Author: فائزہ شاہ

  • ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست، فواد کا مریم نواز کو مشورہ

    ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست، فواد کا مریم نواز کو مشورہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نیب کا مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست کا فیصلہ قابل ستائش قرار دیتے ہوئے مریم کو مشورہ دیا کہ پلی بارگین کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیخلاف درخواست دائر کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا نیب کااقدام بہت مستحسن ہے، کیس دوجمع دو کےہیں پھربھی یہ باہرگھوم رہےہیں، ان کےپا س جوپیسہ ہےوہ ہمارا نہیں قوم کاپیسہ ہے۔

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عام آدمی کہہ رہاہےکہ ہم نےالیکشن احتساب کےنعرےپرلڑا، وزیراعظم کامؤقف ہےکہ کیسزکومنطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نیب کامریم نوازکی ضمانت منسوخی کےخلاف درخواست کافیصلہ قابل ستائش ہے، میڈیا سے درخواست ہے کہ پہلے دیکھیں کہ ان پر کیا کیس ہیں، تاکہ عوام بھی جان سکیں کہ ان کےمعصوم چہروں کے پیچھے حقیقت کیا ہے۔

    انھوں نے مشورہ دیا کہ زیادہ بہترطریقہ یہ ہوگا کہ مریم نوازپلی بارگین کرلیں۔

    نیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکی ضمانت خارج کرنے کےلیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی، جس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز لاہور ہائی کورٹ سے چوہدری شوگرملزکیس میں ضمانت پررہاہیں اور ضمانت کاناجائزفائدہ اٹھارہی ہیں۔

    نیب نے عدالت سے مریم نواز کی ضمانت منسوخ کرنے اور درخواست کی فوری سماعت کی استدعا بھی کی۔

  • ‘مقبوضہ کشمیر میں ایک عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے’

    ‘مقبوضہ کشمیر میں ایک عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے’

    اسلام آباد : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا مقبوضہ کشمیر میں ایک عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے اور سوال کیا مقبوضہ کشمیرکی عورت، کیاعورت نہیں؟

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرکی خواتین کے حقوق سےمتعلق حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، خواتین نے مختلف شعبوں میں اپنا مقام حاصل کیا اور ہر سوسائٹی میں خواتین نے ترقی کی اور اپنا لوہا منوایا۔

    مشعال ملک کا کہنا تھا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر کی عورت حالت زار کو بھی دیکھے، مقبوضہ کشمیر میں ایک عورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے، جوان بیٹوں کی مائیں صرف شہید کی مائیں کہلواتی ہے، یہی ان کو حق دیا گیا ہے۔

    حریت رہنما کی اہلیہ نے کہا وہ مائیں جن کے بیٹوں کو غائب کردیا جاتا ہے، مقبوضہ کشمیر کی عورت کوسدا سہاگن کاکوئی حق نہیں ہے، بھارتی فوج عورت ریپ کو جنگی حربے کے طورپراستعمال کررہی ہے۔

    مشعال ملک نے اقوام عالم کی عورت سےسوال کیا مقبوضہ کشمیرکی عورت،کیاعورت نہیں؟ کشمیریوں کو انسان ہونے کا حق نہیں دیا جارہا،عورت حقوق تو دور کی بات۔

    خیال رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، اس دن کا مقصد خواتین کی سماجی، سیاسی اور اقتصادی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرنا اور انہیں سراہنا ہے۔

  • بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کے لئے حکومتی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، حکومت نے 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ یونیفارم اضافے کی درخواست کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کے لئے حکومتی درخواست پر سماعت کی اور حکومت کی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

    نیپرا حکام نے کہا ہے کہ حکومت نے 1 روپے 95 پیسے فی یونٹ یونیفارم اضافے کی درخواست کی جبکہ نیپرا نے 3 روپے 34 پیسے فی یونٹ یونیفارم اضافے کا تعین کیا تھا، حکومت 185ارب روپے سبسڈی صارفین کو فراہم کرے گی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ پچھلےسال اوسط ٹیرف13.35روپےتھا اب نئے تعین کے بعد 16.69 روپے فی یونٹ ہوگیا ہے۔

