Author: فرید قریشی

  • برطانیہ میں کوروناویکسین لگوانے والوں کے ساتھ کیا ہوا؟

    برطانیہ میں کوروناویکسین لگوانے والوں کے ساتھ کیا ہوا؟

    لندن: برطانوی ہیلتھ اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ الرجی کے شکار افراد کورونا ویکسین نہ لگوائیں کیوں کہ گزشتہ روز ویکسین لگوانے والے 2افراد پر الرجک ری ایکشن ہوا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ہیلتھ اتھارٹی نے ان افراد کو ویکسین سے نہ لگوانے کی ہدایت کی ہے جنہیں الرجی کی شکایت ہے بصورت دیگر منفی ری ایکشن ہوسکتا ہے، کیوں کہ گزشتہ روز ویکسین لگوانے والے دو افراد پر الرجک ری ایکشن ہوا تھا۔ متاثرہ افراد کا تعلق طبی شعبے سے ہے۔

    اس حوالے سے برطانوی میڈیا نے بتایا کہ ری ایکشن کا شکار دونوں افراد کو الرجی کی شکایت تھی، ویکسین لگوانے والے دونوں افراد طبی شعبے سے منسلک ہیں۔

    خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وبا کو ویکسین کے ذریعے شکست دینے کی کوششوں کا آغاز ہوچکا ہے، برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے انجیکشن کی صورت ویکسی نیشن کے عمل کی شروعات کی۔

    کرونا کی پہلی ویکسین لگوانے والی خاتون کی عوام سے اہم اپیل

    گزشتہ روز کوونٹری میں شمالی آئرلینڈ کی نوے سالہ خاتون مارگریٹ کینن کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی، معمر خاتون کو یونیورسٹی اسپتال کوونٹری میں یہ ویکیسن دی گئی، اس موقع پر خاتون کا کہنا تھا کہ میرے لئے یہ بڑی اعزاز کی بات ہے کہ میں دنیا میں واحد فرد بنی ہوں جس نے فائزر بائیوٹیک کوویڈ 19 ویکسین استعمال کی۔

    برطانیہ کے بعد مرحلہ وار دیگر ممالک میں بھی کورونا ویکسی نیشن کا آغاز ہونے والا ہے۔

  • کورونا ویکسین برطانیہ پہنچ گئی، استعمال کی اجازت

    کورونا ویکسین برطانیہ پہنچ گئی، استعمال کی اجازت

    لندن: میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری کی منظوری کے بعد بیلجیئم پلانٹ میں تیار کردہ فائزر اور بائیو این ٹیک کورونا ویکسین برطانیہ پہنچ گئی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق کورونا ویکیسن خوراک کی پہلی کھیپ برطانیہ پہنچ چکی ہے اور ویکسین کو منفی70درجہ حرارت میں اسٹور کیا گیا ہے۔

    میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری سے منظور شدہ کورونا ویکسین منگل کےدن سے لگائی جائیں گی۔

    Coronavirus latest news: Fauci says Britain too quick to approve vaccine as UK deaths pass 60,000

    ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر نے جمعرات کی صبح میڈیا ٹاک میں اعلان کیا تھا کہ بیلجیم پلانٹ میں تیار کردہ کورونا ویکسین اب سے کچھ گھنٹے بعد برطانیہ لائی جائے گی۔

    برطانیہ نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کورونا ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی منظوری دی تھی۔ برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں اب ویکسین وسیع پیمانے پر دستیاب ہوگی۔

    فائزر کی کورونا وائرس ویکسین کی قیمت کیا ہوگی؟

    امریکا کی تیار کردہ ویکسین کی ایک خوراک کی قیمت 19.50 ڈالر یعنی تین ہزار ایک سو ستائس روپے پاکستانی ہے، جس کے باعث امریکی حکومت نے فائزر کو 1 اعشاریہ 95 ارب ڈالر کا کنٹریکٹ دیا تھا۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کرونا میں مبتلا ہونے والے افراد کےلیے ویکسین کی دو خوراک لگنا ضروری ہے۔

    خیال رہے کہ اگر پاکستان نے امریکا سے ویکسین امپورٹ کی تو کرونا ویکسین کی قیمت زیادہ ہوگی لیکن اگر حکام امریکا کے تعاون سے پاکستان میں کرونا ویکسین تیار کریں تو قیمت کم ہوسکتی ہے۔

    پاکستان میں بڑے پیمانے پر ویکسین کا استعمال اگلے سال کی دوسری سہہ ماہی میں ہونے کا امکان ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ فی الحال احتیاطی تدابیر پر عمل روکنا نہیں ہے۔

