Author: Hammad Hasan Syed

  • انٹرنیٹ پرآن لائن گو نواز گو گیم نے دھوم مچادی

    انٹرنیٹ پرآن لائن گو نواز گو گیم نے دھوم مچادی

    انٹرنیٹ کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کے آن لائن گو نواز گو گیم نے دھوم مچادی،گیم نے انٹرنیٹ پرمقبولیت کے نئے ریکارڈ بنا ڈالے۔

    گوگل ایپ اسٹورکی جانب سے آن لائن گو نواز گو گیم متعارف کرائے جانے کے کچھ ہی دنوں میں اس گیم نے انٹرنیٹ پر مقبولیت حاصل کر لی ہے۔

    go

    گیم میں تحریک انصاف کے چئیر مین کے کردار بلا پکڑ کر وزیر اعظم کے کردار کے پیچھے بھاگتے ہیں اور انھیں پکڑنے کی کوشش کر تے ہیں جبکہ وزیر اعظم اپنے اور اپنے عہدے کے دفاع کے لئے بھاگ رہے ہیں ۔

  • اخروٹ کا روزانہ استعمال  سرطان سے تحفظ دیتا ہے

    اخروٹ کا روزانہ استعمال سرطان سے تحفظ دیتا ہے

    ایک نئی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ اخروٹ کا باقائدہ استعمال سرطان سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کی یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اخروٹ جو کہ غذائیت سے بھرپور خوراک ہے اس میں انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید اجز،اچھاتی کے سرطان اور دل کی بیماریوں کو قابو کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اخروٹ انسانی جسم میں موجود غدود کو کینسر جیسی مہلک بیماری سے بچانے میں انتہائی مددگار ثابت ہوتے ہیں کیونکہ اس میں موجود چربی کینسر کی نشونما کو روکنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔

  • لاہور میں بس اور کار میں تصادم،دو خواتین سمیت تین افرد جاں بحق

    لاہور میں بس اور کار میں تصادم،دو خواتین سمیت تین افرد جاں بحق

    لاہور:لاہور میں بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افرد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے غازی چوک پرایک کار اپنے راستے پر روانہ تھی کہ ایک سمت سے آنے والی تیز رفتار بس کار سے آ ٹکرائی جس کے نتیجے میں ہادیہ، سادیہ اور انکے ماموں عمران موقع پرجاں بحق جبکہ  نوجوان احسان اوراسکی والدہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں جناح اسپتال متقل کر دیا گیا۔

     بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے پولیس نے بس قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • صبح سویرےخالی معدہ  پانی پینا صحت کیلئے فائدہ مند

    صبح سویرےخالی معدہ پانی پینا صحت کیلئے فائدہ مند

    صبح سویرے نیند سے بیدار ہوتے ہی پانی پینےسے پیچیدہ امراض کےعلاوہ موسمی بیماریوں کا موثرعلاج ممکن ہے۔

    جاپان میں ایک تحقیق سےعلم ہوا ہے کہ صبح سویرے خالی معدہ چار یازائد گلاس پانی پینےسے کئی بیماریوں کا علاج ممکن ہے۔

    مثلاً سر اور جسم کا درد،آرتھرائٹس،ہارٹ بیٹ یا دل کی دھڑکن کی غیرمعمولی تیزی،موٹاپے کے سبب جنم لینے والی بیماریاں،دمہ،ٹی بی،گردے کی خرابی،معدے کے امراض سے بچنے کے لئے خالی پیٹ پانی پینا انتہائی مفید ہوتا ہے۔

  • اسمارٹ فون  کی ایک اورانقلابی ڈیوائس

    اسمارٹ فون کی ایک اورانقلابی ڈیوائس

    اسمارٹ فون کی ایک اورانقلابی ڈیوائس،جس کے زریعے صارفین تین سو ساٹھ ڈگری کیمرے سے انوکھے منظردیکھ سکیں۔