    جوائنٹ سیکرٹری پاور نے کہا کہ حکومت نے اس باراضافہ تمام صارفین کیلئےمانگاہے ، لائف لائن صارفین کاٹیرف بھی1.96 روپے فی یونٹ بڑھےگا، حکومت نے گزشتہ مالی سال 144 ارب روپے کی سبسڈی دی ، اس سال 185 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

    واضح رہے کہ 21 جنوری کو حکومت نے پیٹرول کے بعد بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کا اعلان کیا تھا۔

    وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بجلی کی قیمت میں دو روپے اٹھارہ پیسے اضافہ ہونا تھا لیکن ہم نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 95 پیسے اضافے کا کہا ہے۔

  • پاکستان میں کورونا نے مزید  31 افراد کی جان لے لی ، 1500 سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا نے مزید 31 افراد کی جان لے لی ، 1500 سے زائد کیسز رپورٹ

    اسلام آباد : پاکستان میں کورونا نے مزید 31 افراد کی جان لے لی اور 1500 سے زائد افراد وائرس کا شکار ہوگئے ، جس سے اموات کی تعداد 11ہزار 800 سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے ملک میں کورونا وائرس کے تازہ صورتحال سے متعلق اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں ، جس میں بتایا گیا کہ ملک میں کوروناسے 24 گھنٹے میں31 کورونامریض انتقال کرگئے اور ایک ہزار508کوروناکیسزرپورٹ ہوئے۔

    این سی اوسی کا کہنا تھا کہ ملک میں تاحال 11 ہزار883 کورونا مریض انتقال کرچکے ہیں جبکہ کوروناکےفعال کیسزکی تعداد32ہزار889 اور کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 50 ہزار 540 ہوگئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ 24گھنٹے میں44 ہزار 173 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ ملک میں ابتک 80 لاکھ 85 ہزار427 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور ایک ہزار 971 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 311، سندھ میں 2 لاکھ 48 ہزار 919، خیبر پختونخوا میں 67 ہزار 803، بلوچستان میں 18 ہزار 840، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 912، اسلام آباد میں 41 ہزار 655 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 100 کیسز سامنے آئے۔

  • ‘براڈ شیٹ کیس کے حقائق نیا تہلکہ ہیں’

    ‘براڈ شیٹ کیس کے حقائق نیا تہلکہ ہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نےبراڈ شیٹ کیس سے متعلق کہا کہ نواز شریف کے خاندان کی 76 جائیدادوں کی قیمت 800 ملین ڈالر بتائی گئی، پھر کہتے ہیں نواز شریف کی جائیدادوں کو چھوڑیں آگےچلیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ براڈ شیٹ کیس کے حقائق نیا تہلکہ ہیں، نواز شریف کے خاندان کی 76 جائیدادوں کی قیمت 800 ملین ڈالر بتائی گئی ہے، یہ بات اب لندن کی عدالت کہہ رہی ہے، پھر کہتے ہیں نواز شریف کی جائیدادوں کو چھوڑیں آگےچلیں، بھائی کیسےآگےجاسکتے ہیں اگر ان کو چھوڑ دیں۔

    یاد رہے مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے براڈشیٹ سے متعلق معاہدے کی دستاویزات پبلک کرتے ہوئے کہا تھا دستاویز پبلک کئےبغیر شفافیت نہیں آسکتی۔

    شہزاد اکبر نے بتایا کہ نواز شریف کی ایون فیلڈ پراپرٹی کی مد میں براڈشیٹ کوحصہ دیا گیا، 21.5میں سے 20.5ملین شریف خاندان کی مد میں ادا کرناپڑے جبکہ شون گروپ ،شیر پاؤ ودیگر کی مد میں صرف 1.08 ملین ڈالر ادا کئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق پراسس سے گزار کرسزا دلانا اور براڈشیٹ سے2000 کے معاہدے کو 31دسمبر 2020تک دیکھنا ضروری ہے۔

  • ‘کورونا سے کچھ نہیں ہو گا، یہ کہنے والے  صحت اور روزگار کے دشمن ہیں’

