Author: فرید قریشی

  • نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاری شروع کر دی

    نواز شریف نے وطن واپسی کی تیاری شروع کر دی

    لندن میں موجود مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستان واپس آنے کی تیاری شروع کر دی۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف نے ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونے پر صاحبزادی مریم نواز کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے وطن واپسی سے متعلق لیگل ٹیم کو ہدایات جاری کر دیں۔

    مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور شوہر صفدر باعزت بری

    نواز شریف کی لیگل ٹیم جلد عدالت سے رجوع کرے گی۔ سابق وزیراعظم کے پاکستان واپسی کے لیے ساتھیوں سے مشورے جاری ہیں۔

    ساتھیوں سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ جلد پاکستان جانا چاہتا ہوں، ایک ایک دن باہر رہنا بھاری ہے۔

  • نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کا صحافیوں کو دیکھ کر نازیبا اشارہ

    نواز شریف کے سکیورٹی گارڈ کا صحافیوں کو دیکھ کر نازیبا اشارہ

    لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے بعد ملازمین بھی اسی روش پر چل پڑے۔ عطا تارڑ کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کے سکیورٹی اہلکار نے بھی نازیبا اشارہ کر دیا۔

    نواز شریف کے محافظ نے صحافیوں کو دیکھ کر نازیبا اشارہ کیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نے صحافیوں کو ہاتھ اٹھا کر سلام کیا۔

    اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں عطا تارڑ نے بھرے ایوان میں بے ہودہ اشارہ کیا تھا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

    تصویر میں دیکھا گیا کہ ن لیگی رہنما نے آئین کی کتاب ہاتھ میں اٹھا کر نازیبا اشارہ کیا۔ انہوں نے ایک ہاتھ میں آئین کی کتاب اور دوسرے ہاتھ کے اشارے سے گالی دی۔

  • اسحاق ڈار کا وزیر اعظم کے ہمراہ پاکستان آنے کا امکان

    اسحاق ڈار کا وزیر اعظم کے ہمراہ پاکستان آنے کا امکان

    لندن میں وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ہونے ولی اہم ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہے اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ وطن واپس آئیں گے۔

    اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز نواز ملاقات کے موقع پر اسحاق ڈار بھی موجود تھے، ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اسحاق ڈاربھی شہبازشریف کے ساتھ ہی پاکستان واپس روانہ ہوسکتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق لندن ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نئے وزیرخزانہ ہوں گے جبکہ مفتاح اسماعیل بھی ان کی ٹیم کا اہم حصہ ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق نوازشریف اور شہبازشریف کی ہونے والی اہم ملاقات میں اسحاق ڈار بھی موجود تھے, پاکستان پہنچنے کےفوری بعد اسحاق ڈار وزیر خزانہ کا حلف اٹھائیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کو خفیہ رکھنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے روانہ ہوگئے، ان کی شہباز شریف سے ملاقات کو ابھی تک خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

    شہباز شریف کے دورے کو بھی ابھی تک خفیہ رکھا گیا ہے۔ لندن ہائی کمیشن یا پارٹی نے شہباز شریف کی آمد کی کوئی اطلاع یا پریس ریلیز جاری نہیں کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی آمد اور سرگرمیوں کو خفیہ رکھنے کا مقصد مظاہروں سے بچنا ہے۔

  • لندن میں شہباز اور نواز شریف کی ملاقات کا ایجنڈا سامنے آگیا

    لندن میں شہباز اور نواز شریف کی ملاقات کا ایجنڈا سامنے آگیا

    لندن میں وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے مابین ہونے والی اہم ملاقات سے قبل میٹنگ کا ایجنڈا سامنے آگیا۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات ایجنڈے میں عمران خان کے لانگ مارچ سے نمٹنے پر گفتگو سرفہرست ہے جبکہ ملکی صورتِ حال سے متعلق مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم کی مجوزہ حکمت عملی پر غور ہوگا۔

