Author: فائزہ شاہ

  • موٹر سائیکل کی لائٹ ٹوٹنے پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر ڈالا

    موٹر سائیکل کی لائٹ ٹوٹنے پر بھتیجے نے چچا کو قتل کر ڈالا

    نارووال : معمولی تلخ کلامی پر بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا، مقتول کی بیوہ نے مقدمہ درج کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق نارووال میں گاؤں زاہد پور میں معمولی تلخ کلامی پر بھتیجے نے چچا کو قتل کردیا، پولیس نے بتایا کہ بیوہ کی مدعیت میں قتل کامقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

    مقتول کی بیوہ نے بتایا کہ موٹرسائیکل کی لائٹ ٹوٹنے پر ملزم کی ماں اور بہنیں گالم گلوچ کر رہی تھی، میرے شوہر عارف نے گالم گلوچ سے منع کیا تو ملزم نے چچا کو دھکادیا۔

    مدعی مقدمے نے کہا کہ دھکا ددینے کی وجہ سے میرے شوہر دیوار سے ٹکرانے کے بعد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    مزید پڑھیں : زمین کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کر ڈالا

    یاد رہے رواں سال جنوری میں زمین کے تنازع پر چچا اور بھتیجوں کے درمیان جھگڑے میں فائرنگ سے نوجوان بھتیجا جاں بحق ہوگیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ چچا اپنے بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد سے فرار ہے، مقتول شہباز کا اپنے چچا سے زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔

    پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

  • پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی،  9 مبینہ حملہ آور ہلاک

    پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 9 مبینہ حملہ آور ہلاک

    پشین : سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 9 مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا، ہلاک افراد شرپسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقہ خانی بابا میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک حملہ آوروں کے قبضہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلی گئی، ہلاک حملہ اور شر پسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سی ٹی ڈی کی کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ معلومات پرمبنی آپریشن سے ایک بڑاسانحہ روکا گیا۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خاتمے تک سرگرم رہیں گے، امن دشمنوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونےدیں گے۔

  • درجہ حرارت 45  ڈگری تک جانے کا خدشہ ، الرٹ جاری

    درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ، الرٹ جاری

    لاہور : صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب ( پی ڈی ایم اے) نے اپریل کے اختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویواورگرمی کی لہر برقرار رہے گی اور اپریل کےاختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ بہاولپور، رحیم یارخان، ڈی جی خان،ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔

    ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ لاہور سمیت میدانی علاقوں میں تقریباً 40 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

    ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ چولستان کےاضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تمام اسپتالوں میں ہیٹ ویوکاؤنٹرز قائم ہیں۔

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے ہیٹ اسٹروک سےبچاؤکیلئے ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

  • 25 ہزار ملازمین کے  بیروزگار ہونے کا خدشہ

    25 ہزار ملازمین کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

    اسلام آباد : سرکاری ادارے کی بندش سے 25 ہزار افراد بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے، چیئرمین قائمہ کمیٹی نے کہا کسی کو بیروزگار نہ ہونے دیں، ملک پہلے ہی بیروزگاری کا شکار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی ہاؤسنگ اینڈ ورکس پر قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، ایڈیشنل سیکریٹری ہاؤسنگ سے چیئرمین کمیٹی نے پاک پی ڈبلیو ڈی سے متعلق سوال کیا۔

    پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش سے 25 ہزار افراد بیروزگار ہونے کا خدشہ ہے ، چیئرمین کمیٹی نے بتایا کہ کسی کو بیروزگار نہ ہونے دیں، ملک پہلے ہی بیروزگاری کا شکار ہے، پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش سے ترقیاتی منصوبے متاثر ہونے کا اندیشہ ہیں۔

    اراکین اسمبلی نے 25 ہزار ملازمین کی ملازمتیں بچانے کا مطالبہ کر دیا اور کہا بندش سے قبل متبادل روزگار کا واضح منصوبہ پیش کیا جائے۔