    ‘کورونا سے کچھ نہیں ہو گا، یہ کہنے والے صحت اور روزگار کے دشمن ہیں’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ جو آپ کوبتارہا ہے کورونا سےکچھ نہیں ہو گا، وہ آپ کی صحت اور روزگار کا دشمن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کل 3009 کورونا کیسز کا اضافہ، 59 اموات ہوئی جبکہ 324نئےمریض اسپتالوں میں داخل ہوئے اور آکسیجن بیڈزپر 116 مریضوں کا اضافہ ہوا ، یہ ایک دن کے اعدادوشمار ہیں، جو آپ کوبتارہا ہے کورونا سےکچھ نہیں ہو گا، وہ صحت اور روزگار کا دشمن ہے۔

    گذشتہ روز وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ کوروناکی دوسری پاکستان کیلئےبہت خطرناک ہوسکتی ہے،اسکول بند کرنےکافیصلہ آسان نہیں تھا، لوگوں کےریوں سےمعلوم ہورہاہےانہیں کوروناکی شدت کااحساس نہیں۔

    اسد عمر نے کہا تھا کہ ملک میں اس وقت بڑےبڑےسیاسی اجتماعات ہورہےہیں، 11جنوری2021سےحالات دیکھ کراسکول کھلنےکاامکان ہے، ملک میں سیاست پر پابندی نہیں،آگاہی فراہم کرناسیاسی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے، اسپیکرسےدرخواست ہے کوروناسےمتعلق پارلیمانی کمیٹی کااجلاس جلدبلایاجائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیراختیارنہ کیں توملک میں جون سےزیادہ کیسزمیں اضافہ ہوگا، 3ہفتوں میں کوروناکیسزمیں تیزی سےاضافہ ہواتھا، اب ہم نے احتیاط نہ کی تو کورونا کی دوسری لہر بہت خطرناک ہوگی اور صورتحال انتہائی خراب ہوسکتی ہے۔

  • عزیربلوچ سے  برآمد راکٹ لانچر اور دھماکہ خیزمواد جل جانے کا انکشاف

    عزیربلوچ سے برآمد راکٹ لانچر اور دھماکہ خیزمواد جل جانے کا انکشاف

    کراچی : عزیربلوچ سےبرآمد راکٹ لانچر اور دھماکہ خیزمواد جل جانے کا انکشاف سامنے آیا، تفتیشی افسر نے کیس پراپرٹی جلنے سے متعلق رپورٹ جمع کرادی۔

    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دھماکاخیزمواداورغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے معاملے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عزیر بلوچ اورمقدمےکےتفتیشی افسرعدالت میں پیش کیا گیا۔

    دوران سماعت عزیربلوچ سےبرآمد راکٹ لانچر اور دھماکہ خیزمواد جل جانے کا انکشاف سامنے آیا، بم ڈسپوزل کے اے ایس آئی نےاپنا بیان قلمبند کرادیا، بی ڈی نے بیان میں کہا کہ 3 آر پی جی سیون راکٹ ، 6 رائفل گرینڈ ،دستی بم کوناکارہ کیا گیا۔

    عدالت نے تفتیشی افسرسے سوال کیا کہ مقدمے کےکیس پراپرٹی کہاں ہے، جس پر تفتشی افسر نے جواب دیا کہ مقدمہ کی کیس پراپرٹی جل گئی ہے۔

    تفتیشی افسر نے کیس پراپرٹی جلنے سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ، جس میں بتایا گیا کہ سٹی کورٹ مال خانےمیں آگ کےباعث کیس پراپرٹی جل چکی، عزیربلوچ کواسی کیس میں2016میں تھانہ نبی بخش نےگرفتار کیا تھا، عزیربلوچ سے برآمدد ھماکا خیزمواد اب موجود نہیں۔

    انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

  • کیپٹن صفدر کی گرفتاری : ‘بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا’

    کیپٹن صفدر کی گرفتاری : ‘بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا’

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو نےمریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا، ہم یقین دلاتے ہیں نوازشریف کو 15 جنو ری تک واپس لاکر جیل میں ڈالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کسی میڈیا ہاؤس نے یہ نہیں دکھایا کہ زبردستی ہوئی،دروازہ ٹوٹا ہو، صفدراعوان بڑے اطمینان کیساتھ وی آئی پی پروٹوکول تک پولیس موبائل میں گئے، ان کے چہرے پر غصہ نہیں تھا اورپرسکون اندازمیں گاڑی تک گئے.

