Author: فائزہ شاہ

  • رکشہ ڈرائیور نے 300 روپے کم کرایہ دینے پر  نوجوان کو قتل کر ڈالا

    رکشہ ڈرائیور نے 300 روپے کم کرایہ دینے پر نوجوان کو قتل کر ڈالا

    اٹک : رکشہ ڈرائیور نے300 روپے کم کرایہ دینے پر چھریوں کے وار سے نوجوان کو قتل کرڈالا جبکہ واقعے میں باپ شدید زخمی ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق معاشرے میں عدم برداشت کی تمام حدود پار پوگئی ، اٹک میں تھانہ سٹی کی حدود اعوان شریف میں کاشف نامی نواجون نے اسپتال جانے پر رکشہ ڈرائیور کو دو سو روپے کرایہ دیا، جس پر رکشہ ڈرائیور نے پانچ سو روپے کا تقاضا کیا تو نوجوان نے انکار کردیا۔

    نوجوان کے انکار کرنے پر رکشہ ڈرائیور نے جھگڑا شروع کردیا تاہم مقتول اور کشہ ڈرائیور کے جھگڑے کے معاملہ کو مقامی لوگوں نے معاملہ رفع دفع کروا دیا تھا۔

    لیکن رکشہ ڈرائیور عمر نے اپنے دوست شانو سے مل کر گھر کے پاس نوجوان پر چھریوں کے وارکردیے، جس کو بچانے کے لئے اس کا والد آیا تو دونوں باپ بیٹے پر ملزمان نے چھریوں کے وار کئے۔

    جس کے نتیجے میں بیٹا 37 سالہ کاشف موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا والد منیر شدید زخمی ہوگیا، جاں بحق بدقسمت نوجوان کاشف جو کہ پرائیویٹ ہسپتال میں ڈسپنسر تھا اور اس کی 9دن قبل ہی شادی ہوئی تھی۔

    واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو عملہ نے لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر منتقل کردیا جبکہ تھانہ سٹی پولیس کا علاقہ کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع جاری ہے۔

  • پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

    پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

    راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاونڈ کیس کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

    چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا آج کے فیصلے سے ہمیں کوئی حیرانی نہیں، جب فیصلہ سنایا گیا تو بانی پی ٹی آئی ہنس پڑے۔۔ فیصلے کیخلاف جلد ہائی کورٹ جائیں گے۔

    رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا کہ پاکستان کی عدالتی تاریخ میں آج ایک سیاہ دن ہے، پیسہ سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں گیا وہاں سے خزانے میں آیا، فیصلہ صرف بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کرنے کے لیے ہے۔

    شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی نہیں ہے، چور آزاد اور معصوم لوگ قید ہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف تمام کیسز سیاسی ہیں۔۔ ہم قانون اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہی

    انھوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ایک پیسے کا فائدہ نہیں ہوا، القادر یونیورسٹی میں سیرت النبیﷺ پڑھائی جانی تھی ، القادر یونیورسٹی بنانے کو جرم بنا دیا گیا۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں قانون اور آئین کی بالادستی نہیں ہے، ملک کو ماضی میں لوٹنےوالے آج بھیحکومت میں بیٹھے ہیں ، اس ملک میں چور آزاد ہیں اور معصوم لوگ قید ہیں ، نہ حکومت کو کوئی نقصان ہوا اور نہ ہی بانی کو کوئی فائدہ ہوا۔

    شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو لوٹنے والے معزز بنے بیٹھے ہیں ، آج ایک سیاہ دن ہے بھرپور مذمت کرتے ہیں ، یہ تمام سیاسی کیسز ہیں ، ہم قانون اور آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔

  • بلاول بھٹو آج ملیر ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کریں گے

