Author: Hammad Hasan Syed

  • بورےوالا:سرکاری اسپتال میں مریضہ سےمبینہ اجتماعی زیادتی

    بورےوالا:سرکاری اسپتال میں مریضہ سےمبینہ اجتماعی زیادتی

    بورے والہ:بورے والہ کےسرکاری اسپتال میں مریضہ کومبینہ طورپراجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا گیا،ہسپتال کے پانچ ملازمین پرنشہ آور انجکشن لگا کر زیادتی کا الزام ہے۔

     بورے والہ کی خاتون دوا لینے کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال آئی،جہاں اسپتال کے عملے نے ڈاکٹر کے پاس رش کا بہانہ کرکے اسے بٹھائے رکھا اور پھر نشے کا انجکشن لگا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

    زیادتی کا شکار ہونے والی خاتوں کی حالت اب تک تشویشناک ہے،خاتون کے شوہرعبدالرحمان نے اسپتال عملے کے ارکان محسن علی،رمضان اور مقبول سمیت پانچ ملزمان کو نامزد کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف سے انصاف کی اپیل کی ہے،عبدالرحمان کا کہنا ہےکہ انصاف فراہم نہ کیا گیا تو وہ بیوی اور بچوں سمیت خود سوزی کرلے گا۔

    متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،بورے والہ ٹی ایچ کیواسپتال میں اس سے پہلے بھی کئی خواتین سے زیا دتی کے واقعات ہو چکے ہیں لیکن وہ منظر عام پر نہ آسکے۔

  • فٹنس اچھی ہے،جلد کم بیک کرونگا،احمدشہزاد

    فٹنس اچھی ہے،جلد کم بیک کرونگا،احمدشہزاد

    لاہور:اوپننگ بیٹسمین احمد شہزادوطن واپس پہنچ گئے،وہ نیوزی لینڈ کے خلاف انجری کاشکارہوکرسیریز سے باہرہوگئےتھے،احمد شہزاد کہتےہیں کوشش کریں گےتیسرے ٹیسٹ میں ٹیم کاحصہ ہوں۔

    اینڈرسن کا باؤنسر مس جج کرنا احمد شہزاد کو مہنگا پڑگیا،جارح مزاج اوپنرگھائل ہوکر تین ہفتوں کیلئے میدان سے باہرہوگئے،احمد شہزاد کا وطن واپس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انھیں گیند لگی توایسا لگا کہ پچیس لوگوں کو لگی ہو۔

    آرام کے طبی مشورے پر احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ تین ہفتوں کا ٹائم ڈاکٹرز نے دیا   فٹنس اچھی ہےتیسرے ٹیسٹ کیلئےکم بیک کریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں احمد شہزاد کا کہنا تھا آسٹریلیا سے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈےسیریزکی ہار سے بہت کچھ سیکھا۔

  • مسلسل رات کی شفٹ میں کام صحت کیلئےانتہائی مہلک

    مسلسل رات کی شفٹ میں کام صحت کیلئےانتہائی مہلک

    رات کی شفٹ میں متواتر کام کرنے سےدماغی صلاحیت کند جبکہ جسم کےدیگر اعضا بھی بری طرح متاثر ہوتے ہیں۔

    سال بھر رات کی شفٹ میں کام کیا جائےتودماغی صلاحیتوں میں چھ سال سے زیادہ بڑھاپا آجاتا ہے۔

    رات دیر تک جاگنے سے انسانی اعضا کو قدرتی بدنظمی کا سامنا کرنا ہوتا ہے جس سے اعضا کو کام بھی دگنا کرنا پڑتا ہے۔

    نیند نہ پوری ہونے سے بینائی پرمنفی اثرات پڑتے جبکہ گردے اورلبلبہ بھی بری طرح متاثر ہوتا ہےجس سے ذیابیطس کےخدشات بھی بڑھ جاتے ہیں۔

  • فلمیں دیکھنا اور بھی آسان کردیااب موبائل فون نے

    فلمیں دیکھنا اور بھی آسان کردیااب موبائل فون نے

    موبائل فون میں پروجیکٹر ایپ کی مدد سے اب فلمیں دیکھنا اور بھی آسان ہوگیا ہے ۔

    ایپل کمپنی نے موبائل فون میں ایک ایسی جدت کا اضافہ کردیا ہے جس کے تحت گھر بیٹھے سینما کی طرح بڑی دیوار پر فلمیں دیکھی جا سکتی ہیں۔

    فلموں کے علاوہ دفاتر کے پروجیکٹس کو بھی موبائل فون میں ڈاؤن لوڈ کر کے کہیں بھی دیکھا جاسکتا ہے اور اپنے فارغ لمحات کو پرمسرت بنایا جاسکتا ہے۔

  • غلام مصطفیٰ کھرکا بیٹا حسین کھر اغواء

    غلام مصطفیٰ کھرکا بیٹا حسین کھر اغواء

    لاہور:سابق گورنرپنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے بیٹے حسین کھر کو نامعلوم افراد نےلاہور کے علاقے جوہر ٹائون سے اغواء کر لیا۔

    لاہور کےعلاقے جوہر ٹائون سے سابق گورنر پنجاب غلام مصطفیٰ کھر کے بیٹے حسین کھر کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا،اہل خانہ کا کہنا ہےکہ حسین کھر اپنی کار میں گھر واپس آرہے تھے کہ انہیں نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا،حسین کھر اپنے گھر کسی کام کے سلسلے میں گھر سے باہر گئے تھے اور واپسی میں نامعلوم افراد نے انہیں جو ہر ٹائون سے اغوا کر لیا،اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک اغوا کاروں کی طرف سے کسی قسم کا مطالبہ نہیں کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل بھی سابق وزیرِاعظم یو سف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی بھی ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکے ہیں۔

