Author: Hammad Hasan Syed

  • امریکی پاپ پرنسسز ٹیلرسوئفٹ کانیا البم 1989چارٹس پرچھا گیا

    امریکی پاپ پرنسسز ٹیلرسوئفٹ کانیا البم 1989چارٹس پرچھا گیا

    امریکی پاپ پرنسس ٹیلرسوئفٹ کا نیا البم نائنٹین ایٹی نائن دوہزار چودہ میں میوزک انڈسٹری پر چھاگیا ہے۔

    اپنی مدھر آواز کےذریعے لوگوں پر سحرطاری کرنے والی گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ نے اپنے نئےالبم کا نام اپنی پیدائش کےسال پر رکھا ہے،نائنٹین ایٹی نائن سوئفٹ کا پانچواں میوزک البم ہےجس نے ریلیزکے ساتھ ہی مقبولیت کی بلندیوں کو چھو لیا ہے۔

    نائنٹین ایٹی نائن میں تیرہ گانے شامل ہیں۔ میوزک چارٹس کی پہلی پوزیشن پر قبضہ جما ئے البم کی ایک ہفتے میں تیرہ لاکھ کاپیاں فروخت ہوچکی ہیں،البم میں شامل گانے شیک اٹ آف، نے ریلیز کے بعد سے لوگوں کو اپنےسحر میں جکڑ رکھا ہے۔

  • کراچی کا علاقہ لیاری ایک مرتبہ پھرمیدان جنگ بن گیا

    کراچی کا علاقہ لیاری ایک مرتبہ پھرمیدان جنگ بن گیا

    کراچی:شہرِقائد میں فائرنگ اورپرتشدد کارروائیوں میں خاتون سمیت پانچ افراد جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا،لیاری میں شدید فائرنگ سےعلاقےمیں خوف وہراس پھیل گیا۔

    کراچی کےعلاقے لیاری میں جمعہ ہال کےقریب نامعلوم افراد نے کلینک پراندھا دھند فائرنگ کردی،جس کےنتیجےمیں تین افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عنایت بخش بلوچ، محمد حنیف اورمحمد اعجاز کےنام سے ہوئی ہے، زخمی عبدالشکورکی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    عنایت بخش بلوچ کا تعلق پیپلز پارٹی سے بتایا جاتا ہے، واقعے کے بعد علاقےمیں سخت کشیدگی پائی جاتی ہے،پولیس اوررینجرزکو بھی متاثرہ علاقےمیں طلب کرلیا گیا ہے۔

    دوسری جانب ملیر سٹی کےعلاقےمیں فائرنگ کےواقعےمیں خاتون جان کی بازی ہارگئی، رات گئے گلزارہجری میں پولیس اہلکارکی اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی اہلکارجاں بحق ہوگیا۔

    یوسف گوٹھ کےعلاقےمیں سی آئی ڈی پولیس نے چھاپہ ماراتو ملزم فہد عرف صدام نے پولیس پرفائرنگ کردی،پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ پولیس کےمطابق ملزم کا تعلق لیاری گینگ وارسےتھا جو چارپولیس اہلکاروں سمیت پچاس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھا جبکہ پٹیل پاڑہ، نیو سبزی منڈی،تین ہٹی اور گلشن معمار میں فائرنگ کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

  • وزیراعظم اہم محکموں کےسربراہوں کا تقررکرنے میں ناکام

    وزیراعظم اہم محکموں کےسربراہوں کا تقررکرنے میں ناکام

    اسلام آباد:عوامی خدمت کے بڑے بڑے دعوے لیکن وزیراعظم پاکستان ڈیڑھ سال کے عرصےمیں بھی انتہائی اہم محکموں کےسربراہان کا تقرر نہیں کرسکے۔

    الیکشن کمیشن کے سربراہ کے عہدے پر تقرری کا معاملہ گزشتہ سال سے زیرِالتواء چلا آرہا ہے، اور اب سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کی مدت ملازمت بھی ختم ہوگئی،بہت سے وفاقی اداروں کے سربراہوں کی تعیناتی کامعاملہ بھی نامعلوم وجوہات کی بناء پر التواء کا شکار ہے،وفاقی حکومت اب تک کئی وزارتوں میں بائیس گریڈ کے سیکریٹریوں کی تعیناتی تک نہیں کرسکی ہے ۔