    بلاول بھٹو آج ملیر ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کریں گے

    کراچی : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو آج ملیر ایکسپریس وے کے فیز ون کا افتتاح کریں گے، ذوالفقار بھٹو ایکسپریس وے قومی شاہراہ تک بلاتعطل رسائی فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری آج کراچی میں ملیر ایکسپریس وے کے پہلے مرحلے کا افتتاح کریں گے، پہلے مرحلے میں آج قیوم آباد سے شاہ فیصل تک پروجیکٹ کے 9.1 کلومیٹر کا جزوی افتتاح کیا جائے گا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ چیئرمین پیپلزپارٹی کے ہمراہ ہوں گے، اس حوالے سے مراد علی شاہ نے بتایا کہ ملیر ایکسپریس وے پاکستان کا سب سے بڑا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے، اس کی کل لمبائی 39 کلومیٹر ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ منصوبہ کورنگی کریک ایونیو سے شروع ہو کر ملیر ندی تک پھیلا ہوا ہے، اس منصوبے کی کل لاگت 55 ارب روپے ہے۔

    ملیر ایکسپریس وے کو خصوصی جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، یہ منصوبہ کراچی کے شہریوں کی نقل و حمل میں ایک نئے دور کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر شرجیل میمن نے منصوبے کے حوالے سے کہا کہ شاہراہ بھٹو صرف ایک سڑک نہیں بلکہ ترقی کی جانب اہم قدم ہے، ایکسپریس وے کراچی کے مرکز اور موٹر وے کے درمیان اسٹریٹجک لنک ہے، ذوالفقار بھٹو ایکسپریس وے قومی شاہراہ تک بلاتعطل رسائی فراہم کرے گا۔

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جدید ایکسپریس وے سے کاروبار، مسافروں اور صنعتوں کو یکساں فائدہ پہنچے گا، کراچی کی سڑکوں پر دباؤ، ایندھن اور سفری اوقات میں 50 فیصد تک کمی آئے گی جبکہ کراچی سےدھابیجی اور اسٹیل مل جیسے صنعتی مراکز سے رابطے میں آسانی ہوگی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ شاہراہ بھٹو کو ہائی اسپیڈ کوریڈور کے طور پر عالمی معیار کیساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے، بلاول بھٹو کی قیادت میں سندھ حکومت معاشی اور شہری ترقی کیلئے پُرعزم ہے۔

  • نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی  پاکستان پہنچ گئیں

    نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں

    اسلام آباد : نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں، وہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گی۔

    تفصیلات کے مطابق نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں ، پارلیمانی سیکریٹری تعلیم فرخ ناز اکبر نے ملالہ یوسف زئی کاپرتپاک استقبال کیا اور انھیں گلدستہ پیش کیا۔

    اس موقع پر ملالہ کو کتاب بھی پیش کی گئی جبکہ سائنس کندر ہائیفاڈوگڈورکول شرشیونا اور ملالہ کی ملاقات ہوئی۔

    دورے کے دوران ملالہ پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم سےمتعلق کانفرنس میں شرکت کریں گے ، جس میں وہ خواتین کی تعلیم سے متعلق چیلنجز کےحل کےحوالےسےبات کریں گی۔

    یاد رہے مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم،چیلنجز اورمواقع کےموضوع پر دو روزہ کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہوگی، عالمی کانفرنس میں سینتالیس ممالک سے وزرا سمیت مختلف اداروں کے سربراہ شرکت کریں گے۔

    کانفرنس کا مقصد دنیا بھر میں مسلم کمیونٹیز میں لڑکیوں کی تعلیم کو آگے بڑھانے میں درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے قابل عمل حل تلاش کرنا اور ساتھ بات چیت کو فروغ دینا ہے۔

    ملائیشیا کے وزیرمذہبی امور محمد نائم مختار ، میانمار کے،مذہبی رہنما اونگ مِن ٹِن، ماریطانیہ سے شیخ احمد احمدو اور شیخ احمدال مصطفیٰ، امریکی نمائندہ خصوصی لیزلی ایلفریش اور عراق سے مذہبی اسکالر محمد عباس جواد الطالبی پاکستان پہنچ گئے، وزارت تعلیم کے حکام نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

