Author: فائزہ شاہ

  • آئی ایم ایف کی شرط ،  گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    آئی ایم ایف کی شرط ، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی آج گیس کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق فیصلہ کرے گی، آئی ایم ایف کی شرط کے باعث گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں شام4بجے ہوگا۔

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار صدارت کریں گے ، اجلاس میں رواں مالی سال کیلئے گیس کی قیمت فروخت کا تعین کیا جائے گا

    گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2023سے ہوگا ، آئی ایم ایف کی شرط کے باعث گیس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔

    گیس کے شعبے کا گردشی قرضہ 1600ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ، گردشی قرض کو کنٹرول کرنے کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

    یاد رہے
    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں حکومت بجلی اور گیس کےریٹ بڑھانے پر راضی ہوگئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اورحکومت کے درمیان سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پراتفاق ہوگیا ہے، عالمی مالیاتی ادارہ غریب صارفین کی سبسڈی پرمان گیا، معاہدے کے باوجود غریب طبقات کو ریلیف ملےگا۔

    ذرائع ک کے مطابق غریبوں کے علاوہ باقی صارفین کے لیے بجلی اورگیس مہنگی ہوگی۔

  • شوکت ترین کی آئندہ چند دنوں میں گرفتاری کا امکان

    شوکت ترین کی آئندہ چند دنوں میں گرفتاری کا امکان

    اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی آئندہ چند دنوں میں گرفتاری کا امکان ہے، ایف آئی اے نے شوکت ترین کے خلاف انکوائری مکمل کرلی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آڈیو لیک کے معاملے پر سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی گرفتاری کا امکان ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے وزیرخزانہ کے خلاف انکوائری مکمل کرلی گئی ہے، ایف آئی اے آئندہ چند دنوں میں کارروائی کرے گی۔

    خیال رہے شوکت ترین کی آئی ایم ایف کے حوالے سے آڈیو سامنے آئی تھی، جس میں شوکت ترین اور وزیر خزانہ خیبر پختون خوا تیمور سلیم جھگڑا گفتگو کررہے تھے۔

    مزید پڑھیں : شوکت ترین کو گرفتارکرنے کی اجازت دے دی، وزیر داخلہ

    گذشتہ روز کراچی کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ ایف آئی اے کو شوکت ترین کوگرفتارکرنے کی اجازت دیدی ہے، سابق وزیر خزانہ عمران خان کی باتوں میں آگئے، شوکت ترین نے جو کیا اس کی سزا انہیں ضرور ملےگی۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شوکت ترین عمران خان کے بہکاوے میں آگئے تھے، ایف آئی اے نے آڈیو لیک کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سابق وزیر خزانہ کی گرفتاری کی اجازت مانگی جو حکومت نے دے دی ہے۔

  • سی ٹی ڈی نے  سیاسی جماعت کا روپوش  ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا

    سی ٹی ڈی نے سیاسی جماعت کا روپوش ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا

    کراچی : سی ٹی ڈی نے سیاسی جماعت کاروپوش ٹارگٹ کلرمحمدبیگ عرف شیراز کو گرفتار کرلیا ، ملزم پولیس اورمذہبی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کاروپوش ٹارگٹ کلرمحمدبیگ عرف شیراز کو گرفتار کرکے اسلحہ اوردستی بم برآمد کرلیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ پولیس اورمذہبی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، ملزم کوسیاسی جماعت نے انعام کے طور پر کے ڈی اےمیں ملازمت بھی دے رکھی تھی۔

    دوران تفتیش ملزم نے دیگرساتھیوں کےہمراہ کراچی کےمختلف مقامات پروارداتوں کا انکشاف کیا۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزم نے نئی ٹیم تشکیل دی تھی ،شہرمیں قتل و غارت کی منصوبہ بندی کررکھی تھی تاہم ملزم کے دیگر روپوش ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہے۔

    ترجمان کے مطابق ملزم نے12مئی 2017کوناتھاخان پل پرفائرنگ کرکےخوف و ہراس پھیلایا، 12مئی 2007 کو چیف جسٹس کو ایئرپورٹ تک محدودرکھا۔

    اس کے علاوہ ملزم نے جماعت اسلامی کے کارکن جمال طاہر کو لانڈھی میں قتل کیا، شیر آباد36سی میں فرحان زبیر نامی شخص کو قتل کیا جبکہ ساتھیوں کیساتھ ملکرایم کیوایم حقیقی کے کارکن کو بھی قتل کیا۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم نےمولاناسلیم نقشبندی کو ان کے گھرکےقریب فائرنگ کرکے قتل کیا جبکہ دارالعلوم کورنگی کے قریب نالے میں لاش پھینکنے اور لانڈھی نمبر 6کے قریب لسانی بنیاد پر 4افراد کے قتل میں ملوث ہے۔

    گرفتار ملزم ایم کیوایم حقیقی کےکارکن کوقتل کرنے کے بعدآگ لگانے اور لانڈھی میں سیاسی رہنماکی گاڑی پرفائرنگ میں بھی ملوث ہے، واقعےمیں 2پولیس اہلکار شہید اور3زخمی ہوئے تھے۔

