Author: فرید قریشی

  • عدالتی مفروراسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا

    عدالتی مفروراسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا

    لندن: ن لیگ کے رہنما و سابق وزیر خزانہ عدالتی مفرور اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز رپورٹ کے مطابق ن لیگ کی حکومت آتے ہی خود کو بیمار کہنے والے اسحاق ڈار کی طبیعت ٹھیک ہوگئی، عدالتی مفرور اسحاق ڈار نے پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد پاکستان واپسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ جولائی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئیں گے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو پاکستان آکر معاشی ٹیم کا حصہ بننے کا کہا تھا، جس کے بعد نوازشریف نے اسحاق ڈار کو پاکستان جانے کی اجازت دیدی ہے۔

    اسحاق ڈار پاکستان پہنچتے ہی بطور سینیٹر عہدے کا حلق اٹھانے کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

    خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار 2017 سے لندن میں مقیم ہیں، ن لیگ دور میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو اپنے طیارے میں فرار کرایا تھا۔

  • حسن نواز کے دفتر کے باہراحتجاج، ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے

    حسن نواز کے دفتر کے باہراحتجاج، ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے

    لندن: پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حسن نواز کے دفتر کے باہر مظاہرہ کررہی ہے، جہاں ن لیگ اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کا اجلاس لندن میں جاری ہے، جس کیلئے وزیراعظم شہباز شریف اور وزراء بھی لندن میں موجود ہیں۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکن حسن نواز کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیلئے جمع ہونا شروع ہوئے تو اس کے جواب میں مسلم لیگ ن کے کارکن بھی وہاں پہنچ گئے، جس کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی شروع ہوگئی۔

    اوورسیز پاکستانی چور  چور امپورٹڈ حکومت نامنظور کے نعرے لگاتے  رہے، جبکہ ن لیگی ارکان بھی تحریک انصاف کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے، اس موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس بھی موجود ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی برطانیہ کا مظاہرہ، ن لیگ کا اجلاس نامعلوم مقام پر منتقل

    خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا اجلاس سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر میں ہونا تھا، تاہم تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث اجلاس کا مقام تبدیل کرتے ہوئے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا۔

    نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی نامعلوم مقام پر ہوئی ہے، ملاقات کے بعد نواز شریف کی سربراہی میں ن لیگی رہنماؤں کا اجلاس بھی جاری ہے جس میں خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب، رانا ثناءاللہ سمیت دیگر  رہنما موجود ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

  • ‘اوور سیز پاکستانی برطانوی اراکین پارلیمنٹ کو خط لکھ کر امپورٹڈ حکومت کیخلاف مہم چلائیں’

    ‘اوور سیز پاکستانی برطانوی اراکین پارلیمنٹ کو خط لکھ کر امپورٹڈ حکومت کیخلاف مہم چلائیں’

    پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ برطانوی ممبران پارلیمنٹ کو خط لکھ کر امپورٹڈ حکومت کے خلاف مہم چلائیں۔

    سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں مقیم اوورسیز پاکستانیوں کو ہدایت کی کہ برطانوی ممبران پارلیمنٹ کو خط لکھ کر امپورٹڈ حکومت کے خلاف مہم چلائیں۔

    برطانوی دارالحکومت میں دو مختلف مقامات پر ویڈیو لنک کے ذریعے عمران خان کا خطاب سننے کا اہتمام کیا گیا جہاں پر سینکڑوں اورسیز پاکستانی مرد خواتین اور بچوں نے اپنے پسندیدہ لیڈر کی گفتگو سنی۔

    عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ انکی کال پر لبیک کہا ہے۔

    انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کو ہدایت کی کہ اپنے مقامی ممبران پارلیمنٹ کو خطوط لکھیں اور ان سے مطالبہ کریں کہ برطانوی حکومت لکھیں اور پاکستان میں بیرونی سازش کے نتیجے میں مسلط کی گئی حکومت کے خلاف مہم چلائیں۔

    اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں نے اے آر وائے نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو ہم عمران خان کی کال پر پاکستان جانے کو بھی تیار ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں نے برطانوی حکومت کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور لندن کی بسوں سے نوازشریف اور شہباز شریف کی تصاویر ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

