Author: فرید قریشی

  • نواز شریف پر الزامات، تسنیم حیدر کو پولیس نے طلب کرلیا

    نواز شریف پر الزامات، تسنیم حیدر کو پولیس نے طلب کرلیا

    لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف پر الزامات لگانے پر تسنیم حیدر کو پولیس نے تفتیش کے لیے طلب کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ کاؤنٹر ٹیرر ازم پولیس افسران جولائی کے وسط میں تسنیم حیدر کے انٹرویوز کریں گے، ان سے دو دن انٹرویو کیے جائیں گے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ تفتیش کے دوران تسنیم شاہ کو مترجم بھی فراہم کیا جائے گا، تسنیم حیدر کے الزامات کی تحقیقات کاؤنٹر ٹیرر ازم پولیس افسران کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ تسنیم حیدر نے ارشد شریف کے قتل کا الزام نواز پر لگایا تھا۔

    تسنیم حیدر نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ صحافی ارشد شریف کو نواز شریف اور مریم نواز نے مروایا، مریم نواز ان سے سخت نفرت کرتی تھیں۔

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے بتایا تھا کہ ناصر بٹ نامی شخص نواز شریف اور مریم نواز کے لیے غیر قانونی کام کرتا ہے، صحافی کے قتل کے لیے پہلے مجھے بولا گیا تھا لیکن میں نے جواب دیا کہ میرے کینیا میں تعلقات نہیں جس کے بعد یہ کام کسی اور کو سونپا گیا۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ ارشد شریف کو قتل کرنے سے قبل ان کی ویڈیو ریکارڈ کی گئی، تین لوگوں نے صحافی پر تشدد کیا اور پھر قتل کر دیا، ارشد شریف پر تشدد اور قتل کی ویڈیو مریم نواز کو بھیجی گئی، وہ ویڈیو میں نے خود ناصر بٹ کے فون پر دیکھی ہے۔

    تسنیم حیدر نے دعویٰ کیا تھا کہ اس متعلق حقیقت سامنے آنے پر نواز شریف اور مریم نواز پاکستان بھاگ جائیں گے، میں نے لندن پولیس کو ان کے پاکستان روانگی کے ارادے کے بارے میں بتا دیا ہے، پولیس نے یقین دہانی کرائی ہے کہ انہیں ایسے واپس جانے نہیں دیا جائے گا۔

    پس منظر

    گزشتہ سال 20 نومبر کو تسنیم حیدر شاہ نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ 20 سال سے مسلم لیگ (ن) سے منسلک ہوں، نواز شریف کے ساتھ حسن نواز کے دفتر میں 3 ملاقاتیں ہوئیں، مجھے میٹنگ کے لیے بلا کر بتایا گیا کہ ارشد شریف اور عمران خان کو قتل کرنا ہے، پہلی میٹنگ 8 جولائی، دوسری 20 ستمبر اور تیسری 29 اکتوبر کو ہوئی تھی۔

    تسنیم حیدر نے بتایا تھا کہ مجھ کہا گیا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری سے پہلے ارشد شریف اور عمران خان کو راستے سے ہٹانا ہے، ناصر بٹ نے نواز شریف سے میرا تعارف گجرات کے مضبوط شخص کے طور پر کرایا تھا۔

    خیال رہے کہ تسنیم حیدر نے ارشد شریف اور عمران خان پر قاتلانہ حملے کے معاملے پر لندن پولیس کو بیان بھی ریکارڈ کرایا ہوا ہے۔ گزشتہ سال 16 دسمبر کو انہوں نے بتایا تھا کہ ہیمرسمتھ پولیس اسٹیشن نے میرا بیان لے لیا، پولیس کو آج اپنے الزامات کے حق میں بیان ریکارڈ کرایا اور شواہد بھی دے دیے۔

  • لندن کے اسپتال میں خوفناک چاقو حملہ

    لندن کے اسپتال میں خوفناک چاقو حملہ

    لندن: مڈل سکس کاؤنٹی کےاسپتال میں چاقو بردار شخص نے خوفناک حملہ کیا ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق چاقو زنی کے واقعے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جس میں ایک کی حالت تشویشناک ہے اور ڈاکٹرز اس کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    پولیس نےحملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

    Armed police at Central Middlesex Hospital in West London.