  • "صفدر راکڈ ۔۔ مریم شاکڈ” کیپٹن صفدر کے بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ  تبصروں کا طوفان

    "صفدر راکڈ ۔۔ مریم شاکڈ” کیپٹن صفدر کے بیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا طوفان

    کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا طوفان آگیا اور چند گھنٹوں میں ہزاروں صارفین نے شیئر کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کیپٹن صفدر کا اے آر وائی نیوز کو دیا انٹرویو نشر ہوا اور ہر طرف چھا گیا۔

    کیپٹن (ر) صفدر کےبیان پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصروں کا طوفان آگیا۔ ان کے انٹرویو کو عام لوگوں کے ساتھ سیاستدانوں نے بھی خوب ری ٹوئیٹ کیا۔

    ایک صارف نے لکھا ‘صفدر راکڈ ۔۔ مریم شاکڈ، آج تو صفدر کی گھر میں خیر نہیں، مرغا بننا پڑے گا۔’

    ایکا اور صارف نے لکھا امپریسیو، خراب گھڑی بھی دن میں دو بار وقت صحیح بتاتی ہے جبکہ ایک اور صارف نے صفدر پاکستان کا سب سے بڑا کپتان قرار دے دیا۔

    سوشل میڈیا پر کئی شہریوں نے کیپٹن صفدر کی ہمت کی داد دی۔

    گذشتہ روز کیپٹن (ر)صفدر نے اے وائی نیوز کو انٹرویو میں کہا تھا کہ مریم نوازکووزیراعظم بنتانہیں دیکھ رہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوباجوہ کی توسیع کی حمایت نہیں کرنی چاہئےتھی ، ہمارا’ووٹ کوعزت دو‘کابیانیہ دفن ہوگیا،اب نہیں چلے گا۔

  • مریم نواز کے دورہ ایبٹ آباد سے قبل ہی ن لیگ اختلافات کا شکار

    مریم نواز کے دورہ ایبٹ آباد سے قبل ہی ن لیگ اختلافات کا شکار

    ایبٹ آباد : ن لیگ کے نظریاتی کارکنان نے خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام اور سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے دورہ ایبٹ آباد سے قبل ہی ن لیگ اختلافات کا شکار ہے.

    ن لیگ کے مرکزی نائب صدر سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان آج پارٹی ورکرز سے خطاب کریں گے، جس میں وہ اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    دوسری جانب ن لیگ کے نظریاتی کارکنان کا خیبر پختونخواہ کے صدر امیرمقام اور جنرل سیکرٹری مرتضی جاوید عباسی پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔

    ضلعی عہدیدران کا کہنا تھا کہ نظریاتی ورکرز سے مریم نواز کے دورہ کے حوالے سے رابطہ تک نہیں کیا گیا، لیگی صوبائی قیادت نے پارٹی کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔

    یاد رہے لیگی قیادت نے پہلے ہی مریم نواز کے دورہ کے موقع پر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، مریم نواز 9 فروری کو ایبٹ آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔

  • پی ٹی آئی کے 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

    پی ٹی آئی کے 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا نوٹیفکیشن معطل

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے تینتالیس اراکین قومی اسمبلی کےاستعفے منظور کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے 43 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کیخلاف درخواست پرسماعت
    ہوئی۔

    عدالت نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرنے کے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کو معطل کردیا۔

    عدالت نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظورکرنے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت،الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا اور جواب طلب کرلیا۔

    یاد رہے پی ٹی آئی کے اراکین ریاض فتیانہ، نصر اللہ خان ،طاہر صادق سمیت دیگر نےدرخواست دائر کی تھی ، جس میں اسپیکرقومی اسمبلی،الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ممبران اسمبلی نےاستعفےمنظور ہونےسےقبل ہی واپس لےلیےتھے، استعفے واپس لینے کے بعد اسپیکر کے پاس اختیار نہیں کہ وہ استعفے منظور کریں۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ممبران اسمبلی کے استعفے منظور کرنا خلاف قانون اور بددیانتی پر مبنی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئےاستعفے منظور کیے۔

    دائر درخواست میں کہا گیا کہ استعفے منظور کرنے سے پہلے اسپیکر نے ممبران کو بلاکرموقف نہیں پوچھا، ممبران کی مرضی کےبغیراستعفے منظور کرناغیر آئینی اقدام ہے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی تھی کہ عدالت اسپیکر قومی اسمبلی کےاستعفے منظور کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے اور درخواست کےحتمی فیصلےپرالیکشن کمیشن کے آرڈرکو بھی کالعدم قرار دے۔

    درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست پرحتمی فیصلے تک استعفےمنظور کی گئی نشستوں پر الیکشن روکنے کاحکم دے۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات کا آغاز

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات کا آغاز

    اسلام آباد : پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ خسارے اور بیرونی فنانسنگ سمیت اہم امور پر پالیسی مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات کا آغاز ہوگیا ، بجٹ خسارہ، بیرونی فنانسنگ سمیت اہم امور پر پالیسی مذاکرات ہوں گے۔