    چیئرمین کمیٹی عبدالغفور نے کہا کہ اگر فیصلے فائلوں میں رہیں گے تو کمیٹی کا کیا فائدہ، تو ممبر کمیٹی عثمان علی نے کہا پروجیکٹس تعطل کا شکار ہیں، منسٹری ہمیں پنجاب بھیجتی ہیں اور پنجاب والے واپس منسٹری۔

    ممبر کمیٹی حسان صابر کا کہنا اتھا کہ ایک ڈیپارٹمنٹ کو بند کر دیا اور دوسرا کھڑا ہی نہیں کیا،چیئرمین کمیٹی کی بات کی تائید کرتا ہوں، پاک پی ڈبلیو ڈی کو بحال کرنا چاہے، بتایا جائے کونسے 25 ہزار ملازمین فارغ کیے گئے۔

    ممبر کمیٹی انجم عقیل نے کہا سرکاری اداروں کے پراجیکٹ جتنے بھی ہوتے تاخیر کا شکار ہیں، سرکاری پراجیکٹ سرکاری محکموں کو دینے ہی نہیں چاہیے، ہاوسنگ کا پراجیکٹ 14 سال سے تاخیر کا شکار ہے ، اسکا ذمہ دار کون ہے۔

    ریاض حسین پیرزادہ نے کہا میں نے کچھ عرصہ پہلے وزارت کا چارج سنبھالا ہے، سب ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

    اراکین کمیٹی نے متفقہ طورپرمطالبہ کیا پاک پی ڈبلیو ڈی کی بندش پر وزیراعظم نظر ثانی کریں، پاک پی ڈبلیوڈی کی بندش سے ترقیاتی منصوبے متاثر ہو رہے ہیں، ادارے کو بند کرنے سے پہلے متبادل نظام قائم کیا جانا چاہیے۔

  • پہلگام میں حملہ آور سخت نگرانی کے باوجود کیسے پہنچے؟ کشمیری صحافی نے بھارتی سیکیورٹی نظام پر بڑے سوالات اٹھا دیے

    پہلگام میں حملہ آور سخت نگرانی کے باوجود کیسے پہنچے؟ کشمیری صحافی نے بھارتی سیکیورٹی نظام پر بڑے سوالات اٹھا دیے

    سری نگر: کشمیری صحافی نے بھارتی سیکیورٹی نظام پر بڑے سوال اٹھا دیے اور کہا 12لاکھ بھارتی فوجیوں کےباوجودسیکیورٹی ناکام کیوں ہوئی؟

    کشمیری صحافی نے بھارتی سیکیورٹی نظام پر بڑے سوال اٹھا دیے کہ "پہلگام میں حملہ آور سخت نگرانی کے باوجود کیسے پہنچے؟”، بارہ لاکھ بھارتی فوجی تعینات ہونے کے باوجود سیکیورٹی ناکام کیوں ہوئی؟

    کشمیری صحافی نے کہا عام شہری کو دس بار چیک کیا جاتا ہے، مگر حملہ آور بغیر کسی رکاوٹ کےکیسے پہنچ گئے؟ سخت ترین سیکیورٹی کے باوجود پہلگام میں دہشت گردی کیوں ممکن ہوئی؟

    کیا بھارتی فوج صرف عام کشمیریوں کی تلاشی کے لیے ہے؟” حملہ آور کہاں سے آئے؟ درجنوں چیک پوسٹس کیسے عبور کیں؟ کیا یہ حملہ اندرونی سہولت کاری کے بغیر ممکن تھا؟ بھاری نفری کے باوجود سیکیورٹی میں اتنا بڑا خلا کیوں ہے؟

    ان سوالات نے بھارت کی ممکنہ سازش اور فالس فلیگ آپریشن کا پردہ فاش کر دیا۔

    دوسری جانب بھارتی خاتون نے پہلگام فالز فلیگ آپریشن پر مودی سرکار کے موقف پر کڑی تنقید کی، مودی حکومت کے من گھڑت حقائق پر خاتون نے مودی حکومت سے سنجیدہ سوال پوچھ لئے۔

