Author: Fatimah Batool

  • پاکستان مخالف پالیسی کے بجائے مودی سرکار کارکردگی پر الیکشن لڑے: فواد چوہدری

    پاکستان مخالف پالیسی کے بجائے مودی سرکار کارکردگی پر الیکشن لڑے: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف پالیسی کے بجائے مودی سرکار کارکردگی پر الیکشن لڑے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت آج دنیا میں تنہا ہے، ان کے مؤقف کو تسلیم نہیں کیا جا رہا.

    [bs-quote quote=”پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں” style=”style-8″ align=”left” author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مودی سرکار بچگانہ حرکت کرکے پاکستان مخالف جذبات استعمال نہ کرے، پاکستان نے چوڑیاں‌ نہیں پہن رکھیں، ہماری فوج کی بہادری کی مثال دنیا جانتی ہے، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ہم اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں.

    فواد چوہدری نے کہا کہ کشمیریوں پر جو مظالم کیے جا رہے ہیں، ہمیں اس پر شدید تشویش ہے، پاکستانی افواج کی بہادری کو دنیا تسلیم کرتی ہے، بھارت مذاکرات پر آنا چاہتا ہے تو ہم اس کے لئے تیار ہیں.

    مزید پڑھیں: غیرقانونی اثاثہ جات کیس : اسپیکرسندھ اسمبلی آغاسراج درانی 3 روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کےحوالے

    وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نیب کی کارروائیوں سے لاتعلق ہے، احتساب کے عمل کو سیاست سے جوڑنا مناسب نہیں، نیب کی کارروائی جہاں بھی ہوئی ہے ہم نے قانون کو سپورٹ کیا ہے، بھارت کو بتا دیا ہے کہ ہم مذاکرات اور تحقیقات دونوں کے لئے تیار ہیں.

    خیال رہے کہ آج قومی احتساب بیورو نےاسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو آمدنی سے زاید اثاثوں کےا لزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

    بھارت نے کلبھوشن کو وقت سے پہلے کیوں ریٹائر کر دیا؟


    اپنی پریس کانفرنس میں  فواد چوہدری نے کلبھوشن معاملے پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی موقف کے مطابق کلبھوشن کو  47سال کی عمر میں ریٹائر کیا گیا، سوال یہ ہے کہ کلبھوشن کو عمر کی حد سے پہلے کیوں ریٹائر کیا گیا۔

    انھوں نے کہا کہ کلبھوشن کے پاس اصل بھارتی پاسپورٹ ہے،  جب اسے گرفتار کیا گیا، اس کے پاس بھارتی پاسپورٹ تھا، بھارت الزام لگاتا ہے کہ کلبھوشن کو چاہ بہار سے پکڑا گیا ، چاہ بہار سے پاکستان تک کے 9 گھنٹے کے سفر کے بھارت کے پاس کیا ثبوت ہیں؟ سوال اٹھتا ہے کہ کیا بھارت نے ایران سے پوچھا یا نہیں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بھارتی رویے کی مذمت کی گئی۔

  • لٹھے دی چادراُتے سلیٹی رنگ ماہیا

    لٹھے دی چادراُتے سلیٹی رنگ ماہیا

    لوک ورثہ میوزیم اسلام آبادکا ایک خوبصورت تفریحی اور ثقافتی مرکزہے جوکہ شکرپڑیاں کی سیرگاہ کے پاس واقع ہے۔ لوک ورثہ کی مقبولیت کی بڑی وجہ ملک بھر کے تمام صوبوں کی دلکشی اور ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کے لئے باقاعدگی کے ساتھ نمائش کا اہتمام کرنا ہے۔

    لوک ورثہ جہاں لوک فنکاروں کو اپنا ثقافتی رنگ اجاگر کرنے کا موقع دیتا ہے وہیں بھولے بسرے فنکاروں، کی یاد تازہ کرنے کے ساتھ ساتھ دم توڑتی روایات  کو بھی نوجوان نسل میں متعارف کروانے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

    D3

    گزشتہ ہفتے بھی لوک ورثہ اسلام آباد نے ایک ایسی روایتی تقریب کا اہتمام کیا جوکہ آج کے دور کی شادی بیاہ کی تقریبات کا حصہ نہیں رہیں۔جی ہاں! ڈھولک گیت کی تقریب۔پہلے وقتوں میں ڈھولک گیت کی محافل کئی کئی روز تک سجائی جاتیں تھیں،جن میں رشتے داروں سمیت اہلِ محلہ بھی شرکت کرتے تھے۔

    ایسے ہی حسین ماضی کی خوشبو بکھیرنے کے لئے لوک ورثہ کی جانب سے جڑواں شہروں کے سات اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے مابین ڈھولک گیت کے عنوان سے شادی بیاہ کے مہندی سنگیت پرمبنی مقابلہ کروایا گیا۔

    D1

    اسکول کی بچیوں نے مہندی گیت کی مناسبت سے ملبوسات زیب تن کئے اورلوک ورثہ کے آڈیٹوریم کو کسی ڈھولک گیت کی سجی محفل میں تبدیل کردیا۔جہاں رشتوں کے حصار میں دلہن کو لایا جاتا اوردوستوں سکھیوں کے والہانہ انداز میں گیت اور ڈھولک کی مدھر سروں کا راج ہر کونے سنائی دینے لگتا۔

    D5

    D10

    کسی نے ’’باجرے دا سٹہ اسی تلی تے مروڑیا‘‘ سنایا تو کسی نے ’’لٹھے دی چادر‘‘گا کر محفل میں کئی رنگ بھردیئے، کسی نے ’’ہری ہری مہندی کے نیچے سرخ گلاب‘‘، ’’میری چنی تے لگ گئے تارے‘‘ کو شامل کرکے حاضرین محفل کو مسرور کیا تو کسی نے ’’مہندی نی مہندی اج مل کے لاون آئیاں نی‘‘ اور’’چٹے چن دی چانڑی‘‘ کے سروں کو ہرسو بکھیردیاجس نے محفل میں شریک بزرگوں کو ان کی شادی بیاہ کے لمحات ایک بارپھر یاد دلادیے۔

    D2

    ڈھولک گیت کی سجی اس محفل میں اسکول کی بچیوں کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد نے بھی مقابلے میں بڑھ چڑ کر حصہ لیا اورایسے گیت گائے کہ حاضرین محفل جھوم اٹھے، خصوصی افراد نے ڈھولک گیت کی محفل کو چار چاند لگاتے ہوئے مقابلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ اسلام آباد اسکول کی طالبات نے اول پوزیشن حاصل کی۔

    اس موقع پرلوک ورثہ کی ڈائریکڑ جنرل ڈاکٹرفوزیہ نے ڈھولک گیت کے تاریخی ورثہ کی اہمیت اور مشہور گیتوں کی تشہیرکا پیغام دیتے ہوئے ڈھولگ گیت پرمبنی سی ڈی متعارف کرانے کی نوید بھی سنائی۔

    D6