    مذکورہ کانفرنس میں وزیر اعظم شہباز شریف، سیکرٹری جنرل او آئی سی اور سیکرٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ کا خطاب بھی متوقع ہے۔

  • لاہور ایئرپورٹ پر دھند سے حد نگاہ صفر،  فلائٹ آپریشن شدید متاثر

    لاہور ایئرپورٹ پر دھند سے حد نگاہ صفر، فلائٹ آپریشن شدید متاثر

    لاہور: صوبائی دارلحکومت میں شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، پروازوں کو لاہور کے بجائے متبادل شہروں میں اتارا گیا جبکہ ملکی وغیرملکی 15 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور اور گرد و نواح میں شدید دھند کا راج ہے، شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی ہے، جس کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہے۔

    برٹش ائیرلائن کی پرواز اسلام آباد میں لینڈ ہوگی، جونیئر برٹش اوپن اسکواش چیمپئن سہیل عدنان کی پرواز کو اسلام آباد روانہ کر دیا گیا۔

    دھند کی وجہ سے 4 پروازیں متبادل شہروں میں اتاری گئیں ، 3 غیر ملکی ایئر لائنز کی پروازوں کی اسلام آباد لینڈنگ ہوئی، جدہ سے لاہور آنے والی پرواز ایس وی 738 کو اسلام آباد موڑا گیا جبکہ ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز ای وائی 284 کو اسلام آباد لینڈ کرایا گیا۔

    ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ دوحا سے لاہور کی پرواز کیو آر 620 کو اسلام آباد اور دمام سے ملتان قومی ایئر کی پرواز پی کے150کو لاہور اتاراگیا۔

    سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان ایئرپورٹ پر بھی شدید دھند سے لینڈنگ متاثر ہے ، موسم کی خرابی کی وجہ سے آمداور روانگی کی 45 پروازوں میں تاخیر کا شکار ہے، لاہور، دبئی، جدہ، ابوظہبی، استنبول، دوحہ اور کراچی روانگی کی پروازوں میں تاخیر ہو رہی ہے۔

    استنبول سے لاہور کی پرواز کیو آر 714 کی آمد میں پونے 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی جبکہ لاہور سے دمام، دبئی، کویت سٹی کی پروازیں بھی تاخیر سے روانہ ہوں گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حد نظر بہتر ہونے پر اسلام آباد اتاری گئی پروازوں کو لاہور لایا گیا، اسلام آباد کا موسم کلیئر ہے جبکہ کراچی،پشاور ایئرپورٹس پر بادلوں کے ڈیرے ہیں۔

    دوسری جانب دھند کے باعث موٹر وے کے مختلف سیکشنز بھی ٹریفک کے لئے بند ہیں، ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ موٹروے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن اور ہرن مینارتک، موٹروے ایم تھری لاہور سے جڑانوالہ تک، موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کر دی گئی ہے۔

    اس کے علاوہ لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم الیون، موٹر وے ایم فور باہو انٹر چینج سے فیصل آباد انٹرچینج تک، موٹروے کو باہو انٹرچینج سے عبدالحکیم انٹرچینج تک اور موٹروے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک بند کر دی گئی ہے

  • فیصل آباد : حوالات میں 3 بھائیوں کا قتل : 8 افسران اور اہلکار معطل

    فیصل آباد : حوالات میں تین بھائیوں کے قتل واقعے میں قصور وار ثابت ہونے پر آٹھ پولیس افسران و اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے تھانہ صدرتاندلیانوالہ کے حوالات میں تین بھائیوں کے قتل کی تحقیقات جاری ہے، آر پی او نے قصور وار ثابت ہونے پر آٹھ افسران اور اہلکاروں کو معطل کردیا۔

    جن اہلکاروں کو معطل کیا گیا ان میں سابق ایس ایچ اوتھانہ سٹی انسپکٹربشارت علی، انسپکٹرعمران سرور، سب انسپکٹرپرویزخالد، سب انسپکٹرمبشر حسین شامل ہیں ۔،محررنعیم حسن محررنعمان علی، ہیڈ کانسٹیبل ریاض احمد اور کانسٹیبل محمد عثمان شامل ہیں۔

