Author: فرید قریشی

  • طالبان سے متعلق خفیہ رپورٹس، ڈومینک راب کا پاکستان کے حوالے سے اعتراف ‏

    طالبان سے متعلق خفیہ رپورٹس، ڈومینک راب کا پاکستان کے حوالے سے اعتراف ‏

    برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ طالبان سے متعلق انٹیلی جنس نےجو رپورٹس دی تھیں وہ غلط ‏ثابت ہوئیں، اعتراف کرتا ہوں 6 ماہ سے پاکستان یا افغان وزیرخارجہ کو فون نہیں کیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیرخارجہ ڈومینک راب خارجہ امورکی سلیکٹ کمیٹی میں پیش ہوئے جس ‏میں انہیں افغانستان کی صورتحال پر سخت سوالات اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    ڈومینک راب نے کہا کہ ہم نےانخلا کی منصوبہ بندی جون میں شروع کردی تھی برطانوی انٹیلی جنس نے جو ‏رپورٹس دی تھیں وہ غلط ثابت ہوئیں رپورٹس تھیں کہ 2021میں کابل پرطالبان کےقبضےکاامکان نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ نیٹو اتحادیوں نے جو بھی اندازے لگائے وہ سب غلط ثابت ہوئے امریکاکتنےعرصےتک افغانستان ‏میں فوج رکھ سکتا تھا؟ اعتراف کرتاہوں ہمارےلیےکام کرنےوالےکچھ افغانوں کو چھوڑ دیا ہے۔

    ڈومینک راب نےچھوڑےگئے افغان شہریوں سےمعافی کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملکہ کی تصویر کو ‏طالبان نے پروپیگنڈا مقاصدکیلئےاستعمال کیا۔

    کمیٹی ارکان نے ڈومینک راب پر بحران کی سنگینی نہ سمجھنے پر تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ وہ مسائل جونیئر ‏ارکان پر چھوڑ دیتے ہیں۔

    وزیرخارجہ ڈومینک راب نے اعتراف کیا کہ 6 ماہ سے پاکستان یا افغان وزیرخارجہ کوفون نہیں کیا۔ وزیرخارجہ ‏پاکستان سمیت افغانستان کے پڑوسی ممالک کادورہ کریں گے۔ دورےمیں افغانستان سےبرطانیہ کیلئےکام کرنے ‏والوں کے انخلاپربات ہوگی۔

  • جنید صفدر کا نکاح، ہوٹل کے باہرمظاہرہ

    جنید صفدر کا نکاح، ہوٹل کے باہرمظاہرہ

    لندن: مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

    نمائندہ خصوصی آے آر وائی نیوز فرید قریشی کے مطابق ہائیڈ پارک کارنر پر واقع لینز برو ہوٹل میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریبات جاری تھی کہ اس دوران مظاہرین کی بڑی تعداد ہوٹل کے سامنے پہنچی اور شریف خاندان کے خلاف مظاہرہ شروع کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمارے ملک کا سرمایہ لوٹ کر لائے ہیں، تقریب میں ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا استعمال کیاجارہاہے۔

     تقریب میں موجود لیگی کارکنان نے سڑک پار مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کو زودکوب کی، مشتعل لیگی کارکنان نے مظاہرے میں موجود خواتین سے بدتمیزی بھی کی، لیگی کارکنان کا کہنا تھا کہ نکاح کی تقریب میں کسی کو رنگ میں بھنگ نہیں ڈالنے دینگے۔

    یہ بھی پڑھیں: سیف الرحمان کی بیٹی اورمریم نواز کے بیٹے کی شادی طے

    دوسری جانب مریم نوازبیٹے جنید صفدرکےنکاح میں آن لائن شرکت کریں گی، اس سلسلے میں مریم نواز نے جاتی امرامیں تقریب کا انعقاد کیا ہے، جاتی امرا میں ہونے والی تقریب میں شہبازشریف کوبھی مدعوکیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں مہرالنسا بھی جاتی امرامیں تقریب میں شرکت کیلئےپہنچیں گی اور اپنے اپنےبھائی کےنکاح میں آن لائن شرکت کریں گی، لندن میں تقریب کوآن لائن جاتی میں خاندان کےتمام افراد دیکھیں گے۔

  • سیف الرحمان کی بیٹی اورمریم نواز کے بیٹے کی شادی طے

    سیف الرحمان کی بیٹی اورمریم نواز کے بیٹے کی شادی طے

    لندن: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی بیٹے کی شادی طے پاگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیف الرحمان کی بیٹی اور مریم نوازکے بیٹے کی شادی طے ہوگئی ہے، عائشہ سیف اور جنید صفدر کا نکاح رواں ماہ کی بائیس تاریخ کو لندن میں ہوگا۔

