Author: فائزہ شاہ

  • درندہ صفت ملزمان نے  لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    درندہ صفت ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    گجرات : درندہ صفت ملزمان نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد نےالزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے کئی گھنٹے سے بٹھا رکھا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں خاتون سے اجتماعی ذیادتی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جہاں شہر گجرات کے گاؤں دھاروال میں چار ملزمان نے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    متاثرہ لڑکی مقدمہ درج کرانے تھانے گئی تو کنجاہ پولیس نے کارروائی سے انکار کردیا اور متاثرہ لڑکی کو میڈیا کے سامنے جانے سے روکتی رہی۔

    ملزمان نے متاثرہ لڑکی کے بھائیوں پر تشدد کیا ، متاثرہ لڑکی کے والد نےالزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے کئی گھنٹے سے بٹھا رکھا ہے، میڈیکل ہوا نہ مقدمہ درج کیا۔

    والد نے کہا کہ با اثر ملزمان نے میرے بیٹوں کو اغوا کرلیا ہے۔

  • لانگ مارچ  پر خودکش یا بم حملے کا خدشہ،  وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کو  آگاہ کردیا

    لانگ مارچ پر خودکش یا بم حملے کا خدشہ، وزارت داخلہ نے پی ٹی آئی کو آگاہ کردیا

    اسلام آباد : وزارت داخلہ نے لانگ مارچ پر خودکش یا بم حملے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی آئی لانگ مارچ کو ممکنہ خطرات سے متعلق خط اسد عمر کو ارسال کیا ہے، مراسلے میں ملک میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ انتہا پسند جماعتیں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر دہشت گردی کا حملہ کر سکتی ہیں۔

    وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ حملے میں بیرونی عناصر کی جانب سے بھی کارروائی کا اندیشہ ہے، عوامی اجتماعات کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ عوامی اجتماعات میں خودکش یا بم حملہ بھی ہو سکتا ہے ،پاکستان تحریک انصاف راولپنڈی میں عوامی اجتماع کو موخر کرے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے حقیقی آزادی مارچ کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر وزارت داخلہ نے چاروں صوبوں کو بھی خط لکھا ہے۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس ذرائع کےمطابق عمران خان کیساتھ عام شہریوں کی جان کوخطرہ ہے۔

    وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عمران خان پروزیرآبادمیں حملہ ہوچکاہے، وزیر آباد حملے میں ایک شخص کی جان بھی جا چکی ہے، کسی بنیادپرست نوجوان کی جانب سےانتقامی کارروائیوں کوردنہیں کیاجاسکتا۔

    وزارت داخلہ نےلانگ مارچ سےمتعلق رسک اسسمنٹ کی رپورٹ چاروں صوبوں کو بھجوا دی۔

    خط میں ہدایت کی گئی کہ اس حوالےسےسیکیورٹی کےانتہائی سخت انتظامات عمل میں لائے جائیں۔

  • کراچی میں سردی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

    کراچی میں سردی کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

    کراچی : محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کردی ، گزشتہ رات کراچی کی سرد رات رہی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں سردیاں اگئی، گزشتہ رات کراچی کی سرد رات رہی ،درجہ حرارت 16.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ شہر میں رات گئے خنکی اور دھند بھی رہی، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ، آج سے رات میں درجہ حرارت کم ہوتا رہے گا، شہر میں 13 کلو میٹر گی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں جاڑا دھوم مچانے لگا ہے، کشمیر، گلگت بلتستان اورخیبرپختونخوا میں خون جمادینے والی ٹھنڈ کا راج ہے۔

    بلوچستان میں بھی موسم شدید سرد ہوگیا ہے ، اسکردو منفی آٹھ درجہ حرارت کے ساتھ ملک کا سرد ترین مقام رہا جبکہ لہہ میں پارہ منفی چھ تک گرگیا۔

    استور، قلات منفی پانچ، بگروٹ، گوپس، ہنزہ اور زیارت منفی چار، کالام منفی تین اور کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی ایک ریکارڈ کیا گیا۔

  • مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے نئی مشکل ، بجلی کے بعد گیس مہنگی ہونے کا امکان

    مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے نئی مشکل ، بجلی کے بعد گیس مہنگی ہونے کا امکان

    اسلام آباد : سندھ اور بلوچستان کیلئے گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے ، سوئی سدرن نے گیس ٹیرف 667.44 روپے فی ایم ایم بی ٹو بڑھانے کی درخواست کردی۔

    ایس ایس جی سی ایل کی پٹیشن پر اوگرا کی جانب سے عوامی سماعت کا انعقاد کیا گیا ، ترجمان اوگرا نے بتایا کہ پٹیشن مالی سال23-2022کیلئے قیمتوں کےتعین کیلئے 14 اکتوبر کو دائر کی گئی تھی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اور صارفین کو مدعوکیا گیا تاکہ درخواست پرنقطہ نظر پیش کر سکیں، سماعت میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی اور اپنا نقطہ نظر پیش کیا۔

    اوگرا نے کہا کہ ایس ایس جی سی ایل نےمالی ضروریات میں184,881 ملین روپے کا خسارہ ظاہر کیا، ایس ایس جی سی ایل نے اوسط قیمت میں 667.44 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کی۔

    مالی سال23-2022 کیلئے آر ایل این جی کی مد میں 26.23 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو کا تخمینہ لگایا، اوگرا نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو منصفانہ موقع فراہم کیا تاکہ وہ اپنا نقطہ نظرپیش کرسکیں۔

    چیرمین اوگرا نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی تجاویز سن کر فیصلہ محفوظ کیا جو بعد میں سنایا جائے گا۔

    سوئی سدرن نےگیس ٹیرف 96.36 فیصد تک بڑھانے کی درخواست کر رکھی ہے ، اس وقت سوئی سدرن کا اوسط گیس ٹیرف 692.63 روپے مقرر ہے۔

    یاد رہے سوئی سدرن نے گیس ٹیرف 667.44 روپے فی ایم ایم بی ٹو بڑھانے کی درخواست کی ، اس وقت سوئی سدرن کا اوسط گیس ٹیرف692.6روپے مقرر ہے۔

  • کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ پر خودکش حملہ کیس میں اہم پیش رفت

    کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ پر خودکش حملہ کیس میں اہم پیش رفت

    کراچی : کراچی یونیورسٹی میں چینی اساتذہ پر خودکش حملہ کیس میں عدالت نے چھ مفرور ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کراچی یونیورسٹی میں چائنیزاساتذہ پر خودکش حملے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے 6 مفرورملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ، مفرورملزمان میں خودکش حملہ آور شاری بلوچ کا شوہر ہیبتان بلوچ ، بشیرزیب،رحمان گل،خلیل عرف واجہ شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ترجمان کالعدم بی ایل اے میرسفیر بھی مفرورملزمان میں شامل ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ کیس میں ایک ملزم دادبخش پہلے ہی گرفتارہے، ملزم نے ساتھی ناصر کیساتھ چینی شہریوں کو نشانہ بنانے کے انکشافات کیے۔

    یاد رہے جامعہ کراچی خودکش دھماکے میں ملوث کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر دادبخش کو ماڑی پورروڈ سے کارروائی میں گرفتار کیا گیا تھا، گرفتار دہشت گرد سلیپر سیل کا کمانڈر ہے۔

    دہشت گرد نے انکشاف کیا تھا کہ ماسٹر مائنڈ زیب ہے اور خود بھی آئی ای ڈی بنانے کا ماہر ہے، یہ حملے کے بعد بلوچستان بھاگ گیا تھا۔

