Author: فرید قریشی

  • لندن : نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان پر نامعلوم افراد کا حملہ

    لندن : نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان پر نامعلوم افراد کا حملہ

    لندن : نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر لندن میں نقاب پوش افراد نے حملہ کرکے زخمی کردیا، حملے کے نتیجے میں ڈاکٹر عدنان کے سر، چہرے اور گردن پر گہرے زخم آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان پر برطانوی دالحکومت لندن میں راڈ کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے، حملہ نقاب پوش افراد نے اس وقت کیا جب وہ شام کی چہل قدمی کررہے تھے۔

    ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر عدنان کو حملے کے بعد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، لندن ایمبولینس سروس کے ترجمان نے نواز شریف کے ذاتی معالج پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ڈاکٹر عدنان کو سر، چہرے، گردن اور سینے پر گہرے زخم آئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان پر حملے کی رپورٹ برطانوی پولیس کو درج کروادی گئی ہے جس کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

    نقاب پوش افراد نے ڈاکٹر عدنان کو زمین پر گرا کر ٹانگیں ماریں اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر عدنان کو کی مرتبہ دھمکی آمیز کالز بھی آچکی ہیں جبکہ لندن میں نواز شریف کے گھر کے باہر کئی مرتبہ احتجاج اور لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی رونما ہوچکے ہیں۔

  • پیغمبر اسلام ﷺ نے خواتین کو بااختیار بنایا،  خواتین کے عالمی دن پر ناز شاہ کا بیان

    پیغمبر اسلام ﷺ نے خواتین کو بااختیار بنایا، خواتین کے عالمی دن پر ناز شاہ کا بیان

    لندن: برطانیہ کی وزیر برائے شیڈو اور لیبر پارٹی کی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا ہے کہ حضور اکرم ﷺ نے چودہ سو سال قبل عورت کو حقوق دیے اور اُس کو تحفظ فراہم کر کے بااختیار بنایا ۔

    خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے برطانوی پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے ناز شاہ کا کہنا تھا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کی زندگی اور تعلیمات سے متاثر ہوکر اور اُن سے حوصلہ حاصل کر کے بطور عورت اپنے حقوق کے لیے کھڑی ہوئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ چودہ سو سال قبل دی جانے والی تعلیمات اور حقوق کے لیے پارلیمنٹ میں خواتین کے لیے آواز اٹھا رہی ہوں۔

    ناز شاہ کا کہنا تھا کہ ’حضرت محمد ﷺ کا ظہور عرب کے اُس معاشرے میں ہوا جہاں خواتین کو بنیادی حقوق میسر نہیں تھے، وہ ایک ایسا معاشرہ تھا جہاں عورت کو ماردیا جاتا تھا‘۔

    ’اُس معاشرے میں عورت کو زندہ رہنے، جائیداد، پسند کی شادی، وراثت اور فیصلہ سازی کا اختیار نہیں تھا مگر حضور اکرم ﷺ نے اپنی تعلیمات سے ان ساری فرسودہ روایات کو ختم کر کے خواتین کو بااختیار بنایا‘۔

    رکن پارلیمنٹ نے اپنی ذاتی زندگی کے تجربات بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ماں کے بغیر اپنے بہن بھائیوں کی پرورش کی اور سنت نبوی ﷺ سے ہمت حاصل کی‘۔

    ناز شاہ نے میگھن مارکل کے ساتھ تعصب اور مسلم خواتین کے حجات کے حوالے سے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے بیان کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

  • کورونا وائس سے نٹمنے کیلیے برطانوی فوج کو طلب کیے جانے کا امکان

    کورونا وائس سے نٹمنے کیلیے برطانوی فوج کو طلب کیے جانے کا امکان

    لندن: کورونا وائرس کے پیش نظر برطانوی حکومت نے منصوبہ بندی مکمل کرتے ہوئے وبا سے نمٹنے کیلیے فوج طلب کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے پیش نظر کوبرا کمیٹی میٹنگ میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

    برطانوی وزارت دفاع نے سول اداروں کی مدد کامنصوبہ بنا لیا اور اس ضمن میں فوج کو طلب کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جب کہ محکمہ صحت کے ریٹائرڈ اسٹاف کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے.

    یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں کرونا وائرس پنجے گاڑھنا شروع، ایمرجنسی نافذ ہونے کا امکان

    برطانوی حکومت نے طے کیا ہے کہ بڑی عوامی تقریبات منسوخ کی جائیں گی اور ضرورت پڑنےپراسکول بند کر دئیے جائیں گے۔

    ضرورت پڑنے پر محکمہ صحت نان ایمرجنسی علاج روک دے گا اور محکمہ صحت کو اضافی فنڈنگ فراہم کی جائے گی جب کہ غیر ضروری سفر پربھی پابندی عائد کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلنے والا ہلاکت خیز کورونا وائرس برطانیہ سمیت 60 ممالک تک پہنچ چکا ہے، بربرطانیہ میں کورونا کے 39 مریض سامنے آ چکے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

  • کورونا وائرس: برطانوی ایوی ایشن اور ٹورازم انڈسٹری بھی بری طرح متاثر

    کورونا وائرس: برطانوی ایوی ایشن اور ٹورازم انڈسٹری بھی بری طرح متاثر

    لندن : کرونا وائرس نے برطانوی ایوی ایشن انڈسٹری کو بری طرح متاثر کردیا، برٹش ائرویز نے سینکڑوں پروازیں منسوخ کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں کرونا وائرس کے کیسز تیزی سے رپورٹ ہورہے ہیں، اتوار کے روز بھی 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد مریضوں کی تعداد بڑھ گئی۔

    شمالی آئرلینڈ اور ویلرز کے علاقوں میں کرونا وائرس سے اب تک متاثر ہونے والے افراد کی تعداد بھی 39 تک پہنچ گئی۔

    کرونا وائرس کے باعث برطانوی ایوی ایشن انڈسٹری بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے، برٹش ائرویز نے 16 سے 28 فروری کے دوران 226 پروازیں کینسل کیں۔

    برطانوی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریان ایئر نے بھی پروازوں میں نمایاں کمی کی ہے، منسوخ شدہ پروازیں زیادہ تر امریکا اور یورپی ممالک کےلیے شیڈول تھیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برٹش ائرویز کی متاثرہ مسافروں کو ری فنڈ یا ری بکنگ کی پیشکش بھی کردی گئی ہے۔

    برطانیہ میں کرونا وائرس پنجے گاڑھنا شروع، ایمرجنسی نافذ ہونے کا امکان

    خیال رہے کہ برطانیہ کے سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ کرونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے عوامی اجتماعات پر پابندی اور شہروں کولاک ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ کرونا وائرس دنیا کے 51 ممالک تک پھیل چکا ہے اور اب تک اس سے 3000 سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جبکہ مریضوں کی تعداد 85 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

  • “چوروں سے ایوارڈ نہیں لوں گا”، عابد شیر منہ دیکھتے رہ گئے

    “چوروں سے ایوارڈ نہیں لوں گا”، عابد شیر منہ دیکھتے رہ گئے

    لندن: “چوروں سے ایوارڈ نہیں لوں گا” لندن میں ایوارڈز کی تقریب کے دوران کمیونٹی رہنما نے سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی سے ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔

    لندن کے مقامی ہوٹل میں ایک نجی اخبار کی طرف سے کمیونٹی ایوارڈز کی تقریب جاری تھی جس میں عابد شیر علی کو ایوارڈز تقسیم کرنے کیلئے مدعو کیا گیا۔

    صورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب گزشتہ چالیس سال سے کمیونٹی کی خدمت کے کام میں مصروف عطاء الرحمٰن نامی کمیونٹی رہنما کو ایوارڈ کیلئے بلایا گیا تو انہوں نے ایوارڈ لینے کی بجائے میزبان سے مائیک لے لیا اور عابد شیر علی کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ “میں چوروں سے ایوارڈ نہیں لوں گا”۔

    جس پر ہال حاضرین کے شور اور تالیوں سے گونج اٹھا اور لوگوں نے عابد شیر علی کے خلاف نعرے بازی شروع کر دی جس پر عابد شیر علی نے اسٹیج سے مختصر خطاب کیا اور اختتام پر نوازشریف زندہ باد کا نعرہ لگایا جس پر حاضرین پھر مشتعل ہو گئے کہ کمیونٹی کے فنکشن کو سیاسی رنگ کیوں دیا۔ہال کے اندر پاکستان تحریک انصاف کے حامی بھی موجود تھے۔

    عابد شیر علی ان دنوں برطانیہ میں مقیم ہیں انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ہم ایک مہذب معاشرے میں رہتے ہیں ہمیں ایک دوسرے پر کیچڑ اچھالنے کی بجائے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے کام کرنا چاہئیے۔

    تقریب کے منتظم آصف سلیم نے ہلڑبازی پر ناراضی کا اظہار کیا اور اے آر وائے نیوز کو بتایا کہ نعرے بازی کرنے والے افراد کا تعلق پی ٹی آئی سے تھا، وہ تقریب میں مدعو نہیں تھے بلکہ اسے خراب کرنے کی نیت سے شامل ہوے۔

