیں، انتخاب شو آف ہینڈز سے ہوگا۔

    آرٹس کونسل کراچی آڈیٹوریم کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے اورسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

    ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے تین سو بتیس ارکان وقت پر پہنچ گئے جبکہ چونتیس ارکان غیرحاضرہیں۔۔ کے ایم سی کے تین سو چھیاسٹھ ارکان کو ووٹ کاسٹ کرنا تھا۔

    سٹی کونسل میں پیپلزپارٹی کے 155 اور جماعت اسلامی کے ارکان کی تعداد133 ہے، پی ٹی آئی باسٹھ ، مسلم لیگ نون چودہ ، جے یو آئی چار اور تحریک لبیک کی ایک نشست ہے۔

    میئرکے انتخاب کے لیے پیپلز پارٹی کو مسلم لیگ نون اور جمعیت علمائے اسلام ف کی حمایت حاصل ہے جبکہ ووٹنگ میں حصہ لینے کیلئے فردوس شمیم نقوی سمیت پی ٹی آئی کے تین ارکان کو بکتربند میں آرٹس کونسل پہنچادیا گیا ہے۔

  • سمندری طوفان‌:  پنجاب میں بھی تمام ادارے ہائی الرٹ

    سمندری طوفان‌: پنجاب میں بھی تمام ادارے ہائی الرٹ

    لاہور : پی ڈی ایم اے پنجاب نے سمندری طوفان کے پیش نظر تمام اداروں و ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سمندری طوفان کے باعث آندھی اور بارش کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے تمام اداروں و ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایات ‏جاری کردی۔

    ریلیف کمشنر پنجاب کی ہدایت پر صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت ‏جاری‎ ‎کیا گیا۔

    پی ڈی ایم اے‎ ‎کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان 14 جون کی صبح تک مزید شمال کی جانب بڑھے ‏گا، ‎سمندری طوفان کی وجہ سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں 14 جون سے داخل ہونے کا امکان ہے۔‎

    ‎جس کے باعث‎ ‎لاہور ، اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین اور نارووال میں آندھی اور گرج چمک ‏کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔‎

    پی ڈی ایم اے‎ نے بتایا کہ ‎اسی دوران مری کے پہاڑی علاقوں ‏میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے جبکہ پنجاب میں آندھی اور جھکڑ کے باعث کھڑی فصلوں اور کمزورسٹرکچر کو شدید نقصان کا خطرہ ‏ہے، ‎کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔

    ‎ ‎ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران قریشی نے کہا ‏ہے کہ تمام اضلاع بروقت انتظامات مکمل کریں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہیں۔‎ ‎متعلقہ اضلاع عملے کی شفٹ وائز 24 گھنٹے ‏ڈیوٹیاں تفویض کی جائیں۔

  • حافظ نعیم الرحمان کے میئر کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع، کل ‘تحفظ کراچی مارچ’ کا اعلان

    حافظ نعیم الرحمان کے میئر کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع، کل ‘تحفظ کراچی مارچ’ کا اعلان

    کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کل کراچی میں شارع قائدین پر ‘تحفظ کراچی مارچ’ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے میئر کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ، اس موقع پرمنتخب یوسی چیئرمین کی بڑی تعدادموجودتھی

    اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میئرکراچی کےلیےکاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، میئرانتخاب کا جو طریقہ رکھا گیا ہے اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کیاہے۔

    امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 5 چیئرمین گرفتارہیں، الیکشن کمیشن کی ہدایت کےمطابق رہا نہیں کیا گیا اور آج رات کی تاریکی میں مزید2چیئرمینزکولاپتہ کردیا ہے، جس نے ووٹ ڈالنا ہے اس کو ہی اٹھالیا جائے تو پھر یہ الیکشن کیسے؟

    انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والے جمہوریت کے چیمپئن بنتے ہیں، کل ملک بھرمیں یوم احتجاج منایا جائے گا، کل کراچی میں شارع قائدین پر تحفظ کراچی مارچ کیا جائے گا۔

  • پاکستان نے آئندہ بجٹ کے ابتدائی خدوخال اور تجاویز آئی ایم ایف سے شیئر کر دیں

    پاکستان نے آئندہ بجٹ کے ابتدائی خدوخال اور تجاویز آئی ایم ایف سے شیئر کر دیں

    اسلام آباد : پاکستان نے آئندہ بجٹ کے ابتدائی خدوخال اور تجاویز آئی ایم ایف کے حوالے کر دیں، آئی ایم ایف بجٹ تجاویز کا جائزہ لے کر پاکستانی حکام سے بات چیت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ کے ابتدائی خدوخال اور بجٹ تجاویزآئی ایم ایف سے شیئرکر دی گئیں ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف بجٹ کا جائزہ لے کر وزارت خزانہ حکام سےبجٹ پربات چیت کرےگا، تجاویزمیں ایف بی آراہداف،قرضوں کی ادائیگیوں سمیت اہم اہداف کی تجاویز شیئر کی گئیں۔