  • برطانیہ نے کرونا ویکسین کی فراہمی کا اعلان کردیا

    برطانیہ نے کرونا ویکسین کی فراہمی کا اعلان کردیا

    لندن: برطانوی حکومت نے کرونا ویکسین کو اسپتالوں میں جلد فراہم کرنے سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق فائزر کمپنی کی جانب سے تیار کردہ ویکسین سات دسمبر سے برطانیہ کے اسپتالوں میں دستیاب ہوگی، ویکسین سب سے پہلے اسپتال اور ان کے طبی عملے کو مہیا کی جائے گی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے میں اسی سال سے زائد عمر کے افراد اور کیئر ہومز میں موجود افراد کو دی جائے گی، برطانیہ لائی جانے والی کرونا ویکسین بلیجیئم سے لائی جائے گی۔

    دوسری جانب آکسفورڈ کی جانب سے تیار کردہ ویکیسن بھی اگلے ماہ کے اختتام تک اسپتالوں کو مہیا کئے جانے کا امکان ہیں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ برطانیہ نے کرونا وائرس ویکسین کی 350 ملین (35 کروڑ) خوراکوں کا معاہدہ کیا تھا، بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی محکمہ صحت نے انکشاف کیا ہے کہ چھ مختلف ڈیولپرز کے ساتھ کرونا وائرس کے خلاف تیار کی جانے والی ویکسین کی 350 ملین خوراکوں کا معاہدہ طے کیا جا چکا ہے جو برطانوی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہوگا۔

    ترجمان محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسین کی خوراک این ایچ ایس کی طرف سے متاثرین کو مفت مہیا کی جائے گی، نجی کمپنیوں کے لیے ویکسین پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ گھروں سے تاخیر سے نکلنے والے اس سہولت سے محروم رہ سکتے ہیں۔ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر پروفیسر جوناتھن وان تام کے مطابق کرونا وائرس سے سب سے زیادہ خطرے کا شکار جیسے بزرگ افراد اور کینسر کے مریضوں کو اولین ترجیحات پر معیاری ویکسین دی جائے گی۔

    اس کے علاوہ برطانوی سائنسدانوں کی جانب سے آکسفورڈ ویکسین کے آزمائشی مرحلے میں آکسفورڈ ویکسین کو کورونا علامات کو روکنے میں 70فیصد کامیابی ملنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  آکسفورڈ کورونا ویکسین کی آزمائش کامیاب، بڑی خبر آگئی

    آکسفورڈ یونیورسٹی کے مطابق مذکورہ ویکسین دنیا بھر میں سستی اور باآسانی مہیا ہوگی، ریگولیٹر اتھارٹی سے منظوری کے بعد ویکسین کا کورونا وباء سے نمٹنے میں اہم کردار ہوگا۔

    آکسفورڈ یونیورسٹی میں ویکسینالوجی کی پروفیسر سارا گلبرٹ کا کہنا ہے کہ اس اعلان نے ہمیں اس وقت کے ایک اور قدم قریب کردیا ہے جب ہم ویکسین کو (کووڈ-19) کی تباہیاں ختم کرنے کے لیے استعمال کرسکیں گے۔

  • برطانوی وزیر خزانہ نے ’فرلو اسکیم‘ میں مارچ تک توسیع کردی

    برطانوی وزیر خزانہ نے ’فرلو اسکیم‘ میں مارچ تک توسیع کردی

    لندن: برطانوی وزیر خزانہ رشی سناک نے فرلو اسکیم میں مارچ تک توسیع کردی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خزانہ رشی سناک نے فرلو اسکیم میں توسیع کا اعلان پارلیمنٹ میں کیا، اسکیم کے تحت لاک ڈاؤن میں کام نہ کرنے والے افراد کی تنخواہ کا 80 فیصد حکومت دے گی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق مارچ میں اسکیم کے نفاذ کے بعد برطانوی حکومت اس مد میں 30 بلین پاؤنڈ دے چکی ہے، فرلو اسکیم سے تقریباً 9.6 ملین ورکرز نے استفادہ کیا۔

    برطانوی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ فرلو اسکیم کا اطلاق انگلینڈ سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بھی ہوگا، فرلو اسکیم میں توسیع سے لاکھوں ملازمتوں کو تحفظ حاصل ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ ملازمت پیشہ اور سیلف ایمپلائیڈ ورکرز کو سپورٹ کریں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی وزیراعظم نے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فرلو سسٹم دسمبر تک جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا، بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اس سال کرسمس بہت مختلف ہوگی، کورونا کو بچوں کی تعلیم پر اثر انداز ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ برطانوی فوج مقامی حکومتوں کی ہر ممکن مدد کرے گی، برطانوی فوج اس سلسلے میں چند روز کے اندر کام شروع کر دے گی۔

    یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، ہلاکتوں کے لحاظ سے برطانیہ پانچوں بڑا ملک ہے، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

  • برطانوی پارلیمنٹ نے ملک میں لاک ڈاؤن کی منظوری دے دی

    برطانوی پارلیمنٹ نے ملک میں لاک ڈاؤن کی منظوری دے دی

    لندن: برطانوی پارلیمنٹ نے ملک میں ایک ماہ کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کی منظوری دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں پارلیمنٹ نے لاک ڈاؤن کی منظوری دے دی، پارلیمنٹ میں 516 ممبران نے لاک ڈاؤن کے حق میں ووٹ دیا، 38 ممبران پارلیمنٹ نے لاک ڈاؤن کے خلاف ووٹ دیا۔

    برطانیہ میں لاک ڈاؤن قوانین کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

    واضح رہے کہ برطانیہ میں ایک دن میں کورونا کے 25 ہزار افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 495 افراد ہلاک ہوئے۔

    یکم نومبر کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا، لاک ڈاؤن کا اطلاق جمعرات 5 نومبر سے ہوگا اور 2 دسمبر تک جاری رہے گا۔

    برطانوی وزیراعظم نے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فرلو سسٹم دسمبر تک جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا، بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اس سال کرسمس بہت مختلف ہوگی، کورونا کو بچوں کی تعلیم پر اثر انداز ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔

    یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، ہلاکتوں کے لحاظ سے برطانیہ پانچوں بڑا ملک ہے، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

  • برطانوی وزیراعظم کا ایک ماہ کے لیے دوبارہ لاک ڈاؤن کا اعلان

    برطانوی وزیراعظم کا ایک ماہ کے لیے دوبارہ لاک ڈاؤن کا اعلان

    لندن: کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ایک ماہ کے لیے دوبارہ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایک ماہ کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا، لاک ڈاؤن کا اطلاق جمعرات 5 نومبر سے ہوگا اور 2 دسمبر تک جاری رہے گا۔

    لاک ڈاؤن میں تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، بار، کلبز بند رہیں گے، بیرون ملک سفر اور سماجی میل جول پر پابندی ہو گی جبکہ کام کے لیے دوسرے شہر جانے کی اجازت ہو گی۔

    برطانوی وزیراعظم نے تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے فرلو سسٹم دسمبر تک جاری رکھنے کا اعلان کیا، بورس جانسن کا کہنا تھا کہ اس سال کرسمس بہت مختلف ہوگی، کورونا کو بچوں کی تعلیم پر اثر انداز ہر گز نہیں ہونے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ برطانوی فوج مقامی حکومتوں کی ہر ممکن مدد کرے گی، برطانوی فوج اس سلسلے میں چند روز کے اندر کام شروع کر دے گی۔

    یاد رہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے، ہلاکتوں کے لحاظ سے برطانیہ پانچوں بڑا ملک ہے، وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 46 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔

  • لندن میں دھماکا، 2 افراد ہلاک

    لندن میں دھماکا، 2 افراد ہلاک

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک دکان میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

    دھماکا ساؤتھ ہال کے کنگ اسٹریٹ پر ہیئر سیلون اور موبائل فون شاپ میں ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

    Explosion leaves unknown number of dead in building collapse | Metro News

    لندن فائر بریگیڈ نے کہا ہے کہ دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے ہوا ہے۔ امدادی کارکنوں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک بچے سمیت 5 افراد کو بچالیا ہے جبکہ دو افراد اس واقعے میں جان سے گئے۔

    Ealing 'gas explosion': Two confirmed dead as bodies found in collapsed  building - Mirror Online

    فائر بریگیڈ نے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    Two confirmed dead after 'gas explosion' in west London - LBC

  • لندن، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کا آمنا سامنا

    لندن، تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے کارکنان کا آمنا سامنا

    لندن: برطانوی دارالحکومت میں واقع پارک لین میں تحریک انصاف کے کارکنان نے نوازشریف کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ مسلم لیگ ن کے کارکنان اپنے قائد سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پہنچے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق لندن میں واقع ایون فیلڈہاؤس (حسن نواز کے دفتر) کے سامنے تحریک انصاف کے کارکنان نے نوازشریف کے خلاف احتجاج کیا۔

    تحریک انصاف کے کارکنان نے نوازشریف اور مسلم لیگ ن کے بیانیے کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والے رکن صوبائی اسمبلی جلیل شرقپوری کی تصاویر بھی اٹھا رکھی تھیں۔