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں اس شخص کو بھی دیکھایا گیا جو ان کا باڈی گارڈتھا، ان کی باڈی لینگویج اورباتوں سے لگ رہا تھا کہ پریشان ہیں، چادراورچاردیواری کی باتیں کرنیوالے اپنا ماضی بھول گئے ، ماڈل ٹاؤن میں خواتین پر فائرنگ کی،ہیلی کاپٹر سے بینظیرکی تصاویرپھینکیں، کیا اس وقت چادر اورچاردیواری کا تحفظ آپ کےذہن میں نہیں تھا۔

    شبلی فراز نے کہا کہ سندھ حکومت اورمریم نواز کے بیانات متضاد ہیں، مریم نواز موروثی آمریت کا منصب سنبھال کر پارٹی سیاست کررہی ہیں، انھوں نے نے کیلبری کوئن کا خطاب بڑی محنت سے حاصل کیا ہے ، مریم نواز کو عدالت نے جھوٹا قراردیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کے درباری ہر گھنٹے بعد میڈیا پر جھوٹ بولنے آجاتےہیں، جس دن یہ جھوٹ نہ بولیں تو ان سے کھانا ہضم نہیں ہوتا، نوازشریف سزا یافتہ،شاہدخاقان عباسی ، ثنااللہ ،احسن اقبال ،خواجہ آصف نیب زدہ ہیں۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستانی سیاست کاشاہی خاندان خود کو قانون سے بالاترسمجھتاہے، حکومت میں تھے توووٹ کاتقدس پامال کیا اب کہتے ہیں عزت دو، نوازشریف کو واپس لانے کی بات کی تو یہ شور مچانے پر اتر آئے اور گمراہ کرنے کی کوشش کی۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ انھوں نے کہا حکومت جنوری میں جارہی ہے مگر سال نہیں بتایا ، انکے اردگردنیب زدہ یاسزا یافتہ ہیں ،یہ جھوٹ اور کرپشن کے ماہر ہیں ، عوام نے ان کا ساتھ نہیں دیا تو یہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے مجھے لگتا ہے بلاول بھٹو نےمریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا ہے ، برطانوی حکومت سے رابطے میں ہیں اور نوازشریف کوواپس لانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں، یقین دلاتےہیں نوازشریف کو15جنو ری تک واپس لاکر جیل میں ڈالیں گے، ان کی اصل جگہ پاکستان کی جیلیں ہیں۔

    ملکی معشیت کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت معیشت پر توجہ دے رہی ہے،ایکسپورٹ بڑھ رہی ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ پہلی دفعہ تاریخ میں مثبت آیا ہے ، پاکستان کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔

    اپوزیشن سے متعلق شبلی فراز نے کہا کہ ن لیگ کے کئی حصے ہوگئے ہیں ،کھینچاتانی ہورہی ہے،ان کی سیاست ختم ہوچکی ،ماضی میں حکمرانی کرنیوالوں کامستقبل جیلیں ہیں، بیرون ملک لوگ عمران خان پر بھروسہ کرتے ہیں ، جھوٹ بولنے کیلئےقوال آجاتےہیں عوام کواب ان پربھروسہ نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ایک دوسرےسے سنجیدہ نہیں،یہ صرف اپنی سیاست کررہےہیں ، ان کے اندرونی سیاست میں تضادات سامنے آرہےہیں ، مولانافضل الرحمان مذہب کا لبادہ اوڑھ کرسیاست کرتے ہیں، مولانا نے کشمیر کمیٹی میں462ارب روپے خرچ کئے مگرنتیجہ صفر ہے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کیپٹن(ر)صفدرکوہم نےگرفتارنہیں کیا،سندھ نے پولیس ہماری نہیں، پریشانی اوربوکھلاہٹ تو مریم نواز کے چہرے پر لکھی ہوئی تھی۔