  • بین الاصوبائی گینگ کا متحرک سرغنہ   اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    بین الاصوبائی گینگ کا متحرک سرغنہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

    لاہور : بین الاصوبائی گینگ کا متحرک سرغنہ اللہ رکھا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھا کر فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اقبال ٹاؤن اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران بین الاصوبائی گینگ کا متحرک سرغنہ اللہ رکھا اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

    ڈی ایس پی سی سی ڈی نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو گاڑی چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، پولیس ملزم کو مال برآمدگی اور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ساندہ لے جارہی تھی۔

    ملزمان نے ساتھی کو چھڑوانے کیلئے اور گرفتاری سے بچنے کیلئے پولیس پر فائرنگ کردی ، ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے اللہ رکھا شدید زخمی ہو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔

    ڈی ایس پی سی سی ڈی کا کہنا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائده اٹھا کر فرار ہوگئے۔

    حکام نے کہا کہ فرار دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری کیا۔

  • کراچی میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام ، 4 افراد گرفتار

    کراچی میں غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام ، 4 افراد گرفتار

    کراچی: یوپی موڑ کے قریب غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چارملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں یو پی موڑ کے قریب غیر ملکی فوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر نامعلوم افراد نے دھاوا بول دیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان نے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ کرنے کی کوشش کی ، ریسٹورنٹ پر حملے کے دوران پتھر لگنے سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا، زخمی اہلکار کی شناخت کامران لودھی کے نام سے ہوئی ہے، جس کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    پولیس نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا ہے اور گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا اور ان کے خلاف سرسید تھانےمیں مقدمہ درج کرلیا۔

    یاد رہے اس سے قبل کراچی میں ڈیفنس خیابان اتحاداور بہادرآباد ، گڈاپ، کورنگی انڈسٹریل ایریا سمیت دیگر علاقوں میں فوڈ چین شاپ پر مشتعل ہجوم نے دھاوا بولا تھا۔

    پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا تھا جبکہ محتلف علاقوں سے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا آغاز : وزیراعظم اور آرمی چیف  کل خطاب کریں گے

    اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا آغاز : وزیراعظم اور آرمی چیف کل خطاب کریں گے

    اسلام آباد: اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا آغاز ہوگیا ، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کل کنونشن سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تین روزہ سمندر پر پاکستانی کنونشن شروع ہو گیا، افتتاحی سیشن سے چیئرمین سینٹ کریں گے۔

    کنونشن میں ایس ائی ایف سی کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی اور کنونشن کے شرکا قرارداد منظور کریں گے۔

    کنونشن میں ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت، نادرہ او پی ایف ،سٹیٹ بینک اور ایف بی ار کی سائیڈ میٹنگز منعقد ہوں گی۔

    چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں آج عشائیہ دیا جائے گا، کلاوورسیز پاکستانیز کنونشن میں چیف آف آرمی سٹاف شرکت کریں گے جبکہ وزیراعظم پاکستان شریک ہوں گے۔

    آئی ایس پی ار کی جانب سے دستاویزی ویڈیو دکھائی جائے گی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف کل کنونشن سے خطاب کریں گے۔

    کنونشن کے شرکا کے اعزاز میں وزیراعظم کی جانب سے کل عشائیہ دیا جائے گا،

  • ٹیرف پر عملدر آمد مؤخر، امریکی وایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی

    ٹیرف پر عملدر آمد مؤخر، امریکی وایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی

    بیجنگ : امریکی صدر ٹرمپ کی جانب ٹیرف معطلی کے اعلان پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ، جس سے امریکی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صدرٹرمپ کی جانب سے ٹیرف پر عملدرآمد نوے دن کیلئے مؤخر کرنے کے اعلان سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس میں جان پڑگئی۔

    امریکی اور ایشیائی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی، وال اسٹریٹ میں ذبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ نیسڈیک میں 12.2 فیصد اور ایس اینڈ پی نو اعشاریہ پانچ فیصد ہوا جبکہ ڈاؤ جونز پچیس سو پوائنٹس بڑھ گیا۔

