Author: فائزہ شاہ

  • ڈاکٹر ماہا شاہ خود کشی کیس میں اہم پیش رفت

    ڈاکٹر ماہا شاہ خود کشی کیس میں اہم پیش رفت

    کراچی : سٹی کورٹ نے ڈاکٹر ماہا شاہ خود کشی کیس میں عدم حاضری کے باعث دو ملزموں کے وارنٹ جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی میں ڈاکٹر ماہا شاہ خود کشی کیس کی سماعت ہوئی ،مقدمہ میں نامزد ملزمان جنید اور وقاص عدالت میں پیش ہوئے۔.

    ،پولیس نے عدالت میں بتایا کہ ڈاکٹر ماہا شاہ نے 18 اگست 2020 کو خود کشی کی تھی۔

    مدعی مقدمہ کے وکیل نے کہا کہ دو سال گزر جانے کے باوجود مقدمہ کے ٹرائل مکمل نا ہو سکا، عدالت نے عدم حاضری کے باعث دو ملزموں کے وارنٹ جاری کردیئے۔

    عدالت نے 14 جنوری تک پولیس کو ملزم سعد ناصر اور تابش کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزموں کے ضمانتیوں کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔

    عدالت نے 14 جنوری کو تمام ملزموں کو وکلا کے ہمراہ حاضری یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

  • آٹے کا بحران : ڈاکو سستے آٹے کے اسٹالز لوٹنے لگے

    سکھر : سستے آٹے کے اسٹالز ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے، آٹے کے سستے اسٹال پر دو روز میں ڈاکو 45 ہزار روپے نقدی اور 20 آٹے کے کٹے لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا، ملٹری روڈ پر پبلک اسکول کے قریب سستے آٹے کے اسٹالز پر ڈاکو دو مختلف وارداتوں میں 45 ہزار روپے نقدی اور 20 آٹے کے کٹے لوٹ کر لے گئے۔

    ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سکھر وشن داس نے بتایا کہ پہلی واردات میں تین ڈاکو آٹے کے اسٹال سے اسلحہ کے زور پر 45 ہزار نقدی لوٹ کر لے گئے جبکہ دوسری واردات میں اسٹال سے 8 ملزمان آٹے کے 20 کٹے چھین کر لے گئے۔

    آٹے کے دونوں عارضی اسٹالز پر نجی فلور مل کمپنی کے ملازم آٹے کی فروخت کیلئے تعینات تھے۔

    ڈی ایف سی کے مطابق دونوں وارداتوں کی اطلاع تحریری طور پر ڈی جی فوڈ کو دی ہے جبکہ ملٹری روڈ سے سے آٹے کا سستا اسٹال ختم کرکے پولیس لائن کے قریب لگایا جائے گا۔

    ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وزن داس کا کہنا ہے کہ دونوں وارداتوں کی ڈپٹی کمشنر کو اطلاع دی گئی ہے ہر اسٹال پر ایک پولیس اہلکار کو تعینات کیا جائے گا۔

  • خواجہ آصف کا بازار ساڑھے 8 بجے بند کرنے کے فیصلے کا دفاع

    اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف نے بازار ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اگر بلیک آؤٹ ہوا تو پورا پاکستان اندھیروں میں ڈوب جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کے بحران اور حکومتی پالیسی پر چاہتے ہیں پیار سے تمام معاملات طے ہوجائیں۔

    خواجہ آصف کا بازار ساڑھے آٹھ بجے بند کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر بلیک آؤٹ ہواتوپوراپاکستان اندھیروں میں ڈوب جائے گا اور پھر دکانیں، بازاراور کارخانے سب بند ہوجائیں گے

    وزیردفاع نے کہا کہ توانائی کا بحران اس وقت پاکستان کیلئےبنیادی خطرہ ہے، ہمارے پاس درآمدات کیلئےپیسےنہیں ہیں۔

    خیال رہے حکومت نے توانائی بچت مہم کے تحت بازار ساڑھے 8 بجے اور شادی ہالز 10 بجے بند کرتے کا اعلان کیا تھا تاہم پنجاب اور کے پی کی حکومت سمیت تاجروں نے حکومتی فیصلوں کو مسترد کردیا تھا۔

  • کراچی  میں  ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کے  قتل  کا مقدمہ درج

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کے قتل کا مقدمہ درج

    کراچی : شہر قائد میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مدعی مقدمے نے کہا کہ ملزمان نے موبائل فون اور دیگر سامان نہ دینے پر   میری بہن کو گولیاں ماری۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پانچ روز کے دوران ہی ڈکیتی کے دوران 2 قتل ہوگئے، گلستان جوہر میں ڈکیتی مزاحمت پرثناء طارق نامی خاتون کو قتل کردیا گیا،

