Author: فائزہ شاہ

  • موجودہ سیاسی صورتحال ، شیخ رشید  نے اگلے  45 دن اہم قرار دے دیئے

    موجودہ سیاسی صورتحال ، شیخ رشید نے اگلے 45 دن اہم قرار دے دیئے

    راولپنڈی : سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے اگلے پینتالیس دن اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کا منصوبہ جس نے بھی بنایا انتہائی بے وقوف تھے، آج عمران خان ہیرواورباقی سب زیرو ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کےجال میں پھنس چکی ہے، 400 ٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئی ہیں،ملک ڈیفالٹ ہونےجارہاہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 9روپےیونٹ مزیدبجلی مہنگی ہوگی، ،سولرایجنسی کی کمیشن کےپیچھے اصل چہرہ شہباز شریف خاندان کاہے، دنیاکامہنگا ترین ملک پاکستان ہے

    موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر نے کہا کہ انڈیا سے تجارت، اسرائیل سے دوستی اور ڈرون بیسس کی اجازت ان کا ایجنڈا ہے۔

    شیخ رشید نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ 31 فیصد مہنگائی،15 فیصد شرح سود بڑھ گئی ہے اب سرمایہ کاری کون کرے گا، وزارتوں کا جمعہ بازار لگا ہے، منی لانڈرز حکمران بن گئے، لوٹ مار کا بازار گرم ہے، لوگ بھوک سے مر رہے ہیں گورکن تماشا دیکھ رہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 20 نشستوں پرضمنی انتخاب فیصلہ کن ہوگا، آئندہ 45 دن جمہوریت اور حکومت کا فیصلہ کردیں گے۔

  • آؤ میدان میں آؤ ، دوران اجلاس دعا بھٹو  کا کلثوم چانڈیو کو چیلنج

    آؤ میدان میں آؤ ، دوران اجلاس دعا بھٹو کا کلثوم چانڈیو کو چیلنج

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کی رکنِ صوبائی اسمبلی دعا بھٹو نے کلثوم چانڈیو کو چیلنج کیا کہ آؤ میدان میں آؤ۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں دوران اجلاس دعا بھٹو کی تقریر پر ہنگامہ آرائی ہوئی ، اپوزیشن اورحکومتی بینچزکی جانب سے شیم شیم کے نعرے لگائے گئے۔

    فردوس شمیم نقوی نے کہا آپ شرم کرو، جس پرمکیش کمارچاؤلہ نے جواب دیا کہ آپ شرم کرو، جس کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے مائیک کلثوم چانڈیو کے حوالے کردیا۔

    کلثوم چانڈیو نے کہا دعا بھٹو مجھے ہاتھ تو لگا کر دکھائے، جس پر دعا بھٹو نے کلثوم چانڈیو کو چیلنچ کیا کہ آؤ میدان میں آؤ۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے سندھ اسمبلی میں بجٹ پیش کرنے کے دوران اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کیا گیا جب کہ اسی دوران کلثوم چانڈیو اور دعا بھٹو میں لڑائی ہوئی۔ دونوں نے ایک دوسرے کو کھری کھری سنا دی۔

    لڑائی کے دوران کلثوم چانڈیو نے دعا بھٹو کا موبائل فون چھین کر منور وسان کو سونپ دیا اور وہ پی ٹی آئی رہنما کا موبائل لے کر ایوان سے بھاگ گئے تھے۔

  • ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ : وزیر اعظم  کی ہدایات پر ایکشن

    ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا واقعہ : وزیر اعظم کی ہدایات پر ایکشن

    اسلام آباد : زکریا ایکسپریس میں دوران سفرخاتون سے زیادتی کے واقعے پر پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز نے خواتین کے لیے سیکیورٹی تبدیلیاں تجویز کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق زکریا ایکسپریس میں دوران سفرخاتون سے زیادتی کے واقعے میں وزیر اعظم شہبازشریف کی ہدایات پر سلمان صوفی نے ایکشن لیتے ہوئے خواتین کے لیے سیکیورٹی تبدیلیاں تجویز کردیں۔

    پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز نے تجویز دی کہ لیڈی ریلوےپولیس فورس کےاہلکاروں کی ٹیمیں اسٹیشنوں پرتعینات کی جائیں گی اور خاتون مسافروں کی رہنمائی کےلیے’’سفر سہیلی‘‘موبائل ایپ لانچ کی جائےگی۔

    ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد کے مطابق ٹیموں کی تعداد میں اضافہ ، ٹرینوں میں ایمرجنسی بٹن نصب کیے جانے اور نگرانی کےلیے سی سی ٹی وی ہر بوگی میں نصب کئے جانے کی بھی تجاویز دیں۔

    پی ایم اسٹریٹجک ریفارمز کا کہنا ہے کہ یس ایپ تیارکی جائے گی جس سے مجرموں کو ٹریس کیاجائےگا اور تمام ٹرینوں میں کنٹرول روم قائم کیے جائیں گے۔

    یاد رہے زکریا ایکسپریس میں خاتون کو کراچی سے ملتان جاتے ہوئے عملےکی جانب سے مبینہ زیادتی کانشانہ بنایاگیا۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر ٹکٹ چیکراور انچارج کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

    خاتون نے بتایاتھا کہ سیٹ کی تبدیلی کا بہانہ بناکر اے سی کمپارٹمنٹ میں لےجاکرزیادتی کانشانہ بنایاگیا، بعد ازاں پولیس نے واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ زکریا ایکسپریس کی سیکیورٹی اورانتظامیہ نجی کمپنی کی ذمے داری ہے۔

  • خونی مارچ ہوگا کے اعلانات کرنےوالوں سے حساب لیں گے ، وزیر داخلہ  رانا ثنا اللہ

    خونی مارچ ہوگا کے اعلانات کرنےوالوں سے حساب لیں گے ، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

    اسلام آباد : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ خونی مارچ ہوگا کے اعلانات کرنےوالوں سے حساب لیں گے، عمران خان مارچ کی آڑمیں ملک میں خانہ جنگی کی سازش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خونی مارچ ہوگا کے اعلانات کرنےوالوں سے حساب لیں گے ، پولیس پر فائرنگ سے یہ بات ثابت ہوگئی یہ سیاسی سرگرمی نہیں، یہ پرامن مارچ چاہتے ہی نہیں تھے.

    گالیاں برسانے والوں نے گولیاں برساناشروع کردی ہیں، قانون کو ہاتھ میں لیاگیا ہے، قانون جواب لے گا ، عمران خان مارچ کی آڑمیں ملک میں خانہ جنگی کی سازش کررہےہیں.

    کمال احمدکےقاتلوں کوقانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں گے اور خانہ جنگی،افراتفری ،فساداورانتشار کو قانون کے راستے روکیں گے۔

    گذشتہ روز وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی مارچ کے شرکاء کوخبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ جتھے اور غنڈہ گردی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے جمہوریت کا گورکن بننے کی کوشش کی تو قانون اس سےنمٹے گا ،شرافت کے دائرے سے جو نکلے گا قانون اسےشرافت کے دائرے میں واپس لائے گا۔

  • وزیراعظم   نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

    وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے کہا پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزاعوام کو نہیں دے سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانگی سے قبل عوام کو بڑا ریلیف دے گئے، شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کی نالائقی، نااہلی اور غلطیوں کی سزاعوام کو نہیں دے سکتا اور نہ ہی مہنگائی کے ستائےعوام پرمزید بوجھ ڈال سکتے۔

    اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم نےپٹرولیم قیمتوں میں اضافےکی سمری مسترد کردی، گزشتہ حکومت کی نالائقی کی سزاعوام کونہیں دےسکتے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نےآئی ایم ایف سےقرض کیلئے پٹرولیم قیمتیں بڑھانےکی سخت شرائط قبول کی تھیں، عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالنے کی حتی الامکان کوشش کی جارہی ہے۔

    یاد رہے 15 روز قبل بھی وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ پہلے سے مسائل کا شکار عوام پر مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔

    خیال رہے کہ اوگرا نے پیٹرول کی قیمت 83 روپے 50 پیسے اور ڈیزل 119 روپے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔

  • ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں نئی حکومت کے 3 معاشی یوٹرن

    ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں نئی حکومت کے 3 معاشی یوٹرن

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مسلم لیگ ن کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے پنشن، تنخواہوں میں اضافے کا اعلان منسوخ اور اب ہفتے کے کام کا دن عید کے بعد واپس آنے کا اعلان۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مفتاح اسماعیل کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ایک ہفتے سے بھی کم وقت میں 3 معاشی یوٹرن، پہلے پنشن، تنخواہوں میں اضافے کا اعلان منسوخ کر دیا گیا، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ پھر منسوخ، پھرجائزہ لیا جائے گا، اب ہفتے کے کام کا دن عید کے بعد واپس آنے کا اعلان، کیا سرکس ہے۔

