Author: فائزہ شاہ

  • دَم کے نام پر بیمار خاتون سے  نازیبا حرکات کرنے والا جعلی پیر گرفتار ، مقدمہ درج

    دَم کے نام پر بیمار خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا جعلی پیر گرفتار ، مقدمہ درج

    راولپنڈی: دم کے نام پر بیمار خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے جعلی پیر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اداکاری کرنے والے جعلی پیر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تھانہ وارث خان میں جعلی پیر کیخلاف دھوکا دہی سمیت 3 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

    مقدمے میں کہا گیا کہ پیر خرم شاہ نے بیماری کا علاج کرنے کیلئے1لاکھ روپےکامطالبہ کیا اور 5 ہزار روپے وصول کرکے دم کے نام پر نازیباً حرکات کیں۔

    مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ خرم شاہ  نے مزیدرقم کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور جان سےمارنے کی کوشش کی۔

    متاثرہ لڑکی طبیعت خراب ہونے پر ماموں طارق محمودکےہمراہ اسپتال پہنچی، پیرخرم شاہ سے سوشل میڈیاپروائرل ویڈیودیکھ کر رابطہ کیا تھا۔

    مقدمے میں مزید کہنا تھا کہ خرم شاہ کے دم کیے ہوئے پانی کے بعد طبیعت زیادہ خراب ہوئی تاہم مقدمے کے اندراج کے بعد پیر خرم شاہ کو وارث خان پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

  • بھارت نے پاکستانی پرچم کی آن لائن فروخت پرپابندی لگا دی

    بھارت نے پاکستانی پرچم کی آن لائن فروخت پرپابندی لگا دی

    نئی دہلی : بھارت نے پاکستانی پرچم کی آن لائن فروخت پرپابندی لگا دی اور اس حوالے سے آن لائن اور ای کامرس کمپنیز کو نوٹس جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار پاکستانی پرچم سے بھی خوفزدہ ہوگیا اور پاکستانی پرچم کی آن لائن فروخت پرپابندی لگا دی۔

    بھارت کی سنٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے آن لائن اور ای کامرس کمپنیز کو نوٹس جاری کردیئے ہیں، جس میں کہا ہے کہ پاکستانی پرچم اور اس کی تصاویر والی اشیا آن لائن پلیٹ فارمزسے ہٹالی جائیں۔

    خفت مٹانے کے لئے مودی سرکار آن لائن کمپنیز کو تنگ کرنے لگی ، نوٹسز سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج نے بھارت کو کتنی تکلیف پہنچائی ہے۔

    یاد رہے اس ہفتے کے شروع میں کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (CAIT) نے وزیر تجارت پیوش گوئل اور امور صارفین کے وزیر پرہلاد جوشی کو خط لکھا تھا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ پاکستانی جھنڈوں اور پاکستان کے قومی نشان والی کسی بھی چیز کی آن لائن فروخت پر پابندی لگائی جائے۔ تاجر تنظیم نے ایسی اشیاء کی دستیابی کو توہین آمیز اور ناقابل قبول قرار دیا۔

    دریں اثنا، امکان ہے کہ یہ مسئلہ حکومتی اسٹیک ہولڈرز اور ڈیجیٹل کامرس پلیٹ فارمز کے درمیان آنے والی بات چیت میں نمایاں ہو گا۔

  • ‘ڈونلڈ ٹرمپ جب کسی مسئلے میں دلچسپی لیتا ہے تو مسئلہ حل ہو جاتا ہے’

    ‘ڈونلڈ ٹرمپ جب کسی مسئلے میں دلچسپی لیتا ہے تو مسئلہ حل ہو جاتا ہے’

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جب کسی مسئلے میں دلچسپی لیتا ہے تو مسئلہ حل ہو جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بارعالمی برادری نے مسئلہ کشمیر پر سنجیدگی سے بات کی، امید ہے مسئلہ کشمیر صحیح طریقےسے اجاگر ہوگا۔

    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ اس جنگ کے بعد عالمی برادری کا نقطہ نظر مختلف ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ جب دلچسپی لیتے ہیں تو اس کا مطلب کافی ہوتاہے، کوشش کرنی چاہئے اس مسئلے کا ضرور کوئی حل نکل آئے۔

    یاد رہے امریکی صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا، پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا تھا کہ پاکستان اوربھارت کے ساتھ مل کرکام کروں گا اور دیکھوں گا کیا ‘ہزاروں سال بعد’ مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔

  • بلوچستان کے ضلع نوشکی سے 4  افراد کی لاشیں برآمد

    بلوچستان کے ضلع نوشکی سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

    نوشکی : بلوچستان کے ضلع نوشکی سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، چاروں افراد کو چند روز پہلے البت کےعلاقےسےاغوا کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی سے چار افراد کی لاشیں ملیں، ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ گلنگور سے ملنے والی چاروں لاشوں کی شناخت ہوگئی۔ چاروں افراد کو چند روز پہلے البت کےعلاقےسےاغوا کیا گیا تھا۔

