Author: فائزہ شاہ

  • وزیراعظم عمران خان  4جولائی کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم عمران خان 4جولائی کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح چار جولائی کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کریں گے جبکہ حج پروازیں بھی  چار جولائی سے شروع ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان چار جولائی کو روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا افتتاح اسلام آباد ایئر پورٹ پر کریں ، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کا منصوبہ پرنس سلمان نے شروع کیا تھا اور اسلام نیو ایئرپورٹ کو اس منصوبے کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔

    روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت عازمین حج اپنی امیگریشن اسلام آباد ایئر پورٹ پر کرکے جدہ اور مدینہ ایئر پورٹ پر امیگریشن کے طویل انتظار سے بچ سکیں گے۔

    دوسری جانب حج پروازوں کا شیڈول بھی تیار ہے، پروازیں 4جولائی سے شروع ہوں گی جبکہ حج آخری پرواز 5 اگست کو سعودی عرب جائے گی۔

    عازمین حج کو الوداع کرنے کی تیاریاں بھی مکمل کر لی گئی ہیں سکھر سے وفاقی وزیر میاں محمد سومرو ، رحیم یار خان سے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ملتان سے  وفاقی وزیر شاہ محمود عازمین حج کو الودع کر یں گے۔

    مزید پڑھیں : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

    کراچی سے پارلیمانی سیکرٹری آفتاب جہانگیر ، لاہور سے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ، فیصل آباد سے راجہ ریاض اور فرخ حبیب، پشاور سے گورنر شاہ فرمان اور وفاقی وزیر نور الحق قادری عازمین حج کو الوداع کریں گے۔

    کوئٹہ سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال اور سیالکوٹ سے فردوس عاشق اعوان عازمین حج کو الوداع کریں گی۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب نے عازمین حج کے لیے امیگریشن لینڈنگ کارڈ کی شرایط ختم کر دی ہیں، سعودی ایوی ایشن اتھارٹی نے حجاج کی سہولت کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر کی تمام ایئر لائنز کو اس ضمن میں ہدایت جاری کر دی ہے۔

    خیال رہے روڈ ٹو مکہ منصوبہ کے تحت رواں سال 90 فیصد پاکستانی عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہو گی۔

  • وزیراعظم  عمران خان  نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 جولائی کو طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 جولائی کو طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 جولائی کوطلب کرلیا ، جس میں بجٹ، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائےگا اور 40 ہزارروپےمالیت کے پرائز بانڈز ختم کرنے کی منظوری کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 جولائی کو ہوگا ، اجلاس کے لئے 11 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

    وفاقی کابینہ اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کا پلان تیار کرےگی اور بجٹ، ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا جائےگا۔

    اجلاس میں کابینہ 40 ہزارروپے مالیت کے پرائز بانڈز ختم کرنے، وفاقی دارالحکومت کے لئے سینئر سٹیزن بل2019 اور بچوں کے حقوق کے لئے قومی کمیشن کے قیام کی منظوری دےگی۔

    جنوبی کوریا کے شہریوں کو ورک ویزا جاری کرنے کی منظوری ، 17 ایو نیو میں توسیع کے لئے شہر اقتدار کے ماسٹر پلان میں تبدیلی کی منظوری ، کابینہ صوبوں سے اسپتالوں کی وفاق کو منتقلی کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں۔

    اجلاس میں پرائیویٹ پاور انفرا اسٹرکچر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کی منظوری اور حج پلان 2019 کی منظوری دی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی حکومت کے احساس پروگرام پربریفنگ دی جائے گی اور گزشتہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

  • مریم نواز نے شہبازشریف کی میثاق معیشت کی تجویز کی مخالفت کردی

    مریم نواز نے شہبازشریف کی میثاق معیشت کی تجویز کی مخالفت کردی

    لاہور : شریف خاندان میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے، مریم نوازنےشہبازشریف کی میثاق معیشت کی تجویز مسترد کردی اور کہا میاں نوازشریف کوانصاف دلانےتک آخری حدتک جاؤں گی ، نوازشریف کو کچھ ہوا تو معاملے میں شامل افراد سب ذمہ دار ہوں گے، میاں صاحب کو مرسی نہیں بننےدیں گے

    تفصیلات کے مطابق نائب صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا نوازشریف کی صحت سےمتعلق عوام کوآگاہ کرناچاہتی ہوں، ان کی صحت کامقدمہ عوامی عدالت میں رکھناچاہتی ہوں۔

    مریم نواز نے بتایا نوازشریف کودل کاعارضہ15،20سال پراناہے، نوازشریف کوتیسراہارٹ اٹیک اڈیالہ جیل میں ہوا، اڈیالہ جیل میں ہارٹ اٹیک سےمجھےلاعلم رکھاگیا، نوازشریف کی طبیعت خراب ہوئی توسپرنٹنڈنٹ آفس بلایاگیا، آفس میں گئی تووہاں کچھ حضرات بیٹھے تھے جن میں کارڈیالوجسٹ بھی تھے۔

    نواز شریف کی صحت کامقدمہ عوامی عدالت میں رکھناچاہتی ہوں

    نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا آفس میں موجودلوگوں نےکہامیاں صاحب کی طبیعت خراب ہے، انہوں نےکہاآپ میاں صاحب کوکہیں وہ اسپتال چلے جائیں، میاں صاحب نے جواب دیا مریم کو اکیلاچھوڑ کر اسپتال نہیں جاسکتا، کارڈیالوجسٹ نےکہاہماراخیال ہےمیاں صاحب کو اسپتال جاناچاہیے۔

    سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے کہا جیل میں نواز شریف کا ایک ٹیسٹ کیاگیا اس میں ایک الارمنگ تھا، مجھے کہاگیا بڑا رسک ہو جائےگا آپ میاں صاحب کو کہیں وہ اسپتال جائیں، مجھے کہاگیا ایک ٹیسٹ کی رپورٹ ٹھیک نہیں انہیں اسپتال جانا پڑے گا۔

    اڈیالا جیل میں ہارٹ اٹیک کو مجھ سے اور میاں صاحب سے چھپایا گیا

    ان کا کہنا تھا اڈیالا جیل میں ہارٹ اٹیک کو مجھ سے اور میاں صاحب سے چھپایا گیا ، ڈاکٹر عدنان بھی آگئے تو انہوں نے انہیں بھی کچھ نہیں بتایاگیا، ایک گھنٹے کی کوشش کے بعد میاں صاحب اسپتال چلےگئے، کچھ دن کے بعد پھر خبر ملی کہ میاں صاحب جیل واپس آگئے۔

    مریم نواز نے کہا مجھے بتایاگیا میاں صاحب بضد تھے انہیں جیل واپس جانا ہے، ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے چیزیں میاں صاحب کو جیل میں مہیاکی گئیں، ہمارے معالج نے ہمیں بتایا میاں صاحب کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا، کسی اسپتال، ڈاکٹر یا جیل عملے نے ہمیں کوئی ریکارڈ نہیں دیا۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا پمز سے میاں صاحب کی ڈسچارج سلپ کچھ دن بعدملی، ڈسچارج سلپ پرمیاں صاحب کےہارٹ اٹیک کے بارے میں لکھا تھا، اڈیالہ کے ہارٹ اٹیک کو مجھ سے ، میاں صاحب سے چھپایا گیا، سپتال کے ڈسچارج سلپس کو بھی ہم سے چھپایا گیا۔

    میاں صاحب کو اڈیالہ میں تیسرا ہارٹ اٹیک ہوا اور ہارٹ اٹیک سےمتعلق غفلت برتی گئی

    انھوں نے مزید کہا میاں صاحب کو اڈیالہ میں تیسرا ہارٹ اٹیک ہوا اور ہارٹ اٹیک سےمتعلق غفلت برتی گئی، میاں صاحب کوکچھ ہو جاتا تواس کی ذمہ داری کس کے سر ڈالی جاتی، خدانخواستہ انھیں کچھ ہوجاتا یہ سوچ کر میری روح کانپ جاتی ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا میاں صاحب کی وینزمیں90فیصداب بھی بلاکیج ہیں، ڈاکٹرز کا مشورہ ہے میاں صاحب کوایک اور بائی پاس کی ضرورت ہے، میاں صاحب کی گردن کےاطراف بھی بلڈکلاٹس ہیں، ان کو ایک اورہارٹ اٹیک کاخطرہ ہے، اس تمام صورتحال کے باوجود میاں صاحب کو ضمانت نہیں دی گئی۔

    ڈاکٹرزکامشورہ ہےمیاں صاحب کوایک اوربائی پاس کی ضرورت ہے

    انھوں نے مزید کہا میاں صاحب کی بیماری کا کیس خطرناک اور پیچیدہ ہے، ایک ڈاکٹر نے ہاتھ پکڑ کر کہا ہم کچھ نہیں کرسکتے، ہماری نوکری کامسئلہ ہے۔

    سابق وزیراعظم کی صاحبزادی نے عدالتی فیصلے پر سوال اٹھایا اس تمام صورتحال کے باعث نوازشریف کو ضمانت کیوں نہیں ملی، جعلی حکومت سے تو کوئی امید نہیں رکھتی، سارے حالات عدالت کے سامنے تھے ،ضمانت کیوں نہیں ملی سمجھ نہیں آتا۔

    مریم نواز نے کہا کیوں عدلیہ کادروازہ باربارکھٹکٹھانےکےباوجودضمانت نہیں دی گئی، میاں صاحب کوخدانخواستہ کچھ ہواتواس کی ذمہ دارتمام شامل افراد پر ہوگی۔

    سارے حالات عدالت کے سامنے تھے ،ضمانت کیوں نہیں ملی

    نائب صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا نوازشریف سےفیملی اورجماعت کےلوگوں کی ملاقات پر پابندی لگادی گئی، فون آیا خونی رشتہ رکھنے والے صرف نوازشریف سےمل سکتےہیں، شہبازشریف اورمجھےملاقات کی اجازت دی گئی، نوازشریف کی بہن گیٹ سےواپس گئیں،والدہ ملاقات نہ کرسکیں۔

    انھوں نے کہا میٹنگ روم میں نواز شریف کوتاخیر سےلایاگیا، ڈاکٹر عدنان کو جیل میں کمرے سے باہر 2گھنٹے کھڑا رکھاگیا، نواز شریف کی ایک آرٹلری 90 فیصد بلاک ہے، انجائنا ہوتاہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا جب نوازشریف سےملاقات ہورہی تھی اس وقت ایک صاحب موجودتھے، نوازشریف نےان صاحب سےپوچھابھائی آپ کون ہیں، وہ شخص گھبرا گئےاورکہاسرمیری ڈیوٹی لگی ہوئی ہے، ظاہر ہےاس شخص کی ڈیوٹی لگی تھی کہ بیٹی اپنے والد سے کیابات کررہی ہے، بھائی سےبھائی کیابات کرتاہےیہ بھی سنی جاتی ہیں، اس حدتک کیاجارہاہےتوجعلی حکومت کوشرم آنی چاہیے۔

    میاں صاحب نےکہااس میں کوئی شک وشبہ نہیں ووٹ کوعزت دوکی سزامل رہی ہے

    نائب صدر ن لیگ نے کہا میاں صاحب نےکہااس میں کوئی شک وشبہ نہیں ووٹ کوعزت دوکی سزامل رہی ہے، مجھےآئین وقانون کی بالادستی کانعرہ لگانےکی سزامل رہی ہے، نوازشریف پرکرپشن ثابت ہوئی نہ ان پرکوئی مقدمہ ہے، ان کو اقامے پر نکالا گیا، میاں صاحب سیاسی قیدی ہیں۔

    ان کا کہنا تھا نوازشریف کوسول حکمرانی کیلئےجدوجہدکی سزادی جارہی ہے، نوازشریف کی جدوجہدمیں کروڑوں عوام ان کےساتھ ہیں، ہمارے وکیل ایک جگہ بیٹھےتھےتووہاں بورڈ کےکچھ ڈاکٹرزبھی موجودتھے، ہمارے وکیل کےمطابق ڈاکٹرزنےبتایاہم اپنی نوکری بچارہےہیں، ڈاکٹر نے کہا ہم نے رپورٹ    80فیصدنارمل بنائی،بیماری کو80فیصدکم کرکےبتایاہے۔

    نواز شریف کی والدہ جیسی صورتحال ہے

    مریم نواز نے کہا نوازشریف کی طبیعت خراب ہے انہیں اسٹروک کابھی خطرہ ہے اگر ڈائیلاسزپرچلےگئےتوزندگی کااندازہ لگایاجاسکتاہے، ان کی بائیوپسی ہونا ضروری ہے،والدہ جیسی صورتحال ہے۔

    ن لیگی رہنما کاکہناتھا میاں صاحب کی انجیوگرافی ہوناضروری ہے، ان کو ایسےڈائی دی جائےگی تاکہ ان کی کڈنی ناکام نہ ہو، نوازشریف کوایک پیس میکر لگنا ہے ، اس کےعلاوہ بھی ایک سرجری ہے۔

    انھوں نے کہا نوازشریف کی کئی سرجریاں ہونی ہیں جس میں سال لگ سکتاہے، یہ تمام چیزیں عدالت کےسامنےلائی گئی تھیں، 6ہفتےمیں توکھانسی اورزکام کا علاج نہیں ہوتا، نوازشریف کو کچھ ہوا تو معاملے میں شامل افراد سب ذمہ دار ہوں گے، سب کامطلب سب ہے۔

    نوازشریف کی کئی سرجریاں ہونی ہیں جس میں سال لگ سکتاہے

    مریم نواز کا کہنا تھا جوخودکسی کامحتاج ہووہ کسی کوکیا ریلیف دےگا، پاکستان نہ مصرہےاورنہ میاں صاحب کومرسی بننےدیں گے، اگلی ملاقات میں میاں صاحب سےلیگل مشاورت کروں گی، عدل اورعدالت کادروازہ کھٹکھٹارہےہیں امیدہےایک دن انصاف ملےگا، میاں صاحب سےاگلی ملاقات میں آگےکی ڈائریکشن لوں گی۔

    ن لیگی رہنما نے کہا جعلی حکومت سےریلیف مانگ رہی ہوں نہ یہ ریلیف دےسکتےہیں، شہبازشریف کی اپنی رائےہےمیری اپنی رائے ہے، میری ذاتی رائے ہے میثاق معیشت مذاق معیشت ہے۔

    مریم نواز نے میثاق معیشت کو مذاق معیشت قرار دے دیا

    شریف خاندان میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے، بھتیجی نے چچاکی تجویزکی مخالفت کردی، مریم نوازنےشہبازشریف کی میثاق معیشت کی تجویز مسترد کردی اور کہا جس شخص نےمعیشت کابیڑاغرق کیا اس کےساتھ کوئی بات نہیں کرنی چاہیے، جو چور دروازے سے اقتدار میں آیا اس کے ساتھ کیا میثاق جمہوریت کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا اسٹاک مارکیٹ گرگئی،ڈالراوپرچلاگیا،قرضوں کابوجھ بڑھ گیا، ایسےشخص سےمیثاق معیشت کامطلب این آراوکےمترادف ہوگا، جس نے معیشت  کابیڑاغرق کردیا وہ چاہتاہےاس پراپوزیشن کابھی لیبل لگ جائے، حکومت کاساتھ دینےوالی اپوزیشن کی کوئی بھی پارٹی مجرم ٹھہرائےگی۔

    ایسےشخص سےمیثاق معیشت کامطلب این آراوکےمترادف ہوگا

    مریم نواز نے کہا جوجعلی طریقےسےووٹ چوری کرکےآتاہےاسےعبرت کانشان بنایاجاتاہے، میثاق معیشت کی آفرکےبجائےایسےلوگوں کو روکنا چاہیے، عمران خان کوکوئی این آراونہیں دیناچاہیےان سےجواب لیناچاہیے، عمران خان کسی چیزپرراضی نہیں ہوتےکمیٹی بنانےپرفوری راضی ہوگئے، اس سےپتہ چلتا ہے عمران  خان راہ فرارچاہتے ہیں۔

    سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا والدکامقدمہ لڑنےمیں مجھےکسی قسم کی شرمندگی نہیں ہے، ملک میں اظہاررائےپرپابندی لگ گئی ہےاس پربھی آوازا اٹھاؤں گی، میاں نواز شریف کو انصاف دلانے تک آخری حدتک جاؤں گی، ہم لائحہ عمل مرتب کررہے ہیں کچھ دن میں سب کچھ سامنے آجائےگا۔

    ہم صبر سے کام لے رہے ہیں ورنہ یہ 5منٹ سے زیادہ کاکھیل نہیں

    انھوں نے مزید کہا ہم صبر سے کام لے رہے ہیں ورنہ یہ 5منٹ سے زیادہ کاکھیل نہیں، موجودہ حکومت5 ہزار ارب کے قرضے لے چکی ہے، ن لیگ نے 5 سال میں10ہزار ارب روپے قرضے لیےتھے، پی ٹی آئی نے 10 میں 5 ہزار ارب روپے کے قرضے لیے۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا وہ شخص آج قرضوں سےمتعلق کمیشن بنارہاہے، پاکستان کی تاریخ میں کسی نےاتنی تیزی سےقرضےنہیں لیے، جس شخص کو کٹہرے میں  کھڑاہوناچاہیےوہ کمیشن بنارہاہے، کمیشن ضروربنےگااوروہ1999سےشروع ہوکر2019تک جاری رہےگا۔

    مریم نواز نے کہا کمیشن میں قرضوں کی تحقیقات نہیں گرانٹس کی بھی تحقیقات ہوں گی، کولیشن سپورٹ فنڈکی مدمیں آنےوالی گرانٹس کی بھی تحقیقات ہوں گی، آپ کہتے ہیں ہم نے مقدمے نہیں بنائے نیب نے بنائےہیں، آپ کا ایک وزیر آکر کہتا ہے مقدمے نیب نے نہیں ہم نے بنائے ہیں، کمیشن میں ایم آئی ،آئی ایس آئی اور دیگر ایجنسیوں کا کیا کام ہے۔

    کمیشن کی رپورٹ حکومت کونہیں پارلیمنٹ کوپیش ہونی چاہیے

    ان کا مزید کہنا تھا جو سیاسی تقسیم پیداکی جارہی ہے اہم اداروں کواس سےدوررہناچاہیے، کمیشن کی تحقیقات کی ذمہ داری عالمی آڈٹ فرم کودی جائے، تحقیقاتی کمیشن نہیں یہ جےآئی ٹی ہےاور کس مقصدکیلئےبنی سب پتہ ہے، کمیشن کی رپورٹ حکومت کونہیں پارلیمنٹ کوپیش ہونی چاہیے، پارلیمنٹ دیکھے کوئی ذمہ دارہےتواس کافیصلہ کرے۔

    مریم نوازپرجےآئی ٹی بن سکتی ہےتوعمران خان اورعلیمہ خان پربھی بننی چاہیے

    مریم نواز نے کہا ایسےشخص کوکمیشن کی رپورٹ جائےجسےمعیشت کانہیں پتہ نہیں ملنی چاہیے، کمیشن ذاتی مقاصد کیلئے بنایا جارہا ہے، سیاسی مخالفت کے ا ہداف اب ایسے حاصل کریں گے، عمران خان اورعلیمہ خان نےایمنسٹی اسکیم سےفائدہ اٹھایا۔

    ان کا کہنا تھا مریم نوازپرجےآئی ٹی بن سکتی ہےتوعمران خان اورعلیمہ خان پربھی بننی چاہیے، جس دن پاکستان میں انصاف ہوگا حسن اورحسین نواز ضرور آئیں گے، ہمارےپاس چھپانےکیلئےکچھ نہیں۔

    جس دن پاکستان میں انصاف ہوگا حسن اورحسین نواز ضرور آئیں گے

    نائب صدر ن لیگ نے کہا  نوازشریف چھپ کر ملاقاتیں نہیں کرتے، اگر کرتے تو جیل میں نہ ہوتے، جوتنزلی ہورہی اس کی بحالی میں سال لگ جائیں گے، جعلی حکومت کوفارغ کرنے کیلئے تمام  جماعتوں کومتحدہوناچاہیے، کسی بھی جماعت نےعوام کی آوازنہ اٹھائی تووہ بھی عوام کےمجرم ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا  عالمی آڈٹ فرم قرضوں سےمتعلق کمیشن کی مانیٹرنگ کرے، جن پر چوری ثابت ہوچکی ہے وہ قانون سے بالاتر کیوں ہیں، یہ نہیں ہونا چاہیےکہ ن لیگ یا پی پی کا ہے تو اسے پکڑ لو، کوئی حکمراں جماعت سےاس کوگرفتارنہیں کیاجاتا۔

    مریم نواز نے کہا عمران خان کی کوئی انکم نہیں اوراربوں کےخرچےہیں تحقیقات ہونی چاہیے، جےآئی ٹی میں پیش ہوئی تواس میں زیادہ توڈمی تھے مجھ سےایک شخص نے سوالات کیے، کہتےہیں ہم نےایکشن لیاتوحکومت کمزورہوجائےگی، کیایہ احتساب ہورہاہے، یہ تمام باتیں آل پارٹیزکانفرنس میں زیربحث لائی جائیں گی۔

    جعلی حکومت کوفارغ کرنے کیلئے تمام  جماعتوں کومتحدہوناچاہیے

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا سیاسی تقسیم کرکےاداروں کواس کاحصہ کیوں بنارہےہیں، قومی سلامتی کےاداروں کوسیاست میں نہیں گھسیٹنا چاہیے،  آئین میں جولکھاہے پاکستان کواسی کے مطابق چلانا چاہیے، جعلی توجعلی ہوتاہے،جعلی مینڈیٹ کوصرف روکاجاسکتا ہے، جعلی مینڈیٹ کو آنے والے وقت کیلئے دوام نہیں دیاجاسکتا۔

    مریم نواز نے مزید کہا شہبازشریف بھی پارٹی فیصلوں کے پابند ہیں، شہبازشریف بھائی، پارٹی اورکارکنوں کےساتھ وفادار ہیں، سوچ میں فرق ہوسکتا ہے لیکن شہبازشریف پارٹی سے وفادار ہیں۔

  • چین پاکستان کو ایک ارب ڈالرکی گرانٹ فراہم کرےگا

    چین پاکستان کو ایک ارب ڈالرکی گرانٹ فراہم کرےگا

    اسلام آباد : چین پاکستان کوایک ارب ڈالرکی گرانٹ فراہم کرےگا، اس کے علاوہ کئی چینی کمپنیوں نے اپنے صنعتی یونٹس پاکستان منتقل کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چین نے ایک بار پھر پاکستان سے دوستی کا حق ادا کردیا ، چین پاکستان کو سماجی اور اقتصادی بہتری کیلئےایک ارب ڈالر فراہم کرےگا۔

    وزیرمنصوبہ بندی نے کہا سماجی و اقتصادی بہبود کےاس پروگرام میں صحت،تعلیم،صاف پانی اورغربت کاخاتمہ شامل ہے، اس رقم کےساتھ ساتھ سات چینی کمپنیوں نےاپنےانڈسٹریل یونٹ پاکستان میں ری لوکیٹ کرنےمیں دلچسپی کااظہار کیا ہے، اس کےعلاوہ پاک چین بزنس فورم بھی قائم کیاجائےگا۔

    خسروبختیار کا کہنا تھا پاکستان اورچین کےتعلقات 7دہائیوں پرمشتمل ہیں، سی پیک بیلٹ اینڈروڈاقدام کااہم منصوبہ ہے، توانائی بحران تھاسی پیک کےتحت 6سال میں بڑی سرمایہ کاری ہوئی۔

    انھوں نے کہا سی پیک کےتحت اگلامرحلہ صنعتی اورزرعی تعاون ہے، چین نے313اشیاکی ایکسپورٹ کیلئےفری رسائی کی سہولت دی، زرعی سیکٹرمیں بہت استعدادکارموجودہے، ائیواسٹاک ایکسپورٹ کیلئےپاکستان میں بہت استعدادکارہے، نجی سرمایہ کاروں کو اگلے مرحلےمیں آگے آنا پڑےگا۔

    یاد رہے چند روز قبل ہی وزیراعظم نے چینی صدر سے ملاقات میں مشکل وقت میں تعاون فراہم کرنےپر اظہارتشکر کیا تھا۔

    خیال رہے مارچ میں چین کی جانب سے پاکستان کو دو ارب دس کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے، جس کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر17ارب81 کروڑ ڈالر ہوگئے تھے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی بڑی کامیابی ، بھارت پاکستان سے مذاکرات پر آمادہ

    وزیراعظم عمران خان کی بڑی کامیابی ، بھارت پاکستان سے مذاکرات پر آمادہ

    اسلام آباد : پاکستان کی خطے میں قیام امن کےلیے مذاکرات کی پیش کش پر بھارت کا مثبت جواب سامنے آگیا اور بھارت نے پاکستان سے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی ہے اور کہا بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی کامیاب سفارتکاری رنگ لے آئی ، سفارتی ذرائع نے کہا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو جوابی خط لکھا دیا، دونوں خطوط وزیراعظم اور وزیرخارجہ کے خط کے جواب میں لکھے گئے۔

    خطوط میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع اور ازسرنو مذاکرات کی بات کی گئی ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ بھارت خطے کے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کا خواہاں ہے اور خطے میں امن اور ترقی چاہتا ہے، بھارت نے ہمیشہ عوام کی ترقی اور امن کو ترجیح دی ہے اور پاکستان کی جانب سے بھی اس جذبے کو سراہا گیا ہے۔

    خط کے متن میں کہا گیا پورے خطے میں امن اور ترقی کے لئے بھارت پاکستان سمیت تمام ممالک سے جامع مذاکرات کے لئے تیار ہے، مذاکرات میں دہشت گردی کے مدعے پر خصوصی توجہ ہو۔

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے کاؤنٹر پارٹس کو خط لکھ کر عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی اور کشمیر اور دہشت گردی سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔

    یاد رہے چند روز قبل کرغزستان کے دارالحکومت بشکک میں پاک بھارت وزرائے اعظم نے ملاقات کی، مصافحہ کیا اور ہلکی پھلکی گپ شپ کی، جس کی تصدیق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی تھی۔ْ

    مزید پڑھیں  : وزیر اعظم عمران خان اور مودی کے درمیان مصافحہ، مختصر بات چیت، وزیر خارجہ کی تصدیق

    وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نریندر مودی میں مصافحہ سربراہ اجلاس کے دوران ہوا، وزیر اعظم نے نریندر مودی کو انتخابات جیتنے پر مبارک باد دی۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا تھا،  مذکورہ خط میں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم کو دوبارہ منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا  پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، امن و استحکام کے قیام سے خطے میں ترقی آسکتی ہے۔

    خط  میں کہا گیا تھا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے، خطے میں ترقی کیلئے مل کر کام کرنا اور ایک دوسرے کا احترام ضروری ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان اس وقت پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم عمران خان اس وقت پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں ، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کے ذمہ دار وہ ہے، جو ملک کو قرضے میں ڈبو کر چلے گئے، صرف آٹھ ماہ کی حکومت اس کی جوابدہ نہیں، وزیراعظم عمران خان اس وقت پاکستان کامقدمہ لڑرہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا وزیراعظم سےملاقات میں انہوں نےترجیحات سےآگاہ کیا، وزیراعظم نےکہاتھاوزارت سےمتعلق محکموں میں ریفارمزکرنی ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا وزارت میراذاتی نہیں پاکستان کاادارہ ہے، دنیابھرمیں پاکستان کےخلاف منفی پروپیگنڈا کیاجارہاہے، وزارت اطلاعات پاکستان کااہم ادارہ ہے اور اس کا کام منفی پروپیگنڈے کیخلاف جنگ لڑناہے، سیاسی بھرتی پر بیٹھے افراد اداروں کی تنزلی کا باعث بنتے ہیں۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کےذمہ دار وہ ہےجوملک کو قرضے میں ڈبو کر چلےگئے، صرف آٹھ ماہ کی حکومت اس کی جوابدہ نہیں، وزیراعظم عمران خان اس وقت پاکستان کامقدمہ لڑرہے ہیں۔

    مزید پڑھیں : شریف خاندان نے معاشی دہشت گردی سےعوام، معیشت کولہولہان کیے رکھا،فردوس عاشق اعوان

    ان کا کہنا تھا وزیراعظم پہلےبھی آتےرہے اورسیاسی پوائنٹ اسکورنگ کرتےرہے، لیڈراپنی سیاست نہیں ادارے بچانے کیلئے پالیسیاں بناتاہے، لیڈر اپنی آنے والی نسل کی بقاکی جنگ لڑرہےہیں، ریفارمزپروگرام ہماری آنےوالی نسل کی بقاکی جنگ ہے۔

    اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ شریف خاندان نے معاشی دہشت گردی سے عوام اور معیشت کو لہو لہان کئے رکھا، معاشی تباہ کاریوں کے بعد اب یہ کس منہ سے عوام کے پاس جانے کی بات کررہے ہیں، 30 سال ملکی معیشت کا جنازہ نکالنے والے عوام کا مزید تیل نکالنا چاہتے ہیں۔

    یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے رہنماؤں اور ترجمانوں کی زبانیں گروی ہیں، ان کے اندر ان کے کرپٹ لیڈر بولتے ہیں، شاہد خاقان عباسی ایک کٹھ پتلی وزیراعظم تھے، آپ ایک بار شریفوں کا نہیں اس ملک کا بن کر سوچیں۔

  • جاپان میں  دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین  متعارف

    جاپان میں دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین متعارف

    ٹوکیو : جاپان میں 224میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین متعارف کرادی گئی ، ریل حکام کا کہنا ہے کہ جاپان 2030 تک اس نئی ٹرین کو عام افراد کےلئے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے‌‌‌۔

    ٹوکیو (این این آی)جاپان نے دنیا کی تیز ترین بلٹ ٹرین الفا ایکس متعارف کرا دی ہے جو کہ 224 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے، اس نئی ٹرین کا ٹیسٹ رن گزشتہ روز شروع ہوگیا۔

    دس بوگیوں پر مشتمل الفا ایکس ٹرین نئی ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس میں ایک بڑی ایروڈائنامک نوز دی گئی ہے، جو ٹرین کے دباﺅ اور آواز کو سرنگوں میں سے گزرتے ہوئے کم کردیتی ہے۔اس ٹرین کے دیگر فیچر میں ایسے خاص آلات کی موجودگی ہے جو زلزلے کے جھٹکے کے اثرات کو کم کردیتے ہیں۔

    یہ نئی ٹرین چین میں دوڑنے والی تیز ترین بلٹ ٹرین کو پیچھے چھوڑ دے گی، جس کی رفتار 217 میل فی گھنٹہ ہے، اس نئی ٹرین کا ٹیسٹ رن مارچ 2022 تک جاری رہے گا اور اس ٹرین کو کاواساکی ہیوی انڈسٹریز اور ہٹاچی نے تیار کیا ہے۔