    حماد اظہر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ملک میں موجودہ لوڈشیڈنگ امپورٹد حکومت کی بد انتظامی اور نااہلی کی وجہ سے ہے۔ پچھلے سال رمضان میں موجودہ سے کم ترسیلی اور پیداواری صلاحیت کے باوجود ہم نے forced لوڈشیڈنگ نہیں ہونے دی۔

  • قاسم سوری  کا استعفیٰ کے بعد دو ٹوک پیغام

    قاسم سوری کا استعفیٰ کے بعد دو ٹوک پیغام

    اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما  قاسم سوری نے استعفیٰ کے بعد دو ٹوک پیغام میں کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قاسم سوری نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے سے استعفیٰ کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفیٰ میری پارٹی کے وژن اور شاندار وراثت سے وابستگی کی علامت ہے، استعفیٰ جمہوریت کے ساتھ اس کی وابستگی کی علامت ہے۔

    قاسم سوری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خودمختاری،سالمیت پرکبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ، ملکی مفادات اورآزادی کےلیے لڑیں گے ، پاکستان کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

    یاد رہے ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا ، قومی اسمبلی اجلاس میں آج قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونی تھی۔

  • اہم شخصیات اور حساس اداروں کیخلاف سوشل میڈیا ٹرینڈ چلانے والے 8 افراد  گرفتار

    اہم شخصیات اور حساس اداروں کیخلاف سوشل میڈیا ٹرینڈ چلانے والے 8 افراد گرفتار

    لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے  نے اہم شخصیات اورحساس اداروں کیخلاف سوشل میڈیا ٹرینڈ چلانے والے 8 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اہم شخصیات اورحساس اداروں کیخلاف سوشل میڈیا ٹرینڈ چلانے کے معاملے پر ایف آئی اے نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔ لاہور سے 2، گجرات اور فیصل آباد سے 8افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپوں کے دوران لاہور سے 2، گجرات اور فیصل آباد سے 8افراد کو گرفتار کرلیا، ایف آئی اے انسداد دہشت گردی اور سائبر کرائم ونگ نے چھاپے مارے۔

    ذرائع ایف آئی اے نے بتایا کہ 50 افراد سینکڑوں جعلی اکاؤنٹس آپریٹ کر رہے ہیں، متعدد اکاؤنٹس بیرون ملک سے آپریٹ کئے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب عدلیہ،عسکری حکام کیخلاف مہم چلانے پر ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا ، جس میں ڈائریکٹر سائبرکرائم نے ڈی جی ایف آئی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا 2ملزمان گرفتارکرلئے۔

    ڈائریکٹر سائبرکرائم کا کہنا تھا کہ ملزمان عدلیہ،عسکری حکام کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم چلارہےتھے، ایک ملزم کولاہور دوسرے کو ملتان سے گرفتار کیا گیا، جن سے تفتیش جاری ہے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتک مہم میں شامل 50 ہزار پیجز شارٹ لسٹ کر لئے گئے ہیں، مزید گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ، تنازع مہم کے بیشتر پیجز انڈیا سے آپریٹ ہو رہے تھے۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبرکرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر پاک فوج اور عدلیہ مخالف مہم شروع کرنے افراد کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والے اکاؤنٹس اور پیجزکی چھان بین جاری ہے ، تحقیقات کا آغاز درخواست نہیں وزارت داخلہ کے احکامات پر ہوا۔

    ذرائع کے مطابق نفرت انگیزموادپھیلانے والے اکاؤنٹس کی تعداد کا پتہ چلایا جارہا ہے، فوج، عدلیہ مخالف مہم چلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

  • شہباز شریف بلا مقابلہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

    شہباز شریف بلا مقابلہ پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف پاکستان کے23 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے،

    تفصیلات کے مطابق نئے قائد ایوان کے لئے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ، پینل آف چیئر ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا۔

    دوران اجلاس پاکستان تحریک انصاف نے وزارت عظمیٰ کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنے اور اسمبلی سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا۔

    قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے بھی قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ضمیر گوارا نہیں کرتا کہ اس عمل کاحصہ بنوں۔