    بجٹ خسارے میں کمی کیلئے600 ارب سے زائد اخراجات پر کٹوتی اور ترقیاتی بجٹ پر 33 فیصد سے زائد کی کٹوتی کی تیاری کی جارہی ہے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ ترقیاتی بجٹ میں 300 ارب روپے سے زائد کی کٹوتی کا امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ 727 کی بجائے 400 ارب روپے سے زائد خرچ کرنے اور غیر ضروری اور محض کاغذ پر موجود پراجیکٹس کی فنڈنگ روکنے کی بھی تیاری ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں مالی سال بجٹ سے سبسڈی دینا محدود کیا جائے گا اور سبسڈی کم کرنے کے لیے بجلی اور گیس کے ریٹ بڑھانا ہوں گے۔

    آئی ایم ایف کی جانب سے تمام پراجیکٹس کی مانیٹرنگ کا مطالبہ کیا گیا ہے ، پراجیکٹس کی مرحلہ وار مانیٹرنگ ویب سائٹ پر پبلک کی جائے گی۔

  • آئی ایم ایف سے مذاکرات، وزیراعظم شہباز شریف نے بے بسی کا اعتراف کرلیا

    آئی ایم ایف سے مذاکرات، وزیراعظم شہباز شریف نے بے بسی کا اعتراف کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے سامنے بے بسی کا اعتراف کرلیا اور کہا وفد کامرس کی ہو یا فنانس، پیٹرولیم ہویا پاور سیکٹر ایک ایک چیز دیکھ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے سامنے حکومت کی بےبسی بیان کرتے ہوئے کہا
    ملک کو بہت سے مالی چیلنج درپیش ہیں، آئی ایم ایف کا وفد اسلام آباد میں بیٹھا ہے، ہر کتاب دیکھ رہا ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کامرس کی ہویا فنانس،پیٹرولیم ہویا پاور سیکٹر ایک ایک چیزدیکھی جارہی ہے، وفدایک ایک دھیلےکی سبسڈی کی جانچ کررہا ہے۔

    وزیراعظم نے باتوں میں عوام پر مزید بوجھ کا اشارہ دیتے ہوئے کہا میں زندہ رہناہے،کہیں نہ کہیں لکیر کھینچنا ہوگی ، قوم مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرے کشکول کو توڑیں گے۔

    شہباز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اتحاد پر بھی زور دیا تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔

  • وزیراعظم کا ترکیہ میں زلزلے سے نقصانات پر اظہار افسوس

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے سے نقصانات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا پاکستان اپنے برادر ملک کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ترکیہ میں زلزلے سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ترکیہ حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارتعزیت کیا۔

    وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سےہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں ترکیہ حکومت اورعوام کے ساتھ ہیں، پاکستان اپنےبرادرملک کی ہر ممکن مدد کرے گا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سےتباہی کے بڑھتے واقعات خطرے کی گھنٹی ہے،موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یاخطے تک محدود نہیں۔

    خیال رہے ترکیہ میں شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 76 افراد جاں بحق ہوئے اور کئی عمارتیں زمیں بوس ہوگئیں۔

    ترک میڈیا کے مطابق کہ ترکیہ میں زلزلہ صبح 4 بجکر 17 منٹ پر آیا اور زلزلے کے جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کئے گئے۔

  • آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنےایک اور مطالبہ رکھ دیا

    آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنےایک اور مطالبہ رکھ دیا

    اسلام آباد: آئی ایم ایف نے خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری پر زور دیتے ہوئے نجکاری کے ذریعے معیشت میں ریاستی عمل دخل محدود کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کی مالی نظم و ضبط بد انتظامی پر تشویش کا اظہارکردیا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے سرکاری کارپوریشن میں مسلسل خسارے پرعدم اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی اورگیس کے ترسیلی نقصانات کم کرنے پر بھی کوئی خاطر خواہ بہتری نہیں ہوئی، پاکستان مسلسل توانائی کے شعبے میں نقصانات کر رہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری پر زور دیتے ہوئے نجکاری کے ذریعے معیشت میں ریاستی عمل دخل محدود کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    آئی ایم ایف نے سرکاری اداروں کے ریگولر آڈٹ پر بھی زور دیتے ہوئے کرپشن اور اداروں میں سرخ فیتہ کے خاتمے کا مطالبہ کردیا۔

    آئی ایم ایف نے کاروبار اور ٹیکس جمع کیلئے آسانی کا مطالبہ جبکہ بلوکی اور حویلی بہادر شاہ ایل این جی پاور پلانٹ کی جلد از جلد نجکاری کا بھی مطالبہ کیا۔

    اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے خسارے میں چلنے والے سرکاری بینکس، ہاؤس بلڈنگ فنانس سمیت کئی اداروں کی نجکاری سمیت پی آئی اے،اسٹیل ملزسمیت دیگراداروں کے نقصانات میں کمی لانے کا مطالبہ کردیا ہے۔