Author: فائزہ شاہ

  • اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں ورنہ سب کچھ کھو دیں گے، فواد چوہدری کی تمام پاکستانیوں سے گزارش

    اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں ورنہ سب کچھ کھو دیں گے، فواد چوہدری کی تمام پاکستانیوں سے گزارش

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے تمام پاکستانیوں سے گزارش کی کہ اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں ورنہ سب کچھ کھو دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان مین کہا کہ آج سےایک غیرمعمولی اورمنفردتحریک کا آغاز ہو رہا ہے، لاہور آج آئین کی بحالی،انسانی حقوق اور معاشی حقوق کیلئےمیزبان بنے گا، تحریک انصاف کے لیڈر اور کارکنان گرفتاری کیلئے پیش کریں گے.

    فوادچوہدری نے تمام پاکستانیوں سے گزارش کی کہ اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں ورنہ سب کچھ کھو دیں گے۔

    خیال رہے تحریک انصاف کی آج سے جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو رہا ہے۔

    جیل بھرو تحریک کا آغاز دوپہر دو بجے چیئرنگ کراس، مال روڈ سے ہو گا، یاسمین راشد کی زیرقیادت پی ٹی آئی کا قافلہ جیل روڈسے چیئرنگ کراس پہنچے گا۔

    دوبجے عمر سرفرازچیمہ، ولید اقبال اورمرادراس دو سو کارکنوں کے ساتھ گرفتاری دیں گے۔

  • فواد چوہدری نے آفتاب سلطان کے استعفیٰ دینے کی اہم وجہ بتادی

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آفتاب سلطان نے ان کے کام میں مداخلت کیخلاف استعفیٰ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفے کا خیرمقدم کیا۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین نیب آفتاب سلطان کے استعفیٰ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا استعفیٰ فاشسٹ نظام کے ٹوٹنے کی طرف بڑا قدم ہے، آفتاب سلطان نے ان کے کام میں مداخلت کیخلاف استعفیٰ دیا۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جن 22 افسران کو پنجاب میں مداخلت کیلئے لگایا گیا وہ خود کو اس نظام سےعلیحدہ کریں، یہ ملک اوربیوروکریسی دونوں کےمفادمیں ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کیلئے چیئرمین نیب کےاستعفےمیں بڑاپیغام ہے، چیئرمین نیب کا استعفیٰ تحریک انصاف کے مؤقف کی توثیق ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نظام احتساب کی تباہی این آر او دیکر لائے گئے مجرموں کا کلیدی ہدف ہے، مجرموں نے سازش سے اقتدارملتےہی سب سےپہلےنیب کوتباہ کیا۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ اپنے 1100ارب کی چوری بچانےکیلئےنیب قانون میں شرمناک ترامیم کیں، ادارے مجرموں کے اشاروں پر کھیلنے کے بجائے آئین وقانون کی بالادستی کی راہ اختیار کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کٹھ پتلی راج انشااللہ جلد انجام کو پہنچے گا، ریاست اورعوام کو آگے بڑھنا ہے۔

  • یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے جہانگیر ترین کی ملز سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی

    یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے جہانگیر ترین کی ملز سے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی

    آسلام آباد : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے جہانگیر ترین کی ملز سے مزید 50 ہزارمیٹرک ٹن چینی خریدلی۔

    تفصیلات کے وزیراعظم ریلیف پیکچ کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے مزید 50 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدلی ہے۔

    ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے چینی جہانگیر ترین کی شوگر ملز سے خریدی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ٹینڈر کے مقابلے فی کلو کے حساب سے چینی 8 روپے مہنگی خریدی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے87 روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی خریداری کی ہے، اخراجات ملاکر یوٹیلیٹی اسٹورز کو فی کلو چینی تقریبا 92 روپے میں پڑے گی۔

    یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ چینی کیلئے کم سے کم بولی90 روپے فی کلو ملی تھی، جہانگیر ترین شوگر ملز نے فی کلو کے حساب سے 3 روپے کی رعایت دی ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز نے 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈر کے تحت بولیاں طلب کی تھیں، کارپوریشن نے آخری بار فی کلو چینی 78وپے94 پیسے میں خریدی تھی۔

    ذرائع یوٹیلٹی اسٹورز کا کہنا ہے کہ چینی کیلئے کم سے کم بولی90 روپے فی کلو ملی تھی، جہانگیر ترین شوگر ملز نے فی کلو کے حساب سے 3 روپے کی رعایت دی ہے۔

  • عمران خان کا ہائی کورٹ پیشی پر عوام کے بڑی تعداد میں باہر نکلنے پر اظہارِ تشکر

    عمران خان کا ہائی کورٹ پیشی پر عوام کے بڑی تعداد میں باہر نکلنے پر اظہارِ تشکر

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ہائی کورٹ میں پیشی پر لاہور میں عوام کے بڑی تعداد میں باہر نکلنے پر اظہار تشکر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز لاہور میں عوام کے بڑی تعداد میں باہر نکلنے پر اظہار تشکر کیا۔

    عمران خان نے لکھا ‘تمام افراد بالخصوص وکلا کا شکریہ اداکرتا ہوں جو خود سے بڑی تعداد میں باہر نکلے اور اس طرح کی پر جوش حمایت کامظاہرہ کیا۔

    یاد رہے گذشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لاہورہائیکورٹ پہنچے توعوام کا سمندر پہلے سے موجود تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کیلئےکمرہ عدالت پہنچنا امتحان بن گیا۔

    پولیس اہلکار لوگوں کو پیچھے ہٹانے اور راستہ بنانے کی کوشش کرتے رہے لیکن عمران خان کوکمرہ عدالت تک پہنچنے کا راستہ نہ مل سکا، عوام کے جم غفیرکے باعث عمران خان گاڑی سے نہ اترسکے۔

  • ترکیہ میں ریسکیو مشن مکمل کرکے فلاحی ادارے کی 47 رکنی  ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    ترکیہ میں ریسکیو مشن مکمل کرکے فلاحی ادارے کی 47 رکنی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    کراچی : ترکیہ میں ریسکیو مشن مکمل کرکے فلاحی ادارے کی 47 رکنی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، ترک قونصل جنرل نے کہا ترکیہ زلزلہ میں خدمات پیش کرنے پرپاکستان کے مشکور ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں ریسکیو مشن مکمل کرکے سینتالیس رکنی الخدمت ریسکیو ٹیم پاکستان واپس پہنچ گئی۔

    ترک قونصل جنرل امیراوزبے نے الخدمت ریسکیو ٹیم کا استقبال کیا، سینتالیس رکنی ریسکیو ٹیم نےتیرہ دن امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

    ترک قونصل جنرل امیراوزبے نے کہا کہ ترکیہ زلزلہ میں خدمات پیش کرنے پرپاکستان کے مشکور ہیں، پاکستان نے فوری رسپانس دے کر ترک عوام کے دل جیت لئے ہیں۔

    امیراوزبے کا کہنا تھا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی ٹیم نےجدید آلات استعمال کرتے ہوئے ملبہ سے متعد افراد کوزندہ نکالا۔

    سربراہ ترکیہ ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے دو ہفتے بعد بیشتر صوبوں میں تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 46 ہزار سے تجاوزکرگئیں، زلزلےکے تیرہ روز گزرنے کے بعد ملبےسے زندگی کےآثارکم ہونے لگے جبکہ کچھ علاقوں میں اب بھی آپریشن جاری ہے۔

  • کراچی پولیس آفس پر حملہ :  ڈی آئی جی ساؤتھ کا اہم انکشاف

    کراچی پولیس آفس پر حملہ : ڈی آئی جی ساؤتھ کا اہم انکشاف

    کراچی : ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ ملزمان نے کم ازکم ایک ماہ تک ریکی کی ، دہشت گرد جہاں سے آئے عام آدمی نہیں آسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی پولیس آفس پر حملے کی تحقیقات کے حوالے سے بتایا کہ دہشتگردایڈیشنل آئی جی کراچی کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے،انھیں ایڈیشنل آئی جی کراچی کا فلور بھی معلوم تھا۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد نے ایڈیشنل آئی جی کے دفتر کو ٹارگٹ کیا،ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر پر دہشت گرد پہلے بھی آچکے ہیں۔

    عرفان بلوچ نے انکشاف کیا کہ دہشت گرد ایک ماہ تک ریکی کرتے رہیں، ریکی مکمل کرنے کے بعد حملہ کیاگیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پوری تیاری کے ساتھ آئے تھے ، دہشت گرد جہاں سے آئے عام آدمی نہیں آسکتا تاہم دہشت گردوں کی شناخت تقریباً ہوچکی ہے۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کار میں آئے اوررہائشی کوارٹرز کی طرف سے داخل ہوئے، کار کے اندر سے بھی کچھ نمبر پلیٹس ملی ہیں تاہم لوکل سہولت کاروں کی تحقیقات کررہے ہیں۔

