لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا پروکیلسیٹونین ٹیسٹ نارمل آگیا ، پی سی ٹی ٹیسٹ بیکٹریل انفکیشن جانچنے کےلیے تجویز کیا گیا تھا ، مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ سروسز اسپتال میں موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پروکیلسیٹونین ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آگئی ، جس میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز کی پی سی ٹی کی مقدار 0.04 ہے جو نارمل ہے ، نارمل سطح خواتین میں 0.05نینوگرام پرایم ایل سے کم ہوتی ہے
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی ٹی ٹیسٹ بیکٹریل انفکیشن جانچنے کےلیے تجویز کیا گیا تھا اور سیپسس کی تشخیص میں مدد کے لیے ٹیسٹ کرایا گیا تھا، مریم نوازاپنےوالد نواز شریف کے ہمراہ سروسز اسپتال میں موجود ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیکٹریلی انفیکشن کی صورت میں پروکیلسیٹونین خلیوں سے خارج ہوتا ہے ، خون میں پروکیلسیٹونین کی سطح بیکٹریل انفکیشن اور سیپسس میں بڑھ سکتی ہے۔
مزید پڑھیں : مریم نواز کی قسمت کا فیصلہ 4 نومبر کو سنایا جائے گا
یاد رہے لاہور ہائی کورٹ نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت پررہائی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا ہوا ہے، جو 4 نومبر کو سنایا جائے گا، نیب وکیل کا کہنا تھا کہ مریم والد کی تیمارداری کیلئے ضمانت چاہتی ہیں، قانون میں ایسی کوئی گنجائش نہیں، مریم کی درخواست ناقابل سماعت ہے، مسترد کی جائے۔
واضح رہے 8 اگست کو نیب نے چوہدری شوگرملز منی لانڈرنگ کیس میں مریم نوا ز کو تفتیش کے لئے بلایا گیا تھا لیکن وہ نیب دفتر میں پیش ہونے کے بجائے والد سے ملنے کوٹ لکھپت جیل چلی گئیں تھیں، تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش نہ ہونے پر نیب ٹیم نے انھیں یوسف عباس کو گرفتار کرلیا تھا۔