  • کرونا وائرس سے 5 لاکھ برطانوی شہریوں کی ہلاکت کا خدشہ

    کرونا وائرس سے 5 لاکھ برطانوی شہریوں کی ہلاکت کا خدشہ

    لندن: سرکاری رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس پانچ لاکھ برطانوی شہریوں کو ہلاک اور 80 فیصد آبادی کو متاثر کر سکتا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق معمر اور بیمار افراد کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ زیادہ ہے اور اگر یہ بیماری پھیل گئی تو برطانوی محکمہ صحت بدترین پریشر کا شکار ہو سکتا ہے۔

    برطانیہ کے اندر گیارہ اسپتالوں اور 100 سے زیادہ این ایچ ایس کلینکس میں ہزاروں افراد کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔ سرکاری کاغذات کے مطابق 8 اسکول کرونا وائرس کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں اور درجنوں برطانوی شہری اسپین میں قرنطینہ کے اندر ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں اسکولز بند، کرونا وائرس کا خطرہ بڑھ گیا

    اس سے قبل برطانوی چیف میڈیکل آفیسر واضح کر چکے ہیں کہ کرونا وائرس کو عالمی وباء ڈکلیر کیا گیا تو برطانیہ میں اسکولز کو بند اور پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود کیا جا سکتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں وائرس پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں جس کے باعث منگل کے روز متعدد اسکولوں کو بند کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حالات کے مطابق تمام فیصلے لیے جائیں گے جس کا مقصد صرف کرونا کو پھیلنے سے روکنا ہے، شمالی برطانیہ کے متعدد سکولز کے طلباء سیاحتی دورے پر اٹلی گئے تھے اور خدشہ ہے کہ وہ اپنے ساتھ وائرس لائے ہیں۔

  • چینی مضبوط قوم ہے، بحران سے نکل آئے گی: بان کی مون

    چینی مضبوط قوم ہے، بحران سے نکل آئے گی: بان کی مون

    لندن: اقوام متحدہ کے سابق سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے چین کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بان کی مون لندن میں گلوبل سافٹ پاور سمٹ سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے دنیا میں موجود تنازعات کا جنگوں کی بجائے سافٹ پاور سے حل ڈھونڈنے پر زور دیا۔

    بان کی مون سے جب کرونا وائرس اور چینی حکومت کے کردار پر سوال کیا گیا تو انھوں نے چین کی کوششوں کی تعریف کی، اور کہا کہ چین کی حکومت نے تمام دستیاب وسائل کرونا وائرس کے خاتمے پر لگا رکھے ہیں، چین میں لوگوں کی بڑی تعداد اس سے متاثر ہوئی، ہمیں اس بحران سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا مجھے امید ہے کہ چین کی حکومت اور مضبوط قوم اس بحران سے نکل آئے گی۔

    کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 2715 ہو گئی

    سمٹ میں موجود پاکستانی صحافیوں نے بان کی مون کی توجہ کشمیر میں موجود کرفیو اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف بھی دلائی، جس پر انھوں نے کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ماضی میں بھی بیانات دے چکے ہیں اور چاہیں گے کہ فریقین اس مسئلے کا پر امن حل نکالیں۔

    خیال رہے کہ نہایت مہلک وائرس کووِڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 715 تک پہنچ گئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں چین کے اندر مزید 52 افراد وائرس کا شکار ہو کر ہلاک ہو گئے۔

  • نوازشریف سے پراسرار شخص کی خفیہ ملاقات کے بعد کھلبلی مچ گئی

    نوازشریف سے پراسرار شخص کی خفیہ ملاقات کے بعد کھلبلی مچ گئی

    لندن: علاج کے غرض سے لندن میں موجود سابق وزیراعظم نوازشریف سے پراسرار شخص کی خفیہ ملاقات نے ہل چل مچادی۔

    تفصیلات کے مطابق نوازشریف سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں ایک پراسرار شخص نے ملاقات کی جو انتہائی خفیہ رکھی گئی، ملاقات کے لیے آنے والے پراسرار شخص کو میاں شہبازشریف اپنی گاڑی میں دو میل دور سے بٹھا کر لائے۔

    نوازشریف سے نامعلوم شخص کی ملاقات 40 منٹ سے زائد جاری رہی اور اس پراسرار شخص کو اپارٹمنٹ کے پچھلے دروازے سے نکالا گیا۔