    ملاقات میں پنجاب حکومت کے خاتمے کے لیے اقدامات سے متعلق بھی فیصلے ہوں گے اور آئندہ عام انتخابات کرانے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان مقدمات پر جلد فیصلے کرانے کے لیے عدلیہ پر دباؤ کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔

    مزید پڑھیں: نواز اور شہباز شریف کی ملاقات خفیہ رکھنے کی وجہ سامنے آگئی

    دوسری جانب وزیراعظم اور نواز شریف کے درمیان ملاقات کو خفیہ رکھنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے روانہ ہوگئے، ان کی شہباز شریف سے ملاقات کو ابھی تک خفیہ رکھا جا رہا ہے۔

    شہباز شریف کے دورے کو بھی ابھی تک خفیہ رکھا گیا ہے۔ لندن ہائی کمیشن یا پارٹی نے شہباز شریف کی آمد کی کوئی اطلاع یا پریس ریلیز جاری نہیں کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی آمد اور سرگرمیوں کو خفیہ رکھنے کا مقصد مظاہروں سے بچنا ہے۔

  • نواز اور شہباز شریف کی ملاقات خفیہ رکھنے کی وجہ سامنے آگئی

    نواز اور شہباز شریف کی ملاقات خفیہ رکھنے کی وجہ سامنے آگئی

    لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات کو خفیہ رکھنے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نواز شریف سے شہباز شریف سے ملاقات کے لیے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس سے روانہ ہوگئے ہیں دونوں کی ملاقات کو ابھی تک خفیہ رکھا جارہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ لندن کو بھی ابھی تک خفیہ رکھا گیا ہے ہائی کمیشن یا پارٹی نے شہباز شریف کی آمد کی کوئی اطلاع نہیں دی اور نہ ہی پریس ریلیز جاری کی گئی ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ شہباز شریف کی آمد اور سرگرمیوں کو خفیہ رکھنے کا مقصد ممکنہ طور پر مظاہروں سے بچنا ہے۔

    دوسری جانب شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے مابین ہونے والی اہم ملاقات سے قبل میٹنگ کا ایجنڈا سامنے آگیا۔

    https://urdu.arynews.tv/agenda-of-shehbaz-and-nawaz-sharifs-meeting-in-london-out/

    ملاقات ایجنڈے میں عمران خان کے لانگ مارچ سے نمٹنے پر گفتگو سرفہرست ہے جبکہ ملکی صورتِ حال سے متعلق مسلم لیگ (ن) اور پی ڈی ایم کی مجوزہ حکمت عملی پر غور ہوگا۔

    پنجاب حکومت کے خاتمے کے لیے اقدامات سے متعلق بھی فیصلے ہوں گے اور آئندہ عام انتخابات کرانے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ عمران خان مقدمات پر جلد فیصلے کرانے کے لیے عدلیہ پر دباؤ کی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔

  • ملکہ برطانیہ 96 برس کی عمر میں چل بسیں

    ملکہ برطانیہ 96 برس کی عمر میں چل بسیں

    لندن: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں اسکاٹ لینڈ میں انتقال کرگئیں۔

    رائل فیملی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ملکہ برطانیہ کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے, ڈاکٹرز نے گزشتہ دو روز سے ان کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    ملکہ کے بیٹے چارلس نئے بادشاہ اور دولت مشترکہ کی 14ریاستوں کےسربراہ ہوں گے جبکہ بکنگھم پیلس کے باہر عوام کی بڑی تعداد موجود ہے اور پرچم بھی سرنگوں کردیا گیا ہے۔

    حکومت برطانیہ کی جانب سے ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر دس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور نوٹس رہائشگاہ پر چسپاں کردیا گیا ہے۔

    ملکہ کے تابوت کو شاہی ٹرین پر سینٹ پینکراس  ریلوے اسٹیشن لندن منتقل کیاجائے گا اور پھر  ریلوے اسٹیشن سے  تابوت بکنگھم پیلس لایا جائے گا۔