    افسران اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور شمال مغربی لندن کے ایکٹن لین کے اسپتال میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ دو افراد کو چاقو کے وار سے زخمی حالت میں پایا گیا اور ایک اپنی زندگی کی جنگ لڑ رہا ہے۔ دوسرے زخمی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کی ‘جان کو خطرہ نہیں’ ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو جان لیوا چوٹیں بھی آئی ہیں جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے خود کو مارا ہے۔

  • شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات

    شاہد خاقان عباسی کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات

    مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لندن پہنچ گئے جہاں ان کی پارٹی کے قائد نواز شریف سے ون آن ون ملاقات جاری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی نواز شریف سے ملاقات کیلیے لندن میں حسن نواز کے دفتر پہنچے۔ یہ ون آن ون ملاقات ہے جس میں دوسرا کوئی شامل نہیں۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ بھی لندن میں موجود ہیں لیکن وہ بھی اس ملاقات کا حصہ نہیں۔

    ملاقات سے قابل سابق وزیر اعظم نے میڈیا کو بتایا کہ آج نواز سے ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی۔

    ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی نجی دورے پر لندن پہنچے ہیں جبکہ وہ آج شام یہاں سے پیرس کیلیے روانہ ہوں گے، پیرس میں ان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔

    شاہد خاقان عباسی نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بھی گفتگو کریں گے۔

    6 جون کو اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے دوٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ میں اپنی جماعت کے ساتھ کھڑا ہوں جبکہ ہمارا کوئی ہم خیال گروپ نہیں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مدت پوری ہونی چاہیے، الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں، پنجاب کے مسئلے کو جس طرح ہینڈل کیا گیا وہاں سے ابہام پیدا ہوا، آئین کے مطابق اسمبلی کی تحلیل درست تھی یا نہیں جواب نہیں ملا۔

    سابق وزیراعظم نے ٹیکنو کریٹس سیٹ اپ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیکنوکریٹس ملک چلا سکتے ہیں اور نہ مسائل حل کر سکتے ہیں، مسائل حل کرنے کیلیے سیاستدانوں کو ہی دیکھا جاتا ہے۔

  • 9 مئی کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، حکومت کا اوورسیزپاکستانیوں  کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    9 مئی کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ، حکومت کا اوورسیزپاکستانیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    لندن : حکومت پاکستان نے 9 مئی واقعات کی تحقیقات کو اوورسیزپاکستانیوں تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا،  اکسانے، بڑھاوا دینے اور سہولت کاروں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے نو مئی کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ایسے اوورسیزپاکستانیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے ، جو نو مئی کے گھناؤنے واقعات کو اکسانے، بڑھاوا دینے اور کسی بھی قسم کی مدد کرنے میں ملوث پائے جائیں گے۔

    اس حوالے سے 500 سے زائد اوورسیز پاکستانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے ، ان کے کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمی، ٹریول ہسٹری، مالیاتی لین دین، امیگریشن اسٹیٹس اور دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام کے نوٹس میں یہ بھی آیا ہے کہ ان میں سے بعض سرغنہ افراد کو غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پشت پناہی اور مالی معاونت حاصل ہے، ایسے تمام افراد جب بھی پاکستان آئیں گے انہیں تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا۔

    مزید برآں حکومت تمام ملوث افراد کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرے گی اور متعلقہ غیر ملکی حکومتوں سے ملزمان کی حوالگی کیلیے رابطہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق میزبان ممالک میں ان کی قانونی حیثیت، داخلے کا طریقہ کار اور زیر التوا دہری شہریت کی درخواستوں کو بھی کارروائی کا حصہ بنایا جائے گا۔

    ان کی جانب سے غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے جعلی طریقوں کی بھی تحقیقات کی جایں گی اور ان کو بے نقاب کیا جائے گا۔ میزبان ممالک کو اس کی بابت آگاہ کیا جائے گا۔