    مظاہرین حسن نواز کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے تو مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی نوازشریف سے اظہارِ یکجہتی کے لیے وہاں پہنچ گئے جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکنان نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔

    دونوں فریقین کے درمیان کشیدگی بڑھی تو برطانوی پولیس ایون فیلڈ کے باہر پہنچ گئی اور مظاہرین کو دور کر کے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

    یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سابق سینئر رہنما کے صاحبزادے نے آج ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کے باہر نوازشریف کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا تھا، انہوں نے بتایا تھا کہ یہ مظاہرہ سماجی فاصلے کے ساتھ کیا جائے گا۔

    قبل ازیں تحریک انصاف کے کارکنان کے متوقع احتجاج کے پیش نظر لندن میں مقیم نوازشریف نے چار نجی محافظوں کی خدمات حاصل کیں۔

    میاں نوازشریف کی سیکیورٹی کیلئے چار باؤنسر حسن نواز کے دفتر پہنچ چکے ہیں جبکہ ن لیگی کارکنان بھی دفتر کے سامنے موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ نوازشریف آج پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے تحت ہونے والے گوجرانولہ جلسے سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے، اس ضمن میں حسن نواز کے دفتر میں خصوصی اسٹوڈیو قائم کیا گیا ہے۔

  • نواز شریف کی لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی، لندن پولیس نے تفصیلات مانگ لیں

    نواز شریف کی لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی، لندن پولیس نے تفصیلات مانگ لیں

    لندن: سابق وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی جانب سے لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی پر لندن پولیس نے تفصیلات مانگ لی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایک ٹویٹر صارف نے لندن میٹرو پولیٹن پولیس کو متوجہ کیا ہے کہ نواز شریف نے لاک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

    ریڈیئنٹ نامی ٹویٹر صارف کی جانب سے میٹرو پولیٹن پولیس کو متوجہ کرنے پر پولیس نے مذکورہ صارف سے اس واقعے کی تفصیلات مانگ لیں۔

    ٹویٹر صارف نے نواز شریف کی ہائیڈ پارک میں واک والی ویڈیو کی طرف توجہ دلائی تھی، صارف نے لکھا کہ نواز شریف نے 6 افراد اور ماسک کی پابندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

    نواز شریف کی وطن واپسی: پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے جاری

    صارف نے پولیس کو پیغام بھیج کر تفصیلات مہیا کر دیں، جس پر میٹرو پولیٹن پولیس نے صارف کو جواب دیا کہ مقامی پولیس کو اس سلسلے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ یہ معاملہ ایک ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے ہو رہے ہیں، اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کے مشیر اور ماہر قانون ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ ایکسٹرڈیشن پر متعلقہ حکام سے رابطے جلد منظر عام پر آ جائیں گے۔

    دوسری طرف برطانیہ میں کرونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں نئی حکمت عملی کے تحت پابندیوں کے تین درجات متعارف کرا دیے گئے، جن میں ’میڈیم، ہائی اور ویری ہائی‘ شامل ہیں۔

  • نواز شریف نے قومی رازوں سے پردہ اٹھانا شروع کردیا

    نواز شریف نے قومی رازوں سے پردہ اٹھانا شروع کردیا

    لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کروز میزائل بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے امریکی میزائلوں کو دیکھ کر اپنے میزائل بنالئے۔

    ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نواز کے رہنما و سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے گفتگو کے دوران قومی رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

    سابق وزیر اعظم نواز شریف نے قومی رازوں سے پردہ ہٹا دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملک کو کروز میزائل ہم نے دئیے۔

    نواز شریف نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے جنگ کے دوران افغانستان پر میزائل داغے تھے جو بلوچستان میں گرے، ہم نے امریکی میزائلوں کو دیکھ کر اپنے میزائل بنالیے۔

    واضح رہے کہ نواز شریف نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالتے ہوئے حلف اٹھایا تھا کہ بطور وزیر اعظم ریاست کے راز نہیں بتائیں گے۔

    جنرل (ر) امجد شعیب کا نواز شریف کے بیان پر ردعمل

    دوسری جانب جنرل (ر) امجد شعیب نے سابق وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رازداری کا حلف اٹھایا گیا اور دوسری سرزمین پر راز فاش کیا جارہا ہے۔

    امجد شعیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بننے کے بعد ملک کے رازوں کا حلف اٹھایا جاتا ہے، نوازشریف کی جانب سے انتہائی غلط حرکت کی گئی ہے، وہ کریڈٹ لینے کے چکر میں رازوں سے پردہ اٹھا رہے ہیں۔