    ٹرین کے آپریٹرز کا ارادہ ہے کہ اس نئی بلٹ ٹرین کو لگ بھگ 249 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی دوڑا کر دیکھا جائے، حالانکہ کمرشل آپریشن کے لیے اس کی حد رفتار 224 میل فی گھنٹہ ہے۔

    جاپانی ریل حکام اس ٹرین کی نوز کو 72 فٹ سے کم کرکے 52 فٹ تک لانا چاہتے ہیں تاکہ اندازہ لگایا جاسکے کہ مسافروں کو تیز ترین اور کم شور والا سفر فراہم کرنا کس نوز سے ممکن ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ہم صرف رفتار نہیں بلکہ مسافروں کے تحفظ اور آرام کو بھی بہتر بنانا چاہتے ہیں، 2030 تک اس نئی ٹرین کو عام افراد کے لیے متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں ، جس دوران اس ملک میں بلٹ ٹرین نیٹ ورک ساپورو تک پہنچ جائے گا جو کہ جاپان کے شمالی ہوکائیدو خطے میں واقع ہے۔

    خیال رہے جاپان وہ ملک ہے جس نے 1964 کے ٹوکیو اولمپکس کے موقع پر دنیا کی پہلی بلٹ ٹرین فلیٹ کو متعارف کرایا تھا اور پھر تیز ٹرینیں اس ملک کی اقتصادی ترقی کی علامت بن گئیں۔

  • سیاسی رہنماؤں کی داتادربار کے باہر دھماکے کی شدید مذمت

    سیاسی رہنماؤں کی داتادربار کے باہر دھماکے کی شدید مذمت

    لاہور : سیاسی رہنماؤں نے داتادربارکےباہردھماکےکی شدیدمذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعائیں کیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے داتا دربار کے باہردھماکےکی شدید مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کےضیاع پر اظہار افسوس کیا اور کہا امن وامان کی بگڑتی صورتحال تشویشناک ہے، غورکرنا ہوگا واقعات دوبارہ کیوں ہورہے ہیں ، مزارات کے قریب دہشت گردی کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔

    ایسےبزدلانہ ہتھکنڈوں سےدشمن حوصلےپست نہیں کرسکتا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا


    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان کی سانحہ داتادربار کی مذمت کرتے ہوئے واقعےمیں قیمتی انسانی جانوں کےضیاع پر دکھ کااظہار کیا اور کہا دکھ کی اس گھڑی میں پنجاب کےعوام کے ساتھ ہیں، ایسے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے دشمن حوصلے پست نہیں کرسکتا، معصوم انسانیت کو نشانہ بناناقابل مذمت ہے۔

    دہشت گردی کےسامنےکسی قیمت پرنہیں جھکیں گے، صمصام  بخاری


    وزیراطلاعات پنجاب صمصام علی بخاری نے داتادرباردھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہا معصوم شہریوں کاخون بہانےوالےانسانیت کے دشمن ہیں، انسانی جانیں لینے والے درندوں کو انجام تک پہنچائیں گے ، دہشت گردی کے سامنے کسی قیمت پر نہیں جھکیں گے۔

    شہریوں کاخون بہانے والے دہشت گردانسانیت کےدشمن ہیں،وزیرتوانائی پنجاب


    وزیرتوانائی پنجاب ڈاکٹر اخترملک کی داتادربار دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا اور کہا شہریوں کاخون بہانے والے دہشت گردانسانیت کے دشمن ہیں، دہشت گرد مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

    ماہ صیام میں دہشت گردی اسلام دشمن عناصرکاشاخسانہ ہے ،اسد قیصر


    اسپیکرقومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر نے بھی سانحہ داتادربار کی مذمت کرتے ہوئے شہیدوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا ، اسد قیصر نے کہا ماہ صیام میں دہشت گردی اسلام دشمن عناصر کاشاخسانہ ہے، ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، دشمن مذموم مقاصد کیلئے بدامنی پھیلاناچاہتے ہیں۔

    دہشت گردامن سبوتاژ کر کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے، صادق سنجرانی


    چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی داتادربار کےقریب دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گردامن سبوتاژ کر کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

    رمضان میں دہشت گردی پاکستان،مسلمانوں کابدترین دشمن ہی کرسکتاہے، اسد عمر


    رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے  داتادربار  دھماکےکی مذمت کرتے ہوئے کہا  رمضان میں دہشت گردی پاکستان،مسلمانوں کابدترین دشمن ہی کر سکتا ہے، دھماکے میں جاں بحق افرادکےلواحقین کواللہ صبرعطاکرے ، دہشت گردی کےحقیقی ذمے داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

    داتا دربار دھماکے میں ملوث درندوں کوقانون کی گرفت میں لایا جائے، بلاول


    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے لاہورمیں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس کیا اور کہا داتا دربار دھماکے میں ملوث درندوں کوقانون کی گرفت میں لایا جائے۔

    بلاول بھٹو کا کہنا تھا مقدس مہینے میں خون بہانے والے شیطانیت کے پیروکار ہیں، بربریت کےبیوپاریوں کومرکزی دھارےمیں لانے نہیں اکھاڑپھینکنےکی ضرورت ہے، افسوس ہے،دائیں بازوکی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان سردخانےسےنکالنانہیں چاہتیں، سیکیورٹی اداروں کے ساتھ پولیس کی قربانیاں بھی ناقابل فراموش ہیں۔