     گیئر وی آر نامی ہیڈ سیٹس کو سام سنگ نے فیس کے ساتھ مل کر تیار کیا ہے،اس میں گلیکسی نوٹ فور کو اسکرین کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔

    DSC_6482

    یہ پورٹیبل ڈیوائس کسی بھی ایونٹ یا مقام کو محفوظ کرسکے گی،اس میں سترہ ایچ ڈی کیمرے استعمال کئے گئے ہیں جو تین سو ساٹھ ڈگری کے اینگل سے مناظر محفوظ کر سکیں گے۔

    samsung-unpacked-gear-vr-2_2040_verge_super_wide

    اس میں مناظر بالکل انسانی آنکھ جیسے نظر آئیں گے مگر تھری ڈی فیچر کے ساتھ دیکھے جاسکیں گے۔

  • مبینہ پولیس مقابلہ نوجوان کاشف ہلاک، لواحقین کا احتجاج

    مبینہ پولیس مقابلہ نوجوان کاشف ہلاک، لواحقین کا احتجاج

    کراچی:کلفٹن کےعلاقے میں مبینہ پولیس مقابلےمیں نوجوان ہلاک کردیا گیا،لواحقین کی جانب سے احتجاج پر فرئیر پولیس تھانے کی جانب سے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی گئی۔

    کراچی پولیس کا ایک اور کارنامہ مبینہ پولیس مقابلےمیں نوجوان ماردیا،لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے کاشف کو ایک ہفتہ قبل کینٹ اسٹیشن سےحراست میں لیا تھا اور آج ایک جعلی پولیس مقابلہ ظاہر کرکے کاشف کو ہلاک کردیا گیا۔

    اطلاع ملنے پر لواحقین فرئیر پولیس تھانے پر پہنچے اور احتجاج کرنا چاہا تو پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی گئی،جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پولیس پر فائرنگ کی تھی اور جوابی فائرنگ سے ملزم کاشف مارا گیا۔

  • بیس سیکنڈ میں چارج ہونے والی بیٹری

    بیس سیکنڈ میں چارج ہونے والی بیٹری

    موبائل فون اکسیسریز بنانے والی کمپنی نے اسمارٹ موبائل فون کی بیٹری ریچارجنگ کا مسئلہ صرف بیس سیکنڈ میں حل کردیا۔

    چارجنگ کے ماروں، بے چاروں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ موبائل فون بنانے والی کمپنی نے سپر کپیسٹرز توانائی کو اسٹور کرنے والی بیٹری تیارکرلی ہے،جو چارجنگ کی زبردست صلاحیت رکھتی ہے۔

    کمپنی کے مطابق اس بیٹری کو دس ہزار بار تک ریچارج کیا جا سکتا ہے،سپر بیٹریاں مستقبل میں نہ صرف موبائل فون بلکہ درجنوں دیگر آلات جیسے لیپ ٹاپس،  الیکٹرک کارز وغیرہ میں بھی نصب کی جاسکیں گی۔

  • گنیزورلڈریکارڈ بک کے ساٹھ سال مکمل

    گنیزورلڈریکارڈ بک کے ساٹھ سال مکمل

    گنیزورلڈریکارڈ بک کے ساٹھ سال مکمل ہونے پرایک دن میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانےکا مظاہرہ کیا گیا۔

    عالمی ریکارڈ کی بک کےساٹھ سال مکمل ہونے پردنیا کےمخلتف ممالک میں عالمی ریکارڈ بنائےگئے۔

    لندن میں دنیا کےدرازقامت شخص سلطان کوسن اوردنیا کےسب سےچھوٹےقد کےچندراڈانگی نےایک ساتھ گنیزورلڈ ریکارڈ کی تقریب میں شرکت کی۔

    TOPSHOTS-BRITAIN-LIFESTYLE-RECORD-OFFBEAT

    چاپان میں فورلیگ ریس میں کٹسومی نےسومیٹرکی ریس میں گزشتہ ریکارڈ توڑتےہوئےنیا عالمی ریکارڈ اپنےنام کیا۔