    نکاح کی تقریب لینزبرو میں ہائیڈ پارک کارنرمیں ہوگی، نکاح کی تقریب کا دعوت نامہ مہمانوں کو بھیج دیا گیا ہے۔

    خاندانی ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی منگیتر یونیورسٹی کالج آف لندن کی فارغ التحصیل ہیں، رشتے کی بات چیت بیگم کلثوم نواز نے اپنی وفات سے قبل طے کرا دی تھی۔

    واضح رہے کہ سیف الرحمن نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شامل رہے ہیں، ن لیگ دور میں وہ احتساب بیورو کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باعث مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر شادی میں شرکت نہیں کریں گے یہ بھی اطلاعات ہیں کہ مریم نواز لندن جانے کیلئے حکومت سے درخواست نہیں کریں گی۔

  • شریف فیملی کا برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان

    شریف فیملی کا برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان

    لندن: شریف فیملی نے برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جانے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شریف فیملی نے سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی ویزا توسیع درخواست مسترد ہونے کی تصدیق کر دی ہے، ان کے صاحب زادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے۔

    ادھر وزیر داخلہ پاکستان نے کہا ہے کہ نواز شریف اگر وطن واپس آئیں تو انھیں 24 گھنٹوں میں سفری دستاویزات دے دیں گے۔

    واضح رہے کہ نمائندہ اے آر وائی نیوز نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ نواز شریف نے لندن میں مزید ‏قیام کے لیے برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ویزا توسیع کی درخواست دی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔

    برطانیہ نے نوازشریف کی ویزا توسیع کی درخواست مسترد کر دی

    نواز شریف کا پاسپورٹ پہلے ہی زائدالمعیاد ہونے کی وجہ سے ری نیو نہیں ہوا، قانون کے مطابق ان کے پاس برطانیہ چھوڑنے کے لیے چند دن ہیں، نواز شریف کو سفری دستاویزات کے لیے حکومت پاکستان سے رابطہ کرنا ہوگا، جب کہ ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ نواز شریف کو برطانیہ میں مزید قیام کے لیے ویزا توسیع سے متعلق اپیل میں جانا ہوگا۔

    دوسری طرف اے آر وائی نیوز نے پاکستان میں برطانوی سفارت خانے سے رابطہ کر کے جب استفسار کیا تو ترجمان نے بتایا کہ انفرادی امیگریشن کیسز پر بیان نہیں دیں گے، امیگریشن معاملات پر ہمارے قوانین واضح ہیں، اس سلسلے میں تمام کیسز کو قانون کے مطابق ہی دیکھا جاتا ہے۔

  • مریم نواز کی تقریر’نفرت انگیز‘ قرار، لندن پولیس سے مقدمہ درج کرنے کی استدعا

    مریم نواز کی تقریر’نفرت انگیز‘ قرار، لندن پولیس سے مقدمہ درج کرنے کی استدعا

    لندن: مریم نواز کی  عمران خان کے بچوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کے خلاف سمندر پار پاکستانی نے برطانوی پولیس کو مقدمہ اندراج کے لیے درخواست دائر کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانیہ میں مقیم طارق محمود نامی پاکستانی شہری نے لندن کے نواحی علاقے کینٹ کے پولیس اسٹیشن میں مریم نواز کی نفرت انگیز تقریر کے خلاف درخواست جمع کرائی۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ مریم نواز کا بیان نفرت انگیزی کے زمرے میں آتا ہے، اُن کی برطانیہ آمد پر پابندی عائد کی جائے۔

    مزید پڑھیں: مریم نواز کا جمائمہ گولڈ اسمتھ کو جوابی ٹوئٹ

    درخواست گزار نے بتایا کہ مریم نواز نے آزادکشمیر جلسے میں عمران خان کے بچوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ گولڈ اسمتھ کے پوتے ہیں  اور یہودیوں کی گود میں پل رہے ہیں۔

    شکایت کنندہ نے بتایا کہ ’میں نے پولیس سے درخواست کی کہ وہ مریم نواز کے بیان کا جائزہ لے کر اُن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے اور ان کی برطانیہ آمد پر پابندی عائد کی جائے‘۔

    یہ بھی پڑھیں: جمائمہ گولڈ اسمتھ کا مریم نواز کے بیان پر سخت ردِعمل

    واضح رہے کہ طارق محمود ماضی میں نوازشریف کی رہائش گاہ کے باہر متعدد مظاہروں کا انعقاد کرچکے ہیں اور انہوں نے پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ کے نام سے ایک تنظیم بھی بنائی ہوئی ہے، جو برطانیہ میں‌ مظاہرے اور دیگر سیاسی سرگرمیوں‌ میں حصہ بھی لیتی ہے۔

