Author: فائزہ شاہ

  • سال 2025 میں سونے کی قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہے؟ – آڈیو

    سال 2025 میں سونے کی قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہے؟ – آڈیو

    سال 2024 میں پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملا۔ عالمی منڈی میں قیمتوں کے اثرات، روپے کی قدر میں کمی، اور درآمدی مسائل نے سونے کی قیمتوں کو متاثر کیا اور سرمایہ کاروں کے لیے سونا ایک محفوظ سرمایہ کاری کا ذریعہ رہا۔

    خاص طور پر اقتصادی غیر یقینی کے دوران سال کے اختتام پر سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب رہی۔

    لیکن کیا واقعی سال 2025 میں سونا سرمایہ کاری کے لیے بہترین انتخاب ہوگا اور قیمتیں کہاں تک جاسکتی ہے؟ اس بارے میں جاننے کے لئے سنیئے فائزہ شاہ کی اس پوڈ کاسٹ کو۔۔۔

    Gold Price in Pakistan Today- پاکستان میں آج سونے کی قیمت

  • کراچی : یونیورسٹی روڈ پر  پانی کی لائن کا مرمتی کام دوبارہ شروع

    کراچی : یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن کا مرمتی کام دوبارہ شروع

    کراچی : یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ ڈایا مین لائن کا مرمتی کام دوبارہ شروع کردیا گیا، مرمتی کام مجموعی طور پر 72 گھنٹوں تک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے تین اضلاع کو پانی کی سپلائی فراہم کرنے والی 84 انچ پانی کی لائن واٹر کارپوریشن کے انجئنیر کی اجلت میں مرمت کیے جانے والی لائن ایک بار پھر ٹوٹ گئی۔

    کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر متاثرہ پانی کی لائن پر مرمتی کام کا آغاز کردیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ بدھ کی شام تک پانی کی فراہمی بحال کرنےکی پوری کوشش کی جائے گی ، مرمتی کام کے باعث یومیہ 150ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہوگا۔

    شہرکومجموعی طورپر650 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جاتا ہے تاہم لیاری، کلفٹن، گلشن اقبال، جمشیدٹاؤن اوراولڈسٹی ایریامیں پانی کی فراہمی جزوی متاثررہے گی۔

    واٹر کارپوریشن ایم ڈی کا کہنا ہے کہ ریڈ لائن منصوبے پر کام کرنے والی انتظامیہ کو جن مقامات پر پانی کی لائنیں جارہی ہیں اس کا نقشہ فراہم کیا گیا تھا ، لیکن اس پر ریڈ لائن انتظامیہ کی غفلت نے چوراسی انچ کی پائپ لائن ٹوٹ گئی ہے اسکا 35 ملین نقصان ہوا جو بھرنا پڑے گا۔

    ایم ڈی نے کہا کہ یونیورسٹی روڈ پر چوراسی انچ کی پانی لائن کی مرمت کا کام آئندہ 72 گھنٹوں میں مکمل کرکے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

  • گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، 70 فیصد علاقوں میں  فراہمی معطل

    گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، 70 فیصد علاقوں میں فراہمی معطل

    راولپنڈی: شہر کے 70 فیصد علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی، گیس کی قلت سے خواتین کو کھانا بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سردیاں آتے ہی گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا اور شہرکے ستر فیصد علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    راولپنڈی کے علاقے چکلالہ، گلستان کالونی،محلہ عیدگاہ ،بنی محلہ ڈھوک حسو،ڈھوک کشمیریاں، صادق آباد میں گیس غائب ہوگئی جبکہ خرم کالونی،راولپنڈی کینٹ، خیابان سرسید اور ڈھوک کالاخان میں بھی گیس نہیں آرہی۔

    مزید پڑھیں : گیس پریشر کی کمی کا حل نکال لیا گیا

    گیس کی عدم دستیابی کے باعث گھروں میں خواتین کھانا پکانے سے محروم اور بچوں کو بغیر ناشتہ بچوں کواسکول بھیجنے پر مجبور ہوگئیں۔

    شہر کے متعددعلاقوں میں گیس سپلائی معطل ہونےسےتندوربھی بندہوگئے

    خیال رہے ملک میں گیس بحران کے باعث سب سے زیادہ گھریلو صارفین متاثر ہوتے ہیں، گیس دباؤ میں کمی کے باعث کھانا پکانے میں خواتین کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے، اس صورت حال سے بچنے کے لیے بہت سے صارفین پائپ لائن سے گیس کا زیادہ پریشر حاصل کرنے کے لیے کمپریسر لگا لیتے ہیں۔