    ایسے ادارے جن کے سربراہوں کی تقرری میں وفاقی حکومت ناکام رہی ہے ان میں پیمرا،نیپرا،نادرا،پیسکو،الیکشن کمیشن، اے پی پی، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان، ریڈیو پاکستان،نیشنل فرٹیلائزرکمپنی اورایس ای سی پی سمیت دیگر بہت سے ادارے شامل ہیں۔

    وزیرِاعظم نواز شریف نومبر کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر روانہ ہوں گے،اس کے بعد وہ دیگر چار ممالک کا دورہ بھی کریں گے، یوں نومبر کا تقریباً پورا مہینہ وہ ملک سے باہر ہوں گے۔

  • کراچی:قانون نافذ کرنے والوں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    کراچی:قانون نافذ کرنے والوں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا

    کراچی:شہرقائد میں جرائم پیشہ عناصرکےخلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں،سی آئی ڈی نےکنواری کالونی سےمقابلے کے بعد پانچ انتہائی خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد،بارود سے بھری موٹرسائیکل اورایک تیار پیٹرول بم برآمد ہوا ہے ملزمان کے قبضے سے سات کلو بارودی مواد بھی برآمد ہوا،ہولیس کے مطابق ملزمان جلوس پر موٹر سائیکل کے ہمراہ خود کش حملہ کرنا چاہتے تھے ملزمان فرقہ وارانہ اور پولیس کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی شامل تھے،ملزمان میں اعظیم احمد شیخ ،شاہ جہان،عمران حسین،فرحان اور شاکرشامل ہیں،پولیس نے کھاردار بارہ امام بارگاہ کے قریب سے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لےلیا،رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

  • کوکوپاؤڈرکا استعمال یاداشت کی محرومی میں مفید

    کوکوپاؤڈرکا استعمال یاداشت کی محرومی میں مفید

    بڑھاپے میں یاداشت بحال رکھنے کے لیے کوکو پاؤڈرکا استعمال مفید ہے۔

    امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بڑھاپےمیں یاداشت تیز کرنے کے لیے کوکو پاوڈر کا استعمال انتہائی مفید ہے،کوکو پاوڈر کےصرف تین ماہ کے استعمال سے ساٹھ سال کی عمر کے افراد کی یاداشت تیس سال کی سطح پرآجاتی ہے،کوکو پاؤڈر کا استعمال بڑھاپےمیں ڈیمینیشیا کی بیماری سے تحفظ میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

  • انسان کو جرم پر اکسانے والا جین دریافت کر لیا گیا

    انسان کو جرم پر اکسانے والا جین دریافت کر لیا گیا

    سائنس کا ایک اور کارنامہ انسان کو جرم پر اکسانے والا جین دریافت کر لیا گیا۔

    سویڈن کی کیرولینسکا میڈیکل یونیورسٹی میں نو سو مجرموں کے ڈی این اے کا تجزیہ کیا گیا تجزیے سے ثابت ہواہے کہ انسانوں کو پرتشدد جرائم پر آمادہ کرنے کے ذمہ دار دو جینز ہیں،تاہم سائنسدانوں نےاس بات پر زور دیا ہے کہ ان جینز کی سکریننگ سے مجرموں کا سراغ نہیں لگایا جا سکتا تحقیقاتی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تشدد پر اکسانےمیں جینزکےعلاوہ ماحول بھی اہم کردارادا کرتا ہے۔

  • کراچی:فائرنگ اورپرتشددواقعات، 5افرادجاں بحق

    کراچی:فائرنگ اورپرتشددواقعات، 5افرادجاں بحق

    کراچی:شہر قائد کےمختلف علاقوں میں فائرنگ اورپُرتشددواقعات میں پانچ افرادجاں بحق ہوگئے، کامران چورنگی کےقریب دستی بم حملےمیں دو افرادزخمی ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے گلستا ن جوہرکامران چورنگی پردستی بم حملےمیں دوافرادزخمی ہوگئے، نیپا چورنگی کے قریب فائرنگ سےپولیس اہلکارقلندر بخش جاں بحق اور اہلکارسرتاج زخمی ہوگیا، شاہراہ قائدین،اورنگی اسلامیہ کالونی اورماری پورمچھرکالونی میں تین افراد فائرنگ کانشانہ بنے۔

