Author: فائزہ شاہ

  • نادرا کا دفاتر میں آنیوالوں کیلئے ویکسینیشن کی شرط لازمی قرار دینے سے انکار

    نادرا کا دفاتر میں آنیوالوں کیلئے ویکسینیشن کی شرط لازمی قرار دینے سے انکار

    اسلام آباد : نادرا نے دفاتر میں آنیوالوں کیلئے ویکسینیشن  کی شرط لازمی قرار دینے سے انکار کردیا اور مطالبہ کیا دفاتر کو ویکسین کے عمل سے استثنیٰ دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا ویکسین کے سرٹیفکیٹ کے معاملے پر مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے نادرا کو خط لکھا ، جس میں کہا گیا کہ ویکسین نہ لگوانیوالوں کوسہولتیں فراہم نہ کی جائیں۔

    نادرا نے دفاتر میں آنیوالوں کیلئےویکسی نیشن شرط لازمی قرار دینے سے انکار کردیا، ڈپٹی کمشنرز کے خط کے جواب میں کہا کہ ویکسی نیشن کرانے کیلئے بھی نادرا کا شناختی کارڈ چاہئے، روازنہ 2لاکھ سے زائد شہری نادرا دفاتر میں آتے ہیں۔

    نادرا نے اپنے دفاتر کو کوڈ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے مستثنیٰ قرار دینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    یاد رہے 9 جولائی کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے 18 سال سے زائد عمر کے طلباء اور طالبات کے لئے 31 اگست تک ویکسن لگوانا لازمی قرار دی جبکہ یکم اگست سے ویکسینیشن سرٹیفکٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے پر پابندی عائد ہوگی۔

  • افغانستان میں متحارب گروپوں میں گھمسان کی جنگ، طالبان کا بڑا دعویٰ

    افغانستان میں متحارب گروپوں میں گھمسان کی جنگ، طالبان کا بڑا دعویٰ

    کابل: افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد سے طالبان اور افغان فورسز کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

    افغان میڈیا کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران طالبان نے تیرہ اضلاع پر قبضہ کیا، جن میں قندھار اور پکتیا کے مختلف اضلاع بھی شامل ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک افغان دارالحکومت کابل اور 34 صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ کل 372 اضلاع میں سے 110 پر طالبان قابض ہوچکے ہیں۔

    افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں افغان فورسز نے نو صوبوں میں طالبان کیخلاف آپریشن کئے، آپریشن کے دوران 224 طالبان کئے گئے۔

    یہ بھی پڑھیں: امریکی افواج کا بگرام ایئربیس سے انخلا، طالبان کا ردعمل آگیا

    یہ بھی اطلاعات زیر گردش ہیں کہ افغانستان میں طالبان نے امریکی فورسز کے چھوڑے گئے ساز و سامان اور گولہ بارود پر قبضہ کرلیا ہے، سوشل میڈیا پر افغان طالبان کی کچھ تصاویر سامنے آنے کے بعد کی جانے والی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طالبان نے گزشتہ ماہ جون میں 700 فوجی گاڑیوں کو قبضے میں لیا ہے جنہیں اب طالبان اپنی کارروائیوں کے لیے استعمال کریں گے۔

    یاد رہے کہ امریکی اور اتحادی افواج کے انخلا کے نتیجے میں چند روز قبل امریکی فوج نے بگرام ائیربیس کو بسی سال بعد خالی کیا ہے جو اب باضابطہ افغان حکومت کے حوالے کردیا گیا ہے۔

  • غلافِ کعبہ کا نچلا حصہ 3 میٹر تک بلند کر دیا گیا

    غلافِ کعبہ کا نچلا حصہ 3 میٹر تک بلند کر دیا گیا

    مکہ مکرمہ: مسجدالحرام میں غلاف کعبہ کا نچلا حصہ 3میٹر تک بلند کر دیا گیا ، حج سے پہلے احتیاطی تدابیر کے طور پر ہر سال غلاف کا حصہ اوپر کیا جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسجدالحرام میں غلاف کعبہ کا نچلا حصہ 3میٹرتک بلند کر دیا اور نچلے حصے کو چاروں اطراف سے سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا گیا ، کسوہ فیکڑی کے50سے زائد ماہرین نے کام کو انجام دیا۔

    تقریب کا آغاز ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے کسوہ کے دھاگے کاٹ کرکیا،. کسوہ کو زمین سے بلند کرنے کا مقصد غلاف کعبہ کی صفائی اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے، دوران تقریب ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس نے کسوہ کے ساتھ ساتھ حجر اسود اور خانہ کعبہ کے دروازے کے نچلے حصے پر بھی عطر لگایا۔