  • برطانوی کونسلرز نے ایون فیلڈ کے باہر ہونے والی پاکستانی سیاست کو روکنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

    برطانوی کونسلرز نے ایون فیلڈ کے باہر ہونے والی پاکستانی سیاست کو روکنے کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

    لندن: برطانیہ کے مقامی کونسلرز نے ایون فیلڈ کے باہر ہونے والی پاکستانی سیاست کو روکنے کے لیے پارلیمنٹ کو خط لکھ دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ایون فیلڈ کے باہر مظاہروں کے معاملے پر مقامی کونسلرز نے ممبر پارلیمنٹ کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ مظاہروں کی وجہ سے مقامی رہائشیوں کی زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں، انھیں روکا جائے اور ان کی وجوہ کی جانچ پڑتال کی جائے۔

    ویسٹ منسٹر سے ممبر پارلیمنٹ کو لکھا گیا یہ خط کونسلر پال فشرمین، جیسیکا ٹولی اور پیٹرک للی کی جانب سے لکھا گیا ہے، جس میں پانامہ پیپرز کا بھی ذکر کیا گیا ہے، خط میں لندن کی جائیدادوں اور نواز شریف میں لنک سے متعلق رپورٹ کا بھی ذکر ہے۔

    کونسلرز نے لکھا کہ مظاہروں کی وجہ نواز شریف کی موجودگی ہے، ان کی رہائش گاہ ہونے کی وجہ سے ایون فیلڈ کے سامنے آئے دن ان کے حق یا مخالفت میں مظاہرے ہوتے ہیں، یہ مظاہرے علاقہ مکینوں کو پریشان کرنے کا سبب بن رہے ہیں۔

    کونسلرز نے مؤقف اپنایا ہے کہ اب یہ مظاہرے شدت اختیار کر رہے ہیں جو پڑوسیوں کے لیے ناقابل قبول ہیں، ہم ایون فیلڈ کے باہر ہونے والی پاکستانی سیاست کو روکنا چاہتے ہیں، سیاسی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کے لیے امیدواران پارلیمنٹ کو بھی خطوط لکھیں گے۔

    کونسلرز کا کہنا تھا کہ اگر پابندی لگی تو نواز شریف بھی حسن نواز کے دفتر سے سیاست نہیں کر سکیں گے۔

  • پاکستان مشکلات سے باہر نکلے گا، ہم نکالیں گے، نواز شریف

    لندن: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان مشکلات سے باہر نکلے گا اور ہم ملک کو مشکلات سے باہر نکالیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے چار سالہ دور کا ہمارے ساتھ موازنہ کرلیں، ان کے چار سالہ دور میں لوگ بدحال ہوئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے چار سالہ دور کا ہمارے ساتھ موازنہ کرلیں، ان کے چار سالہ دور میں لوگ بدحال ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دور کی نسبت ہمارے دور میں لوگ خوشحال تھے چار سال قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق کیا گیا۔

    نواز شریف نے کہا کہ ملک کے خراب حالات ٹھیک کرنا ہماری ذمہ داری ہے کسی کی شکل چھپی ہوئی ہے نہ کسی کا نام قوم سب جانتی ہے۔

    ’الیکشن مہم میں نواز شریف شامل ہوں گے، مریم آئندہ ہفتے وطن واپس آجائیں گی‘

    وفاقی وزیر برائے داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مریم نواز آئندہ ہفتے پاکستان واپس آجائیں گی الیکشن مہم میں نواز شریف بھی شامل ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب کے الیکشن میں ن لیگ کامیابی اور اکثریت حاصل کرے گی، ووٹ اور سپورٹ نواز شریف کی ہے ان کی وطن واپسی ضروری ہے۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کا شیڈول ابھی جاری نہیں ہوا ہے ہوسکتا ہے الیکشن تین ماہ میں نہ ہوں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے کالے کرتوت سامنے آرہے ہیں ادارے تفتیش کررہے ہیں کسی کی گرفتاری بنتی ہے تو گرفتار کریں گے اور یہ فیصلہ حکومت کا نہیں تحقیقاتی اداروں کا ہوگا۔