    لیاری نوالین میں گینگ وارکےحملےمیں ایک رینجرزاہلکارشہید اور دوسرا زخمی ہوگیا،رینجرزکی جوابی فائرنگ میں دوملزمان ہلاک ہوگئے،شیریں جناح کالونی میں پولیس مقابلےکے بعد دوملزمان کوگرفتارکرکےاسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

  • نیدرلینڈ میں ایمبولینس ڈرون متعارف کرا دیا گیا

    نیدرلینڈ میں ایمبولینس ڈرون متعارف کرا دیا گیا

    نیدرلینڈ میں طالبعلم نے دل کے مریضوں کے لئے ایمبولینس ڈرون متعارف کرادیا،ڈرون کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں موبائل کال ٹریک کرتا ہوا دل کےمریض کے پاس انتہائی کم وقت میں پہنچ جائےگا۔

    نیدرلینڈ کے شہر ایمسٹرڈیم میں طالب علم نے ایمبولینس ڈرون متعارف کرا دیا ہے،جو 60 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرسکتا ہے،ایمبولینس ڈرون ایمرجنسی کی صورت میں موبائل کال ٹریک کرتا ہوا دل کے مریض کے پاس انتہائی کم وقت میں پہنچ سکے گا،ڈرون میں لگا کیمرا مریض کے پاس موجود شخص کا کنٹرول روم میں بیٹھے شخص سے براہ راست رابطہ کرائے گا جو مریض کو طبی امداد دینے کیلئے رہنمائی فراہم کرے گا،چھ چھوٹے پروں پر مشتمل ایمبولینس ڈرون چار کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • مائیکروسافٹ کی نئی فٹنس ڈیوائس،ڈیجیٹل ہیلتھ میں نئی جدت

    مائیکروسافٹ کی نئی فٹنس ڈیوائس،ڈیجیٹل ہیلتھ میں نئی جدت

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے ہیلتھ والٹ میڈیکل ڈیوائس کےبعد کلائی پرباندھنےوالی فٹنس ڈیوائس جوجسمانی تندرستی سے متعلق معلومات فراہم کرےگی متعارف کرادی۔

    فٹنس ڈیوائس نیند اور ورزش سے متعلق معلومات فراہم کرتا ہے،آلے میں دس سینسر لگے ہیں جودل کی دھڑکن،کیلوریز،ذہنی تناؤ اور صارف کے دھوپ میں رہنے کے بارے میں معلومات بھی فراہم کرتا ہے،مائیکرو سافٹ کا یہ آلہ اسمارٹ فون کےذریعےہیلتھ سروس دیتاہے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں فیس بک اور ٹوئٹر سے بھی منسلک ہو سکتا ہے،فٹنس ڈیوائس کی مدد سےڈیجیٹل ہیلتھ کےشعبےمیں نئی جدت پیداکی گئی ہے۔

  • ہالی ووڈ فلم پیڈنگٹن کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم پیڈنگٹن کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ فلم پیڈنگٹن کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا،اس فلم کی کہانی بھالو کے کردار کے گرد گھومتی ہے جو اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے سب کا ناک میں دم کر تا نظر آئے گا۔

    لاطینی امریکہ کےجنگلات میں فلمائی گئی اس فلم کی کہانی نٹ کھٹ بھالو کے کر دار پر مبنی ہے جواپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے سب کا ناک میں دم کر تا نظر آئے گا۔ فلم کے پروڈیوسر ڈیوڈ ہے مین ہیں جو اس سے قبل مشہور زمانہ بلاک بسٹر سیریز ہیری پوٹر کے پروڈیوسر بھی رہ چکے ہیں،پیