Author: فائزہ شاہ

  • ایک اور خطرناک  وائرس چار برِاعظموں میں پھیل گیا ، ایمرجنسی کا اعلان

    ایک اور خطرناک وائرس چار برِاعظموں میں پھیل گیا ، ایمرجنسی کا اعلان

    ایویئن برڈ فلو برِ اعظم امریکہ، یورپ، ایشیا اور افریقہ میں پھیل گیا، جنگلی پرندوں میں پھیلنے والا وائرس مرغیوں میں بھی منتقل ہونے کا خدشہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق برڈ فلو کا ایک اور وائرس چار برِاعظموں میں پھیل گیا، ایوین برڈ فلو برِ اعظم امریکہ، یورپ، ایشیا اور افریقہ میں پھیلا۔

    بھارت، تائیوان، نیپال، پیرو، جمہوریہ چیک، رومانیہ، اور نائجرمتاثرہ ممالک میں شامل ہیں۔

    جنگلی پرندوں میں پھیلنے والا وائرس مرغیوں میں بھی منتقل ہونے کا خدشہ ہے، جس کے باعث ارجانٹائن اور یوروگوئے سمیت کئی ملکوں کی پولٹری صنعت میں ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    ارجنٹائن میں جنگلی پرندوں میں وائرس پایا گیا، جبکہ یوراگوئے میں مردہ ہنسوں کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

    ماہرین نے خبردار کیا کہ کسانوں کو جنگلی پرندوں کے لیے موسم بہار کی ہجرت کے موسم میں روک تھام کی کوششوں پر توجہ دینے کے بجائے، اس بیماری کو سارا سال ایک سنگین خطرہ کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

    گزشتہ برس امریکہ، برطانیہ،فرانس اور جاپان میں ایویئن فلو کے پھیلنے سے پولٹری صنعت کو شدید نقصان ہوا تھا۔

  • روسی سفیر نے عمران خان کی حکومت جانے کی وجہ بتا دی

    روسی سفیر نے عمران خان کی حکومت جانے کی وجہ بتا دی

    اسلام آباد : روسی سفیر ڈینیلا گانِس کا کہنا ہے کہ عمران خان کا روسی دورے پر امریکا کو انکار ان کی حکومت جانے کی ایک وجہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق روسی سفیر ڈینیلا گانِس نے نجی چینل کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو دورہ روس ختم کرنے کے لیے کہا گیا تو انہوں نے انکار کرکے امریکا کو نارض کیا۔

    روسی سفیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انکار کرکے جرات کامظاہرہ کیا، ریاست پاکستان کی عزت اوراتھارٹی کادفاع کیا، یہی ایک وجہ عمران حکومت جانے کی بھی ہے۔

    ڈینیلاگانِس نے کہا کہ امریکا کسی سے غیر مطمئن ہو تو اس کے لیے مسائل کھڑےکرتاہے، عمران خان کواگر اندرونی مسائل کاسامنا نہ ہوتا توان کی حکومت نہ جاتی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کے وقت عمران خان کا روس کا دورہ "اتفاق” تھا ، انھوں نے روس کے دورے کی قیمت ادا کی۔

  • کراچی میں تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کے گھر پر فائرنگ

    کراچی میں تاجر رہنما شرجیل گوپلانی کے گھر پر فائرنگ

    کراچی : آل سٹی تاجراتحادایسوسی ایشن کے چیئرمین شرجیل گوپلانی کے گھرپر فائرنگ ہوئی، واقعہ سی ویو اپارٹمنٹ میں قائم گھرپر پیش آیا۔

    تفصیلات کے مطابق آل سٹی تاجراتحادایسوسی ایشن کے چیئرمین شرجیل گوپلانی کے گھرپر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

    شرجیل گوپلانی نے بتایا کہ فیملی کےساتھ شادی کی تقریب سے گھر واپس آئے تو دیکھا کمرے کی کھڑکی پر گولی لگی ہے۔

    آل سٹی تاجراتحادایسوسی ایشن کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ واقعہ سی ویو اپارٹمنٹ میں قائم گھرپر پیش آیا، اس سے پہلے بھی فائرنگ کا واقعہ میرے آفس پر ہو چکا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کو کال کر کے تمام واقعہ بتا دیا ہے اور تفصیلات سےآگاہ کرنےکیلئےپولیس اسٹیشن جارہاہوں۔

  • ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا

    ایف نائن پارک میں خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا

    اسلام آباد : اسلام آباد پولیس نے جیو فینسنگ کے ذریعے ایف نائن پارک کیس کے ملزمان کا سراغ لگا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں گن پوائنٹ پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔

    اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ایف نائن پارک زیادتی کیس میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا گیا، ملزمان کو جیو فینسنگ سے تلاش کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ حساس معاملہ ہے اس لئے قیاس آرائیوں سے گریز کریں۔

    یاد رہے اسلام آباد کے ایف 9 پارک میں لڑکی کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا، متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا تھا کہ دوست کے ساتھ پارک آئی تھی دو افراد نے گن پوائنٹ پر روکا اور مجھے جنگل میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

    متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ درندہ صفت ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بھی اس بارے میں بتایا تو تمہیں جان سے مار دیں گے، میں نے اُن سے ہاتھ جوڑ کر زیادتی نہ کرنے التجا کی تو انہوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور ٹانگ پر پستول کا بٹ مارا۔

    بعد ازاں لڑکی کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ ہوا جس کی میڈیکل رپورٹ میں جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے تھے، جس کے بعد متاثرہ لڑکی کی مدد سے ایک ملزم کا خاکہ تیار کیا گیا تھا۔

  • مہنگائی کا نیا طوفان ، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے کا اعلان

    مہنگائی کا نیا طوفان ، حکومت کا سیلز ٹیکس کی شرح بڑھانے کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے تمام اشیا پر سیلز ٹیکس کی شرح 17سے بڑھا کر 18 فیصد کردی، جس کے بعد ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے تمام اشیا پرسیلزٹیکس کی شرح سترہ سےبڑھاکر اٹھارہ فیصد کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    سیلزٹیکس میں ایک فیصد اضافے سے عوام پر تقریبا 55 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈبے میں بند تمام اشیا پر سیلز ٹیکس بڑھا دیا گیا ہے، جس کے بعد خوردنی تیل، بسکٹ، جام، جیلی، نوڈلز مہنگے ہوگئے۔

    بچوں کےکھلونے، چاکلیٹ، ٹافیاں اور میک اپ کے سامان پر بھی سیلزٹیکس اٹھارہ فیصد کردیا گیا۔

    اس کے علاوہ شیمپو، کریم، لوشن، صابن اور ٹوتھ پیسٹ، ہیئرکلر، ہیئر جیل اور ہیئر سیرم پر سیلز ٹیکس میں ایک فیصد اضافہ ہوگیا۔۔

    شیونگ فوم، شیونگ جیل، شیونگ کریم اور شیونگ بلیڈز پر بھی ایک فیصد مزید مہنگی ہوگئی جبکہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ، موبائل، اسمارٹ فونز،آئی پوڈز۔۔ اور گیجٹس بھی مہنگے ہوں گے۔

    الیکٹرانکس آئٹمز ٹی وی، ایل ای ڈی، ایل سی ڈی پر بھی سیلز ٹیکس ایک فیصد بڑھ گیا جبکہ جوسر،بلینڈرز، شیکرزاور دیگرالیکٹرانکس اشیاء بھی مہنگی ہوں گی۔

    حکومت نے پرفیوم اور برانڈڈ عطرپربھی سیلز ٹیکس کو سترہ فیصد سے بڑھا کر اٹھارہ فیصد کردیا ہے۔

  • پاکستانی ڈاکٹروں کا حیرت انگیز کارنامہ،  بگڑا چہرہ اصلی حالت میں بحال

    پاکستانی ڈاکٹروں کا حیرت انگیز کارنامہ، بگڑا چہرہ اصلی حالت میں بحال

    کوئٹہ : پاکستانی ڈاکٹروں نے حیرت انگیز کارنامہ انجام دیتے ہوئے ٹریفک حادثے کے شدید زخمی نوجوان کا بگڑا چہرہ اصلی حالت میں بحال کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ڈاکٹروں نے بڑا کارنامہ کر دکھایا، ٹراما سینٹر کے ماہر ڈاکٹروں نے چھے گھنٹے طویل آپریشن کرکے ٹریفک حادثے کے شدید زخمی نوجوان کا بگڑا چہرہ درست کردیا۔

    ایم ڈی ٹراما سینٹر نے بتایا کہ اٹھائیس سال کے زخمی زبیح اللہ کا چہرہ بری طرح متاثر ہوا تھا اور شناخت کے قابل نہیں تھا اور کھوپڑی میں ہلکے فریکچر، بائیں کان، چہرے اورگردن پر گہرے زخم کے سبب پہچان کرنا دشوار تھا۔

    جس پر ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریض ذبیح اللہ کی نا صرف جان بچائی بلکہ اس کے چہرے کی سرجری کرکے اصل حالت میں بحال کیا۔

    آپریشن میں نیورو سرجن ڈاکٹر محمود کبزئی ، زبانی اور میگزیلوفیشل سرجنز ڈاکٹر شازیہ اور ڈاکٹر یاسر بلال کبزئی ،اینستھیزسٹ ڈاکٹر فرید ہاشمی اور ڈاکٹر بشیر اور ٹراما سینٹر کا تمام او ٹی عملہ نے کیا۔

  • پاکستان نے آئی ایم ایف کو  ‘ایم ای ایف’ کا ڈرافٹ بھجوا دیا

    پاکستان نے آئی ایم ایف کو ‘ایم ای ایف’ کا ڈرافٹ بھجوا دیا

    اسلام آباد : پاکستان نے آئی ایم ایف کو ایم ای ایف کا ڈرافٹ بھجوا دیا، رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے اہم پیش رفت ہونے کا قوی امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے حکام نے آئی ایم ایف کو ایم ای ایف کا مسودہ بھجوا دیا، آئی ایم ایف اس پر کل تک وزارت خزانہ کو دوبارہ جواب دے گا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف وزارت خزانہ کی جانب سے بھیجے گئے ایم ای ایف پی مسودے کا ریویو لے کر واپس بھیجے گا۔

    حکومت نے آئی ایم ایف کو راضی کرنے کیلئے سیلز ٹیکس بڑھانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے، جو مختلف کیٹگریز میں بڑھایا جائے گا۔

    وزارت خزانہ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران آئی ایم ایف سے اہم پیش رفت ہونے کا قوی امکان ہے، 170 ارب روپے کے منی بجٹ کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ آج ہوسکتا ہے۔

    170 ارب روپے کے منی بجٹ کیلئے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا اور کابینہ نے فنانس سپلیمنٹری بل2023کی منظوری دے دی۔

    یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان 7 ارب ڈالر کے قرضہ پروگرام کے نویں جائزے کی تکمیل کے لیے ورچوئل مذاکرات ایک روز قبل شروع ہوئے تھے۔

    وزارت خزانہ کے حکام آئی ایم ایف کو قرضہ پروگرام کی بحالی کے لیے ان کی جانب سے رکھی گئی شرائط پر عملدرآمد کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔

    یاد رہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے ایم ای ایف پی کا ڈرافٹ مل گیا ہے ، پاکستان کواس جائزےکےبعد1.2ارب ڈالرملنےکی توقع ہے، آئی ایم ایف ایگزیکٹوقسط جاری کرے گا۔

    اسحاق ڈار نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے تحت حکومت پاکستان 170 ارب روپے کے ٹیکسزلگائے گی۔

  • مہنگائی کا نیا طوفان، 170 ارب کا منی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

    مہنگائی کا نیا طوفان، 170 ارب کا منی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے 170 ارب کا منی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، اس اقدام سے اقدام کے ساتھ مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نیا فنانس بل آج قومی اسمبلی اور سینیٹ میں پیش ہوگا اور عوام پر مہنگائی کے نئےوارکی منظوری منتخب نمائندے دیں گے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کافیصلہ کرلیا ہے، سیلز ٹیکس کی ایک فیصد شرح بڑھنے سے 50 ارب سے زائد کا اضافی بوجھ عوام پرآسکتا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پر تعیش اشیا پر ڈیوٹی کی شرح 25 فیصد تک پہنچانے کی حکومتی تیاری مکمل ہے ، لگژری آئٹمز پر ٹیکس لگا کر 60 سے 70 ارب روپے کی آمدن کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق منی بجٹ2دن میں منظور کرانےکیلئےحکومتی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں،حکومت جمعرات کی شام تک آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ کرنا چاہتی ہے۔

    دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد جمعرات کو ہی بل دستخط کے لیے صدرمملکت کو بھیج دیا جائے گا۔

    یاد رہے صدر نے منی بجٹ کے آرڈیننس کی منظوری سے انکار کیا تو حکومت معاملہ پارلیمنٹ میں لے جانے پر مجبور ہوئی۔

    خیال رہے صدرمملکت نےآج قومی ا سمبلی کااجلاس ساڑھےتین بجےاورسینیٹ کا اجلاس ساڑھے چار بجے طلب کررکھاہے

  • ترکیہ اور شام میں ہولناک  زلزلے سے اموات 37 ہزار سے زیادہ ہوگئیں

    ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے سے اموات 37 ہزار سے زیادہ ہوگئیں

    انقرہ : ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 37 ہزار سے زیادہ ہوگئیں تاہم آٹھ روز بعد بھی ملبے تلے زندگی کی تلاش جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 37 ہزار سے تجاوز کر گئی ، ترکیہ میں 31ہزار 643 اور شام میں 4ہزار 581 افراد جان سے گئے۔

    متاثرہ علاقوں میں تعفن بھی پھیلنے لگا، ماراش میں پانچ ہزار افراد کی اجتماعی تدفین کردی گئی۔

    شام میں حالات انتہائی سنگین ہو گئے، اقوامِ متحدہ کا ایک اور امدادی قافلہ شام پہنچ گیا ہے۔

    دوسری جانب ورثا اب بھی اپنے پیاروں کی زندگی کی آس لگائے ملبے کے ڈھیر پر بیٹھے ہیں، آٹھ روز بعد بھی ملبے تلے زندگی کے آثار موجود ہونے پر ریسکیو ورکرز حیران رہ گئے۔

    حاطے میں آٹھویں روز بارہ سال کے بچے کو نکال لیا گیا جبکہ ایک سو اتہر گھنٹے بعد ملبے تلے چھ سال کی بچی زندہ نکل آئی ۔

    ایک سو اکیاسی گھنٹے بعد دو بھائیوں کو ریسکیو کر لیا گیا، زلزلے میں بچ جانےوالےوالد اپنی بیٹی سے ایک ہفتے بعد ملے تو رو پڑے۔

    ترک صدر نے اہلیہ کے ہمراہ اسپتال کا دورہ کیا اور متاثرین کی دادرسی کی۔

  • خواتین  بھی عمران خان کی جیل بھرو تحریک کا حصہ بننے اور گرفتاریاں دینے کو تیار

    خواتین بھی عمران خان کی جیل بھرو تحریک کا حصہ بننے اور گرفتاریاں دینے کو تیار

    لاہور : خواتین بھی عمران خان کی جیل بھرو تحریک کا حصہ بننے اور گرفتاریاں دینے کو تیار ہے، خواتین قائدین کا کہنا ہے کہ قوم کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں تحریک میں قائدکے شانہ بشانہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خواتین قائدین و کارکنان کے بڑے وفد کی ملاقات ہوئی۔

    جس میں خواتین نے جیل بھرو تحریک میں صفِ اوّل میں کردار ادا کرنے اور گرفتاریاں دینے کا حلف اٹھایا۔

    خواتین قائدین نے کہا کہ قوم کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں تحریک میں قائدکے شانہ بشانہ ہیں،25مئی کےلانگ مارچ میں خواتین نےریاستی جبر کاہمت سے سامنا کیا، ہمیشہ کیطرح جیل بھرو تحریک میں بھی صف اوّل میں کردار ادا کرنا چاہیں گی۔

    اس موقع چیئرمین تحریک انصاف نے خواتین کارکنان کے جوش و جذبے کوسراہتے ہوئے کہا پرامن جمہوری جدوجہد سےملک کو بحرانوں سے نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ،خواتین کارکنان نے سیاسی جدوجہد کے ہر مرحلے پر نہایت مؤثر کردار ادا کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر ذہن سازی،مکالمے میں خواتین کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے، خواتین کارکنان حقیقی آزادی کا پیغام گھر گھر لیکر جائیں، خواتین کارکنان قوم کو قانون کی بالادستی کیلئے تیار کریں۔