Author: فائزہ شاہ

  • بغاوت کا مقدمہ،  ن لیگ  کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے احتجاجی سیاست میں تیزی لانے کا فیصلہ

    بغاوت کا مقدمہ، ن لیگ کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے احتجاجی سیاست میں تیزی لانے کا فیصلہ

    لاہور : نواز شریف سمیت لیگی رہنماؤں پر بغاوت کے مقدمے کے معاملے پر ن لیگ نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے احتجاجی سیاست میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا، نواز شریف نے کل اہم اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سمیت رہنماؤں پر بغاوت کے مقدمہ کے بعد ن لیگ نے بھی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے احتجاجی سیاست میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا یے۔

    اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ ممبران کا اجلاس کل لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے ، اجلاس مسلم لیگ ن مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوگا۔

    لیگی ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کریں گے اور وہ شرکاء سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے، اجلاس سے راجہ ظفر الحق مریم نواز شاہد خاقان عباسی احسن اقبال سمیت اہم رہنما خطاب کریں گے۔

    لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ن لیگ کے آئندہ کے لائحہ عمل اور ڈسپلن پر عملدرآمد سمیت اہم امور کو زیر بحث لایا جائے گا اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

    اجلاس میں ن لیگ کی قیادت سے ملک بھر میں جلسے جلوس اور احتجاجی مظاہروں پر بھی رائے لی جائے گی۔

  • ‘زیادتی کے مجرمان انسان نہیں جانور ہیں، انھیں نامرد بنانے کا بل اسمبلی سے منظورکراکر دکھاؤں گا’

    ‘زیادتی کے مجرمان انسان نہیں جانور ہیں، انھیں نامرد بنانے کا بل اسمبلی سے منظورکراکر دکھاؤں گا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ زیادتی کے مجرمان انسان نہیں جانور ہیں، انہیں نامرد بنانے کا بل اسمبلی سے منظور کراکر دکھاؤں گا، مجرموں کو سزائیں دیں گےتو ہی ڈر پیدا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مروہ کیساتھ جو واقعہ پیش آیا وہ بہت تکلیف دہ ہے، مروا کے والد اور داداکہہ رہے ہیں ہماری بیٹی چلی گئی باقی کو بچالیں۔

    فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ 17 لوگوں کاڈی این اےٹیسٹ لیا گیا ،ایک آدمی کو پکڑا گیا ہے، جولوگ خواتین سےزیادتیاں کررہےہیں وہ انسان نہیں جانورہیں، بچی کو جس طرح مارا گیا ایسے تو جانور کو بھی نہیں ماراجاتا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے مجرموں کو نامرد بنانے کی سزا کے قانون کو اسمبلی سے منظورکراکر دکھاؤں گا، میں نے ایسے مجرموں کیلئے سرعام پھانسی کی بات اٹھائی ہے، قانون بننے کے بعد عدالت میں 2ہفتے میں فیصلہ ہوناچاہیے ، مجرم کو اپیل کیلئے بھی صرف2ہفتے ملنے چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسا قانون بنانا ہے کہ کیس کا فیصلہ ایک ماہ کے اندر ہی ہو، رات اوردن دیہاڑےایسے گھناؤنے واقعات پیش آرہے ہیں، میری وزیراعظم سے اس حوالے پرتفصیل سےبات ہوئی ہے۔

    فیصل واوڈ نے کہا کلہ جوان بچی کو بلیک میل کرکے اسے خودکشی پر مجبور کیا جاتا ہے، مروامیری ، بلاول بھٹو،شاہدخاقان کی بھی بیٹی کی طرح ہے، ایسے لوگوں کوشرم آنی چاہئےجوایسےوقت پربھی کردارکشی کی بات کرتےہیں۔

    وفاقی وزیر آبی وسائل کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سےبھی کہتاہوں خداراکھڑےہوں، خواتین ہماری مائیں ہیں ،ہم توان کے پیروں تلےجنت مانگتےہیں، ہمارامذہب کسی پرالزام تراشی کی اجازت نہیں دیتا، مجرموں کو سخت سزائیں دیں گے تو ہی ڈر پیدا ہوگا۔

    فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ اس جہالت پرمجرموں کو کڑی سےکڑی سزاملنی چاہئے، پھانسی سےپہلےجوتیزی سےقانونی بل پاس کرانا ہے وہ نامرد کا بل ہے، نامرد بل کے بعد کوشش ہوگی کہ سرعام پھانسی کابل پاس کرائیں۔

    انھوں نے کہا کہ غلام نبی میمن ایماندارافسرہیں انہوں نےکہامروامیری بیٹی ہے، 35 سال میں کراچی میں بدقسمتی سے ڈی این اےلیب بھی نہ بن سکی، وکیلوں سے بات ہوئی ہے ،یہ بل لے کر اسمبلی جارہاہوں، گھناؤنے جرم کے خلاف ہمیں اس مشن کو جاری رکھنا ہے، اس بل پرکام شروع کرچکا ہوں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قوم کی ماں بہن بیٹیوں کی عزت سنبھالنےکیلئے پیر پڑنا پڑا تو بھی پڑجاؤں گا، اب ایسانہ ہوکہ2دن بعدسب بھول جائیں،ہمیں یہ قانون بناناہے، میری عدالتوں سےبھی اپیل ہےوہ اس کیس میں ہماری مدد کریں۔

    فیصل واوڈ نے مزید کہا کہ مروااوراس جیسی تمام بچیاں ہماری بیٹیاں ہیں، ثبوت نہ ملنے پر لوگ بری ہوجاتے ہیں اس پربھی نظریں رکھناہوگی، سیاست کو ایک طرف رکھ کرسب ایک ہوکراس حوالےسےکام کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی سی پی او نے جس وقت یہ بات کی وہ مناسب نہیں تھا، مجرموں کو 48گھنٹے میں پکڑلیں تو شاید سی سی پی او کےبیان کا ازالہ ہو جائے، سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ میری بات کا مقصد یہ نہیں تھا، انھوں نے اس بات پر معافی مانگی ہے آئندہ احتیاط کریں۔

    وفاقی وزیر آبی وسائل نے کہا کہ ہم بے شرم سیاستدان سیکھ لیں جو پیسے بٹورنے میں لگے ہوتےہیں ، 10 سال کے اندر کے بچے معصوم پھول کی طرح ہوتے ہیں، سب سے گزارش ہوگی کہ بچوں کو باہر چیز لینے بھی نہ بھیجیں، 10 سال سےاوپرکےبچوں کیلئےنہیں کہہ سکتےکہ وہ چلنا پھرنا چھوڑ دیں۔

    فیصل واوڈ کا کہنا تھا کہ قانونی طورپرکسی مددکی ضرورت پڑےگی تومیں اپنی جیب سےکروں گا ، قانونی مدد کےلئے ےہم سب کو کھڑا ہونا پڑے گا، بڑے بڑے طوفان ہم نے پار کرلیے یہ اتنا بڑا طوفان نہیں۔

  • ‘کراچی کے لیے  1113ارب  روپے کا پیکج تاریخی اقدام ہے’

    ‘کراچی کے لیے 1113ارب روپے کا پیکج تاریخی اقدام ہے’

    لاہور : گورنرپنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ شہر قائدکے لیے 1113ارب روپے کا پیکج تاریخی اقدام ہے، افرتفری اورناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کےسوا کچھ نہیں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور سے چیئرپرسن وومن پروٹیکشن سمیت پارٹی وفود کی ملاقاتیں ہوئیں ، گورنر پنجاب نے کہا قوم متفق ہے ملکی ترقی کےلیےکر پشن کو جڑسے ختم کر نا ہوگا ، افرتفری اورناامیدی پھیلانے والوں کو مایوسی کےسوا کچھ نہیں ملے گا۔

    چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ عوام حکومتی پالیسیوں کےساتھ ہیں ،ادارے مضبوط ہو رہے ہیں ، سیاسی عدم استحکام کی سازشیں کر نیوالے ناکام ہوں گے، شہر قائد کے لیے 1113ارب روپے کا پیکج تاریخی اقدام ہے، وفاقی حکومت اپنے سندھی بہن بھائیوں کیساتھ ہے۔

    گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت نے کامیا ب حکمت عملی سے معیشت کو سنبھالا دیا ہے ، کمزور طبقے کی مضبوطی کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، وزیرا عظم عوام کی ترقی اور خوشحالی کے مشن پرگامزن ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ ایشیا کی بہترین مارکیٹ بن چکی ہے ، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم اور احساس پروگرام غر یب دوستی کی مثال ہیں ، حکومت کی توجہ طویل مدتی استحکام پر مرکوز ہے۔

  • سپریم کورٹ میں  سانحہ آرمی پبلک ‌‌اسکول کیس کی سماعت 4 اگست کو ہوگی

    سپریم کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک ‌‌اسکول کیس کی سماعت 4 اگست کو ہوگی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک ‌‌اسکول کیس کی سماعت 4 اگست کو ہوگی ، چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس پشاور کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا، چیف جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ 4 اگست کو سماعت کرے گا۔

    اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے جبکہ سانحہ اے پی ایس میں انکوائری کمیشن اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا چکا ہے۔

    یاد رہے فوکل پرسن اے پی ایس کمیشن کا کہنا تھا کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول انکوائری کمیشن کی رپورٹ تین ہزار صفحات پر مشتمل ہے، جس میں کمیشن کی جانب سے سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جبکہ 101 گواہان اور 31 پولیس، آرمی اور دیگر آفیسرز کے بیانات بھی ریکارڈ کئے۔

    خیال رہے سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے شہدا کے والدین کی درخواست سال 2018 میں کمیشن قائم کیا گیا تھا، کمیشن کی سربراہی پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس محمد ابراہیم خان کررہے تھے۔

    واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی تھی، دہشت گردوں نےعلم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی۔

    آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے، جن میں زیادہ تعداد معصوم بچوں کی تھی۔

    پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد پر سات سال سے عائد غیراعلانیہ پابندی ختم کر دی گئی تھی، جس کے بعد آرمی پبلک اسکول حملے میں ملوث کچھ مجرمان کی سزائے موت پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے۔

  • اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج، پاکستان میں کورونا کے وار کم ہونے لگے

    اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج، پاکستان میں کورونا کے وار کم ہونے لگے

    اسلام آباد : پاکستان میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج کورونا کے وار کم ہونے لگے، چوبیس گھنٹے کے دوران 11 سو چودہ کیسز رپورٹ ہوئے اور 32 افرادلقمہ اجل بنے ، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد2 لاکھ 77 ہزار 402 اور اموات 5924 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کورونا کیسزاور اموات میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر نے ملک میں کورونا صورتحال سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک میں 1114 کورونا کیسزسامنے آئے، جس کے بعد ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 25347 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے میں ملک بھرمیں کورونا کے 32 مریض دم توڑ گئے ، کورونا وائرس سے تاحال 5924 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ کورونا کے 2 لاکھ 46 ہزار131مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

    اعدادو شمار کے مطابق 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا کے 21628 ٹیسٹ کیے گئے، تاحال 19 لاکھ 52 ہزار730 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں اور اب تک رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد2 لاکھ 77 ہزار 402 ہے۔

    ملک بھر کے 734 اسپتالوں میں کورونا کے 1850 مریض زیرعلاج ہے ، جن کے لئے ملک بھر میں کورونا مریضوں کیلئے 1859 وینٹی لیٹرز مختص ہیں ، کورونا کے 224 مریض وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔

  • یورپی یونین کا پاکستان کیلئے اربوں روپے کی گرانٹ کا اعلان

    یورپی یونین کا پاکستان کیلئے اربوں روپے کی گرانٹ کا اعلان

    اسلام آباد : یورپی یونین پاکستان کو رول آف لا کی بہتری کیلئے 3.6 ارب  روپے کی گرانٹ فراہم کرے گا، گرانٹ خیبر پختونخواہ ، ضم اضلاع اور بلوچستان میں استعمال ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت اقتصادی امور اور یورپی یونین پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین پاکستان کو3.6 ارب گرانٹ مہیا کرے گی ، گرانٹ رول آف لا کی بہتری کے لیے استعمال کی جائے گی۔