    جاں بحق ہونے والوں کی شناخت معین اور حذیفہ ، عمران علی اور عرفان علی کے نام سے ہوئی ہے۔ چار میں سے 2 کا تعلق پاکپتن اور 2 کا رحیم یارخان سے ہے۔

    مقامی رہائشیوں نے لاشوں کے بارے میں انتظامیہ کو اطلاع دی، جس پر لیویز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال نوشکی پہنچایا گیا۔

    لاشوں کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کردیا گیا ہے، حکام نے بتایا کہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم ابھی تک کسی گروپ نے ان ہلاکتوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کی نوشکی میں چار افراد کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا امن کے دشمنوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا، قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • کراچی  میں  5 دن سے لاپتہ 13 سالہ بچہ مل گیا

    کراچی میں 5 دن سے لاپتہ 13 سالہ بچہ مل گیا

    کراچی : 5 دن سے لاپتہ 13 سالہ بچہ مل گیا پولیس نے بتایا بچہ داخلہ نہ ہونے پر دل برداشتہ ہوکر گھر چھوڑ کرچلا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں شیرشاہ پولیس نے کارروائی کرتے 5 دن سے لاپتہ بچے کو تلاش کر کے اہلخانہ نے حوالے کر دیا۔

    ایس ایس پی انوسٹی گیشن اظہرجاوید کا کہنا تھا کہ 13 سالہ بچہ علی حسن عالمگیرروڈ شیر شاہ سے لاپتہ ہوا تھا۔

    ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی نے کہا کہ بچےکےاغواءکامقدمہ درج کیاگیا تھا، بچے نے 9 ویں کلاس میں داخلہ نہ ہونے پر دل برداشتہ ہوکر گھر چھوڑ دیا تھا۔

    یاد رہے اسلام آباد کے بڑے شاپنگ مال سے 3 سال کابچہ لاپتہ ہوگیا تھا ، بچے کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا ، جس کے بعد پولیس نے متعلقہ علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجزحاصل کرلیں۔

    سی سی ٹی وی فوٹیجز میں 2 خواتین اور ایک بچے کیساتھ اذلان کو پارکنگ کی طرف جاتے دیکھا گیا تھا، والدہ کا کہنا تھا کہ 2خواتین اور ایک 7سال کا بچہ میرے 3 سالہ بچے کو لے گئے۔

  • پاک بھارت کشیدگی : ادویات اور  خام مال کی قلت سے بچاؤ کا حکومتی پلان تیار

    پاک بھارت کشیدگی : ادویات اور خام مال کی قلت سے بچاؤ کا حکومتی پلان تیار

    اسلام آباد : پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ادویات اور خام مال کی قلت سے بچاؤ کیلئے پلان بی تیار کرلیا گیا اور وزارت صحت کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر ادویات اور خام مال کی قلت سے بچاؤ کا حکومتی پلان تیار کرلیا گیا۔

    ذرائع وزارت صحت نے بتایا کہ ادویات، خام مال کی قلت سے بچاؤ کیلئے پلان بی تیار ہے، ڈریپ نے وزارت صحت کو ادویات ، خام مال پلان سے آگاہ کر دیا ہے۔

    ذرائع نے کہا کہ ڈریپ نے خام مال، ادویات درآمد پلان پر فارما انڈسٹری کو اعتماد میں لیا ہے اور فارما انڈسٹری کو خام مال کی نئی منڈیاں تلاش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈریپ فارماامپورٹرز کو ہنگامی بنیاد پر درآمدی این او سیز جاری کرے گا جبکہ امپورٹرز کو خام مال، تیار ادویات کے درآمدی این او سیز جاری ہونگے۔

    کمپنیز ڈریپ کو خام مال امپورٹ کے متبادل آپشنز سے آگاہ کریں گی اور امپورٹ این او سیز رجسٹرڈ فارما کمپنیز کو اجازت نامے جاری ہوں گے۔

    ڈریپ فارما کمپنیز کی این او سیز کی درخواستوں کو ہنگامی بنیاد پر نمٹائے گا،دواساز کمپنیز کے پاس دو سے تین ماہ کا خام مال کا زخیرہ موجود ہے۔

    ملکی ادویہ ساز انڈسٹری 30 فیصد خام مال بھارت سے درآمد کرتی ہے، فارما انڈسٹری متعدد اہم ادویات، ویکسین بھارت سے درآمد کرتی ہے تاہم چین سمیت متعدد یورپی ممالک سے میڈیسن را میٹریل امپورٹ ممکن ہے۔

