Author: فائزہ شاہ

  • کراچی  میں 22 دن کی بچی کا پُر اسرار قتل ،  مقدمہ درج

    کراچی میں 22 دن کی بچی کا پُر اسرار قتل ، مقدمہ درج

    کراچی: لیاقت آباد میں نومولود بچی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، گزشتہ روزگھرکےاندر سے بچی کی گلا کٹی لاش جبکہ ماں زخمی ملی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں نومولود بچی کے قتل کا مقدمہ لیاقت آباد تھانے میں دفعہ 302 کے تحت درج کرلیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، مقدمے میں کسی کو نامزد نہیں کیا گیا کیونکہ واقعہ پراسرار ہے

    پولیس حکام نے بتایا گزشتہ روز گھر کے اندر سے بچی کی گلا کٹی لاش جبکہ ماں زخمی ملی تھی ، واقعے کی تحقیقات جاری ہے ، جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔

    گذشتہ روز ق کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 7 میں سفاک ملزم نے گھر میں گھس کر 22 دن کی بچی ذمیل دختر سعد کو قتل کردیا تھا ، جس کے بعد بچی کی والدہ کا ابتدائی بیان ریکارڈ کیا گیا۔

    بچی کی ماں نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا تھا کہ گھر کی چھت سے ایک لڑکا آیا مجھے دھکا دیا، جس سے میرا سر فریج سے لگا اور میں بیہوش ہوگئی، جب میں ہوش میں آئی تو بچی کا گلا کٹا ہوا تھا۔

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب،  قومی اسپورٹس پالیسی 2022  کی منظوری کا امکان

    وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب، قومی اسپورٹس پالیسی 2022 کی منظوری کا امکان

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 8مارچ کو طلب کرلیا، جس میں قومی اسپورٹس پالیسی 2022 کی منظوری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 8مارچ کو ہوگا، اجلاس کا24نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور ہوگا اور وزیر اعظم کابینہ کو دورہ روس پر اعتماد میں لیں گے جبکہ تحریک عدم اعتماد سمیت سیاسی امور پر بات ہوگی۔

    وفاقی کابینہ اسلام آباد میں ایک عمارت کانام ڈاکٹرعبدالقدیرکےنام پررکھنےکی منظوری دے گی جبکہ وزارت داخلہ کی تجویز کی تجویز پر غورکرے گی۔

    اجلاس میں وزارت داخلہ کی ویزہ پالیسی میں ردوبدل سے متعلق2سمریاں اور قومی اسپورٹس پالیسی 2022 منظوری کے لئے پیش کی جائے گی۔

    پاکستان کی75ویں سالگرہ کے موقع پر یادگاری نوٹ جاری کرنے کی منظوری ، نیلم جہلم ہائیڈروپاورکمپنی کےسی ای اوکی تعیناتی سمیت ای سی سی،قانونی معاملات،کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں کابینہ اورکمیٹیوں میں سمریاں تاخیرسےبھیجنےپررپورٹ پیش کی جائےگی اوروزیرمنصوبہ بندی کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دیں گے۔

  • پشاور خود کش دھماکا : مقدمہ درج کرانے کیلئے  مراسلہ سی ٹی ڈی کو ارسال

    پشاور خود کش دھماکا : مقدمہ درج کرانے کیلئے مراسلہ سی ٹی ڈی کو ارسال

    پشاور : مسجد میں خودکش حملے کا مقدمہ درج کرانے کیلئے مراسلہ سی ٹی ڈی کو ارسال کردیا گیا ، جس میں قتل،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور خودکش حملے کے اندراج مقدمہ کیلئے مراسلہ سی ٹی ڈی کو ارسال کردیا گیا ، مراسلہ ایس ایچ اوتھانہ خان رازق کی مدعیت میں ارسال کیا گیا۔

    مراسلے میں قتل،اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے اور متن میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور کالےکپڑےپہنےہوئےتھا، پیدل آیا ، اس کے پاس پستول تھا۔