  • عمران خان کا عمر ظہور اور جیو کیخلاف قانونی جنگ کا اعلان

    عمران خان کا عمر ظہور اور جیو کیخلاف قانونی جنگ کا اعلان

    لاہور : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیو،شاہزیب خانزادہ اور عمر ظہور کیخلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا بس بہت ہو گیا، جیو اور شاہ زیب خانزادہ نے مشہور فراڈیہ کی بےبنیاد کہانی کے ذریعے الزام لگایا، کل بین الاقوامی مطلوب فراڈیہ کی بےبنیاد کہانی کے ذریعے بہتان لگایا گیا۔

    عمران خان نے بتایا کہ میں نے اپنے وکلاسے بات کی ہے ، جیو، خانزادہ ،جعلساز کیخلاف پاکستان میں مقدمہ کروں گا، ناصرف پاکستان بلکہ یوکے،یو اے ای میں بھی مقدمے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

    اس سے قبل تحریک انصاف نے عمرظہور اور جنگ جیو گروپ کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کیا تھا۔

    فواد چوہدری نے کہا تھا کہ رات شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں جھوٹ بولا گیا، عمر ظہورنامی شخص کو گھڑی نہیں بیچی گئی۔۔ عمر ناروے کا شہری ہے اس کے بھائی جیلوں میں ہیں، عمر کیخلاف دبئی، جنگ گروپ کیخلاف لندن میں قانونی کارروائی کریں گے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ گھڑی کی ویلیوایشن پر پندرہ نومبر کی تاریخ درج ہے۔۔ ایک اور اہم بات بتادوں عمر ظہور کا نام گزشتہ ماہ انٹرپول کی لسٹ سے نکالا گیا ہے۔

  • اورنج ٹرین ٹرمینل میں ڈرون طیارہ گرنے کا واقعہ: تخریب کاری سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش  جاری

    اورنج ٹرین ٹرمینل میں ڈرون طیارہ گرنے کا واقعہ: تخریب کاری سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری

    لاہور : اورنج ٹرین ٹرمینل میں ڈرون طیارہ گرنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، تخریب کاری سمیت تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں اورنج ٹرین ٹرمینل میں ڈرون طیارہ گرنے کے واقعے پر تخریب کاری سمیت تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ ڈرون طیارے کے تمام پرزے الگ کرکے چیزوں کا تعین کیا جارہا ہے اور سی ٹی ڈی فرانزک ٹیم نے پرزوں کا معائنہ شروع کردیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین کے واشنگ ایریا تک ڈرون کس سمت سے آیا اس کا تعین کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات اورنج ٹرین کے اسٹبلنگ یارڈ کے خالی ٹریک پر ڈرون طیارہ گرا، اسٹبلنگ یارڈ پر اورنج ٹرین کی تعمیر کرنیوالے غیر ملکی بھی رہائش پذیر ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کی جانب سے ڈرون طیارے کو قبضے میں لیا گیا، ایس پی یو کی طرف سے پولیس کو بھی سٹبلنگ یارڈ بھی بلایا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ڈرون طیارہ سےمتعلق تحقیقات کی جارہی ہیں، ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ،کمشنر آفس ادارےکی سطح پر بھی تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • بجلی صارفین قیمت میں مزید اضافے کیلئے ہوجائیں تیار

    بجلی صارفین قیمت میں مزید اضافے کیلئے ہوجائیں تیار

    اسلام آباد : بجلی مزید 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے، اضافے سے بجلی صارفین پر تنتالیس ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق نیپرا نے رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔

    دوران سماعت چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی صارفین سے 43 ارب کی وصولی بہت بڑی رقم ہے، ہم خود پریشان ہوگئے کہ اتنا بڑا فگر کیسے ہوگیا۔

    نیپرا حکام نے کہا کہ بجلی کی فروخت کم ہونے سے کیپسٹی پیمنٹس پر فرق پڑا اور گزشتہ سہ ماہی کی نسبت فروخت دس فیصد کم رہی۔

    حکام پاور ڈویژن نے بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ بجلی قیمت میں مزید اضافہ نہ ہو اور صارفین کو پرائس شاک نہ لگے۔