    آصف زرداری نے لاہور میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس کیا۔

  • کھلی دعوت ہے کہ آئیں اوربلین ٹری سونامی میں کرپشن ثابت کریں ، شوکت یوسفزئی

    کھلی دعوت ہے کہ آئیں اوربلین ٹری سونامی میں کرپشن ثابت کریں ، شوکت یوسفزئی

    سوات: وزیر اطلاعات خیبرپختو نخوا شوکت یوسفزئی نے بلین ٹری سونامی میں ایک روپےکی کرپشن کاالزام نہیں، کھلی دعوت ہے کہ آئیں اورکرسکتےہیں تو کرپشن ثابت کریں، سابق حکمرانوں کی جگہ جیل میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے بلین ٹری سونامی سے متعلق اپوزیشن کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا میڈیا کو وہ جگہ دکھائی گئی جہاں کم درخت تھے۔

    وزیر اطلاعات خیبرپختو نخوا نے کہا بلین ٹری سونامی میں 3سال میں ایک ارب درخت لگائے، 3200 مقامات پر پودے لگائے، ایک روپے کی کرپشن کاالزام نہیں۔

    شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا سابق حکمرانوں کی جگہ جیل میں ہے ، آئے دن بڑے بڑے چوروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔

    وزیر اطلاعات کے پی نے کہا بلین ٹری سونامی میں 350 ملازمین کو کرپشن پر نکالا گیا ، کھلی دعوت ہے کہ آئیں اورکرسکتےہیں تو کرپشن ثابت کریں ، واحد حکومت ہے جس نے مراعات میں کمی کی ہے۔

    اس سے قبل مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے بلین ٹری سونامی پر آڈیٹر کی رپورٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا تھا عمران کےایک ارب میں سے 90 فیصد پودے غائب ہیں، 10کروڑ پودوں کو 5 ارب بنا دیا زبان پھسل گئی ہوگی۔

    مزید پڑھیں : عالمی سطح پرپاکستان بلین ٹری سونامی منصوبے کی پذیرائی

    ،مریم اورنگزیب کا کہنا تھا ایک کروڑ نوکری اور 50 لاکھ گھروں پرگھبرانے کاوقت ہے، 5 ارب درخت وہیں لگائےگئے جہاں گھر تعمیر ہو رہے ہیں؟ عمران صاحب صرف بلین جھوٹ کاسونامی لائےہیں، نیب سےپوچھنا تھاکیابلین ٹری سونامی کی خبران تک پہنچی ہے؟

    یاد رہے گزشتہ ماہ عالمی بون چیلنج میں پاکستان کی جانب سے 10ارب درختوں کی سونامی مہم کے ذریعے جنگلات کی بحالی کی کوششوں کو سراہا گیا تھا اور کہا پاکستان پہلا ملک ہے جس نے وسیع و عریض رقبے پر جنگلات کی بحالی کا عزم کیا۔

    واضح رہے گلوبل وارمنگ کے باعث پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوگا، 5 سال میں پورے پاکستان کو سرسبز و شاداب کرنا ہے، جو بھی خالی علاقے اور زمین ملے گی وہاں پر پودے لگائیں گے۔

    وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی کہا تھا کہ شجر کاری مہم کا مقصد موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنا ہے، شجر کاری مہم تمام شہروں میں شروع کررہے ہیں، پورے پاکستان میں 10 ارب درخت لگانے کا ہدف ہے۔

  • کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

    کراچی میں بارش کا کوئی امکان نہیں، محکمہ موسمیات

    کراچی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے بارش برسانے والاسسٹم پاکستان میں موجود ہے تاہم کراچی میں بارش کاکوئی امکان نہیں، کراچی میں ہواؤں کی رفتارمیں تیزی کاامکان ہے اور اپریل کے آخر تک گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے ایران میں بننےوالابارش کانظام فی الحال بلوچستان ،پنچاب اور کے پی میں موجود ہے، بارش کانظام کراچی سمیت سندھ سے نکل چکاہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا راچی میں بارش کاکوئی امکان نہیں ، موسم جزوی طورپرابرآلودرہےگا جبکہ ہواؤں کی رفتارمیں تیزی کاامکان ہے، چنددنوں میں موسم پھرسےگرمی کی جانب لوٹ جائے گا اور اپریل کےآخرتک گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

    اپریل کےآخرتک گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے

    ڈائریکٹر موسمیات کا کہنا تھا کراچی میں 18 سے 20 ناٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی، شام تک ہواکی رفتار کم ہونا شروع ہوجائے گی۔

    کراچی کاموجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ اور ہوا میں نمی کاتناسب 56 فیصد ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

    دوسری جانب بلوچستان میں موسلادھار بارشوں اورسیلاب سےنظام زندگی درہم برہم ہوگئی ، مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد نو ہوگئی ۔ پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں بارش سےگرمی کی شدت میں کمی آگئی ہے۔

    سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کاسلسلہ جاری ہے ، لاڑکانہ , سکھر ، نوشہرو فیروز سمیت دیگر شہروں میں بارش سےگرمی کازورٹوٹ گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختون خوا، کوئٹہ، ژوب، سکھر، لاڑکانہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