    Ffastest-100-m-running-on-all-fours-(1)-main_497x280

    چین کے شہرزی جیانگ میں پچیس ہزارسے زائدافراد نےلائن ڈانس میں شرکت کرتےہوئےنیاعالمی ریکارڈقائم کیا۔

    china new line dance

    پیرس کےڈانس شومیں ایڈونس نے تیس سیکنڈ میں ایک ٹانگ کی لچک کاحیرت انگیز مظاہرہ کرتے ہوئے گنیزبک آف ررلڈ ریکارڈ میں جگہ بنائی۔

  • کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 7افراد جاں بحق،نو زخمی

    کراچی: فائرنگ کے واقعات میں 7افراد جاں بحق،نو زخمی

    کراچی:چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت سات افراد جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،رات گئے گلستان جوہر پولیس کی کارروائی میں دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے، گارڈن کے علاقے سے بھی مقابلے کے بعد دو ملزمان گرفتار کرکے دستی بم برآمد کر لئے گئے۔

    ناظم آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص زخمی ہو گیا،ناظم آباد ہی کے علاقے چاولہ مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک ثخص ہلاک ہو گیا جس کی فوری ثناخت نہیں ہو سکی،دوسری جانب حسن اسکوائر کے قریب مبینہ پولیس مقابلےمیں ایک ملزم ہلاک ہو گیا،پولیس کے مطابق ملزم اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

    اورنگی ٹاون اقبال مارکیٹ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی سپر ہائی وے کے قریب سے بھی ایک شخص کی گولیاں لگی لاش ملی،گلشن اقبال ابوالحسن اصفحانی روڈ کے قریب فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    قائدآباد مرغی خانہ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور پولیس ہالکار عبدالرعوف زخمی ہو،اورنگی گلشن بہار کے علاقے سے خاتون کی لاش ملی جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا،ادھر طارق روڈ،قصبہ موڑ اور نارتھ کراچی میں فائرنگ سے تین افراد ذخمی جبکہ اورنگی ٹاون فقیر کالونی میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اے ایس آئی عبدالرشید زخمی ہوگیا۔

  • برطانوی صحافی مظہرمحمود بےنقاب

    برطانوی صحافی مظہرمحمود بےنقاب

    لندن:برطانوی صحافی مظہر محمود کی حقیقت برطانوی میڈیا نے بےنقاب کردی،مظہر محمود منشیات کی ڈیلنگ سمیت مختلف جرائم میں ملوث ہے۔

     بی بی سی کے پروگرام پینوراما میں پاکستان نژاد برطانی صحافی مظہرمحمود کے بارے میں تفصیلی ڈاکیومینٹری نشر کی گئی ہےجس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مظہرمحمود منشیات ڈیلنگ اورلوگوں کو مختلف جرائم کےلیےاکسانےمیں ملوث رہا ہےجبکہ مظہرمحمود کوجعلی شیخ کےنام سے بھی جانا جاتا ہے۔

    مظہرمحمود نےمختلف بہانوں سےڈاکیومنٹری کوکئی بارنشر ہونے سےروکنے کی کوشش کی،مظہرمحمود نےڈاکیومنٹری کو بےبنیاد قراردیا ہے۔

    پاکستانی کرکٹرزکےاسپاٹ فکسنگ کیس میں سلمان بٹ،محمد آصف اور محمد عامرکو پھنسانے میں بھی مظہر محمود نےاہم کردار ادا کیا تھا۔

    برطانوی میڈیا کے انکشافات کےبعد سابق برطانوی اٹارنی جنرل گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ مظہرمحمود کی وجہ سےجن لوگوں کو سزا ہوئی عدالت کو چاہیے کہ وہ ان کیسز پردوبارہ غورکرے۔

    رپورٹ کے مطابق مظہرمحمود کو ان کےعہدے سے معطل اور ان کے خلاف تحقیقات کا نیا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