    اسحاق ڈار کے حوالے سے شبلی فراز نے کہا کہ اسحاق ڈار ان کا کرپشن کاماسٹرمائنڈ اور سہولت کار تھا، اسحاق ڈارنےڈالر کومنصوعی سطح پر رکھ انڈسٹریز کوتباہ کیا، انھوں نے اپنے مفادمیں امریکا،برطانیہ سے ملزمان کی حوالگی کےمعاہدےنہیں کئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کا کردار کیا رہا یہ اچھا طرح سے دیکھ لیاہے، 18ویں ترمیم کا بنیادی مقصد یہی تھا کہ وفاق کو کمزور کیاجائے ، پیپلزپارٹی نے خود کو سندھ تک محدود کیا، یہ کمرے کے اندر کچھ اور باہر کچھ ہوتےہیں،انکی سیاست کا محور منافق ہے۔

  • ملکی تاریخ کے سب سے بڑے نیشنل نیوٹریشن سروے رپورٹ 19-2018 کی لانچنگ آج ہوگی

    ملکی تاریخ کے سب سے بڑے نیشنل نیوٹریشن سروے رپورٹ 19-2018 کی لانچنگ آج ہوگی

    اسلام آباد : ملکی تاریخ کے سب سے بڑے نیشنل نیوٹریشن سروے رپورٹ 19-2018 کی لانچنگ آج ہوگی، سروے میں ملک میں غذائی قلت کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کے سب سے بڑے نیشنل نیوٹریشن سروے کی تفصیلی رپورٹ تیار کرلی گئی ، نیشنل نیوٹریشن سروے رپورٹ 19-2018 کی لانچنگ آج ہوگی، ڈاکٹرفیصل سلطان نیشنل نیوٹریشن سروے کی تفصیلی رپورٹ لانچ کریں گے۔

    نیشنل نیوٹریشن سروے 19-2018 کی رپورٹ سامنے آگئی ہے ، ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نیشنل نیوٹریشن سروے ایک سال کی مدت میں مکمل کیا گیا، نیشنل نیوٹریشن سروے میں ملک میں غذائی قلت کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، سندھ، قبائلی اضلاع، کے پی، بلوچستان میں غذائی قلت کی شرح میں اضافہ ہوا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملک میں 5 سال سے کم عمر 10 میں سے 4 بچے اسٹنٹنگ کا شکار ہیں جبکہ ملک میں 5 سال سے کم عمر 40 فیصد بچے ، شہری علاقوں میں 34.8 فیصد بچے اور دیہی علاقوں میں 43.2 فیصد بچے اسٹنٹنگ کا شکار ہیں۔

    سروے رپورٹ کے مطابق پانچ سال سے کم 40 فیصد بچوں کا قد بلحاظ عمر کم ہے، پانچ سال سے کم 17.7 فیصد بچوں کا وزن بلحاظ قد کم ہے،پیدائش کے پہلے چھ ماہ میں 48.4 فیصد بچوں کو ماں کا دودھ میسر آتا ہے۔

    نیوٹریشن سروے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کم وزن بالغ لڑکوں کی تعداد لڑکیوں سے زیادہ ہے، ہر 8 میں سے ایک بالغ لڑکی کم وزن ہے،ملک میں 79.6 فیصد گھرانے آئیوڈین نمک استعمال کرتے ہیں جبکہ 82.7 فیصد ملکی آبادی کو کلورین ملا پینے کا پانی دستیاب ہے۔

    سروے کے مطابق ملک میں 5 سال سے کم عمر 9.5 فیصد بچے موٹاپے کا شکار ہیں جبکہ 5 سال سے کم 28.9 فیصد بچے وزن کی کمی کا شکارہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ 15 تا 49 سال عمر کی 1 فیصد خواتین شدید اینیمیا کا شکار اور 49 سال عمر تک کی 41.7 فیصد خواتین خون کی معمولی کمی کا شکار ہیں، اسی طرح 5 سال سے کم عمر 54 فیصد بچے خون کی کمی ، 5 سال سے کم عمر 52 فیصد بچے وٹامن اے کی کمی ، 5 سال سے کم عمر 62 فیصد بچے وٹامن ڈی کی کمی کا شکار اور 27 فیصد مائیں وٹامن اے، 80 فیصد وٹامن ڈی کی کمی کا شکار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ملک بھرسے1لاکھ15ہزارگھرانےنیشنل نیوٹریشن سروےکاحصہ تھے، نیشنل نیوٹریشن سروےمیں پہلی بارضلعی سطح پراعدادوشمارجمع کئے گئے ، سروے کیلئے تکنیکی معاونت ڈبلیوایچ او،یونیسیف نے فراہم کی جبکہ وزارت صحت، یونیسیف، تھرڈ پارٹی نے نیوٹریشن سروے کی نگرانی کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوٹریشن سروے میں خواتین،بچوں میں غذائی ضروریات کی شرح کوپایاگیا، سروے میں عورتوں، بچوں میں آیوڈین، وٹامنز کی مقدار چیک کی گئی، غربت کی شرح، صاف پانی تک عوامی رسائی کو پرکھا گیا اور حفظان صحت کے اصولوں پر عملدرآمد کو جانچا گیا، زرائع