    کیا مریم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب بن سکتی ہیں؟ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کیوں نہیں بن سکتیں۔

  • انگلش ٹیم بھی پی ایس ایل کا حصہ بن رہی ہے؟

    انگلش ٹیم بھی پی ایس ایل کا حصہ بن رہی ہے؟

    پاکستان سپر لیگ سے متعلق اچھی خبر ہے کہ انگلش کاؤنٹی ٹیم بھی لیگ کا حصہ بن سکتی ہے۔

    انگلش کاؤنٹی ٹیم مڈل سیکس کی پی ایس ایل میں شمولیت پر بات چیت جاری ہے۔ کاؤنٹی ٹیم انتظامیہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں بات چیت ہو رہی ہے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق رواں سیزن میں مڈل سیکس ٹیم وارم اپ میچز کھیلنےآسکتی ہے۔ اس حوالے سے سی ای اومڈل سیکس کا کہنا ہے کہ پی سی بی اوورسیز ڈومیسٹک ٹیم کو شامل کرنا چاہتا ہے۔

    پی سی بی ڈومیسٹک ٹیم کو پی ایس ایل میں شامل کرنیکی خواہش رکھتا ہے۔ کاؤنٹی ٹیم سےپی ایس ایل میں شمولیت پرکوئی فیس نہیں لی جائےگی۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن 8 آئندہ برس 9 فروری سے 19 مارچ تک کھیلا جائے گا، گزشتہ دنوں ڈرافٹ میں فرنچائزز نے اپنی اپنی ٹیموں کو منتخب کرلیا ہے۔

  • پاک فوج کے سینئر افسر نے عادل راجہ پر برطانیہ میں مقدمہ کر دیا

    لندن: پاک فوج کے سینئر افسر نےسوشل میڈیا ایکٹوسٹ عادل راجہ پر برطانیہ میں مقدمہ کر دیا۔

    برطانیہ میں مقیم عادل راجہ پر برطانوی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کامقدمہ کیا گیا ہے۔ عادل فاروق راجہ پرمقدمہ ایک حاضر سروس افسر نے کیا ہے۔

    عادل فاروق راجہ نے بریگیڈیئر راشدنصیر پر الزامات عائد کئے تھے۔ پی ٹی آئی کیخلاف انتخابی دھاندلی اور جنرل باجوہ پر ہارس ٹریڈنگ کےالزامات عائد کئےگئے۔

    دستاویز کےمطابق عادل راجہ نے 14جون 2022 کو حاضرسروس افسر کیخلاف مہم کا آغاز کیا۔ بریگیڈئیر پر پنجاب ضمنی انتخابات سے متعلق آصف زرداری سےخفیہ ملاقاتوں کا الزام لگایا گیا۔

    عادل فاروق راجہ نےاپنےخلاف دائرہونےوالےمقدمےکی تصدیق کی ہے۔

    وکلا کا کہنا ہے کہ عادل راجہ کی مہم سےحاضر سروس بریگیڈئیرکی ساکھ کوشدیدنقصان پہنچا۔ عادل راجہ گزشتہ برس اپریل میں اسلام آبادسےلاپتہ ہونےکےبعد لندن پہنچےتھے۔

  • سالک حسین نے نواز شریف سے ملاقات میں چوہدری شجاعت کا اہم پیغام پہنچا دیا

    سالک حسین نے نواز شریف سے ملاقات میں چوہدری شجاعت کا اہم پیغام پہنچا دیا

    مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت کے صاحب زادے چوہدری سالک حسین نے مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں والد کا اہم پیغام پہنچا دیا۔

    سالک حسین نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ دفتر پہنچنے پر ان کا استقبال سابق وزیر اعظم کے صاحب زادے حسن نواز نے کیا۔

    سالک حسین نے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ نواز شریف سے پرانی اور آج کل جو کچھ چل رہا ہے اس پر بات ہوئی، والد صاحب نے کہا کہ نواز شریف کو سلام پہنچاو اور ان کی خیریت دریافت کرو، ملاقات میں ان سے درخواست کی ہے کہ وہ وطن واپس آئیں تاہم انہوں نے واپسی کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی۔