  • پاکستان کو دوست ممالک، عالمی اداروں اور کمرشل قرض سے 10 ارب ڈالر سے زائد درکار

    پاکستان کو دوست ممالک، عالمی اداروں اور کمرشل قرض سے 10 ارب ڈالر سے زائد درکار

    اسلام آباد : وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دوست ممالک، عالمی اداروں اور کمرشل قرض سے 10 ارب ڈالر سے زائد درکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے 3 سے 4 ہفتے بعد 1.1ارب ڈالر قسط کی منظوری دے گا، 30 جون تک زرمبادلہ ذخائر2ماہ کی درآمدات کےمساوی لانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

    وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دوست ممالک، عالمی اداروں اور کمرشل قرض سے 10 ارب ڈالر سے زائد درکار ہے۔

    حکام نے کہا کہ اس سال معاشی شرح نمو2فیصد ، مہنگائی 29 فیصد سے زیادہ رہنے کا تخمینہ طےہوا،پاکستان نےآئی ایم ایف کووزیراعظم کی سطح پر اصلاحات پر عملدرآمد کی گارنٹی دے دی ہے۔

    وزارت خزانہ نے بتایا کہ دوست ممالک اورعالمی مالیاتی ادارے بھی موجودہ قرض پروگرام کی نگرانی کریں گے ، جون 2023 تک 2.5 ارب ڈالر ملنے کے بعد آئی ایم ایف قرض پروگرام ختم ہوجائے گا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ضرورت ہوئی توپاکستان کونئےقرض کیلئےاگلے مالی سال نئی درخواست دینا ہوگی۔

  • رکن پارلیمنٹ کے گھر میں دھماکہ ، والدہ جاں بحق

    رکن پارلیمنٹ کے گھر میں دھماکہ ، والدہ جاں بحق

    کھٹمنڈو: نیپالی رکن پارلیمنٹ چندر بھنڈاری کے گھر میں دھماکے سے ان کی والدہ ہلاک جبکہ خود چندر بھنڈاری شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیپال میں رکن پارلیمنٹ چندر بھنڈاری کے گھر میں دھماکا ہوا ، جس کے نتیجے میں بھنڈاری اور ان کی والدہ بری طرح جھلس گئیں۔

    جس کے بعد دونوں کو نیپال کے کیرتی پور برنس اسپتال منتقل کیا گیا ، ڈاکٹروں نے ایم پی کی والدہ کی حالت نازک بتائی۔

    جس کے بعد رکن پارلیمنٹ اور ان کی والدہ کو بہتر علاج کے لیے ممبئی لے جانے کا منصوبہ بنایا جا رہا تھا کہ چندر بھنڈاری کی ماں ہریکلا بھنڈاری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کھٹمنڈو کے بدھ نگرمیں مقامی وقت کے مطابق رات 10.30 بجے ایم پی چندر بھنڈاری کے گھر پر ایل پی جی سلنڈر پھٹ گیا۔

    سلنڈر دھماکے میں ایم پی چندر بھنڈاری 25 فیصد اور والدہ تقریبا 80 فیصد جھلس گئیں۔

    نیپال سیکرٹریٹ کی جانب سے سے بتایا گیا کہ نیپال کے ایم پی چندر بھنڈاری کو بہتر علاج کے لیے ہوائی جہاز سے ممبئی لے جایا جائے گا۔

    کیرتی پور برنس اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق ایم پی بری طرح جھلس گئے ہیں اور یہاں بہتر علاج ممکن نہیں ہے۔

  • سپریم کورٹ نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم معطل کردیا

    سپریم کورٹ نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم معطل کردیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا حکم معطل کردیا اورریمارکس دیئے بادی النظرمیں سی سی پی او کا تبادلہ کا حکم قانون کے برخلاف تھا کیسے چیف الیکشن کمشنرایک فون کال پرزبانی ٹرانسفرکرسکتے ہیں ؟

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگرتبادلہ کیس کی سماعت کی۔

    جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ چیف الیکشن کمشنرکہاں ہیں؟ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنرکی طبیعت ناسازہے پنجاب حکومت نے23جنوری کوغلام محمود ڈوگرکےتبادلےکی زبانی درخواست کی ،24جنوری کوتحریری درخواست آئی،6 فروری کومنظوری دی۔