    ایشیائی مارکیٹ میں جاپان کا نکئی انڈیکس آٹھ اعشاریہ تین فیصد بڑھ گیا جبکہ جنوبی کوریا کے کوپسی انڈیکس میں پانچ اعشاریہ پانچ فیصد اور ہانگ کانگ کے ہنگ سینگ انڈیکس میں تین اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا۔

    چین کی شنگھائی اسٹاک مارکیٹ میں ایک اعشاریہ پانچ فیصد کی تیزی دیکھی گئی۔

    خام تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی تیزی۔ برینٹ کروڈ پینسٹھ ڈالر فی بیرل سے اوپر ہو گیا۔ قدرتی گیس کی قیمتوں میں دس فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،

    یاد رہے امریکا نے چین کے سوا تمام ممالک پر ٹیرف نوے دن کیلئے معطل کرنے کا اعلان کیا تھا، صدر ٹرمپ کا کہنا تھا ٹیرف میں وقفہ ان ممالک کیلئے ہے جنہوں نے جوابی ٹیرف عائد نہیں کیا۔

    تاہم ٹرمپ نے چین پر ٹیرف بڑھا کرایک سو پچیس فیصد کر دیا اور کہا تھا چین پرٹیرف ایک سو پچیس تک بڑھانے کی وجہ بیجنگ کا عدم احترام کا رویہ ہے۔

    امریکی صدر نے اس تاثر کی تردید کی کہ وہ ٹیرف پر پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ چینی قیادت کو تاحال نہیں معلوم کہ وہ اس معاملے کوکیسے سنبھالے۔

  • حکومتِ پاکستان  کا اضافی امریکی ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات کرنے کا فیصلہ

    حکومتِ پاکستان کا اضافی امریکی ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے اضافی امریکی ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات کرنے کا فیصلہ کرلیا، بات چیت کا مقصد ٹیرف میں ممکنہ کمی کی راہ ہموار کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستانی مصنوعات پر ٹیرف عائد کئے جانے کا معاملے پر حکومت پاکستان نے امریکی حکومت کی نئی حکمت عملی پر کام کا آغاز کر دیا۔

    وزیرتجارت جام کمال خان کی زیرصدارت وزارت تجارت میں اہم اجلاس ہوا، جس میں امریکا کی جانب سے 29 فیصد اضافی ٹیرف کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی غور کیا گیا۔

    ذرائع نے کہا کہ 50 سے زائد بڑے برآمد اور درآمد کنندگان اور اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔

    اجلاس میں امریکی ٹیرف کے پاکستانی ٹیکسٹائل برآمدات پر ممکنہ منفی اثرات کے سدباب کا جائزہ لیا، حکام نے بتایا کہ امریکاکیلئے پاکستانی برآمدات کا زیادہ ترحصہ ٹیکسٹائل پرمبنی ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اضافی امریکی ٹیرف پر ٹرمپ انتظامیہ سے بات کرے گی، :بات چیت کا مقصدٹیرف میں ممکنہ کمی کی راہ ہموارکرنا ہے۔

    وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی سربراہی میں اسٹیرنگ کمیٹی مزید تجویز تیار کرے گی اور وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ گروپ بھی سفارشات مرتب کرے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ عائد کردہ محصولات سے پاکستان کی ٹیکسٹائل برآمدات پر کوئی خاص اثر انداز ہونے کی توقع نہیں ہے تاہم، وزارت تجارت کسی بھی ممکنہ منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کر رہی ہے، وزارت نے اسٹیک ہولڈرز اور برآمد کنندگان سے امریکی ٹیرف سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تجاویز طلب کی ہیں۔

    وزیر نے امریکی مارکیٹ تک پاکستانی مصنوعات کی مسلسل رسائی کو یقینی بنانے کے لیے فعال اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور ہدایت کی کہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کو بہتر بنایا جائے۔