Author: فواد رضا

  • بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ پراسرار  طور پر مردہ پائی گئیں

    بھارتی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں

    بھارت کے انسانی وسائل کے وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سونندا پُشکر دہلی کے ایک ہوٹل میں پراسرار طور پر مردہ پائی گئیں ہیں سونندا کی موت مبینہ طور پر خودکشی کا واقعہ ہے۔ 

    سونندا پشکر نے اپنے شوہر ششی تھرور پر الزام عائد کیا تھا کہ ان کے پاکستانی صحافی مہر تارڑ کے ساتھ تعلقات ہیں سونندا نے یہ الزام عائد کیا تھا ششی تھرور کے عاشقانہ ٹویٹس کو بنیاد بنا کر، جس  کے بعد ششی تھرور نے اعلان کیا کہ ان کا ٹوئٹر اکاونٹ ہیک ہوگیا ہے۔ 

    لیکن سونندا تھرورکی جانب سے کہا گیا تھا کہ ٹویٹس انہوں  نے خود کیے ہیں، مہر تارڑ  نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ  سونندا کی موت کی خبر سن کر سکتے میں آ گئی ہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کہیں۔

  • سنی اتحاد کونسل نے یوم شہدائے سانحہ نشتر پارک منایا

    سنی اتحاد کونسل نے یوم شہدائے سانحہ نشتر پارک منایا


    سنی اتحاد کونسل نے سانحہ نشتر پارک کے ٹربیونل کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے ، سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام جمعہ کو یوم شہدائے سانحہ نشتر پارک ملک بھر میں منایا گیا۔

     نماز جمعہ کے اجتماعات میں علماء و مشائخ نے گیارہ اپریل 2006 کو سانحہ نشتر پارک کے شہداء کو زبردست خراج عقید ت پیش کیا اور شہداء کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی گئی ، سنی اتحاد کونسل کے رہنما طارق محبوب نے گلستان جوہر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ انتہاپسندی دہشت گردی کا اسلام میں کوئی تصور نہیں ہے۔

     شہدائے میلاد نشترپارک کے مجرموں کو اگر سزا دی جاتی تو بم دھماکوں خودکش حملوں کی روک تھام ممکن ہوجاتی ، عوام آج تک شہداء سانحہ نشتر پارک کے تحقیقاتی ٹریبونل کی تحقیقاتی رپورٹ کے منتظر ہیں، شہدائے میلاد کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔  

  • چودھری شجاعت کی جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات، تجارت بڑھانے پر اتفاق

    چودھری شجاعت کی جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات، تجارت بڑھانے پر اتفاق

    چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات ،دونوں ملکوں میں تجارت زیادہ سے زیادہ بڑھائی جائے۔

     پاکستان میں جنوبی کوریا کے سفیر نے پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی سےان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔

    ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،۔چوہدری شجاعت نے روزگار کے سلسلہ میں مقیم پاکستانیوں سے بہتر سلوک پر جنوبی کوریا کی حکومت اور عوام سے دلی تشکر کا اظہار کیا۔

    چوہدری شجاعت  کاکہناتھا پاکستان کے عوام جنوبی کوریا کے ساتھ بہتر تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

  • ایم کیو ایم چوہدری اسلم کی یاد میں یوم خراجِ عقیدت منائے گی

    ایم کیو ایم چوہدری اسلم کی یاد میں یوم خراجِ عقیدت منائے گی

    متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم شہید اورانکے شہید ساتھیوں کوان کی قربانیوں پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے ہفتہ 18جنوری ” یوم خراج عقیدت “کے طورپرمنایاجائے گا اس سلسلے میں لیاری ایکسپریس وے کے اس مقام پر جہاں ایس پی چوہدری اسلم کی شہادت کاواقعہ پیش آیا وہاں شہید کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گلدستے اورپھول رکھے جائیں گے اورشہیدوں کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی۔

        دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے سول سوسائٹی،وکلاء سمیت عوام سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادراورنڈرافسر چوہدری اسلم شہید اوران کے ساتھ شہیدہونے والے پولیس کے جوانوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہفتہ 18جنوری کو شام پانچ بجے شہادت کے مقام پرپہنچ کر گلدستے رکھیں اورشمعیں جلائیں۔

    رابطہ کمیٹی نے پولیس افسران اورجوانوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی چوہدری اسلم شہید اوراپنے دیگر شہید ساتھیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پھول چڑھائیں اورشمع جلائیں اوراس عزم کااظہارکریں کہ ملک وقوم کی بقاء کیلئے وہ بھی جرات وہمت کامظاہرہ کرتے رہیں گے اوراپنے شہیدساتھیوں کا مشن جاری رکھیں گے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چوہدری اسلم شہید نے پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے اپنی جان دی ہے اور پوری قوم چوہدری اسلم شہید اوران کے شہیدساتھیوں کوسلام پیش کرتی ہے ۔ 

  • چیئرمین نادرا کی برطرفی پر سینٹ میں ہنگامہ

    چیئرمین نادرا کی برطرفی پر سینٹ میں ہنگامہ

    سینیٹ میں وزراء کی عدم موجودگی اور سوالوں کے تفصیلی جواب نہ دینے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا جبکہ حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان کے  درمیان چیئرمین نادرا کے استعفے پر گرما گرمی بھی ہوئی۔

    سینیٹ میں وزر اءکی عدم موجودگی اور سوالوں کے تفصیلی جواب نہ دینے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا چیئرمین نیئر حسین بخاری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کے درمیان چیئرمین نادرا کے استعفے کے معاملے پر گرما گرمی ہوئی۔

    اعتزاز احسن کا کہنا تھاچیئرمین نادرا کو جبری طورپر برطرف کیاگیا اور ان کی بیٹی کو بھی دھمکیاں دی گئیں خواجہ سعد رفیق کی مداخلت پر ایوان میں شور شرابہ مچ گیا۔ 

    وزیراطلاعات نشریات پرویزرشید نے  کہا کہ چیئرمین نادرا کی برطرفی کے حوالے سے ایک کالم شائع کیا گیا تھا اور اس کالم کا جواب بھی اسی اخبار میں شائع ہوا تھا، اعتزاز احسن کو وہ کالم بھی پڑھ لینا چاہیئے۔

  • انسداددہشت گردی پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایاجائے، بلاول

    انسداددہشت گردی پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایاجائے، بلاول

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسداددہشت گردی کیلئے بحث کی مناسب جگہ پارلیمنٹ ۔۔ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پراپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ انسداددہشت گردی کیلئے بحث کی مناسب جگہ پارلیمنٹ ہے۔

     بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹوئٹ میں مطالبہ کیا ہے کہ انسداددہشت گردی کے معاملے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ۔۔۔۔۔بلایاجائے

  • مفتی عثمان قتل: سمیع الحق، فضل الرحمن، الطاف حسین اور وزیرَاعلی سندھ کی مذمت

    مفتی عثمان قتل: سمیع الحق، فضل الرحمن، الطاف حسین اور وزیرَاعلی سندھ کی مذمت

    جمعیت علما  اسلام کے رہنما مولانا سمیع الحق نے مفتی عثمان یار پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا 

    جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت عام لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مفتی عثمان یار خان کی شہادت علمی دنیا کا بڑا سانحہ ہے ۔۔مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میںکوئی محفوظ نہیں علما کرام  کو بھی قتل کیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ مفتی عثمان مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اورسندھ کےامیرتھے۔

     

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آج  مفتی عثمان یار خان کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے انکے ساتھیوں سمیت انکے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مفتی عثمان یار خان اور انکی ساتھیوں کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سندھ کو معاملے کی چھان بین کرنے اور قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کے ہدایت کی ہے  اور اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے شہر کی اہم شاہراہوں پر مزید گشت بڑھانے اور حساس اداروں کو اپنے نیٹ ورک کو مزید موئثر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ آئندہ اس قسم کے ناخوشگوار واقعات سے بروقت نمٹا جاسکے۔

     دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایکسپریس ٹی وی چینل کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے سوگوار خاندانوں اور ایکسپریس ٹی وی کی انتظامیہ کے ساتھ اپنے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایکسپریس ٹی وی چینل کی ٹیم کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کے ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ واقع شہر میں امن و امان کو بگاڑنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے  انہوں نے ٹی وی چینل کی انتظامیہ اور سوگوار خاندان کو انصاف مہیا کرنے کی بھی یقین دھانی کرائی۔


    متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کراچی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام( سمیع الحق گروپ )کے رہنمامفتی عثمان یارخان اوران کے دوساتھیوں کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے

     اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں قیام امن کیلئے ٹارگٹڈآپریشن کے دعوے کئے جارہے ہیں لیکن حکومت کے تمام تردعووں کے باوجود شہرمیں روزانہ قتل اوردہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں۔ لیکن حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدہ ایکشن نہیں کیاجارہاہے ۔الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ مفتی عثمان یارخان اورانکے ساتھیوں کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیا جائے۔

    دوسری جانب جمعیت العلمائے اسلام (فضل) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی مفتی عثمان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کل احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے۔

  • گوادر پورٹ ملکی معیشت کے لئے اہم ہے،نیول چیف

    گوادر پورٹ ملکی معیشت کے لئے اہم ہے،نیول چیف

    پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد آصف سندیلہ نے کہا ہے گوادر پورٹ کو آپریشنل بنانے کے لئے پاک بحریہ ہر ممکن مدد فراہم کرے گی

    کراچی میں پاک بحریہ کی ساحلی تنصیبات کا دورہ کے موقع پر ان کا کہنا تھا آپریشنل تیاری ہماری اولین ترجیح ہے۔ 
     
    گوادر پورٹ ملکی معیشت کے لئے اہم ہےگوادر پورٹ کو آپریشنل بنانے کے لئے پاک بحریہ ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ دورے کے موقع پر نیول چیف کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاری سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ 

  • گھریلوجھگڑے میں چار سالہ بیٹا باپ کے ہاتھوں قتل

    گھریلوجھگڑے میں چار سالہ بیٹا باپ کے ہاتھوں قتل

    لاہور کے نواحی علاقے کاہنہ میں میاں بیوی کے جھگڑے کے دوران مبینہ طور پر باپ نے فائرنگ کر کے 4 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا اور خود تھانے پیش ہو گیا۔

    گلشن ہاؤسنگ کالونی کا رہائشی عمر فاروق حساس ادارے کا ملازم ہے اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، میاں بیوی کے جھگڑا ہو گیا، اس دوران مشتعل ہو کر اس نے فائرنگ کر کے چار سالہ بیٹے عثمان کو قتل کر دیا، جس کے بعد خود تھانے پہنچ گیا، دادا اور ملزم کا کہنا ہے کہ حادثہ اتفاقیہ ہے۔

     لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے پر پولیس اور لواحقین میں اختلاف ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم ضرور کرایا جائے گا اور واقعہ کی تحقیقات ہو گی، چار سالہ بچے کی اندوہناک موت سے ایک خاندان اجڑ گیا جبکہ پورے علاقے کی فضا سوگوار ہے۔

  • نواب شاہ سانحہ غفلت نہیں جرم ہے، قائم علی شاہ

    نواب شاہ سانحہ غفلت نہیں جرم ہے، قائم علی شاہ


      وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کراچی آپریشن پہلے کی طرح جاری رہے گا ،نواب شاہ سانحہ غفلت نہیں جرم ہے۔

    دولت پور حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے تعزیعت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا 
    نواب شاہ سانحہ غفلت نہیں جرم ہے ۔ 

    ان کا کہنا تھا سڑکوں پر اوور لوڈڈنگ  کی  روک تھام کے کیے اقدامات کر رہے ہیں  ان کا ایک سوال کے جواب میں کہن اتھا کراچی میں پولیس افسران کے  تبادلوں پر رینجرز اور پولیس میں کوئی تضاد  نہیں۔