    خیال رہے حج سے پہلے احتیاطی تدابیر کے طور پر ہر سال غلاف کا حصہ اوپر کیا جاتا ہے تاہم اس سال بہت کم تعداد میں حجاج ہوں گے لہٰذا اس اقدام کا بنیادی مقصد زائرین کو کرونا وائرس سے بچانا ہے، حج ایام ختم ہوتے ہی غلاف کعبہ کو سابقہ پوزیشن میں بحال کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے خانہ کعبہ کے نئے غلاف کسوہ کی تیاری مکمل ہو گئی، نو ذی الحج کو کوعرفہ کے روز پرانا غلاف تبدیل کرکے نیا غلاف کعبہ پہنایا جائے گا۔ ریشم، سونے اور چاندی کے تاروں سے تیار کئے جانے والے غلاف پر قرانی آیات کندہ کی جاتی ہیں ۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا شادی ہالز کھولنے سے متعلق بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ کا شادی ہالز کھولنے سے متعلق بڑا اعلان

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں کوروناسےصحتیابی کی شرح بہت زیادہ ہے ، ہم نے دکانوں اور ریسٹورنٹس کھولے ہیں، اگلے 2 ہفتوں میں شادی ہالز بھی کھول دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکن ایمبیسی اسلام آباد کے چارجڈافیئرزلیزلی سی ویگیوری کی ملاقات ہوئی ، امریکن قونصل جنرل، پولیٹیکل اکنامک کونسلر، یو ایس ایڈ ریجنل آفیس ڈائریکٹر، کلچرل افیئرزآفیسر دیگر ملاقات میں شریک ہوئے۔

    ملاقات میں کوویڈ19 صورتحال اور یو ایس ایڈکےجاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا ، اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا پہلی لہرمیں سندھ میں زیادہ اثرنہیں ہواتھا، ہم نےاپنی اسپتالوں کوبہترکیا،سہولیات میں اضافہ کیا، ہماری یومیہ ٹیسٹنگ ملک میں سب سےزیادہ ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا سے صحتیابی کی شرح بہت زیادہ ہے ، ہم نے دکانوں اور ریسٹورنٹس کھولےہیں، اگلے 2 ہفتوں میں شادی ہالز بھی کھول دیں گے۔

    کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ ہم یومیہ ایک لاکھ لوگوں کو ویکسین لگا رہے ہیں، بہت جلد ہم 2لاکھ ویکسین کا ہدف حاصل کرلیں گے۔

    ملاقات میں امریکن ایمبیسی اسلام آباد کے چارجڈ افیئر زلیزلی نے کہا امریکی حکومت کوویڈ کو کنٹرول کرنے کیلئے پاکستان کی مددکر رہی ہے۔

  • خطرہ پہلے سے  زیادہ دورازے پر دستک دے رہا ہے، اسد عمر نے خبردار کردیا

    خطرہ پہلے سے زیادہ دورازے پر دستک دے رہا ہے، اسد عمر نے خبردار کردیا

    اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پورے خطے میں دوران وبا کیسز اور اموات میں تیزی آئی ہے ، خطرہ پہلے سے زیادہ دورازے پر دستک دے رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ‌ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آج سے16 تاریخ تک نقل و حرکت کی پابندیاں تکلیف کا باعث ہیں، اقدامات کی ضرورت انتہائی خطرناک صورتحال کی وجہ سےپیش آئی، وائرس کا خوفناک پھیلاؤ خطےمیں خطرناک صورتحال کاباعث بنا۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ بھارت میں کورونا کی بدترین صورتحال دنیا بھرکی ہیڈلائنزمیں ہے ، بھارت میں گزشتہ روز 4 لاکھ سےزیادہ کیس رپورٹ ،4194 اموات ہوئیں ، بھارت کےمختلف شہروں میں اسپتال بھرے اورآکسیجن کی قلت ہے۔

    این سی او سی کے سربراہ نے کہا کہ چھوٹے سے ملک نیپال میں تیزی سے کوروناکیسز میں اضافہ ہوا ، نیپال میں روز7ہزار کیسز رپورٹ ہورہے ہیں ،اموات کی تعدادبڑھی ہے، پورے خطے میں دوران وبا کیسز اور اموات میں تیزی آئی ہے ، الحمد اللہ ہم بروقت اقدام سے بدترین صورتحال سے محفوظ رہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایران جس کی آبادی پاکستان کےنصف سےبھی کم ہےوہاں بھی کیسز بڑھے، ایران میں روزکی بنیاد پر اموات 400 سے تجاوز کر چکی ہیں ، احتیاط کی ضرورت واضح ہے،خطرہ پہلے سے زیادہ دورازے پر دستک دے رہا ہے۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ کوروناکی پہلی لہرمیں کامیابی پرہمیں عالمی سطح پر پذیرائی ملی، ضروری ہےمتحد ہوکرکوروناکےخلاف پہلی لہرکی طرح کامیابی حاصل کریں، انشااللہ ہم مل کر دوبارہ کامیابی حاصل کریں گے۔

  • کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    کوئٹہ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

    کوئٹہ : سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افرادکیخلاف درج کرلیا گیا ، مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ روزہوٹل میں ہونیوالادھماکاخودکش تھا، خودکش دھماکے کی مختلف پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔

    یاد رہے گزشتہ رات کوئٹہ میں سرینا چوک پر ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکہ ہوا تھا ، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے تھے، زور دار دھماکے سے کئی گاڑیوں کو آگ لگ گئی جبکہ ہوٹل سمیت قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے۔

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں دھماکے کو سیکیورٹی کی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب تھا۔

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی تھی اور واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیر داخلہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا تھا اس معاملے کی تہ تک پہنچا جائے۔

  • ‘عید کے بعد وزیراعظم عمران خان 10 سال کی ٹورازم پالیسی لانچ کریں گے’

    ‘عید کے بعد وزیراعظم عمران خان 10 سال کی ٹورازم پالیسی لانچ کریں گے’

    دبئی: معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عید کے بعد وزیراعظم عمران خان دس سال کی ٹورازم پالیسی لانچ کریں گے، پالیسی میں پانچ سال کاایکشن پلان ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس کونسل یواےای میں  تقریب کا انعقاد کیا گیا ، جس میں معاون خصوصی زلفی بخاری ، صدراورسی ای اواےآروائی سلمان اقبال اور پاکستان کےسفیرافضال محمود نے شرکت کی۔

    معاون خصوصی زلفی بخاری  نے تقریب سےخطاب کرتے کہا عیدکےبعدعمران خان10سال کی ٹورازم پالیسی لانچ کریں گے، ٹورازم پالیسی میں5سال کاایکشن پلان ہوگا ۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ ویب سائٹ پرتمام سیاحتی مقامات کی معلومات مہیاکی جائیں گی اور پاکستانی کاروباری شخصیات بھی یواےای میں پاک سیاحت کوفروغ دیں۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے ملک میں سیاحت کےشعبےکافروغ حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں آج تاریخ کی ریکارڈ سیاحت ہورہی ہے سیاحتی مقامات کے لیے سڑکوں کےجال کووسیع کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا اور شمالی علاقہ جات سوئٹزرلینڈسےبھی زیادہ خوبصورت ہیں، سوئٹزرلینڈ ہر سال لوگ صرف اسکی کرنے جاتے ہیں اور ہر سال اسکی کے ذریعے 80ارب ڈالر کماتا ہے، پاکستان میں جس کوالٹی کی اسکی ہے، اس کی دنیامیں مثال نہیں۔

  • براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ نے بیوروکریسی کا عدم تعاون بے نقاب کردیا

    براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ نے بیوروکریسی کا عدم تعاون بے نقاب کردیا

    اسلام آباد: براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بیوروکریسی نے اپنی اور سیاستدانوں کی کرپشن چھپانے کے لئے ریکارڈ چھپانے اورگمانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق براڈشیٹ کمیشن رپورٹ میں بیوروکریسی کا عدم تعاون بے نقاب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیوروکریسی نے ریکارڈ چھپانے اور گمانے کی ہر ممکن کوشش کی اور کمیشن کے کام شروع کرنے سے پہلے ہی بیوروکریسی نے خود کو خول میں بند کرلیا۔

    ،رپورٹ میں کہا ہے کہ مختلف اداروں اور منسٹریز کے عدم تعاون سے موہن داس گاندھی خوش ہوئے ہوں گے ، بیوروکریسی کی جانب سے کوشش کی گئی حقائق چھپائے جائیں اور ریکارڈگما دیا جائے، بیورو کریسی نے یہ اقدامات اپنی اور سیاستدانوں کی کرپشن چھپانے کے لئے کئے۔

    کمیشن رپورٹ میں کہا گیا کہ ریکارڈ نا صرف اسلام آباد بلکہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں بھی غائب پایا گیا اور ریکارڈ کا ایک حصہ نیب سےہونیوالی خط وکتابت سے موصول ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق کمیشن نے 26 گواہوں کو بلاکران کے بیانات ریکارڈ کئے رپورٹ گواہوں کے بیانات اورمیسر کردہ ریکارڈ پر مشتمل ہے، طارق فواد ملک کا بیان ریکارڈ کیا گیا اور سوالات پوچھے گئے، طارق فواد ملک مفرور ملزم ہے اور انٹرپول نے ریڈ وارنٹ جاری کر رکھے ہیں۔