  • رابطہ کمیٹی کی اقوام متحدہ،این جی اوز سے تھر واسیوں کی مددکی اپیل

    رابطہ کمیٹی کی اقوام متحدہ،این جی اوز سے تھر واسیوں کی مددکی اپیل

    کراچی:ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اقوام متحدہ اوربین الاقوامی این جی اوز سے تھر واسیوں کی مدد کی اپیل کردی،خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ تھر کی صورتحال کی ذمے دار سندھ حکومت ہے،وزیراعلی محل سے باہر نکلیں،ایم کیوایم کی جانب سے نگرپارکرمیں بھی طبی کیمپ لگا دیاگیا

    تھر پارکر میں حالات کی سنگینی اورالطاف حسین کی ہدایت پر تھرمیں امدادی کارروائیاں مستقل جاری رکھنے کے عزم کےاظہار سمیت پریس کانفرنس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سندھ حکومت پر برس بھی پڑے اور صوبائی حکومت کو تھرپارکر کی صورتحال کا ذمہ دار قراردیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی بے حسی پر خاموش رہنا بھی قومی جرم ہوگا،وزیر اعلی کی نااہلی اورحکومت کی کرپشن نے صحراء کے باسیوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے۔

    انھوں نے وزیراعظم سے فوری طور پر خصوصی پیکجج کےاعلان کا مطالبہ بھی کیا، خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم تھر کی صورتحال پرسیاست نہیں کر رہی۔

    متحدہ کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے ہدایت کی ہےکہ امدادی کارروائیاں مستقل بنیادوں پرجاری رہیں گی،انہوں نے اقوام متحدہ اورعالمی این جی اوز سے بھی امداد کی اپیل کی،خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ ایک کروڑ سے زائد کی امدادی اشیاء متاثرہ علاقوں میں بھجوائی جا چکی ہیں۔

  • کراچی:ناظم آباد میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج

    کراچی:ناظم آباد میں پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج

    کراچی:شہر قائد کےعلاقےناظم آباد بورڈ آفس کے قریب علاقہ مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیاسڑک پر پتھراؤ کیا اور روڈ بلاک کردی۔

    ناظم آباد بورڈ آفس کے قریب واٹر پمپنگ اسٹیشن کےسامنےعلاقہ مکینوں نے احتجاج کیا سڑک پر پتھراؤ کرکے روڈ ٹریفک کے لئے بندکردی۔

    علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ ناظم آباد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں کئی روز سے پانی کی فراہمی معطل ہے جس کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    مشتعل افراد نے واٹر پمنگ اسٹیشن میں توڑ پھوڑ کی تاہم انتظامیہ کی جانب سے پانی کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اور سڑک ٹریفک کے لئے کھول دی گئی۔

  • کراچی: پولیس موبائل پرفائرنگ,مقابلےکے بعد ملزم گرفتار

    کراچی: پولیس موبائل پرفائرنگ,مقابلےکے بعد ملزم گرفتار

    کراچی:شہرقائد میں بلدیہ اتحاد ٹائون میں ملزمان نے پولیس موبائل پرفائرنگ کردی،پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، نیو کراچی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

    کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹائون میں ناکے پرکھڑی پولیس موبائل پر ملزمان نے فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ کے بعد ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا، ملزم کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    دوسری جانب نیو کراچی کےعلاقےمیں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا،پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں۔

  • تھرمیں مرنے والے بچوں کی تعداد اُنتالیس ہوگئی

    تھرمیں مرنے والے بچوں کی تعداد اُنتالیس ہوگئی

    مٹھی:تھر پارکرمیں غذائی قلت نے مزید دوبچوں کوموت کےمنہ میں دھکیل دیا،مرنےوالےبچوں کی تعداداُنتالیس تک پہنچ گئی ہے۔

    تھرمیں بھوک اور پیاس بچوں کےلئے بن گئی موت کا پیغام،ادویات کی کمی ہو یا صاف پانی کا سوال حکمرانوں کے دعووں کے سواکچھ بھی میسر نہیں،تعلقہ اسپتال چھاچھروں میں بارہ دن کا بچہ دم توڑ گیا جبکہ سول اسپتال مٹھی میں نومولود بچہ ادویات نہ ہونے کی وجہ سےجان سےگیا۔

    تھر پارکرتحصیل ڈیپلو،اسلام کوٹ،چھاچھرو،نگر پارکر اور ڈائیلی سمیت مختلف علاقوں کے طبی مراکز میں متعدد بچے زیرعلاج ہیں۔

    تھر پارکار کی ضلعی انتظامیہ نے گیارہ ماہ میں غذائی قلت اور ادویات کی عدم دستیابی سے دوسوپچہتر بچوں کی اموات کی رپورٹ حکومت سندھ کےحوالے کردی ہے۔

  • اعصابی کمزوری سےنجات کیلیےہلدی کااستعمال مفید ہے

    اعصابی کمزوری سےنجات کیلیےہلدی کااستعمال مفید ہے

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اعصابی کمزوری سےنجات کے لیے ہلدی کا استعمال مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

    امریکا میں ہونے والی جدید طبی تحقیق کےمطابق ہلدی کواعصابی کمزوری میں مبتلا افراد کے لیے مفید قرار دیا گیا ہے،ہلدی میں موجود بائیو ایکٹو مرکب دماغ کے بنیادی پھیلاؤ کوفروغ دیتا ہے۔

    ہلدی کا استعمال دماغ کی شریان پھٹنے اور الزائمر کے خدشے کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