    تاہم گیس پریشر کی کمی کا حل نکال لیا گیا، اس حوالے سے جی ایم سوئی نادرن اسلام آباد عدنان احمد نے کہا کم گیس کے پریشر کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے اسلام آباد کو راولپنڈی سے منقطع کردیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کیلئے اڑھائی ارب کا گریڈ اسلام آباد پیکج دیاگیاہے، اب صارفین کو صبح پانچ سے رات گیارہ تک گیس دستیاب رہے گی ۔

  • حکومت دل بڑا کرے اور بات چیت کا عمل شروع کرے،  فیصل واوڈا کا مشورہ

    حکومت دل بڑا کرے اور بات چیت کا عمل شروع کرے، فیصل واوڈا کا مشورہ

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت دل بڑا کرے اور بات چیت کا عمل شروع کرے، جب تک ساتھ بیٹھ کربات نہیں کریں گے، مسائل حل نہیں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیئر سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر آر وائی نیوز کے پروگرام ‘دی رپورٹرز’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کاحل صرف اور صرف سیاسی مذاکرات سےہی ممکن ہے۔

    سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ذمہ داری لیناہوگی سب کےمینڈیٹ کااحترام کرناہوگا، ایک دوسرے پرتنقیدہی کرتےرہیں گے تومسائل حل نہیں ہوں گے اور جب تک ساتھ بیٹھ کر بات نہیں کریں گے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

    مزید پڑھیں : بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرات ہیں، فیصل واوڈا

    انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کمپرومائزڈ ہے، بشریٰ بی بی ایسے حالات بنا رہی ہیں، جو بانی پی ٹی آئی کیلئے مشکلات بڑھائیں گی، یہ لوگ ایسے حالات بنانا چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں اضافہ ہو۔

    انھوں نے حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دل بڑا کرے اور بات چیت کاعمل شروع کرے، دنیا میں بڑی بڑی جنگیں بھی بات چیت سےختم ہوتی ہیں، سب کو سیاسی درجہ حرارت کم کرنا ہوگا ورنہ ملک کا نقصان ہوگا۔

  • کراچی میں  دسمبر کے ساتھ ساتھ سردی کی انٹری

    کراچی میں دسمبر کے ساتھ ساتھ سردی کی انٹری

    کراچی : شہر قائد میں دسمبر کے ساتھ ساتھ سردی کی بھی انٹری ہوگئی اور درجہ حرارت 18 ڈگری سے نیچے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں داخل ہونے والے مغربی ہواؤں کے اثرات کراچی پرنمودار ہونا شروع ہوگئے ہیں، کراچی میں رات کے وقت خنکی بڑھ گئی ہے، کم سے کم پارہ گذشتہ روز کے مقابلے میں 2.7 ڈگری گر گیا، جو 17.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ دن بھر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے دسمبر کے پہلے ہفتے سے شہر میں سردی کی نوید سناتے ہوئے کہا پانچ دسمبر سے یخ بستہ ہواؤں کے سبب صبح اور رات کے درجہ حرارت میں دو سے تین ڈگری کی کمی متوقع ہے۔

    دوسری جانب ملک کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، اسکردو میں پارہ منفی چھ اور گلگت میں درجہ حرارت ایک ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

    شمال مشرقی بلوچستان،بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان،کشمیر میں آج تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹےکے دوران قلات، خضدار، قلعہ عبداللہ،ڈیرہ بگٹی، نصیرآباد،جھل مگسی، ژوب میں بارش،پہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی کی ہے جبکہ کوہستان، چترال ، دیر، سوات، مالاکنڈ اور مانسہرہ میں بھی کہیں بارش کہیں برفباری کا امکان ہے۔

    شدید برف باری کی وجہ سے شاہراہ کاغان کو ناران جانے والے سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا ہے، ناران اور دیگر بالائی علاقوں میں ہوٹل بند کردیے گئے ہیں۔

  • مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کردی

    مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کردی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پی ٹی آئی پرپابندی کی مخالفت کردی اور کہا پیپلزپارٹی کسی جماعت پرپابندی کی حمایت نہیں کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی جماعت پرپابندی کی حمایت نہیں کرے گی۔