    پاور ڈویژن نے درخواست کی کہ اضافے کا اطلاق فروری اور مارچ میں لگایا جائے، جس پر چیئرمین نیپرا نے کہاکہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کو دو ماہ میں کرنے کے حوالے سے تحریری درخواست دے دیں۔

    ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ کا کہنا تھا کہ اگر 650 میگاواٹ والے سستے پلانٹس آجاتے تو فرق پڑتا، بجلی طلب کے حوالے سے فیصلے نہ کئے گئے تو صورتحال زیادہ خراب ہوجائے گی۔

    حکام پاور ڈویژن نے کہا کہ ایک سہ ماہی میں گردشی قرض میں 185 ارب کا اضافہ ہوا،مالی سال 2021 -22 میں 161 ارب کی ایڈجسٹمنٹ منظور کی گئیں ، جس میں سے 20 ارب سرکلر ڈیٹ میں شامل ہوگا، پاور سیکٹر کا گردشی قرض 2ہزار 473 ارب تک پہنچ چکا ہے۔

    نیپرا نے بجلی دو روپے اٹھارہ پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا، اعدادو شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا، اضافے سے بجلی صارفین پر تنتالیس ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

  • لانگ مارچ:  عمران خان کی خصوصی سیکیورٹی کا پلان تیار

    لانگ مارچ: عمران خان کی خصوصی سیکیورٹی کا پلان تیار

    لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور لانگ مارچ کی خصوصی سیکیورٹی کا پلان تیار کرلیا گیا، کنٹینر کے اطراف خصوصی سیکیورٹی حصار ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی راولپنڈی آمد کے معاملے پر عمران خان اور لانگ مارچ کی خصوصی سیکیورٹی کا پلان تیار کرلیا گیا۔

    6 ہزار سے زائد پولیس نفری سیکیورٹی کی ڈیوٹی پرمعمور ہوگی ، مقررہ روٹ کی عمارتوں کی چھتوں پر ماہر نشانہ باز اہلکارتعینات ہوں گے۔

    سی سی ٹی وی اورڈرون کیمروں سے روٹ کی نگرانی کی جائےگی جبکہ عمران خان کے کنٹینر کے اطراف خصوصی سیکیورٹی حصار ہوگا۔

    مقررہ روٹ پولیس حکام کو ملتے ہی خصوصی اسکیننگ کی جائے گی اور مری روڈ پر کل سے استقبالیہ کیمپ قائم کئے جائیں گے۔

    خیال رہے اسپیشل برانچ نے عمران خان پر ایک اورقاتلانہ حملے کی رپورٹ دی ہے ، جس کے بعد سے زمان پارک کی سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور زمان پارک میں معمول سے ہٹ کرپولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

  • توشہ خانہ ریفرنس : عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمہ کے لیے ریفرنس ٹرائل کورٹ بھیج دیا گیا

    توشہ خانہ ریفرنس : عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمہ کے لیے ریفرنس ٹرائل کورٹ بھیج دیا گیا

    اسلام آباد : توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمہ کے لیے ریفرنس ٹرائل کورٹ بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمہ کے لیے ریفرنس ٹرائل کورٹ بھیج دیا۔

    الیکشن کمیشن نےعمران خان کیخلاف ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھجوایا ، ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137 ،170 ،167 کے تحت بھجوایا گیا ہے۔

    جس میں کہا گیا ہے ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے۔

    یاد رہے الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس عمران خان کو نااہل قرار دیتے ہوئے عمران خان کو جھوٹی اسٹیٹمنٹ جمع کرانے پر نااہل قرار دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا ، عمران خان کو آرٹیکل 63ون کے تحت نااہل قرار دیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس درست قرار دیتے ہوئے فیصلہ میں کہا تھا کہ عمران خان کرپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے،عمران خان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قراردی جاتی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا بھی حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کرائے جبکہ بعض تحائف اثاثوں میں ظاہر نہیں کئے گئے۔