Author: فائزہ شاہ

  • جنرل اسمبلی اجلاس: وزیراعظم  نے عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کردیا

    جنرل اسمبلی اجلاس: وزیراعظم نے عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کردیا

    نیویارک : وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پرعالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں ، عالمی رہنماؤں کو پاکستان میں سیلاب کی تباہی سے آگاہ کیا۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدام کی ضرورت کو اجاگر کیا، میں نے بتایا تجارت ، معیشت میں شراکت داری قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔

    یاد رہے نیویارک میں جاری یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کی سائیڈلائن پر وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی سربراہان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی ماحولیات کے وزیر جان کیری سے ملاقات کی ، ملاقات میں موسمیاتی تبدیلوں سے متعلق درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکخواں سے ملاقات کی، اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

    اس کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسپین کے صدر ، آسٹریا کے چانسلر اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے ملاقات کی اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کیا۔

  • پاکستان،انگلینڈ 20 ٹوئنٹی سیریز: میچ دیکھنے جانے والے شائقین کے لیے اہم خبر

    پاکستان،انگلینڈ 20 ٹوئنٹی سیریز: میچ دیکھنے جانے والے شائقین کے لیے اہم خبر

    کراچی: پاکستان انگلینڈ کرکٹ میچ دیکھنے آنے والے شائقین کے لئے ہدایات جاری کردی گئیں، جس میں شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز کے حوالے سے ترجمان سیکیورٹی ڈویژن نے بتایا ہے کہ سرشاہ سلیمان روڈ کے ایک ٹریک کے علاوہ تمام سڑکیں کھلی رہیں گی۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم آنیوالوں کیلئے پارکنگ پوائنٹس بنائے گئے، پارکنگ پوائنٹس میں ایکسپوسینٹر،چائنہ گراؤنڈ،نیشنل کوچنگ سینٹر شامل ہیں۔

    سیکیورٹی ڈویژن نے مزید کہا کہ پارکنگ پوائنٹس سے اسٹیڈیم تک خصوصی شٹل سے پہنچایا جائے گا تاہم شائقین کرکٹ کو شناختی کارڈاپنے ہمراہ لازمی رکھنا ہوگا۔

    ترجمان نے ہدایت کی کہ شائقین انتظار سے بچنے کیلئےاسٹیڈیم میں وقت سے پہلے پہنچیں۔

    سیکیورٹی ڈویژن کے مطابق اسلحہ، کھلونا بندوقیں، دھماکہ خیزمواد، پٹاخے،سگریٹ ، ماچس،لائٹر،چاقو،دھات یا لکڑی اسٹیڈیم لانے اجازت نہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ شائقین کوگراؤنڈ اور ساتھی تماشائیوں پرکوئی چیز پھینکنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • ‘ڈالر کی قیمت مزید بڑھے گی لیکن نہیں بتا سکتا کہاں تک جائے گی’

    ‘ڈالر کی قیمت مزید بڑھے گی لیکن نہیں بتا سکتا کہاں تک جائے گی’

    اسلام آباد : سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت مزید بڑھے گی لیکن نہیں بتاسکتا کہاں تک جائے گی کیونکہ پھر ذخیرہ اندوزی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پٹرول اور بجلی سستی کی تو فنڈز بھی رکھے ، کمپنیوں کے بھی ڈویڈنڈ سے ہمیں فنڈزحاصل ہوئے۔

    سابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ کہ 100ارب روپے ہم نے پی ایس ڈی پی میں کٹوتی سے حاصل کیے تھے، موجودہ حکومت کی نااہلی تھی انہوں نے ڈیڑھ ماہ کوئی فیصلہ ہی نہیں کیا۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے موجوہ حکومت کو پروگرام ختم کرنے کی تنبیہ کی تھی، ہمارے دور میں برآمدات، ٹیکس وصولی، ترسیلات زرتاریخی زیادہ رہیں ، ہم نے آئی ایم ایف کو بتایا تھا سستا پٹرول اور بجلی کی سبسڈی کیسے دیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ سیاسی بے یقینی سے معاشی عدم استحکام پیدا ہوتا ہے، آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگیا، پیسے بھی آگئے پھر کیوں ڈالر بڑھ رہا ہے؟ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے جو ڈالر موجود ہیں، وہ بھی نکل جائیں گے۔

    سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت مزید بڑھے گی لیکن میں نہیں بتاسکتا کہاں تک جائے گی، ڈالر کی بڑھتی قیمت اس لیے نہیں بتانا چاہتا ہوں کیوں پھر ذخیرہ اندوزی ہوگی۔

    شوکت ترین نے کہا کہ پی ٹی آئی کا مؤقف ہے مہنگائی کی بڑی وجہ حکومت پراعتماد نہیں ہے، دوست ممالک بھی آگے اس لیے نہیں آرہے کیونکہ موجودہ حکومت پراعتماد نہیں۔

    مہنگائی کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی پہلےسےموجود،سیلاب کی وجہ سےقحط کاخدشہ ہے، مہنگائی کےساتھ غذاکابحران ہو تو لوگ سڑکوں پرنکل سکتےہیں، مشکلات حالات میں دوست ممالک مدد کرتے ہیں لیکن دوست ممالک بھی پاکستان میں سیاسی عدم استحکام کودیکھ رہے ہیں۔

    سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی پاکستان تب آئیں گے جب مارکیٹ حکومت پراعتماد کرے، سیاسی استحکام ہوگا تو عالمی سطح پر بھی پاکستان کی مدد کیلئے لوگ آگے آئیں گے۔

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام ہوگا تو تمام مسائل حل کی طرف جائیں گے اور سیاسی استحکام کیلئے شفاف الیکشن ناگزیر ہیں اور کوئی راستہ نہیں ہے۔

  • ملکہ الزبتھ دوئم کا تابوت آخری دیدار کے لیے رکھ دیا گیا، عوام کا جم غفیر

    ملکہ الزبتھ دوئم کا تابوت آخری دیدار کے لیے رکھ دیا گیا، عوام کا جم غفیر

    ایڈنبرا : ملکہ الزبتھ دوئم کا تابوت آخری دیدار کے لیے رکھ دیا گیا اور چوبیس گھنٹے تک شہری اپنی محبوب ملکہ کا دیدار کر سکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

    آنجہانی ملکہ ایلزبتھ کا تابوت بالمورل کیسل سے اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈنبرا میں ان کی ذاتی رہائش گاہ ہولیروڈ ہاؤس منتقل کیا گیا۔

    ہولیروڈ پہنچنے پرملکہ کے تابوت کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ایبرڈین اورڈنڈی کے رستوں سے چھ گھنٹے کا سفر طے کر کے ملکہ کا تابوت ایڈنبرا لایا گیا، بڑی تعداد میں ان راستوں پر کھڑے برطانوی عوام نے ملکہ کے تابوت پر پھول نچھاور کیے۔

    جس کے بعد ملکہ کا تابوت ایڈنبرا کے سینٹ گائلز کیتھیڈرل چرچ لے جایا گیا ، جہاں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوئم کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں کنگ چارلس، ملکہ کمیلا سمیت شاہی خاندان کے افراد شریک ہوئے۔

    دعائیہ تقریب کے بعد ملکہ الزبتھ دوئم کا تابوت آخری دیدار کے لیے رکھ دیا گیا ، جہاں ملکہ کو خراجِ عقدیت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔


    عوام کی بڑی تعداد اپنی ملکہ کے آخری دیدار کے لیے لائنیں لگالیں ہیں ، چوبیس گھنٹے تک شہری اپنی محبوب ملکہ کا دیدار کر سکیں گے۔

    ملکہ کی میت آج لندن روانہ کی جائے گی ، تیرہ ستمبر کو شہزادی این اپنی والدہ کے ساتھ لندن جائیں گی، جہاں سے تابوت کو بکنگھم پیلس لے جایا جائے گا۔

    چودہ ستمبر کو تابوت ویسٹ منسٹر ہال منتقل ہوگا اور چار دن تک وہاں ہی رکھا جائے گا ، ویسٹ منسٹرہال میں چاردن تک عوام کو دیدارکی اجازت ہوگی۔