    پراسرار شخص کو چہرہ چھپا کر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ لایا گیا تھا، ان مناظر کو پاکستانی نژاد برطانوی صحافی نے ریکارڈ کر لیا جب کہ ملاقات کے حوالے سے مذکورہ شخص سے سوالات کیے گئے تو انہوں نے جواب دینے سے صاف انکار کردیا۔

    چہرہ چھپائے شخص کی نواز شریف سے پراسرار ملاقات پرسوال اٹھ گئے ہیں کیونکہ نوازشریف سے ان کے پارٹمنٹ میں پارٹی رہنما تک ملاقات نہیں کرتے اور یہی وجہ ہے کہ نوازشریف کی سالگرہ کا کیک بھی دروازے پر کاٹا گیا تھا اور سیاسی رہنماؤں کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

  • مہلک وائرس کا خطرہ، اب گھروں میں کروناوائرس ٹیسٹ ہوں گے

    مہلک وائرس کا خطرہ، اب گھروں میں کروناوائرس ٹیسٹ ہوں گے

    لندن: برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس(این ایچ ایس) نے کروناوائرس کے ٹیسٹ گھروں میں کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق این ایچ ایس کا کہنا ہے کہ مرض کو پھیلنے سے روکنے کے لیے گھروں میں کرونا وائرس ٹیسٹ ہوں گے، ابتدائی طور پر یہ سہولت صرف لندن میں مہیا کی جائے گی۔

    چین سے پھیلنے والے کروناوائرس نے اب برطانیہ میں بھی سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔ حالیہ دنوں میں برطانوی لیبر پارٹی کے 2 ممبران پارلیمنٹ کے کروناوائرس ٹیسٹ مکمل کے گئے ہیں تاہم اب تک رپورٹ سامنے نہیں آئی، مذکورہ اراکین کو رپورٹ کا انتظار ہے۔

    مہلک وائرس کے خطرے کے پیش نظر دونوں ممبران پارلیمنٹ کو علیحدہ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    برطانیہ کے رکن اسمبلی نے بھی انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کا رزلٹ مثبت آیا۔

  • لندن؛ حملے میں زخمی موذن نماز جمعہ کیلیے مسجد پہنچ گئے

    لندن؛ حملے میں زخمی موذن نماز جمعہ کیلیے مسجد پہنچ گئے

    لندن: برطانوی دارالحکومت کی سینٹرل لندن ماسک میں گزشتہ روز چاقو حملے میں زخمی ہونے والے موذن رفعت مغلد نماز جمعہ کے لیے مسجد پہنچ گئے۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پارک ڈبلیو 8 میں واقع مسجد میں نماز ظہر کے دوران ایک چاقو بردار شخص نے موذن پر حملہ کیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔

    زخمی کی شناخت 70 سالہ رفعت مغلد کے نام سے ہوئی جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی گئی جب کہ اسکارٹ لینڈ یارڈ نے حملہ آوار کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جہاں اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد موذن رفعت مغلد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد پہنچے تو ان کے ہاتھ پر پٹی بندھی تھی۔

    حملے کے حوالے سے موذن نے بتایا کہ میں نے آنکھیں بند کر لی تھیں اور سجدہ ریز ہوگیا تھا، مجھے ایسا لگا کہ کسی نے بھاری اینٹ دے ماری ہے، یہ انتہائی خوفناک تھا اور بہت زیادہ خون تھا۔

    Muslim prayer leader Raafat Maglad arrives at the London Central Mosque, near Regent's Park, north London, where a man was arrested on suspicion of attempted murder on Thursday after police were called to reports of a stabbing.

    بزرگ موذن نے کہا کہ کچھ دیر بعد آنکھیں کھولیں اور ہاتھ اوپر کیے اور زخم پر ایک ہاتھ رکھ کر بہتے ہوئے خون کو روکنے کی کوشش کی، وہاں موجود لوگ ایمبولینس کو کال کررہے تھے اور کچھ خون کو روکنے کی کوششیں کررہے تھے لیکن میں خوش قسمت تھا کہ میری شہہ رگ نہیں کٹی۔

    Mayor of London Sadiq Khan (centre) meets mosque Director General Dr Ahmad Al-Dubayan (left) at the London Central Mosque, near Regent's Park, north London, where a man was arrested on suspicion of attempted murder on Thursday after police were called to reports of a stabbing.

    اس موقع پر میئر لندن صادق خان بھی موجود تھے جنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ لندن کے شہری خود کو محفوظ تصور کریں۔

    میئر لندن صادق خان نے مسجد کا دورہ کیا اور منتظمین کے ساتھ ساتھ نمازیوں سے ملاقات کی، میئر کو مسجد کی سیکورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