    مراسلے کے متن کے مطابق حملہ آور کی جانب سے پہلے فائر میں پولیس اہلکار کو نشانہ بنایاگیا تاہم مراسلےکی بنیادپرسی ٹی ڈی میں مقدمہ درج ہوگا۔

    گذشتہ روز پشاور کے مشہور و معروف قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 56 افراد شہید ہوگئے تھے۔

    پویس پی سٹی نے افسوسناک واقعے سے متعلق بتایا تھا کہ دھماکا جامع مسجد کوچہ رسالدار میں اسوقت ہوا جب نمازی جمعے کی نماز کی ادائیگی میں مصروف تھے، دھماکے کے بعد مسجد میں افراتفری پھیل گئی اور ہر کوئی اپنے پیاروں کی تلاش میں مارا مارا پھرتا رہا۔

    پولیس کی جانب سے جاری ابتدائی بیان میں بتایا گیا تھا کہ دو نامعلوم حملہ آوروں نے جامع مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس جوان نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

  • قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری ، بڑی خبر آگئی

    قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری ، بڑی خبر آگئی

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی ، شرح منافع میں تبدیلی کا اطلاق آج سے ہی ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے نیشنل سیونگ اسکیموں کے نئے پروفٹ ریٹ لسٹ جاری کر دی ، جس کے تحت اسکیموں کے شرح منافع میں  کمی کردی گئی اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    نوٹی فکیشن میں کہا گیا پنشن فنڈ پر شرح منافع 12.96 فیصد سے کم کرکے 12.24فیصد ، بہبود سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 12.96فیصدسےکم کرکے 12.24فیصد کر دیا گیا ہے۔

    اسی طرح ریگولر انکم سرٹیفیکٹس پر شرح منافع 10.80فیصدسےکم کر کے 10.32فیصد اور ڈیفنس سرٹیفیکٹس پرشرح منافع 11.12فیصد سے کم کرکے 10.40فیصد ہوگیا۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق سیونگ اکاؤنٹس پر شرح منافع 7.25سے بڑھاکر 8.25 فیصد کردیا گیا ہے تاہم اسکیموں پر نئی شرح منافع کا نفاذ آج سے ہی کیا جائے گا۔

  • کراچی : سرکاری اسپتال  کا ملازم راتوں رات  کروڑ پتی بن گیا

    کراچی : سرکاری اسپتال کا ملازم راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

    کراچی : گریڈ 14 کا ملازم راتوں رات کروڑ پتی بن گیا، عدالت نے محمدکامران کے خلاف انکوائری شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کورنگی کے سرکاری اسپتال کے ملازم محمد کامران کیخلاف انکوائری کی درخواست دائر کردی گئی ، سماعت میں درخواست گزار نے کہا محمد کامران 2گریڈ پر بھرتی ہوا اور جلدی 14گریڈتک جاپہنچا۔

    ایڈوکیٹ عثمان فاروق نے کہا کہ ایک ملازم سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی کا مالک بنا ہوا ہے ، محمد کامران کچھ ہی عرصے میں کروڑپتی بن گیا ہے۔

    عثمان فاروق نے استدعا کی محمد کامران کے خلاف انکوائری کرنے کے احکامات دئیے جائیں،اسپتال کی انتظامیہ بھی محمد کامران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی۔

    عدالت نے محمد کامران کے خلاف انکوائری شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن انکوائری کرکے رپورٹ جمع کروائے۔

  • پاکستان میں  کورونا  پھیلاؤ جاری، ایک دن  1400 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا پھیلاؤ جاری، ایک دن 1400 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں شدت آنے لگی ہے ، ایک دن میں 1400 سے زائد کیسز اور 2 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا صورتحال کی تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ، جس میں بتایا گیا کہ 24گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 مریض جاں بحق ہوگئے ، جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار 974 ہوگئی۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹے میں 43ہزار540 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے ایک ہزار 467 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ، اس دوران کورونا کے ٹیسٹ مثبت نکلنے کی شرح 3.33 فیصد ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا کہ کورونا کے 615 مریض انتہائی نگہداشت میں زیرعلاج ہیں اور ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 17 ہزار 748 ہوگئی ہے۔