    شارع فیصل تھانے میں مقتولہ کے بھائی احسن کی مدعیت میں ڈکیتی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    مقتولہ کے بھائی نے بتایا کہ واقعہ گلستان جوہر بلاک17میں پیش آیا تھا، میں رات 8:10 پر اپنی بہن کے ساتھ گاڑی میں والدہ کی دوائیں لینے گیا تھا، بہن گاڑی میں بیٹھی تھی۔

    مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ خریداری کے دوران گولیاں چلنے کی آواز آئی جب میں نے باہر نکل کر دیکھا تو میری گاڑی کے اطراف رش لگا ہوا تھا۔

    وہاں موجود لوگوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر لوٹنے کی کوشش کی، ملزمان نے موبائل فون اور دیگر سامان نہ دینے پر فائرنگ کی اور  میری بہن ثناء طارق کو گولیاں ماری۔

    ملزمان کار میں رکھا میرا پرس اور 5ہزار اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوئے، جس کے بعد میں نے شدید زخمی حالت میں بہن کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئی۔

    گذشتہ روز گلستان جوہر میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر گولی مارکر خاتون کی جان لے لی ، پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کاموبائل فون لاپتہ ہے۔

  • آرمی چیف کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، اسٹرٹیجک شراکت داری کی مضبوطی پر زور

    ریاض : سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ملاقات میں اسٹرٹیجک شراکت داری کی مضبوطی پر زور دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ریاض میں پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور دفاعی اور فوجی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے بعد سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ
    پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔

    شہزادہ خالدبن سلمان کا کہنا تھا کہ دونوں برادر ممالک کی اسٹرٹیجک شراکت داری کی مضبوطی پر زور دیا گیا، پاکستان سعودی عرب کے دو طرفہ فوجی اور دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے طریقوں پر بھی تبا دلہ خیال ہوا۔

    خیال رہے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر 4 سے 10 جنوری تک سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔

  • ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ حتمی  طور پر طے پاگیا

    ریکوڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ حتمی طور پر طے پاگیا

    کوئٹہ : ریکو ڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ حتمی طورطے پاگیا ، ریکو ڈک معاہدہ 16 دسمبر 2022 سے نافذالعمل ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی حکومت کی جانب سے کہا گہا ہے کہ ریکو ڈک منصوبے کا تاریخی معاہدہ حتمی طورطے پا گیا۔

    حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بیرونی سرمایہ کاری کا معاہدہ ہے ، جس پر مجموعی لاگت 8 ارب ڈالر آئے گی۔

    معاہدہ پر منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے نمائندے نے دستخط اور حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی نمائندے نے معاہدے پر دستخط کیے۔

    معاہدے پردستخط سے پاکستان پر بین الاقوامی عدالت کیجانب سے عائد6.5ارب ڈالرکاجرمانہ بھی غیر موثرہوگیا۔

    ریکو ڈک معاہدہ 16 دسمبر 2022 سے نافذالعمل ہوگا، کمپنی کام کا آغاز فوری طور پرکرے گا۔

    معاہدہ پر منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن کے نمائندے نے دستخط اور حکومت پاکستان کی جانب سے وفاقی نمائندے نے معاہدے پر دستخط کیے۔

  • پاکستان کا بھارت کی پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ

    پاکستان کا بھارت کی پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں، واضح ثبوت ہیں کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت دنیا کو دکھائیں گے۔

    حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ڈوزیئر میں شواہد موجود ہیں، جوہر ٹاؤن دھماکےمیں بھارت ملوث ہے، پاکستانی حکومت اس معاملےکوعالمی سطح پراٹھائے گی۔

    وزیر مملکت برائے خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہواہے، سانحہ سمجھوتہ ایکسپریس اور کلبھوشن یادیو کی گرفتاری واضح ثبوت ہیں، کسی ملک کو دوسرے ملک پر دہشت گردی کا الزام لگانے سے فائدہ نہیں ہوتا لیکن بھارت دہشتگردی کرکے دوسرے ملک پر الزام تراشی کرتاہے اور دنیا کی توجہ ہٹانےکی کوشش کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت یواین قراردوں کو ہمیشہ جھٹلاتارہاہے، بھارت مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتارہاہے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کامرتکب ہورہاہے اور پڑوسی ممالک میں عدم استحکام پھیلانے میں ملوث رہاہے۔