    یورپی یونین گرانٹ کے پی،ضم اضلاع اور بلوچستان میں یو این ڈی پی،یو این وومن اوریو این او ڈی سی کے ذریعے استعمال ہوگی۔

    ہیڈ آٓف یورپی یونین پاکستان نے معاونت پر وزارت اقتصادی امور کا شکریہ ادا کیا جبکہ سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا کہ یورپی یونین کے پاکستان میں پروگرام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

    یاد رہے یورپی یونین اورپاکستان کے درمیان پبلک فنانشل مینجمنٹ کیلئے13 ملین یوروکا معاہدہ طے پایا تھا ، معاہدے کے تحت یورپی یونین میکروفسکل پالیسیوں،بجٹ تیاری ،فورکاسٹنگ کیلئے معاونت دےگا۔

    اس موقع پر وفاقی وزیرحماد اظہر نے کہا تھا کہ پروگرام کی مدد سے معاشی،معاشرتی ترقی کو فروغ دیا جائے گا، پبلک فنانشل سپورٹ کا دائرہ کارسندھ، بلوچستان اور وفاقی سطح پر ہوگا، ہمیں ملک میں مساوی معاشی وسماجی ترقی کو یقینی بنانا ہے۔

    حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ملک کا معاشی استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے، یورپی یونین سے معاشی و سماجی اشتراک جاری رہے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا کل لاہور کا دورہ متوقع

    وزیراعظم عمران خان کا کل لاہور کا دورہ متوقع

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کل لاہور کا دورہ متوقع ہے ، دورے میں عمران خان گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتوں سمیت اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کل لاہور کے دورے کا امکان ہے، دورے کے دوران عمران خان گورنر پنجاب چوہدری سرور اوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کے امور پر وزیراعظم کو بریف کریں گے جبکہ راوی کنارے شہربسانےکےمنصوبے اور تھل کینال کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔

    وزیراعظم انٹرنیشنل برانڈ کی لانچنگ افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے اور مون سون شجر کاری مہم کےتحت پودا بھی لگائیں گے جبکہ متعدد صوبائی وزرا بھی ملاقات کریں گے۔

    دورہ لاہور میں عمران خان اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے ، اجلاس میں وزیر اعظم کو صحت کےامورپرپنجاب کے اقدامات پربریف کیاجائے گا، وزیر صحت یاسمین راشد وزیراعظم کو صحت ڈیولپمنٹ پراجیکٹ پربریف کریں گی۔

  • بھارتی شہریوں کی واپسی ، پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پاکستان کا بڑا اقدام

    بھارتی شہریوں کی واپسی ، پاک بھارت کشیدگی کے باوجود پاکستان کا بڑا اقدام

    لاہور : حکومت پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر کورونالاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں پھنسے بھارتی شہریوں کی واپسی کیلئے پاک بھارت واہگہ بارڈر کھول دیا، 748 بھارتی شہری پاکستان میں پھنسے ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون کی پابندیوں کے باعث پاکستان میں پھنسے ساڑھے سات سو بھارتی شہریوں کے لئے خصوصی طور پر پاک بھارت واہگہ بارڈر کھول دیا گیا۔

    پاک بھارت واہگہ بارڈر آج سے 3 روز کے لیے کھولا گیا ہے، بھارتی شہری تین گروپس میں واہگہ بارڈر سے واپس بھارت روانہ ہوں گے، پہلے اور دوسرے گروپ میں ڈھائی ڈھائی سو افراد ہوں گے جبکہ تیسرا گروپ 248 افراد پر مشتمل ہوگا۔

    حکومت پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر بھارتی شہریوں کو واپس بھارت جانے کی اجازت دی ہے، بھارتی شہری پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم تھے، جن میں سے 12 اسلام آباد میں، لاہور میں 80، آزاد کشمیر اور ننکانہ صاحب میں 15 ،15 شہری جبکہ صوبہ سندھ کے مختلف شہروں میں 300 بھارتی شہری رہائش پذیر تھے۔