    جس کے بعد ایازصادق کی زیرصدارت اجلاس میں قومی اسمبلی میں وزیراعظم کےانتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے ،
    ڈویژن کے ذریعے وزیراعظم کا انتخاب کیا جارہا ہے۔

  • مولاجٹ کی سیاست نہیں چلے گی، شیخ رشید کا فضل الرحمان کو پیغام

    مولاجٹ کی سیاست نہیں چلے گی، شیخ رشید کا فضل الرحمان کو پیغام

    اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کو پیغام میں کہا ہے کہ مولاجٹ کی سیاست نہیں چلے گی ، تصادم کی طرف آئےتونتیجہ الٹاہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23سے30مارچ تک بڑا زور دار ہفتہ ہے ، جوڈوکراٹےکی سیاست ہوگی، 4ماہ سے فضل الرحمان لانگ مارچ کی بات کررہےہیں، فضل الرحمان عالم دین ہیں ،سمجھنا چاہیے مولاجٹ کی سیاست نہیں چلےگی،شیخ رشید

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ بھی ہوسکتا ہےعدم اعتماد کے بجائے کچھ اورنکل آئے، ووٹنگ کی تاریخ 29،28یا 30مارچ ہوگی، آپ ووٹ ڈالیں اگر کسی کو روکا گیا تو میں ذمہ دارہوں۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوری عمل میں ایک سال باقی ہے،ان کی عقل پر ماتم کا دل کرتاہے، الیکشن سے ایک سال پہلے یہ پھڈا کرنے جارہےہیں ، خوشی ہے کہ ہمارے اتحادی انجوائے کررہے ہیں۔

    اتحادیوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سارے اتحادی عمران خان کی طرف آئیں گے، بولیاں لگ رہی ہیں،بکنے اور بکنےوالے کبھی کامیاب نہیں ہوتے، جن کی ساری جائیدادیں باہر ہیں وہ خاندان گھیرے میں آجائیں گے،

    شیخ رشید نے خبردار کیا کہ تصادم سے اجتناب کریں انار کی نہ پھیلائیں کیونکہ تصادم کی طرف آئے تو نتیجہ انتہائی الٹا ہوگا، تصادم کیا تو ایک سال کے بجائے 10سال انتظار کرنا پڑے گا، اوآئی سی اجلاس ہونا ہے،آسٹریلوی ٹیم بھی یہاں ہے، ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا۔

    انھوں نے بتایا کہ 172ووٹوں کاسوال ہےبولیاں لگ رہی ہیں، ان کی بیوقوفیوں سےعمران خان زیادہ مقبول ہوگیا ہے، لوگ مہنگائی اور چوری کو بھول کر ان کے پیچھے پڑگئے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جو امتحان کے دنوں میں پیٹھ دکھتا ہے قوم اسے لیڈر نہیں مانتی ، عمران خان چٹان کی طرح کھڑا ہے وہ سرخرو ہوگا، مولانا نے کہا کہ ہم نے نے لاٹھیاں تیل میں ڈبوئی ہوئی ہیں ، عدم اعتماد جمہوری عمل ہے اسے خوش اسلوبی سے نبھانا ہے.

    عمران خان کی مقبولیت کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ عمران خان کے مقبول جلسے ہورہےہیں، 27تاریخ کو 10لاکھ لوگوں کو اکٹھا کرنے کا پروگرام ہے اور 23سے30مارچ کےدوران عمران خان سرخروہوگا۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ میں نے عمران خان کو کہا کہ آپ نے ایک ماہ جلسےکرنے میں دیرکی، عمران خان پہلے جلسے شروع کردیتے تو عدم اعتماد نہ آتی، چوہدریوں کو بھی مشورہ یہی ہےکہ عمران خان کیساتھ کھڑےہوں۔

    سیاسی ملاقاتوں سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جن کے پاؤں میں مہندی پڑی ہوئی تھی وہ بھی ملنے جارہاہے، ق لیگ کے بارے میں کچھ کہوں گا تو وہ جلدی خفا ہوجائے گی ، یہ اہم ہے کہ میں 30مارچ تک کچھ نہ ہوں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اللہ کےفضل وکرم سےامپائرپاکستان کےساتھ ہیں، پاکستان کاتقاضاہےکہ انارکی نہ پھیلے،انارکی پھیلی یاتصادم ہواتو عدم اعتماد راستے میں رہ جائے گی ، اس لئے اپنےمعاملات افہام تفہیم سےحل کریں، معاملات حل نہ ہوئے تو دمادم مست قلندرہوگا.