    حنا ربانی کھر نے واضح کیا کہ بھارت کو آگاہ کرتی ہوں کسی کو دہشتگردی کا نشانہ بناتے ہیں تو پورا خطہ متاثرہوتاہے، عالمی برادری کی بھارت کی دہشت گردی پر آنکھیں بند ہیں ، عالمی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ بھارت کااحتساب کریں۔

    وزیر مملکت برائے خارجہ نے روز دیا کہ عالمی اداروں کو دہشتگردی کی معاونت ،سہولت کاری روکنے کےاقدامات کرنا ہوں گے ، ہم یہ ڈوزیئر اقوام متحدہ کےسیکریٹری جنرل سمیت دیگر عالمی فورمز پر شیئرکریں گے۔

    انھوں نے بتایا کہ پاکستان نے بھارت کی پاکستان میں ریاستی دہشت گردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے اور بھارتی دہشتگردی پر ڈوزئیر یواین سیکریٹری جنرل سے بھی شیئرکر رہے ہیں۔

    حنا ربانی کھر نے مزید کہا کہ بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں میں دہشتگردی میں بھارت ملوث رہاہے، گوادرمیں ہوٹل، کراچی میں چینی قونصلیٹ پرحملے میں بھارت ملوث ہے، کیسے کسی ملک کی سرزمین دوسرے ملک میں دہشتگردی کیلئے استعمال ہورہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاہور واقعے کے ذمہ داران بھارت کی پناہ میں ہیں، بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سامنے ہیں، سمجھوتہ ایکسپریس سانحہ بھارت کی ہٹ دھرمی کی مثال ہے، کلبھوشن اور اس طرح کی کئی مثالیں بھارت کی دہشت گردی کا ثبوت ہیں، شواہد واضح کرتے ہیں کہ ایک بڑا گروپ خطےمیں دہشت گردی میں ملوث ہے۔

  • سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لندن پہنچ گئے

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لندن پہنچ گئے

    لندن : سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لندن پہنچ گئے، جہاں وہ نواز شریف اور مریم نواز کو پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بریف کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز لندن پہنچ گئے،جہاں وہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بریف کریں گے۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حمزہ شہباز پنجاب اسمبلی بچانے کا ٹاسک دیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ ن لیگ نے ارکان پنجاب اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرالئے، ضرورت پڑنے پر وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا مقصد پنجاب اسمبلی کوتحلیل کرنے سے روکنا ہے۔

  • آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست مسترد

    آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست مسترد

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ایم پی اےفریال تالپور کی نااہلی کی درخواست مسترد کردی، پی ٹی آئی ایم پی ایز نے نااہلی کی درخواست دائر کی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیا۔

    فیصلے میں الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی ایم پی ایز کی درخواست مسترد کردی۔

    الیکشن کمیشن میں پڑھے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ فریال تالپور نے اثاثے ظاہر کیے تھے، ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے ٹھوس شواہد درکار ہوتے ہیں، تحریک انصاف فریال تالپور کیخلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    یاد رہے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے نا اہلی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کی تھی، جس میں فریال تالپور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا تھا۔

    بعد ازاں الیکشن کمیشن نے 27 اکتوبر کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

  • عمران خان نے”ڈیلی میل“کے ذریعے شہبازشریف کو”بلیک میل“ کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ

    عمران خان نے”ڈیلی میل“کے ذریعے شہبازشریف کو”بلیک میل“ کرنے کی کوشش کی، وزیر داخلہ

    اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران نے ڈیلی میل کے ذریعے شہبازشریف کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی ، ڈیلی میل کی معافی سے ثابت ہوچکا ہے کہ عمران خان جھوٹا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے بیان میں کہا کہ عمران جھوٹی خبریں شہبازشریف کیخلاف شائع کراتارہاخودگھڑیاں چوری کرتا رہا۔

    راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل کی معافی اعتراف ہے کہ اس جھوٹ کا ماسٹرمائنڈ عمران خان ہے، عمران نے ڈیلی میل کے ذریعے شہباز شریف کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔

    وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ جو کہتا تھا کہ ہم کیس دیکھتے ہیں، فیس نہیں، ڈیلی میل کی معافی کے بعد وہ کسی کو اپنا فیس دکھانےکے قابل نہیں رہے ، ثابت ہوچکا ہے عمران خان جھوٹا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک جھوٹا،چوراوربے ایمان لیڈر نہیں ہوسکتا اور آئین کے تحت جھوٹا، چورلیڈر نہیں بن سکتا، پی ٹی آئی کے لوگ چور، جھوٹے کو لیڈرشپ کے عہدے سے ہٹائیں اور کسی نیک ایمان دار کو چیئرمین بنائیں۔