    یاد رہے فیصل آباد میں حملہ آوروں نے تھانہ صدر تاندلیانوالہ میں گھس کر حوالات میں بند تین بھائیوں قتل کر دیا تھا جبکہ مقتولین کا کزن آصف زخمی ہوا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دوہرے قتل کا بدلہ لینے کے لئے کھرل برادری کے ایک درجن سے زائد مسلح افراد اتوار اور سوموار کی درمیانی رات سوا تین بجے عمارت کے عقب سے سیڑھیاں لگا کر تھانہ صدر میں داخل ہوئے، تھانے میں ڈیوٹی پر چار پولیس اہلکار موجود تھے جو اپنے کمروں میں سو رہے تھے۔

    حملہ آور کھرل برادری نے حوالات میں بند ملزمان پر اندھادھند فائرنگ کی جس سے بلال ، عثمان اور ناصر جاں بحق ہوئے اور ۔ حملہ آور تہرے قتل کے بعد فرار ہو گئے تھے۔

  • بجلی کی قیمتوں میں کمی ، وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹرن

    بجلی کی قیمتوں میں کمی ، وزیراعظم شہباز شریف کا یوٹرن

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمت کم نہیں ہوگی تو انڈسٹری ، زراعت اور ایکسپورٹ ترقی نہیں کرے گی، گزشتہ ہفتے بجلی کی قیمتوں پر میٹنگ کی تھی، بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اورخوشحالی میں سمیڈا ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ میں اضافہ خوش آئند بات ہے، ایکسپورٹ ہوگی تو گروتھ بھی ہوگی۔

    انھوں نے بتایا کہ میں نےسمیڈاکےحوالےسےمیٹنگ کی ہےاور اس کابورڈمکمل کیا وفاق اورصوبے ملکر اسے کامیاب بنائیں گے، 15 جنوری کو سمیڈا کے حوالے سے ایک اور میٹنگ کریں گے۔

    لوئر کرم واقعے کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ لوئر کرم میں امن معاہدے کے بعد پھر ایک واقعہ ہوا، لوئرکرم میں قافلے پر حملہ ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر زخمی ہوئے ، لوئر کرم میں امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی مذموم حرکت کی گئی تاہم ڈپٹی کمشنر کا پشاور میں علاج جاری ہے ان کیلئے دعاگو ہیں ، کرم میں حملے سے امن معاہدے کو سبوتاژ نہیں ہونے دیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ انسانی اسمگلنگ کا مکروہ دھندا کئی سالوں سے جاری ہے ، انسانی اسمگلنگ میں سیکڑوں پاکستانی 3 سالوں میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور ملک کی بے پناہ بدنامی ہوئی تاہم انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کررہے ہیں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ سب کی محنت اورکاوشوں سے معیشت میں استحکام آرہا ہے وہ دن دور نہیں جب ہم اللہ کے فضل سے خوشحال قوم ہوں گے۔

  • پاکستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تل برآمد کرنے والا ملک بن گیا

    پاکستان دنیا کا تیسرا سب سے بڑا تل برآمد کرنے والا ملک بن گیا

    اسلام آباد : تل کے بیجوں کی برآمدات میں اضافے کے بعد پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا برآمد کنندہ بن گیا، جس سے پاکستان کا زرعی شعبہ مستحکم ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے زرعی شعبہ استحکام کی جانب گامزن ہے۔

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستانی تل کے بیجوں کی عالمی سطح پر تشہیر کیلئے وزارت تجارت کا فعال کردار ہے۔

    تل کے بیجوں کی برآمدات میں 366 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا برآمد کنندہ بن گیا۔

    تل کے بیجوں کی سالانہ برآمدات 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں، جس سے پاکستان کا زرعی شعبہ مستحکم ہوا ہے۔