    گورنر راج کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گورنر راج لگانا بہت مشکل ہوگیا ہے، سندھ میں سابقہ حکومت میں روزانہ گورنر راج کی باتیں ہو رہی تھیں ، اسلام آباد میں ایک جماعت نے سر کس لگایا ہوا تھا، جس میں ایک شخص کی آزادی کا مطالبہ غلط تھا۔

    انھوں نے بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کیلئے وفاق نےکوئی جواب نہیں دیا، سی سی آئی کا اجلاس بلانا ضروری ہے، یہ صرف میرا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، سی سی آئی اجلاس آئینی ضرورت ہے،9 ماہ سے نہیں ہوا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ کوئی کینال تعمیر نہیں ہورہا، پانی کامسئلہ سی سی آئی کے بغیر حل نہیں ہو گا، کچھ قوم پرست پیپلزپارٹی کوبلانےپرجےیو آئی کانفرنس میں نہیں آئے، بے نظیر بھٹو نے کالاباغ ڈیم کیخلاف کموں شہید پر دھرنا دیا تھا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں موجود کچھ لوگ کالا باغ ڈیم کیخلاف قرارداد پر کرسی چھوڑ جاتے تھے لیکن ہم کسی بھی فورم پر بات کرنے سے نہیں گھبراتے، سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی کسی کو نہیں دیں گے۔

    دوسری جانب صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بھی پاکستان تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی لاشوں کی سیاست چاہتی تھی،حکومت نےحکمت عملی سےناکام بنایا، لاشیں صرف سوشل میڈیاپر نظر آر ہی ہیں،اگرہوتیں توکسی کاجنازہ بھی نظرآتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ڈائیلاگ سمجھتی ہےنہ مانتی ہے، بشریٰ بی بی نےکہابانی کولیکرجائیں گے لیکن کارکنوں کوچھوڑکربھاگ گئے، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ چھپی رہی ،عام شہریوں کواستعمال کیاگیا، کے پی حکومت نےسرکاری مشینری کووفاق کےخلاف استعمال کیا لیکن پی ٹی آئی کوسندھ،پنجاب سمیت پورےملک نےمستردکردیا۔

  • پاکستانی معشیت کے لئے بڑی خبر ! 50 کروڑ ڈالر کا قرض مل گیا

    پاکستانی معشیت کے لئے بڑی خبر ! 50 کروڑ ڈالر کا قرض مل گیا

    اسلام آباد : ایشیائی ترقیاتی بینک سے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کا قرض مل گیا، قرض موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے خرچ ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک سے اسٹیٹ بینک کوپچاس کروڑ ڈالر موصول ہوگئے، اس حوالے سے مرکزی بینک نے کہا کہ قرض کی رقم پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے بھیجی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ اے ڈی بی سے پچاس کروڑ ڈالر وصولی کےبعد اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر گیارہ ارب اکانوے کروڑ پچاس لاکھ ڈالر ہوگئے ہیں۔

    کمرشل بینکوں کے ذخائر چار ارب پینسٹھ کروڑ ڈالر سے زائد ہیں۔ مجموعی ذخائر ساڑھے سولہ ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔ پچاس کروڑ ڈالر کی رقم آئندہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر میں شامل کی جائے گی۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    یاد رہے پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان پانچ سوملین ڈالرقرض کا معاہدہ ہوا تھا، اے ڈی بی کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلیوں سےنمٹنےکیلئے پاکستان کی صلاحیت مضبوط ہوگی اور ایک ملین ڈالر کی تکنیکی گرانٹ پروگرام پر عملدرآمد میں معاون ہوگی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ اے ڈی بی نے پاکستان کیلیے 3 برسوں کیلیے 6 ارب ڈالر فنانسنگ کا اعلان کیا تھا۔

    اے ڈی بی حکام نے بتایا تھا کہ سال 2025 کے دوران 1 ارب 85 کروڑ ڈالر سے زائد فنانسنگ ہوگی جبکہ سال 2026 کے دوران 2 ارب 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کا تخمینہ ہے۔

    اسی طرح سال 2027 کے دوران 2 ارب 25 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کی جائے گی۔ حکام نے بتایا کہ 3 برسوں کے دوران 2.8 ارب ڈالر کی رعایتی فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔

  • اسلام آباد ڈی چوک پر مظاہرین پر تشدد : کے پی حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

    اسلام آباد ڈی چوک پر مظاہرین پر تشدد : کے پی حکومت کا 3 روزہ سوگ کا اعلان

    پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد ڈی چوک پر مظاہرین پر تشدد کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوااسمبلی کا اجلاس اسپیکربابرسلیم سواتی کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں اسلام آباد میں احتجاج پرہونے والے مظالم کی مذمت کی گئی۔

    خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج پر سفاکانہ تشدد کے خلاف آج سے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

    وزیر قانون آفتاب عالم نے کے پی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرامن مظاہرین پر مظالم کے پہاڑ توڑے گئے، ہمارے صوبے کے چیف ایگزیکٹو پر براہ رست فائرنگ کی گئی اور احتجاج میں شریک پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گاڑیوں تلےکچلاگیا۔

    اسمبلی کا اجلاس آج شام سات بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

    یاد رہے وزیراعلی خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی احتجاج کے دوران جاں‌ بحق ہونے والے پارٹی کارکنوں کے لیے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا۔

    وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم پر براہ راست گولیاں برسائی گئیں۔ بشریٰ بی بی میرے ساتھ تھیں، ان پر بھی حملہ کیا گیا۔ جو لوگ کل متاثر ہوئے، ان ہزاروں کارکنان کا ڈیٹا بھی آ رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پُر امن احتجاج کی کال دی تھی اور ان کی کال پر دھرنا جاری ہے جب تک کال اپ نہیں ہوگی، یہ جاری رہے گا۔

  • آصفہ بھٹو نے  اماراتی وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کو اعزاز قرار دے دیا

    آصفہ بھٹو نے اماراتی وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کو اعزاز قرار دے دیا

    دبئی: صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے اماراتی وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کو اعزاز قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری نے اماراتی وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم سے دبئی میں ملاقات کی۔

    جس کی ویڈیو آصفہ بھٹو نے خود شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات اعزاز ہے۔

    انھون نے بتایا شیخ راشد المکتوم نے والدہ بینظیر بھٹو سے خوشگوار ملاقات کی احوال دہرایا اور بولے کہ انہیں وہ دن یاد ہیں جب میں اور میرے بہن بھائی چھوٹے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Aseefa Bhutto Zardari (@aseefabz)

    بعد ازاں بلاول بھٹو زرداری نے بہن آصفہ کی اس پوسٹ کو اپنی انسٹا اسٹوری بنا لیا۔

  • بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر کھود دی ہے، فیصل واوڈا

    بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر کھود دی ہے، فیصل واوڈا

    اسلام آباد : سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبر کھود دی ہے، اب بانی کی سیاسی طور پر تکلیفیں بڑھیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے کہا کہ بتا دیا تھا کہ پی ٹی آئی ڈی چوک آئےگی تودھلائی ہوگی اورگرفتاریاں ہوں گی، بشریٰ بی بی نےبانی پی ٹی آئی کی سیاسی قبرکھوددی ہے، بتادیاتھاکہ پی ٹی آئی بہت بڑی غلطی کرے گی اوربانی پی ٹی آئی کا نقصان ہوگا۔

    سینیٹر واوڈا کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی سیاست نےبانی پی ٹی آئی کی سیاست کوختم کردیاہے اور بانی پی ٹی آئی کی سیاست میں آخری کیل ٹھونک دی۔

    انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالتے رہے، دونوں نے ایک ہی گاڑی میں فرارہوئے، 2 ،3 دن پہلے بتایا تھا کوئی ڈی چوک آئے گا حکومت دھوئے گی، یہ کارکنان کو ہمیشہ کی طرح بے یارو مدد گار چھوڑ کر بھاگ گئے۔

    سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی آنکھوں پر پٹی بندھ گئی،وہ بیگم سے آگے کچھ نہیں دیکھ رہے، بشریٰ بی بی نے تباہی مچانے تھی،آخری تابوت میں کیل ٹھونک دی گئی۔

    انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی مشکلات میں اب مزیداضافہ ہوجائےگا، بشریٰ بی بی اورعلی امین گنڈاپور کو بھی جلد پکڑ لیا جائے گا، ،علی امین گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کا مستقبل جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔

    سینیٹر واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو کوئی بتائےکہ بی بی نے پارٹی پرقبضہ کیاآپ کوتباہ کردیا، بانی پی ٹی آئی کی صورتحال اب مزیدخراب ہوگی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فیض حمید کی کورٹ مارشل کی صورتحال بھی قریب ہے،ملٹری کورٹ کا عنصربھی موجود ہے،نومئی کا ٹرائل بھی اب مکمل ہوگا اور بدمعاشی اورچڑھائی کے جراثیم اب ہمیشہ کیلئےختم ہوجائیں گے۔