    جس کے بعد شاہی اعزازات کے ساتھ ملکہ کی آخری رسومات انیس ستمبرکو آخری رسومات ویسٹ منسٹرایبے میں ہوں گی، جس کے بعد ملکہ کوکنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزرمیں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    لندن کے رائل پارکس میں آخری رسومات کی یہ تقریبات بڑی زسکرینز پر دکھائے جانے کا امکان ہے۔

    خیال رہے آنجہانی ملکہ کی تاج پوشی اورشادی بھی ویسٹ منسٹر ایبے میں ہوئی تھی۔

  • ملکی معیشت کو سنبھالا دے کر پاکستان  کو سری لنکا بننے سے بچایا، مفتاح اسماعیل

    ملکی معیشت کو سنبھالا دے کر پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا، مفتاح اسماعیل

    اسلام آباد : وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہم نے ملکی معیشت کو سنبھالا اور پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈگاڑیوں پرپابندی لگادی یہ کوئی اتنی بڑی بات نہیں ، کچھ عرصےتک توہم امپورٹڈ گاڑیوں کےبغیررہ سکتے ہیں۔

    مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ کل میرے پاس دودھ کی کمپنیزآئیں کہا ہماری پیکجنگ رہ جائےگی کچھ ریلیف دیں،مفتاح اسماعیل

    وزیر خزانہ نے کہا کہ اللہ ہمت دے گا ایک سال توہم برانڈ نیومرسڈیز کے بغیر تونکال لینگے، ایکسپورٹرزکوکہیں بھی مشکل آئی میں نے ریلیف دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی مہنگائی سے بہت زیادہ پریشان ہوں، سیلاب کی وجہ سے گنا، پیاز، مرچیں اور کپاس کی فصلیں خراب ہوئی ہیں، یہ سب چیزیں ہمیں درآمد کرنا ہوں گی۔

    آئی ایم ایف کے حوالے سے وزیر خزانہ نے بتایا کہ آئی ایم ایف سے بات کی کہ 300یونٹ کے بلوں پرسبسڈی دینے دو، آئی ایم ایف،ورلڈ بینک بجلی چوری کو روکنے کا کہہ رہے ہیں۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گاڑیاں بنانےوالےایک پیسے کی برآمد نہیں کرتے، اس لئے ان کی درآمدات روک دیں۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ملکی معیشت کو سنبھالا، سری لنکا بننے سے بچایا، اپریل میں پاکستان کے پاس ڈیڑھ ماہ کے زرمبادلہ ذخائر تھے، عالمی ادارے اس ملک کو قرض دیتے ہیں، جس کے پاس 3 ماہ کے زرمبادلہ ذخائر ہوں۔

    معاشی صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 4 فیصد سے زیادہ گروتھ پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھ جاتا ہے، حکومت نے نجی بینکوں سے 15 فیصد پر قرض لیا ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ جوسبسڈی دے رہے ہوتےہیں اس سے امیر آدمی کو زیادہ فائدہ ہوتا ہے، سبسڈی سےغریب آدمی کو کم فائدہ ہوتاہے، فرٹیلائزرسیکٹرکوبہت زیادہ سبسڈی مل رہی ہے۔

    سیلاب سے متعلق انھوں نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کیلئے 70 ارب روپے دیےگئے ہیں، وزیراعظم کی ہدایت پر 10.2 ارب روپے کے 3 لاکھ ٹینٹ خریدے ہیں۔

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 2013 سے2017 تک نوازشریف دورمیں بجلی کی پیداواردگنی ہوئی، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کےباعث بیرون ذرائع سے قرض لینا پڑتا ہے، گزشتہ مالی سال 80ارب ڈالر کی درآمدات اور 30 ارب ڈالرکی برآمدات تھیں۔

    ترسیلات زر کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کہا کہ 10سے 12 لاکھ اوورسیزپاکستانی 39ارب ڈالرکی ترسیلات بھیجتے ہیں، دعوے تو بہت کیے جاتے ہیں لیکن برآمدات ہماری کم ہیں۔