  • نواز شریف کے بعد اسحاق ڈار کو بھی پاسپورٹ جاری کردیا گیا

    نواز شریف کے بعد اسحاق ڈار کو بھی پاسپورٹ جاری کردیا گیا

    لندن : حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا ، جو انھیں جلد لندن میں مل جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاسپورٹ جاری کردیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ اسلام آباد میں جاری کیا گیا ہے جو جلد لندن میں مل جائے گا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی حکام نے پاسپورٹ جاری ہونے سے متعلق اسحاق ڈار کو آگاہ کردیا ہے۔

    خیال رہے اسحاق ڈار کو پاکستان سے لندن آئے تقریباً 4برس ہوچکے ہیں اور لندن آنے سے قبل ان پر مختلف مقدمات بنائے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار کے خلاف نیب کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس زیر سماعت ہے، اسحاق ڈار 3 مارچ کو سینیٹ انتخابات سے قبل طبیعت کی خرابی کے باعث لندن چلے گئے تھے، جس کے بعد تاحال اسحاق ڈار لندن میں ہی مقیم ہے۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے اثاثہ جات ریفرنس میں اشتہاری اور مفرور ملزم و سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بلیک لسٹ کرتے ہوئے ان کا پاسپورٹ بھی بلاک کردیا تھا جبکہ انٹرپول کے ذریعے لندن سے گرفتار کرکے وطن واپس لانے کے لیے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔

  • نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا

    نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا

    لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کو پاسپورٹ جاری کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو جاری کردہ پاسپورٹ کی مدت 10 سال ہے، ترجیحی بنیاد پر عام کیٹیگری میں جاری کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف کو ڈپلو میٹک پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا، حکومت کی تبدیلی کے بعد پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف اب کسی بھی وقت پاکستان کیلئے روانہ ہوسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی حکومت نے قبل پاسپورٹ کی تجدید کی ہدایت جاری کی تھی۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے بڑے بھائی میاں نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ اور اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

    لندن میں پاکستانی مشن کو دونوں پاسپورٹ جاری کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔

    وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو بھی سفارتی پاسپورٹ جاری کرنےکا حکم دیا تھا تاہم سفارتی عملے نے واضح کیا تھا کہ اسحاق ڈار کو سفارتی پاسپورٹ جاری نہیں کیا جا سکتا۔

    سفارتی عملے کی بریفنگ کے بعد وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو عام پاسپورٹ جاری کرنےکا حکم دیا تھا۔

  • ’جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے‘

    ’جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے‘

    لندن: پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، جلد قوم کو خوشخبری سنائیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار اور پیپلزپارٹی رہنما قمر زمان کائرہ نے لندن میں میڈیا گفتگو کی، قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نفرت کے بیانیے کو ہوا دی ہے، ہماری سیکیورٹی ایجنسی اور سفارتکاروں کو علم ہے کہ خان صاحب نے غلط بیان کی ہے۔

    قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ کے سہارے کھڑے ہیں، خان صاحب جلسے جلوس کریں قانون ہاتھ میں نہ لیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک دو دن میں وزیر خارجہ کا حلف اٹھائیں گے، یہ طے شدہ ہے اس میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ، اسپیکر اور گورنر پنجاب سمیت تمام عہدوں کے معاملات چار ہفتے پہلے ہی طے ہوچکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ عہدوں کے معاملات پر ابھی ایسی کوئی بات نہیں ہوئی ہورہی اور نہ ہی بلاول بھٹو اس مقصد کے لیے لندن آئے تھے۔

  • ’فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ خلاف آیا تو پوری پی ٹی آئی ختم ہوجائے گی‘

    ’فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ خلاف آیا تو پوری پی ٹی آئی ختم ہوجائے گی‘

    لندن: مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ اگر پی ٹی آئی کے خلاف آیا تو پوری پارٹی ختم ہوجائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیا الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ پی ٹی آئی کے خلاف آتا ہے تو پوری پارٹی ختم ہوجائے گی ممبر شپ ختم ہوجائے اس لیے پہلے سے ہی استعفے دلا دیے تاکہ لگے کہ پہلے ہی استعفے دیے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ صدر ملک کا ہوتا ہے اسے ملک کا سوچنا چاہیے، صدر کیسے حلف لینے سے انکار کرسکتا ہے، عارف علوی کے اقدام کو قوم کیسے تسلیم کرے گی۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ پاکستان اس حال کو پہنچے گا جس حال میں آج ہے، ملک میں لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، لوگ بچوں کو پال نہیں سکتے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی محنت سے پاکستان کو کھڑا کیا تھا اسحاق ڈار نے معیشت کھڑی کی، نواز شریف نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ اس شخص نے زمین بوس کردی۔

    ن لیگی قائد نے کہا کہ اس نے الیکشن سے پہلے بھی جھوٹے وعدے کیے اور اس کے بعد بھی جھوٹے وعدے کیے گئے۔

  • نواز شریف سے بلاول بھٹو کی لندن میں اہم ملاقات

    نواز شریف سے بلاول بھٹو کی لندن میں اہم ملاقات

    لندن: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سے لندن میں اہم ملاقات کی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کی مبارکباد دی۔

    دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو اور نواز شریف نے سیاسی معاملات میں افہام و تفہیم سے چلنے کا عزم کیا۔

    ملاقات میں اتفاق رائے سے ساتھ چلنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی وفد میں شیری رحمان، نوید قمر، قمر زمان کائرہ نے بھی شامل تھے۔

  • امپورٹڈ حکومت کیخلاف عمران خان کی کال پر لندن میں بڑا مظاہرہ

    امپورٹڈ حکومت کیخلاف عمران خان کی کال پر لندن میں بڑا مظاہرہ

    لندن: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی کال پر امپورٹڈ حکومت کے خلاف لندن میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق عمران خان کی کال پر اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد لندن پارک میں پہنچی اور احتجاجی مظاہرہ کیا، اس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک رہی۔

    مظاہرین سابق وزیر اعظم نواز شریف کی رہائش گاہ ایون فیلڈ پہنچ گئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم کسی کے غلام نہیں، پوری قوم اور اوورسیز پاکستانی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    دوسری جانب پیرس کے دل میں عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کا تاریخ ساز مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور موجودہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

    مظاہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تبدیلی صرف عمران خان لاسکتا ہے۔

    کچھ روز قبل لندن کے علاقے ایون فیلڈ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) کے کارکن آمنے سامنے آگئے تھے۔

    پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے کے خلاف لندن میں پی ٹی آئی کارکنان نے ایون فیلڈ کے سامنے احتجاج کیا اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے مارچ کیا۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان نے ’امپورٹڈ گورنمنٹ نامنظور’ کے نعرے لگائے۔

    تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی خبر ملتے ہی مسلم لیگ (ن) کے کارکن بھی بڑی تعداد میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر پہنچ گئے۔ پارک لین کے باہر لیگی کارکنوں نے جمع ہو کر نواز شریف کے حق میں نعرے لگائے۔

    اس دوران لیگی حامیوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں تلخ جملوں کا بھی تبادلہ ہوا۔ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے لندن پولیس بھی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر پہنچ گئی۔

  • نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈز کا نوجوان پر تشدد، ویڈیو دیکھیں

    نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈز کا نوجوان پر تشدد، ویڈیو دیکھیں

    لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دفتر کے باہر تعینات سیکیورٹی گارڈز نے شایان نامی نوجوان پر تشدد کیا ہے۔

    لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے سیکیورٹی گارڈز نے شایان نامی نوجوان پر تشدد کیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی گارڈز نوجوان کو تھپڑ مار رہے ہیں۔

    نوجوان پر تشدد کے واقعے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ شایان نامی نوجوان ویڈیو بنا رہا تھا جس پر سیکیورٹی گارڈز نے اسے زدوکوب کیا۔

     

    دوسری جانب متاثرہ نوجوان شایان کی والدہ نے کہا ہے کہ شایان علی کو نواز شریف کے خلاف مظاہرہ کرنے پر سزا دی گئی ہے۔

    خاتون نے الزام عائد کیا کہ ان کے بیتے پر حملہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کے کہنے پر کیا گیا ہے۔