    وزارت خزانہ نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں قرض اورسود کی ادائیگیوں کیلئے 7600 ارب تک مختص کرنےکی تجویز دی گئی اور بجٹ میں دفاعی اخراجات1700 ارب سے زائد رکھنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے نان ٹیکس آمدن کے ذریعے 2500ارب روپے اکٹھے کرنے کی تجویز شیئرکی گئی ، اسٹیٹ بینک منافع 9 سو ارب اورپی ڈی ایل سے 750 ارب روپے اکٹھے کئےجائیں گے۔

    آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سبسڈیزمد میں1300 ارب مختص کرنے کی تجویز آئی ایم ایف کو دی گئی ہے۔

    وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کیلئے وفاقی بجٹ کاخسارہ جی ڈی پی کا 6.4 فیصدرہ سکتا ہے جبکہ وفاق اور صوبوں کا بجٹ خسارہ4.8سے 5فیصد تک رکھنے کاتخمینہ لگایاگیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی اسٹیٹ بینک حکام سے آئندہ مالی سال کیلئے فنانسنگ پر بھی بات چیت جاری ہے ، وزارت خزانہ حکام آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ سے قبل معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

    وزارت خزانہ نے کہا کہ اسٹاف لیول معاہدے کو منظوری کیلئے آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کو بھجوا دیا جائے گا،موجودہ پروگرام مکمل ہوتے ہی پاکستان اگلے پروگرام کے لئے مذاکرات شروع کرنا چاہتا ہے۔

  • عمران خان نے  عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوادیا

    عمران خان نے عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہر جانے کا نوٹس بھجوادیا

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا، وزیر صحت نے پریس کانفرنس میں عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میڈیا سے شیئر کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے وزیر صحت عبدالقادرپٹیل کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا گیا۔

    عمران خان نے عبدالقادرپٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا، نوٹس چیئرمین تحریک انصاف کےوکیل ابوذرسلمان نیازی کی جانب سے بھجوایا گیا۔

    نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبدالقادرپٹیل15روز میں اپنےبیہودہ الزامات واپس لیں اور فوری چیئرمین تحریک انصاف سےغیرمشروط معافی مانگیں۔

    نوٹس میں کہا ہے کہ عبدالقادرپٹیل 10 ارب بطورہرجانہ اداکریں جسےشوکت خانم اسپتال میں جمع کرایاجائےگا، اگر معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے۔

    یاد رہے وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے پریس کانفرنس میں عمران خان کی میڈیکل رپورٹ میڈیا سے شیئر کی تھی، جس میں اہم انکشافات کئے گئے تھے۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں لکھا ہے کہ عمران خان کے دماغی توازن پر سوالیہ نشان ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کی دماغی حالت ہی ٹھیک نہیں ہے۔

    وزیر صحت نے کہا تھا کہ قوم سے اپیل ہے اپنے بچوں کو اس عمران خان کے حوالے نہ کریں، پاگل سے لین دین ہی نہیں کرنی چاہیے۔

    وزیر صحت کا کہنا تھا کہ یورین رپورٹ کے مطابق عمران خان منشیات کا استعمال کرتے رہے، رپورٹ میں منشیات کے استعمال کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • وزیراعظم  شہباز شریف  پشاور پہنچ گئے،  ریڈیو پاکستان کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے، ریڈیو پاکستان کا دورہ کریں گے

    پشاور : وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کریں گے ، جہاں انھیں ریڈیوپاکستان کی عمارت کو نقصان اوربحالی کےکاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف پشاور پہنچ گئے، دورہ پشاور کے دوران شہبازشریف ریڈیو پاکستان کا دورہ کریں گے ،جہاں انھیں ریڈیو پاکستان کی عمارت کونقصان اوربحالی کے کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔

    وزیراعظم گورنر ہاؤس بھی جائیں گے ، جہاں ان کوامن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت بھی وزیرِ اعظم سے ملاقات کرے گی۔

    گذشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے عظمت شہدا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نو مئی کو ملک میں ریڈ لائن کراس کی گئی،ذمہ داروں کو معافی نہیں ملے گی اور گناہ گار کو چھوڑیں گے نہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے کارکنوں کو شرپسندی کی تربیت دی، اکسانے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے، کوئی کوتاہی کروں گا،نہ برداشت کروں گا۔

    انھوں نے مزید کہا تھا کہ شہدا کی تکریم پر آنچ نہیں آنے دیں گے ،پاکستان کی بقا شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہے،شہدا نے اپنے بچوں کو یتیم چھوڑ دیا لیکن ہمارےبچوں کو یتیم ہونےسے بچالیا۔

    یاد رہے کہ 10 مئی کے روز سابق وزیراعظم عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتاری کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں پرتشدد احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا، اس دوران فوجی املاک، شہدا یادگاروں سمیت کئی عوامی سرکاری عمارات کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔

    شرپسندوں نے ریڈیو پاکستان کی عمارت پر حملہ کیا اور پانچ منزلہ عمارت کو بھی نذر آتش کردیا تھا، ڈائریکٹر جنرل طاہر حسن کا کہنا تھا کہ سینکڑوں کی تعداد میں شرپسندوں نے اچانک دھاوا بول دیا، شرپسند ریڈیو پاکستان پشاور کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور گھس کر نیوز روم اور مختلف سیکشنز میں تباہی مچا دی تھی۔

  • شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے آج ‘عظمت شہداء کنونشن’ منعقد ہوگا

    شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے آج ‘عظمت شہداء کنونشن’ منعقد ہوگا

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے شہدائے وطن کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور یکجہتی کیلئے آج عظمت شہدا کنونشن منعقد ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شہدائے وطن کو پوری قوم کی طرف سے سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کو عقیدت پیش کرنے اور یکجہتی کیلئے آج عظمت شہدا کنونشن اسلام آبادکنونشن سینٹر میں منعقدہوگا، کنونشن میں شہداکے اہل خانہ بھی شریک ہوں گے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کنویشن میں وزیراعظم سانحہ 9 مئی کی مذمت جبکہ شہدا اور غازیوں کوخراجِ عقیدت پیش کریں گے۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے پاکستان کے شہداء کی بے لوث قربانیوں کے اعزاز میں جمعرات 25 مئی کو ’’یوم شہدائے پاکستان‘‘ منانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کی مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں ہوگی۔

    اس دن کا مقصد شہداء کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنا اور قوم کو اس پیغام کو پہنچانا ہے، شہداء اور ان کے خاندانوں کی یادگاروں کی عزت و تکریم ہر پاکستانی کا فخر ہے۔

    یوم تکریم شہدائے پاکستان میں ملک بھر میں تقریبات کو نمایاں انداز میں پیش کیا جائے گا، تقریبات میں شہدائے پاکستان کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جا ئے گا۔

    خصوصی پروگرام اور تقریبات میں شہدا کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائیں ہوں گی اور افواجِ پاکستان ، پولیس ودیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی یادگارشہداکوسلامی دی جائے گی۔

  • کراچی‌: حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، ہزاروں امریکی ڈالر ،  سعودی ریال اور درہم برآمد

    کراچی‌: حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتار، ہزاروں امریکی ڈالر ، سعودی ریال اور درہم برآمد

    کراچی : کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد نے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے 2 ہزار511 امریکی ڈالر، 10 ہزار 545 سعودی ریال اور 11 ہزار 750 یو اے ای درہم برآمد کر لئے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) کی ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہے، کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آبادنےحوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا۔

    ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے 2511 امریکی ڈالر، 10545 سعودی ریال اور 11750 یو اے ای درہم برآمد کر لئے گئے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کمرشل بینکنگ سرکل لاہور نے شہری کے اکاونٹ سے لاکھوں روپے خوردبرد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    اس کے علاوہ اینٹی کرپشن سرکل کوئٹہ نے بجلی چوری میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ انسداد سمگلنگ سیل گوادر اور چمن نے غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کرنے والے 16 ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں 2 کا تعلق ایران اور 8 کا تعلق افغانستان سے ہے۔

    کارروائیوں کے دوران مطلوب 3 اشتہاریوں کو بھی گرفتار کیا گیا، ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • اس شخص کو سرعام پھانسی دینی چاہیے تھی، راجہ ریاض کی عمران خان پر تنقید

    اس شخص کو سرعام پھانسی دینی چاہیے تھی، راجہ ریاض کی عمران خان پر تنقید

    اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو توڑنے والوں نے وہ کام کیا ہے، جس سے قوم کا سرشرم سے جھک گیا ہے ،اس شخص کو سرعام پھانسی دینی چاہیے تھی۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان پر کڑی تنقید کی۔

    راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ عمران خان فتنہ اور انتشار ہے ، اس کی گرفتاری کے بعد ٹرینڈ لوگ افغانستان سے آئےہوئےتھے، انہوں نے جناح ہاؤس کو جلایا، پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔

    اپوزیشن لیڈر نے کہ میانوالی میں اربوں ڈالر کےاثاثےہیں،ان جہازوں کوجلانےکی کوشش کی ، انھوں نے پشاور میں ریڈیو اسٹیشن کو آگ لگادی وہ کچھ کیا جو بھارت نہ کرسکا۔

    9 اور 10 مئی کے واقعات کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ جو آج تک طالبان نہ کرسکے اس انتشار اور یہودی ایجنٹ نے کردیا، پاکستان کو توڑنے والوں نے وہ کام کیا ہے جس سےقوم کاسرشرم سے جھک گیا، آج پوراہاؤس اور قوم شرمندہ ہے ، اس شخص کو سرعام پھانسی دینی چاہیے تھی۔