    براڈشیٹ کمیشن رپورٹ میں کہا گیا کاوے موسوی سزا یافتہ شخص ہے، اس نے میڈیا پر چند لوگوں کیخلاف بیان دیے جوسچ ہوسکتے ہیں اور نہیں بھی اور بعض شخصیات پرالزامات لگائے، اگرحکومت چاہے توان الزامات کی مزید تحقیقات کی جاسکتی ہے۔

    اس حوالے سے عظمت سعید نے کہا رپورٹ کےکچھ حصے میں نے مارگلہ پہاڑی کے دامن میں رہتے ہوئے بنائے، رپورٹ بناتے ہوئے مسلسل گیدڑوں کی آوازیں کانوں میں آتی رہیں، لیکن گیدڑوں کی آوازیں میرے کام میں رکاوٹ نہیں بنیں۔

    براڈشیٹ کمیشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کرپشن کی حمایت کرنیوالےہر جگہ موجود ہیں، سوچتاہوں کیایہ رجحان پہلے سے چلا آرہا ہے اور حیران ہوں کہ یہ رجحان قبائلی دورکاہےیااخلاقی دیوالیہ ہے، یا ایسے لوگ ٹکڑوں کے لئے اپنے منہ پھاڑتے اور دم ہلائے کھڑے رہتے ہیں۔

  • مریم نواز کی پیشی،  نیب آفس ریڈ زون قرار

    مریم نواز کی پیشی، نیب آفس ریڈ زون قرار

    لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر نیب آفس کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ، آج شام نیب آفس کے باہر رینجرز تعینات کردی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور میں مریم نواز کی پیشی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی پیشی پر لاہور نیب آفس کو ریڈ زون قرار دے دیا گیا ، آج شام نیب آفس کے باہر رینجرز تعینات کردی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی پیشی پر کورونا ایس و پیز کا مکمل خیال رکھا جائے گا جبکہ تمام اسٹاف ماسک اور حفاظتی کٹ پہن کرمریم نوازسے تفتیش کرے گا۔

    مریم نواز اور جے آئی ٹی ٹیم کے درمیان شیشے کی دیوار بھی ہوگی، تفتیشی روم کو مکمل طور پر ڈس انفکٹ کیا گیا ہے۔

    خیال رہے نیب نے مریم نواز کو 2مقدمات میں طلب کررکھا ہے ، وہ چوہدری شوگر ملز،منی لانڈرنگ،جاتی امرا اراضی منتقلی کیس میں پیش ہوں گی ، نیب کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم مریم نواز سے تحقیقات کرے گی۔

    یاد رہے گذشتہ سال 11 اگست کو بھی نیب نے مریم نواز کوطلب کیا تھا مگر ہنگامہ.آرائی کے باعث طلبی منسوخ کردی گئی تھی۔

  • کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران‌ خان کی نئی تصویر سامنے آگئی

    کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران‌ خان کی نئی تصویر سامنے آگئی

    اسلام آباد : کورونا میں مبتلا وزیراعظم عمران‌ خان کی نئی تصویر سامنے آگئی ، فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم صحت مند اور گھر سے کام کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قرنطینہ کے دوران نئی تصویر سامنے آگئی ، تصویر میں وزیراعظم کی طبیعت کافی بہتر نظر آرہی اور انہیں کورونا کی معمولی علامات ہیں جبکہ  قرنطینہ کےتیسرےروز بھی گھر سے دفتری امور سرانجام دے رہے ہیں۔

    اس حوالے سے سینٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا وزیر اعظم عمران خان صحت مند اور گھر سے کام کررہے ہیں۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم،خاتون اول کیلئے آپ سب کی نیک خواہشات ،دعاؤں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، دونوں آپ کی شفقت آمیزباتوں سے بہتر اور اچھا محسوس کررہے ہیں،الحمدللہ۔

    یاد رہے وزیراعظم آفس کے اسٹاف کا بھی کورونا ٹیسٹ مکمل کرلیا گیا ہے، عملے میں سے تاحال کسی کا کورونا پازیٹو نہیں آیا تاہم اسٹاف کے بعض افراد کی رپورٹ ابھی آنا باقی ہے۔

    خیال رہے ہفتے کے روز وزیراعظم عمران خان کا کورونا ٹیسٹ ہفتے کو مثبت آیا تھا، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