    این سی او سی نے بتایا کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 13 لاکھ 7 ہزار174 اور کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 253 ہو چکی ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 608 ، پنجاب 4 لاکھ 48 ہزار 479، کے پی 181,790 ، اسلام آباد میں 109,495 ، جی بی میں 10,433 ، بلوچستان33,661 اور آزادکشمیر میں کورونا کے 34,708 ہوگئی ہے۔

  • دادو میں میڈیکل کالج کی طالبہ نے خودکشی کرلی

    دادو میں میڈیکل کالج کی طالبہ نے خودکشی کرلی

    دادو : پیپلز میڈیکل کالج شہید بے نظیر آباد کی فائنل ایئر کی طالبہ نے خود کشی کرلی ، 2 دن پہلے ڈاکٹرعصمت کے والد نے 4افراد پر بیٹی کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں دادو میں پیپلز میڈیکل کالج شہیدبے نظیر آباد کی طالبہ کی اپنے گھر میں مبینہ طور پر خود کشی کرلی، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عصمت کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سیتا رورل ہیلتھ سینٹر منتقل کردی گئی ہے۔

    ڈاکٹر عصمت پیپلز میڈیکل کالج شہید بے نظیر آباد میں فائنل ایئر کی طالبہ تھی اور چھٹیوں پر اپنے آبائی شہر دادو کے علاقے سیتا آئی ہوئی تھی۔

    پولیس نے بتایا 2 دن پہلےڈاکٹرعصمت کےوالدنے4افرادپربیٹی کوہراساں کرنےکامقدمہ درج کروایا تھا، جس میں والد کا کہنا تھا کہ شمن نامی شخص میری بیٹی کاجھوٹانکاح نامہ بنواکربلیک میل کررہا تھا اور میری بیٹی سے اکاؤنٹ کے ذریعے پیسےمنگوا رہاتھا۔

    ،والد نے بیان میں کہا ڈاکٹرعصمت کو کورٹ میں پیش کیا ، جہاں نکاح نامے کو جھوٹا قرار دیا گیا، شمن نامی شخص میری بیٹی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا، اس پریشانی کی وجہ سے میری بیٹی ڈاکٹر عصمت نے خودکشی کی ہے۔

  • کورنا ویکسینیشن کرانے والوں کیلئے اہم خبر

    کورنا ویکسینیشن کرانے والوں کیلئے اہم خبر

    کراچی : شہر قائد میں ویکسی نیشن سینٹرز کے اوقات کار کم کردیے گئے ، تمام میگا سینٹرز صبح 8 سے رات 8 بجے تک سروس فراہم کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے ویکسی نیشن سینٹرز کے اوقات کار کم کردیے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام میگا سینٹرز صبح 8 سے رات 8 بجے تک سروس فراہم کررہے ہیں۔

    ذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ بہت ہی کم تعداد میں لوگ بوسٹر ڈوز لگوانے آرہے ہیں، گزشتہ 24گھنٹےمیں 28ہزار ڈوز لوگوں کو لگائے گئے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی میں اب تک 52 فیصد آباد نے ویکسی نیشن لگائی ہے ، 66 لاکھ94 ہزار سے زائدافراد نے صرف پہلی خوراک لگائی جبکہ 43 لاکھ 9 ہزار سے زائد لوگوں نے اپنا دوسرا ڈوز لگا کر کورس مکمل کیا۔

    ذرائع نے بتایا 3 کروڑ کی آبادی میں صرف 42لاکھ افراد نے مکمل ویکسی نیشن کی ہے۔

    یاد رہے سندھ حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن کےآغاز پر میگا سینٹرزکو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے ویکسی نیشن سینٹرز کے اوقات کار کم کردیے گئے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام میگا سینٹرز صبح 8 سے رات 8 بجے تک سروس فراہم کررہے ہیں۔