  • برطانوی وزیراعظم کا ماسک پہننے کی شرط ختم کرنے کا اعلان

    برطانوی وزیراعظم کا ماسک پہننے کی شرط ختم کرنے کا اعلان

    لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ماسک پہننے اور سماجی فاصلے کی شرط ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 19 جولائی سے ماسک پہننا ہر شخص کی اپنی مرضی ہوگی۔

    بورس جانسن نے کہا کہ ماسک پہننے کی قانونی پابندی 19 جولائی سے ختم کردیں گے، اسی روز سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم ہوجائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کرونا وائرس کے بھارتی ویرئینٹ کو لاک ڈاؤن نرمی کے راستے میں رکاوٹ قرار دیا تھا۔

    مزید پڑھیں: برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن قرنطینہ میں چلی گئیں

    بورس جانسن کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی مہلک وبا کی بھارتی قسم برطانیہ میں وبا کی تیسری لہر کا باعث بن سکتی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں میں کرونا وائرس کی بھارتی قسم پھیل رہی ہے وہاں کرونا ویکسینیشن میں اضافہ کیا جائے گا۔

    پروفیسر کرس وٹی کا کہنا تھا کہ انڈین ویرئینٹ برطانوی ویرئینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، بھارتی ویرئینٹ کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی خطرے میں پڑگئی ہے۔

    پروفیسر کرس وٹی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے ویکسین کی دوسر ڈوز 12 کے بجائے 8 ہفتے میں لگائی جائے گی۔

  • ہتک عزت مقدمہ: زلفی بخاری نے ریحام خان کے خلاف پہلا مرحلہ جیت لیا

    ہتک عزت مقدمہ: زلفی بخاری نے ریحام خان کے خلاف پہلا مرحلہ جیت لیا

    لندن: وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے ریحام خان کے خلاف عدالتی جنگ کا پہلا مرحلہ جیت لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں زلفی بخاری نے ریحام خان کےخلاف ہتک عزت مقدمےکا پہلا مرحلہ جیت لیا ہے، زلفی بخاری اور ریحام خان کے کیس کی سماعت جسٹس کیرن اسٹین نےکی۔

    زلفی بخاری روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق الزام پر ریحام خان کو عدالت لےگئےتھے، عدالت نے ابتدائی سماعت میں بد عنوان، بےایمان قرار دینے کے چار الزامات، اور چار ٹوئٹ توہین آمیز قرار دئیے، زلفی بخاری کے وکیل نے کیس کو انتہائی توہین آمیز قرار دینےکی استدعا کی تھی۔

    ابتدائی سماعت میں ریحام خان نے موقف اپنایا کہ عوامی مفاد میں قومی اثاثوں کی فروخت کا معاملہ اٹھایا،کسی سی ذاتی دشمنی نہیں،کیس میں زلفی بخاری کی حیثیت کو نقصان نہیں پہنچا جو کہا عوامی مفاد میں تھا، جج نے ریحام خان کی وضاحت مسترد کی جبکہ زلفی بخاری کا مؤقف تسلیم کیا۔

    جسٹس کیرن اسٹین نے ابتدائی سماعت میں فیصلہ دیا کہ ریحام خان کےآٹھ اشاعتوں میں توہین آمیز مواد موجود ہے۔

  • برطانوی وزیراعظم نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا

    برطانوی وزیراعظم نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا

    لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ 4 ہفتے کے لیے موخر کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 21 جون سے لاک ڈاؤن سے نکلنے کی منصوبہ بندی ملتوی کردی گئی ہے اب لاک ڈاؤن پابندیاں 19 جولائی سے ختم کی جائیں گی۔

    انہوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے خاتمے میں چار ہفتوں کی تاخیر کی ہے صورت حال کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیتے رہیں گے۔

    بورس جانسن کاکہنا ہے کہ کورونا کیسز کی صورت حال بہتر ہوئی تو 19 جولائی سے پہلے بھی لاک ڈاؤن ختم کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی وزیراعظم نے کورونا وائرس کی بھارتی قسم کو لاک ڈاؤن نرمی کے راستے میں رکاوٹ قرار دیا تھا۔

    بورس جانسن کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی مہلک وبا کی بھارتی قسم برطانیہ میں وبا کی تیسری لہر کا باعث بن سکتی ہے۔

    پروفیسر کرس وٹی کا کہنا تھا کہ انڈین ویرئینٹ برطانوی ویرئینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے، برطانیہ میں 21 جون کو لاک ڈاؤن میں بڑی نرمی ہونے جارہی ہے لیکن بھارتی ویرئینٹ کی وجہ سے لاک ڈاؤن میں نرمی خطرے میں پڑسکتی ہے۔

    پروفیسر کرس وٹی کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کےلیے ویکسین کی دوسر ڈوز 12 کے بجائے 8 ہفتے میں لگائی جائے گی۔