    رپورٹس کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات دس روز  بعد  ویسٹ منسٹرا بے پر ادا کی جائیں گی اور  ملکہ کی آخری رسومات کے وقت دو منٹ خاموشی اختیار کی جائے گی اور پھر ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزر میں سپردخاک کیا جائے گا۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ کی آخری رسومات کے روز قومی تعطیل ہوگی۔ملکہ کو سپرد خآک کیے جانے کے دن لندن اسٹاک،بینک اور تمام اہم ادارے بند رہیں گے۔

    ملکہ برطانوی مسلح افواج کی کمانڈر انچیف،چرچ آف انگلینڈکی سپریم گورنر تھیں وہ  600سےزیادہ خیراتی اداروں  اورتنظیموں کی سرپرست بھی تھیں ان کے دور میں سرونسٹن چرچل سے لے کر لزٹرس تک15 وزرائےاعظم آئے۔

    یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے خاوند شہزادہ فلپ رواں سال اپریل 99 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

  • پاکستان اور برطانیہ کے مابین مجرموں کی واپسی کا معاہدہ طے

    پاکستان اور برطانیہ کے مابین مجرموں کی واپسی کا معاہدہ طے

    لندن: برطانیہ کا پاکستان کے ساتھ مجرموں کو واپس بھیجنے کا معاہدہ طے پا گیا۔

    پاکستان اور برطانیہ نے مجرموں اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو واپس بھیجنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

    اس حوالے سے برطانوی وزیرداخلہ پریتی پاٹل نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے تارکین وطن اور جرائم میں ملوث افراد کو واپس بھیجنےکا معاہدہ کیا ہے یہ معاہدہ ہمارےنئےامیگریشن منصوبےکاثبوت ہے۔

    اس معاہدے کے بعد دونوں ممالک سے سزا یافتہ مجرموں کو واپس بھیجا جا سکے گا۔ ان مجرموں کو اپنے اپنے ملک واپس لایا جا سکے گا جنہیں متعلقہ عدالتوں سے سزا سنائی گئی ہو۔

  • لندن میں پاکستانی طالبہ حنا بشیر کا قتل، ممبر پارلیمنٹ کا وزیر اعظم سے اقدامات کا مطالبہ

    لندن میں پاکستانی طالبہ حنا بشیر کا قتل، ممبر پارلیمنٹ کا وزیر اعظم سے اقدامات کا مطالبہ

    لندن: برطانوی دارالحکومت لندن میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ طالبہ حنا بشیر کے قتل نے پاکستانی کمیونٹی کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن میں ایک پاکستانی طالبہ حنا بشیر کے بہیمانہ قتل نے پاکستانی کمیونٹی میں تحفظ کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔

    علاقے کے ممبر پارلیمنٹ نے اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھایا اور برطانوی وزیر اعظم سے خواتین کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

    ممبر پارلیمنٹ سام ٹیری نے کہا کہ انھوں نے پاکستانی طالبہ حنا بشیر اور زارا علینہ کے قتل کا معاملہ اعلیٰ سطح پر اٹھایا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سخت سزاؤں کے ساتھ ساتھ معاشرے کی تربیت بھی ضروری ہے، تاکہ خواتین خود کو محفوظ سمجھیں، انھوں نے مزید کہا کہ برطانیہ میں ہر تین روز میں ایک عورت کو قتل کر دیا جاتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ خواتین پر تشدد کو بھی نفرت پر مبنی جرم (ہَیٹ کرائم) قرار دیا جائے، تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ خواتین کو محفوظ بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