    تل کے بیجوں کی پیداوار 455 فیصد اضافے کے ساتھ سالانہ 1.119ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے، تل کے بیجوں کی برآمدات میں اضافہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور درآمدات کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

    وفاقی وزیر برا ئے نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ تلوں کی پیداوار نے پاکستان کی معیشت کو نئی رفتار دی ، تلوں کی پروسیسنگ ٹیکنالوجیز میں بہتری سے مصنوعات کی معیاری پیداوار میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے حکومت تلوں کی پیداوار اور مارکیٹ تک رسائی میں مزید اضافے کے لیے پر عزم ہیں۔

  • پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان

    پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان

    راولپنڈی : پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی کی آج اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے، وکلا نے جیل انتظامیہ کو ملاقات کی درخواست دے رکھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کے معاملے پر پیش رفت سامنے آئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اجازت کے بعد 7 رکنی کمیٹی کا آج اڈیالہ جیل پہنچنے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو تاحال ملاقات سےمتعلق آگاہ نہیں کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکلا نے کل جیل انتظامیہ کوملاقات کی درخواست بھی دی تھی، درخواست میں ملاقات کھلے ماحول میں کرانے کی اجازت مانگی گئی تھی ، بانی پی ٹی آئی کو کھولے ماحول سے مطابقت جگہ ملاقات کے لیے دئے جانے پر غور جاری ہے تاہم وکلاء کو جیل انتظامیہ کی طرف سے بھی تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔

    مزید پڑھیں : حکومت پی ٹی آئی مذاکرات ڈیڈلاک کا شکار کیوں؟ وجہ سامنے آگئی

    ذرائع نے کہا کہ بانی سے ملاقات کے بغیر مذاکرات میں ڈیڈ لاک اور تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں، حکومتی کمیٹی سے مزاکرات کے تیسرے مرحلے سے قبل بانی سے ملاقات کی بات طے ہوئی تھی۔

    گذشتہ روز وکیل فیصل چوہدری نے جیلر کو تحریری درخواست میں کہا تھا کہ عمران خان سے پارٹی کی مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات آج کرائی جائے، کمیٹی کھلے ماحول میں ملنا چاہتی ہے۔

    صاحبزادہ حامدرضا نے بھی کہا تھا کہ بانی سےملاقات کے بعد ہی بات آگے بڑھے گی، اپوزیشن لیڈرعمرایوب اسپیکرقومی اسمبلی سے رابطے میں ہیں۔

  • چینی کمپنی پاکستان میں  700ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند

    چینی کمپنی پاکستان میں 700ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند

    لاہور : چینی کمپنی چینگ ڈو پاکستان میں 700ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامند ہوگئی ، چینگ ڈو حکومت کے تعاون سے ای ٹیکسی سروس کا جلد آغاز کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چین کےاعلیٰ سطح وفد کی ملاقات ہوئی ، جس میں چینگ ڈو نے 700ملین ڈالر سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کردی۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے سرمایہ کاری کی اصولی منظوری دی ، چینگ ڈو حکومت کے تعاون سے ای ٹیکسی سروس کا جلد آغاز کرے گی اور نوازشریف آئی ٹی سٹی میں چینی کمپنی کمپیوٹنگ سینٹر بھی قائم کرے گی۔

    ملاقات میں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں ڈیٹا اور کلاؤڈ سینٹر قائم کرنےپراتفاق کرلیا ، حکومت پنجاب ڈیٹا اور کلاؤڈ سینٹر کیلئے اراضی اوربلڈنگ فراہم کرے گی۔

    ملاقات میں پاکستان میں پہلا ای کامرس پلیٹ فارم قائم کرنے پر اتفاق ہوا، چینی کمپنی پاکستانی نوجوانوں کوآن لائن ورلڈوائڈٹریڈنگ کیلئےٹریننگ دے گی۔

    اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ چینی تعاون سے پنجاب کوسب سے بڑاآرٹیفشل انٹیلی جنس سینٹربناناچاہتےہیں، پنجاب بہت جلد خطے میں آئی ٹی حب بنے گا۔