  • بچی کا زیادتی کے بعد قتل:  بغیر سیکیورٹی اور لائف گارڈز کے سوئمنگ پولز بند کرنے کا حکم

    بچی کا زیادتی کے بعد قتل: بغیر سیکیورٹی اور لائف گارڈز کے سوئمنگ پولز بند کرنے کا حکم

    لاہور : سوئمنگ پول میں بچی سے زیادتی کے بعد قتل کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب  نے بغیر سیکیورٹی اور لائف گارڈز کے سوئمنگ پولز بند کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے بغیر سیکیورٹی اورلائف گارڈز کے سوئمنگ پولز کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

    اس حوالے سے سی سی پی اولاہور نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سوئمنگ پول کے مالک سمیت 11ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سائنسی بنیادوں پر تفتیش کو آگے بڑھایا جائے، تفتیش کومکمل کرکے کیس کاچالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے۔

    پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندان کوانصاف کی فراہمی کے لئے آخری حد تک جاؤں گا، درندگی کامظاہرہ کرنے والے ملزمان قرار واقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ معصوم بچی کےلواحقین کوانصاف کی فراہمی کوہرصورت یقینی بنایاجائےگا اور بغیرسیکیورٹی اورلائف گارڈزکےسوئمنگ پولزکےخلاف بلاامتیازقانونی کارروائی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا اس کیس پر ہونے والی پیشرفت کا خود جائزہ لوں گا۔

  • پاکستان میں سیلاب سے تباہی ، چین کا  100 ملین یوآن  امداد کا اعلان

    پاکستان میں سیلاب سے تباہی ، چین کا 100 ملین یوآن امداد کا اعلان

    اسلام آباد : چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے 100 ملین یوآن امداد کا اعلان کرتے ہوئے 25000 خیمے اور دیگر امدادی اشیا کا بھی عطیہ کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق چینی صدر اور وزیراعظم نے صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف کیلئے پیغام میں سیلاب سے جانی ومالی نقصانات پرافسوس اور بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔

    چینی صدر اور وزیراعظم کا پیغام پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ نے پہنچایا۔

    چین نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے 100 ملین یوآن امداد کا اعلان کردیا جبکہ 25000 خیموں اور دیگر امدادی اشیا کا بھی عطیہ دیا۔

    چین کی فضائیہ کی پروازیں 300خیموں کی پہلی کھیپ لے کر آج اور کل کراچی پہنچیں گی۔

    چینی سفیر نونگ رونگ کراچی میں امدادی سامان پاکستانی حکام کے حوالے کریں گے، چین کی طرف سے امداد پراقتصادی امور ڈویژن کو باضابطہ آگاہ کیا جائے گا۔

    چین کے سفیر نونگ رونگ نے چین کی قیادت کے فیصلے سے حکومت پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔

    وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی چیانگ کیلئےنیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیشہ کی طرح چین کی قیادت،عوام نے دوستی اور فراخ دلی کامظاہرہ کیا۔

  • موبائل فون کمپنیوں کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مفت کالز کی سروس شروع

    موبائل فون کمپنیوں کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں مفت کالز کی سروس شروع

    اسلام آباد : موبائل فون کمپنیوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں مفت کالز کی سروس شروع کردی، اب بیلنس نہ ہونے کی صورت میں صارفین آن نیٹ کال کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں مفت کالز کی سہولت فراہم کردی گئی۔

    موبائل فون کمپنیوں نے مفت کالزکی سروس شروع کردی ہے ، اس حوالے سے ترجمان پی ٹی اے نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کےصارفین مفت کال سروس سےاستفادہ کرسکیں گے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بیلنس نہ ہونے کی صورت میں صارفین آن نیٹ کال کرسکیں گے اور سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین اپنےاہلخانہ سے رابطہ کرسکیں گے۔

    ترجمان نے مزید کہا کہ پی ٹی اے،موبائل فون آپریٹرز متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے موبائل فون کمپنیوں کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔

    پی ٹی اےسیلاب متاثرہ علاقوں میں مواصلاتی ذرائع سےنگرانی کررہاہے اور رابطوں کویقینی بنانےاورضروری معلومات کی فراہمی کی جارہی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صفر بیلنس پر موبائل فون کام کی سہولت دینے کی ہدایت کی تھی۔

  • کراچی والے تیاری کر لیں ، طوفانی بارشوں کا ایک اور اسپیل آنے کو تیار

    کراچی والے تیاری کر لیں ، طوفانی بارشوں کا ایک اور اسپیل آنے کو تیار

    کراچی : شہر قائد میں بارش کا ایک اور اسپیل آنے کو تیار ہیں ، محکمہ موسمیات نے کراچی میں6 تا 9 اگست درمیانی اور تیزبارش جبکہ 10 سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے سندھ میں آج سے بارشوں کا نیا اسپیل شروع ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تھرپارکر ، عمر کورٹ ،سانگھڑاور خیرپورمیں آج شام سے بارشین متوقع ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بارشون کے نئے اسپیل میں کہیں ہلکی اور کہی تیز جبکہ ٹھٹہ اور بدین میں بھی تیز بارش ہونے کا امکان ہے۔

    کراچی میں کل شام سے بارشوں کے نئے اسپیل کی انٹری متوقع ہے ، جس کے باعث 6 اگست سے 9 اگست تک کہیں ہلکی اور کہی تیز بارشیں ہوں گی۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سندھ میں 5 اگست سے 9 اگست تک بارشوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ 10اگست سے پھر بارشوں کا ایک اور نیا اسپیل بن رہا، جو انڈیا سے پاکستان کی طرف بڑھے گا ، سندھ بھر میں 10اگست سے بنے والا بارشون کا نیا اسپیل کے نتیجے میں تیز بارشیں ہوں گی۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ نئے بارشوں کے اسپیل کے نتیجے میں مشرقی بلوچستان کے اضلاع سبی،نصیر آباد، جعفر آباد قلعہ سیف اللہ میں تیز بارشیں ہوں گی جبکہ سندھ کے جنوبی اضلاع جن میں خصدار ، لسبیلہ،مکران ڈسٹرکٹ میں بھی تیز بارشیں متوقع ہیں۔

    محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بارشوں کے نئے اسپیل سے کراچی میں 10 اگست سے تیز بارشیں ہوں گی

  • وزیر توانائی کا ملکی معیشت  سے متعلق بڑا دعویٰ

    وزیر توانائی کا ملکی معیشت سے متعلق بڑا دعویٰ

    اسلام آباد : وزیر توانائی خرم دستگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ ملکی معیشت مستحکم ہونے جارہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہم نے گردشی قرضے میں 214ارب روپےکی کمی کی ہے،  30جون کو گردشی قرضہ کم ہوکر2224ارب رہ گیا ہے۔

    خرم دستگیر نے دعویٰ کیا کہ ملکی معیشت مستحکم ہونے جارہی ہے ، دوست ممالک سے معاہدوں کے ذریعے گیس آرہی ہے۔

    وزیر توانائی نے کہا کہ اس وقت پاورڈویژن میں بجلی کے محصولات موصول نہیں ہوئے، صارفین سے وصولیوں میں گزشتہ حکومت 3 گنا کا اضافہ کرگئی۔

    انھوں نے بتایا کہ حکومتوں میں ٹرانزیکشنزمیں شفافیت کیلئےقانون لایاجارہاہے، یہ دوطرفہ ٹرانزیکشن کو قانون کے دائرہ کار میں لایا جارہا ہے۔

    وزیر توانائی نے واضح کیا کہ موجودہ حکومت کی مدت 13 اگست 2023 تک ہے اور عام انتخابات 2023 میں ہی ہوں گے۔

    خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ سستی بجلی کے منصوبوں میں تاخیر کی گئی ہے، بعض لوگوں کو اس سے فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ، ہر گھنٹے نگرانی ہورہی ہے تاکہ جتنی ضرورت ہواتنی بجلی پیداکی جائے۔