    دوسری طرف محمد بشیر خان ککے زئی ٹھیکیدار کی بیٹی حنا بشیر کی میت پاکستان پہنچ گئی ہے، اور اس کے نماز جنازہ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے، اہل خانہ کے مطابق مقتولہ حنا کی نماز جنازہ ہفتہ 30 جولائی صبح ساڑھے 9 بجے جڑانوالہ چک نمبر 56 میں ادا کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ حنا بشیر کے فیملی فرینڈز کا کہنا ہے کہ وہ پیر 11 جولائی کو لندن کے الفرڈ علاقے میں ڈنر سے قبل ایک دوست کے گھر کھانے کی کچھ اشیا لینے گئی، اور پھر واپس نہیں آئی، 14 جولائی کو پولیس نے سراغ رساں کتوں کی مدد سے اس کی لاش جنگل سے ایک سوٹ کیس سے برآمد کر لی۔

    معلوم ہوا کہ پاکستانی نژاد طالبہ کا قاتل اس کا دوست 26 سالہ محمد ارسلان خان تھا، جو اسی کے گاؤں سے تعلق رکھتا تھا اور حال ہی میں تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے لندن آیا تھا، پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے، ارسلان نے قتل کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

  • برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا

    لندن: کابینہ کے پچاس سے زائد ارکان کے مستعفی ہونے کے بعد برطانوی وزیراعظم نے بڑا قدم اٹھالیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، انہوں نے یہ فیصلہ پارٹی کے اندر سے ہونے والی مخالفت کے بعد کیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق کرونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیوں کے باعث بورس جانسن پر استعفے کا دباؤ تھا، توقع ہے کہ آئندہ چند گھنٹوں میں بورس جانسن کی جانب سے استعفے کےاعلان کردیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: بورس جانسن کا اقتدار کی ڈوبتی کشتی چھوڑنے سے انکار، 45 وزار و مشیر مستعفی

    ادھر برطانیہ کے وزیر دفاع بین ویلس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پارٹی کے پاس لیڈر کو تبدیل کرنے کا ایک طریقہ کار ہے، میرا مشورہ ہےکہ ساتھی اس ہی طریقہ کار کو اختیار کریں۔

    انہوں نے لکھا کہ چاہےکوئی بھی وزیراعظم ہو، بہت سے لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ملک کو محفوظ رکھیں۔

    واضح رہے کہ سیاسی بحران کے نتیجے میں گذشتہ دو روز کے دوران برطانوی وزیر اعظم کی کابینہ کے 45 وزرا، مشیران اور سیکریٹریز مستعفی ہو چکے ہیں، نوے برس میں پہلی بار کابینہ نے اتنی بڑی تعداد میں اپنے ہی وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

    مستعفی ہونے والوں میں 3 کابینہ کے ارکان اور 16 وزرا شامل ہیں، جب کہ 20 پارلیمانی سیکریٹری، 4 ٹریڈ انوائے اور پارٹی کا یوتھ وائس چیئرمین شامل ہے، ایک سیکریٹری مائیکل گوو کو بر طرف کیا گیا۔

  • ’نواز شریف کے حکم پر پاکستان جارہا ہوں، ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دیدی‘

    ’نواز شریف کے حکم پر پاکستان جارہا ہوں، ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دیدی‘

    لندن: حکومت کے بدلتے ہی عدالت سے مفرور مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کو ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے حکم پر پاکستان جارہا ہوں ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دے دی ہے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی رضامندی ہے کسی اور کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے، عدالت سے حفاظتی ضمانت کے لیے میرے وکلا رابطہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان پہنچ کر سینیٹر کا حلف اٹھاؤں گا وزیر خزانہ بنانے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔

    مزید پڑھیں: عدالتی مفروراسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا

    واضح رہے کہ سینیٹرمنتخب ہونے کے بعد اسحاق ڈار 4 سال تک بیرون ملک رہے حلف نہیں اٹھایا وہ 2017 میں اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان کے طیارے میں فرارہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ کیسز میں پیش نہ ہونے پرعدالت نے اسحاق ڈارکو مفرور قراردیا تھا، ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق وزیر خزانہ جولائی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئیں گے۔