    بھارتی شہریوں نے کئی بار اپنی حکومت سے واپس آنے کی اجازت مانگی مگر اجازت نہ دی گئی، بھارتی ہائی کمیشن نے اپنے شہریوں سے بیان حلفی لینے کے بعد واپسی کی اجازت دی ہے ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرسے تعلق رکھنے والے 402 شہری بھی واپس جائیں گے ، آج واپس جانیوالے پہلے گروپ میں کشمیری طلبااورشہری شامل ہیں۔

  • کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ  ، پاکستان کیلئے سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑی خبر

    کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ ، پاکستان کیلئے سرمایہ کاری کے حوالے سے بڑی خبر

    اسلام آباد : چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ کے معاہدے پر آج دستخط ہوں گے، پراجیکٹ میں2.4ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈعاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سی پیک کے تحت انرجی سیکٹرمیں ایک تاریخی دن، کوہالہ ہائیڈل پاورپراجیکٹ کے سہ فریقی معاہدےکو حتمی شکل دیدی گئی، پاور پراجیکٹ کے معاہدے پر آج دستخط ہوں گے۔

    عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ پاورسیکٹر کے کسی ایک آئی پی پی میں یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے ، کوہالہ ہائیڈل پاورپراجیکٹ میں2.4ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی، وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں سی پیک منصوبوں پرکام تیزی سےجاری ہے ، فریقین سی پیک پربھرپورکام کررہےہیں۔

    مزید پڑھیں : چینی کمپنیوں سے معاہدہ، عاصم سلیم باجوہ نے سرمایہ کاری اورروزگار کے حوالے سے بڑی خبر سنادی

    یاد رہے گذشتہ ہفتے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ایچ ایم سی اورچینی کمپنیوں کے درمیان معاہدے سے نئی سرمایہ کاری آئے گی، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، دوسرے مرحلے میں لاکھوں نوجوانوں کوروزگار ملے گا اور معیشت پر مثبت اثرات ہوں گے۔

    چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا تھا کہ پاک چین مثالی دوستی سے سب مستفید ہورہے ہیں، سی پیک ہماری آہنی بھائیوں کی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے، یہ تعلقات اقتصادی تعاون، باہمی شراکت داری میں بدل چکے ہیں، سی پیک آج دونوں ممالک کیلئے خاص اہمیت کا حامل ہے اور ہر پاکستانی کی محبت کی عکاسی کرتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سی پیک میں سائنس و ٹیکنالوجی کا خصوصی کردار ہے، کورونا وبا بھی سی پیک منصوبوں کو متاثر نہیں کرسکے گی، توانائی شعبے میں ایک منصوبہ مکمل ہوچکا، 9تکمیل کے مراحل میں ہیں، اربوں ڈالرز کے یہ منصوبے ملکی تقدیر بدل دیں گے۔

  • سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 41ہزار سے تجاوز

    سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 41ہزار سے تجاوز

    کراچی : سندھ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 41ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ صوبے میں اموات کی تعداد 700 کے قریب پہنچ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سندھ میں کوروناسےمتاثرہ مریضوں کی تعداد 41ہزار سے تجاوز کرگئی، گزشتہ 24گھنٹےکےدوران مزید1748مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔

    بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ پچھلے 24گھنٹوں میں کورونا کے17مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد مجموعی طور پر سندھ میں 696کورونا سے اموات کی تعداد 696 ہوگئی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں 2لاکھ 46ہزار 517کوروناٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ اب تک 19896مریض کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    اس سے قبل ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 750 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، جو افراد خود کو آئسولیٹ کر رہے ہیں اور مکمل آرام کر رہے ہیں ان کی صحتیابی کی شرح زیادہ ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں ریکارڈ 105 اموات ہوئی ہیں۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 646 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 317 ہوچکی ہے۔

    اب تک کرونا وائرس سے 2 ہزار 172 اموات ہوچکی ہیں جبکہ 35 ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