    جسٹسس منیب اختر نے پوچھا کہ کیاعام حالات میں بھی زبانی درخواست پراحکامات جاری ہوتےہیں؟سرکاری ادارے زبانی کام کرتےہیں؟کیا آئینی ادارے زبانی احکامات جاری کرسکتے ہیں؟

    جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے زبانی درخواست آئی،منظوری ہوئی اورعمل بھی ہوگیا،عملدرآمد کےبعد خط وکتابت کی گئی۔

    جسٹس منیب اخترنے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرنہیں تبادلوں کی منظوری الیکشن کمیشن دےسکتا ہے، کیاالیکشن کمیشن نے اپنے اختیارات چیف الیکشن کمشنر کو تقویض کیے ہیں؟

    جس پر کمیشن کے ڈی جی لاء نے بتایاکہ اختیارات تقویض کرنے کی کوئی دستاویز موجود نہیں ہے، سپریم کورٹ نے 2013 میں فیصلے میں آبزرویشن دی تھی جس کی روشنی میں تبادلوں کا حکم دیا۔

    جسٹس منیب اخترنے ریمارکس دیے کہ عدالتی فیصلے کی روشنی میں تو قانون سازی بھی ہوچکی ہے، جوصرف وفاقی اورصوباٸی سیکرٹریزکے حوالے سے تھا الیکشن کمیشن نے تواسسٹنٹ کمشنرزکے بھی تبادلوں کا حکم دے دیا۔

    جسٹس مظاہر نقوی کا کہنا تھا کہ زبانی احکامات کی قانونی حیثیت سے بھی آگاہ کریں، سپریم کورٹ زبانی احکامات کے حوالےسے متعدد فیصلے جاری کرچکی ہے۔

    جسٹس منیب اخترنے ریمارکس دیے کہ نگران حکومت تو عام حالات میں تبادلے نہیں کرسکتی، ،چیف الیکشن کمشنرکوکس نے فون کرکے ٹرانسفر کی درخواست کی ؟ فون پرکون رابطے میں تھا؟ مسٹرایکس کو کہہ دیتے صبرکریں کمیشن آپ کی درخواست پرفیصلہ کرے گا چیف الیکشن کمشنرخود ہی پوراالیکشن کمیشن بن کرکیسےفیصلےکررہے ہیں ؟

    سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنرہی بتا سکتے ہیں۔

    عدالت نے تقرری تبادلے کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مزیدوقت دینے اوراسلام آبادہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کی پنجاب میں انتخابات کی درخواست پرحکم جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کاکام صرف شفاف الیکشن کرانا ہے اوراس کیلئے بھی وقت مانگ رہے ہیں، پنجاب میں انتخابات میں تاخیرکا معاملہ پہلے ہی چیف جسٹس کوبھیج چکے ہیں،ہمارے سامنے صرف سی سی پی اولاہورکی ٹرانسفرکا کیس ہے۔

    عدالت نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگرکی ٹرانسفرکا فیصلہ معطل کرتے ہوئے کہا کہ غلام محمود ڈوگرکے تبادلے کا حکم پہلے زبانی اورپھر تحریری دیا گیا بادی النظرمیں میں حکم قانون کے برخلاف تھا۔

  • فواد چوہدری کی امریکی سفیر سے ملاقات کا انکشاف

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر کو پی ڈی ایم حکومت کی سیاسی مخالفین کیخلاف کارروائیوں ، انسداد دہشت گردی اور توہین مذہب قوانین کے غلط استعمال پر خدشات سے آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں‌ کہا کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم اوردیگرحکام سےاچھی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال بحث کاخاص مرکزتھی۔

    ،فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ امریکی حکام کو پی ڈی ایم حکومت کی سیاسی مخالفین کیخلاف کارروائیوں ، انسدادد ہشت گردی، توہین مذہب قوانین کےغلط استعمال پر خدشات سے آگاہ کیا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا ملاقات میں سیاسی صورتحال اورمختلف امورپرپی ٹی آئی کےمؤقف پرتبادلہ خیال کیاگیا،ایسی ملاقاتیں برابری اورلوگوں کی بھلائی پرمبنی تعلقات کی خواہش کاحصہ ہیں۔