  • لندن میں‌ چاقو بردار سرگرم، 24 گھنٹوں میں 2 نوجوان قتل

    لندن میں‌ چاقو بردار سرگرم، 24 گھنٹوں میں 2 نوجوان قتل

    لندن: برطانوی دارالحکومت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چاقو زنی سے دو نوجوانوں کے قتل کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دو کم سن لڑکوں کو قتل کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔

    رپورٹ کے مطابق لندن کے علاقے ہیز میں پندہ سالہ نوجوان کو نامعلوم شخص نے چاقو کا وار کر کے ہلاک کیا جبکہ جمعرات کی شام اسٹریتھم کے علاقے میں کم نوجوان پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔

    ہیز میں ہونے والے قتل کے بعد پولیس نے شک کی بنیاد پر دو ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ اسٹریتھم سے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس نے گرفتار کیے جانے والے افراد کے حوالے سے مزید کوئی تفصیل جاری نہیں کی البتہ یہ بات سامنے آئی ایک کو بے قصور ہونے پر رہا کردیا گیا۔

    لندن پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال میں اب تک صرف لندن میں 50 افراد کو قتل کیا جاچکا ہے، جن میں سے بیشتر چاقو حملے میں ہلاک ہوئے۔

  • دنیا کے 7 ترقی یافتہ ممالک کا ٹیکنالوجی کمپنیز پر 15 فیصد ٹیکس لگانے پر اتفاق

    دنیا کے 7 ترقی یافتہ ممالک کا ٹیکنالوجی کمپنیز پر 15 فیصد ٹیکس لگانے پر اتفاق

    لندن: ترقی یافتہ ممالک کے وزرائے خارجہ نے ٹیکنالوجی کی تمام بڑی کمپنیز پر ٹیکس عائد کرنے کی اتفاق کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق جی سیون میں شامل ممالک برطانیہ، امریکا، کینیڈا، فرانس، جرمنی، جاپان اور اٹلی کے وزرائے خارجہ کا لندن میں  نتیجہ خیز اجلاس ہوا۔

    تمام ممالک کے وزرائے خارجہ نے  اتفاق کیا کہ بگ ٹیک کمپنیاں کارپوریشن ٹیکس ادائیگی سے نہیں بچ  سکیں گی۔

    برطانوی وزیر خزانہ چانسلر رشی سونگ نے اجلاس سے بعد میڈیا کو بتایا کہ ’جی سیون ممالک کے درمیان تاریخی معاہدہ  طے  پا گیا ہے، جس کے تحت تمام بڑی کمپنیوں سے عالمی سطح پر کم از کم 15 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ ملٹی نیشنل کمپنیوں سے ریونیو وصول کرنےکیلئے طویل جدوجہد کی، جس کے نتائج اب آنا شروع ہوں گے اور اس سے تمام ہی ممالک اور ان کے شہریوں کو فائدہ ہوگا۔

    مزید پڑھیں: فیس بک اور واٹس ایپ کے استعمال پر ٹیکس عائد

    رشی سونک نے کہا کہ اس کارپوریٹ ٹیکس کے نظام کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ عالمی کمپنیوں کو دنیا بھر میں ایک ہی انداز کا ٹیکس ادا کریں گی، جو کُل آمدن کا پندرہ فیصد ہوگا۔

    برطانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’ڈیجیٹل دور شروع ہونے کے بعد ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیوں پر ٹیکس کا نفاذ بہت ضروری تھا کیونکہ وہ صرف آمدن حاصل کررہی ہیں اور کسی بھی ملک کو ٹیکس نہیں دے رہیں‘۔

    برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جی سیون میں شامل ممالک نے کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کو ختم یا کم کرنے کے لیے کمپنیوں پر کم سے کم 15 فیصد کارپوریٹ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

    رپورٹ کے مطابق ایمازون،گُوگل، فیس بک، ٹویٹر، واٹس ایپ، انسٹاگرام سمیت دیگر بڑی کمپنیوں کو یہ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

    برطانوی وزیر خارجہ نے بتایا کہ ٹیکس کی آمدنی سے جی سیون میں شامل ممالک کو سالانہ اربوں ڈالرز کی آمدنی ہوگی، جس کی مدد سے وہ اقتصادی بحران کو دور کرنے کے لیے لیے جانے والے قرض ادا کرسکیں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: فیس بک کا اچھے لکھاریوں کو پیسے دینے کا اعلان، سالانہ تیس لاکھ ڈالر کمانے کا موقع

    جی سیون ممالک کے درمیان طے پایا جانے والے معاہدے کی وجہ سے دنیا کے دیگر 20 ترقی پذیر ممالک پر دباؤ بڑے گا کہ وہ ملٹی نیشنل کمپنیوں پر ٹیکسز عائد کریں۔