    انہوں نے کہا کہ لگتا نہیں ہے کہ ابھی اسمبلیاں توڑنے کا ارادہ ہے، مونس الٰہی نے حکومت میں جانے سے پہلے چوہدری شجاعت کو اعتماد میں نہیں لیا، مونس الٰہی جب چاہیں رابطہ کر سکتے ہیں مجھے کوئی مسئلہ نہیں، کوئی ذاتی مقاصد نہیں ملک کی بہتری کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت ہی 2024 تک مسلم لیگ (ق) کے صدر ہیں، آئندہ الیکشن میں پارٹی کی قیادت چوہدری شجاعت حسین ہی کریں گے، جنہوں نے چوہدری شجاعت کو ہٹانے کی بات کی وہی شام کو آکر ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں۔

    سالک حسین نے کہا کہ دماغی توازن درست نہ ہونے کی باتیں کرنے والے شام کو ساتھ بیٹھے ہوتے ہیں، والد کا بڑا دل ہے آج بھی ان کے فون سنتے ہیں اور ملاقات کرتے ہیں، ان ہی لوگوں نے والد کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی کوشش کی، فروری میں پی ٹی آئی والے کہتے تھے کہ الیکشن ہوا تو ہمارا کوئی مستقبل نہیں۔

  • ڈیلی میل معذرت: برطانوی صحافی نے نون لیگ کے دعووں کو مسترد کردیا

    ڈیلی میل معذرت: برطانوی صحافی نے نون لیگ کے دعووں کو مسترد کردیا

    لندن: برطانوی صحافی ڈیوڈ روز نے ڈیلی میل کی معذرت سے متعلق نون لیگ کے دعووں کو مسترد کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں برطانوی صحافی نے کہا کہ ڈیلی میل کا معافی نامہ صرف ایک نکتے پر محیط ہے،ڈیلی میل نےدیگرالزامات کیلئےمعذرت نہیں کی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ نیب نے امدادی رقم چوری کرنے کا الزام اس وقت نہیں لگایا جب وہ وزیر اعلیٰ تھے، مضمون میں مبینہ منی لانڈرنگ سے متعلق معذرت نہیں کی گئی، انہوں نے قوانین کے مطابق دفاع میں جوابات نہیں دئیے جبکہ ہم اپنے دفاع میں دیئے گئےجوابات پرقائم ہیں۔

    ڈیوڈ روز نے کہا کہ اخبار نے شہبازشریف یا علی عمران کو ہرجانے یا اخراجات کی ادائیگی نہیں کی اور نہ ہی جسٹس نکلن کی طرف سے انکے خلاف اخراجات کےاحکامات کو ختم نہیں کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: ‘جب نیب ہی لیٹ گیا تو ڈیلی میل کیا کرتا؟

    برطانوی صحافی نے لکھا کہ شہباز شریف اور علی عمران نے اپنےدعوؤں سے متعلق معاملات طے کرلیےاس لیے کیس ختم ہوگیا، جواب میں اخبار نے مضمون کو انٹرنیٹ سے ہٹا دیا، البتہ میں ان کارروائیوں کے اختتام پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز برطانوی اخبار ڈیلی میل نے وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف زلزلہ متاثرین کے فنڈز کی چوری کے الزام پر معذرت کی تھی۔

    اخبار نے لکھا کہ شہبازشریف کیخلاف زلزلہ متاثرین فنڈزمیں کرپشن کی خبر پر معذرت خواہ ہیں تاہم ڈیلی میل نے شہبازشریف کیخلاف منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی اسکینڈل خبر پر معافی نہیں مانگی۔

    ڈیلی میل نے واضح کیا کہ شہبازشریف کیخلاف قومی احتساب بیوروکی تحقیقات کی اطلاع دی گئی تھی بتایا گیا تھا شہبازشریف کیخلاف متاثرین کی رقم میں خوردبرد کی تحقیقات ہو رہی ہیں۔

    ڈیلی میل نے مضمون میں شہبازشریف پرٹی ٹی اسکینڈل اور منی لانڈرنگ کےالزامات بھی لگائے تھے۔