    ذرائع محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ بہت ہی کم تعداد میں لوگ بوسٹر ڈوز لگوانے آرہے ہیں، گزشتہ 24گھنٹےمیں 28ہزار ڈوز لوگوں کو لگائے گئے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی میں اب تک 52 فیصد آباد نے ویکسی نیشن لگائی ہے ، 66 لاکھ94 ہزار سے زائدافراد نے صرف پہلی خوراک لگائی جبکہ 43 لاکھ 9 ہزار سے زائد لوگوں نے اپنا دوسرا ڈوز لگا کر کورس مکمل کیا۔

    ذرائع نے بتایا 3 کروڑ کی آبادی میں صرف 42لاکھ افراد نے مکمل ویکسی نیشن کی ہے۔

    یاد رہے سندھ حکومت کی جانب سے ویکسی نیشن کےآغاز پر میگا سینٹرزکو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • حکومت کا 3 روز کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

    حکومت کا 3 روز کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : حکومت نے اوآئی سی وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس کے پیش نظر 3روز کیلئے موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ، 19،18،17 دسمبر کو اسلام آباد میں موبائل سروس بند رہے گی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے کل سے 3 روز کیلئے موبائل فون سروس بندکرنے کا فیصلہ کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اوآئی سی وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس اسلام آباد میں ہونے جارہاہے ، جس کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 19،18،17 دسمبر کو اسلام آباد میں موبائل سروس بند رہے گی، اس حوالے سے وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو موبائل سروس بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے 20 دسمبر کو اسلام آباد میں عام تعطیل کی سفارش کردی، چھٹی کا مقصد وی آئی پی مومنٹ کے دوران فل پروف سیکیورٹی ممکن بنانا ہے۔

    خیال رہے پاکستان 19دسمبر کو اوآئی سی کی اسلام آباد میں سیشن کی میزبانی کرے گا، پاکستان نے اجلاس میں امریکہ، روس، چین، فرانس اور برطانیہ، جرمنی ، جاپان، کینیڈا اور آسٹریلیا کے نمائندوں کو دعوت دی ہے جبکہ ہم افغانستان کے اعلی سطح کے نمائندوں کو بھی بلایا ہے۔

    اجلاس سے دنیا کی توجہ افغانستان کی طرف دلوائی جائے گی ، افغانستان کے نمائندے دنیا کو اپنے حالات کے بارے میں بتائیں گے۔

  • تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا معاملہ،  شفقت محمود کا اہم بیان سامنے آگیا

    تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا معاملہ، شفقت محمود کا اہم بیان سامنے آگیا

    اسلام آباد : وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ این سی اوسی نے ویکسینیشن پر چھٹیوں میں تاخیرکی ہے تاہم موسم سرما کی چھٹیوں کے حوالے سے ایک دو دن میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم شفقت محمود نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجٹل ویری فکیشن کی طرف قدم بڑھایا ہے ، عمران خان چاہتے ہیں ڈیجٹل سہولتوں کی طرف بڑھا جائے۔

    شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ویری فکیشن ،مساوی سرٹیفکیٹ کیلئے کئی مراحل سے گزرنا پڑتا تھا، کیو آر کوڈ لگا کر ویری فکیشن سسٹم شروع کیا جس سے سہولت میسر ہوگی، حکومت کاعوام کیساتھ وعدہ تھا سہولت فراہم کریں گے یہ اس کی مثال ہے۔

    وفاقی وزیرتعلیم نے کہا میری اساتذہ کیساتھ ملاقات ہوئی میں نے کہا اسکول کھولیں، یہ ایکٹ ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، اس سال ہم چھٹیاں کم کریں ،موسم بھی کافی سرد ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ این سی اوسی نے ویکسینیشن پرچھٹیوں میں تاخیرکی ہے، ہماری طرف سے دسمبر کے آخری ہفتے اور جنوری میں چھٹیاں ہونی چاہئیں، چھٹیوں کے حوالےسے ایک دو دن میں فیصلہ کر لیا جائے گا۔