  • عالمی سطح پر بڑی طاقتوں کے درمیان تناؤ بڑھتا جارہا ہے ، منیر اکرم

    عالمی سطح پر بڑی طاقتوں کے درمیان تناؤ بڑھتا جارہا ہے ، منیر اکرم

    نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر بڑی طاقتوں کے درمیان تناؤ بڑھتا جارہا ہے ، ایٹمی اسلحہ، میزائلوں کی روک تھام کیلئے باہمی اقدامات کیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ وبین الاقوامی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کےمستقل مندوب منیر اکرم نے کہا عالمی سطح پر بڑی طاقتوں کے درمیان تناؤ بڑھتا جارہا ہے، طاقت اور مداخلت کے یکطرفہ استعمال سے امن و سلامتی کوخطرہ ہے۔

    پاکستان کےمستقل مندوب کا کہنا تھا کہ جدید اور مہلک ترین ہتھیاروں پرکام جاری ہے، جدید ہتھیاروں پر قابوپانے کے اہم معاہدوں کو پامال کیا جارہا ہے، بھارتی جارحانہ پالیسیوں سے عالمی امن کو خطرات لاحق ہیں۔

    منیر اکرم نے کہا کہ فروری 2019 میں بھارت نے پاکستان کے خلاف صریح جارحیت کی، بھارتی جارحیت کے نتیجے میں اس کے 2 طیارے تباہ ہوئے، خیر سگالی کے طور پر وزیر اعظم پاکستان نے پائلٹ کوواپس بھیجا، پاکستانی اقدام کو کمزوری سمجھا گیا‌ اور جارحانہ اندازمیں اضافہ ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت نےجموں وکشمیرکی متنازع حیثیت کو یکطرفہ طور پرتبدیل کیا، گزشتہ سال ایل اوسی پربھارت نے 3ہزار سے زائد بار خلاف ورزی کی، بھارتی رہنماؤں کی طرف سے بار بار جارحیت کی دھمکی دی جاتی ہے۔

    پاکستان کےمستقل مندوب نے کہا کہ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اورمؤثر جواب دے گا، بھارت کو جدید ہتھیاروں کی فراہمی سے خطے میں امن کا خطرہ ہے، بھارت نے تخفیف اسلحہ اور جنگ سے گریز پر بات چیت سے انکارکیا، بھارت کو اسلحہ منافع یا ایشیا میں اسٹریٹجک مقاصد کیلئے فراہم کیا گیا۔

    منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کے مقاصد کے لئے پُرعزم ہے اور سماجی واقتصادی ترقی کیلئے امن واسٹریٹجک استحکام کا خواہاں ہے ، پاکستان اسلحے کی دوڑسے بچناچاہتاہے۔

    انھوں نے مزید کہا خطےمیں پریشان کن سلامتی کی حرکیات سےغافل نہیں رہ سکتے، پاکستان اپنی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئےتمام ضروری اقدامات کرے گا ، خطے میں امن پاک بھارت تنازعات حل کرکے حاصل کیاجاسکتاہے۔

    پاکستان کےمستقل مندوب کا کہنا تھا کہ جموں وکشمیرپاکستان اوربھارت کےدرمیان بنیادی مسئلہ ہے، جنوبی ایشیا میں روایتی قوتوں میں توازن برقرار رکھنا ضروری ہے، ایٹمی اسلحہ، میزائلوں کی روک تھام کیلئے باہمی اقدامات کیے جائیں، امید ہے نیوکلیئرسپلائرز گروپ کی رکنیت میں توسیع غیرامتیازی ہوگی، ہماری بقا امن اورسماجی ومعاشی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات پرمنحصرہے۔