  • امریکی اخبار نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مردِ آہن قرار دے دیا

    امریکی اخبار نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مردِ آہن قرار دے دیا

    نیویارک : امریکی اخبار نیویارک ٹائمز  نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو مرد آہن قراردے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بھارت بڑھتی کشیدگی میں امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مرد آہن قرار دے دیا۔

    امریکی اخبار نے اپنے آرٹیکل میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے قائدانہ کردار کی اہمیت کو تسلیم کیا، اخبار نے لکھا ‘ایسے وقت میں جب پہلگام واقعے کے بعد بھارت پر دباؤ اور خطے میں تناؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، ایسے میں جنرل عاصم منیرنے پاکستان کا واضح موقف تشکیل دیا۔’

    امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ کچھ دن پہلے ٹینک پر کھڑے ہوکر خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دو ٹوک کہا کوئی ابہام میں نہ رہے بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور پرعزم اورمنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    نیویارک ٹائمز نے لکھا ‘آرمی چیف کا یہ خطاب کسی بھی بھارتی حملے کا جواب دینے کے عزم کا مکمل اعادہ تھا, ایک ایسے وقت میں جب پاکستانی قوم سیاسی اور معاشی مشکلات میں گھری تھی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پوری قوم کو متحد کردیا ہے۔

    آرمی چیف کے خطاب اوربیانات کو بھارت میں پاکستان کی جانب سے طاقت کےاظہارکے طورپر دیکھا جارہا ہے۔

  • خیبرپختونخوا سے قتل کی نیت سے کراچی آنے والا ملزم   گرفتار

    خیبرپختونخوا سے قتل کی نیت سے کراچی آنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: خیبر پختونخوا سے کراچی میں قتل کرنے کے ارادے سے آنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک کالونی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خیبرپختونخوا سے قتل کی نیت سے کراچی آنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ شہری نے گھر کے باہر مسلح شخص کی موجودگی کی 15 پر اطلاع دی، اطلاع پر 15 پاک کالونی یونٹ کانسٹیبل فضل فوری طور پر موقع پر پہنچا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ شہری کی اطلاع پر اسلحہ سمیت ملزم کو گرفتارکرلیا ، 15 پر اطلاع دینے والے شہری نے بتایا ملزم خیبرپختونخوا سے قتل کرنے آیا ہے۔

    پولیس نے کہا کہ ملزم کو موقع سے گرفتار کرکے متعلقہ تھانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

  • لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ، مقامی  شہری جاں بحق

    لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ، مقامی شہری جاں بحق

    لکی مروت : خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں مقامی شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ چوکیدار اور پولیس اہلکار زخمی پوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروتکی ون فائیو پولیس چوکی گنڈی چوک پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز سے حملہ کردیا، پولیس کی فوری کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں شہری احمد خان جاں بحق اورچوکی کےقریب مارکیٹ کا چوکیداراورپولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔

    یاد رہے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : لکی مروت : تھانہ ڈڈیوالہ پر دہشت گروں کا حملہ ناکام

    اس سے قبل تھانہ ڈڈیوالہ پر دہشت گروں کا حملہ پسپا کردیا گیا تھا، ڈی پی اور محمد جواد اسحاق نے کہا تھا کہ حملہ آوروں سےکئی گھنٹےتک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم دہشت گردوں کےحملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں حالیہ عرصے کے دوران سیکیورٹی فورسز کو دہشت گرد حملوں کا سامنا رہا ہے، جس کے پیشِ نظر متعلقہ اضلاع میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

  • دو جوہری طاقتیں مقابل آئیں تو انجام کا نہیں بتایا جاسکتا، پاکستانی سفیر

    دو جوہری طاقتیں مقابل آئیں تو انجام کا نہیں بتایا جاسکتا، پاکستانی سفیر

    نیویارک : امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہشمند ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، دو جوہری طاقتیں مقابل آئیں تو انجام کا نہیں بتایا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ خطے میں تناؤ نہیں چاہتے پاکستان نے ہمیشہ ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، پاکستان امن کا خواہشمند ہے لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پر حملہ کیا تو پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا، دو جوہری طاقتیں مقابل آئیں تو انجام کا نہیں بتایاجاسکتا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت پہلگام واقعہ کاپاکستان پرالزام لگا کر ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا، بھارت جابرانہ پالیسیوں،انتخابی مجبوریوں کا بوجھ پاکستان پرنہیں ڈال سکتا۔

    پاکستانی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں فرنٹ لائن کردار ادا کیا، بھارت 7 لاکھ فوج کیساتھ بھی مقبوضہ کشمیرمیں امن یقینی نہیں بناسکتا تو یہ لمحہ فکریہ ہے۔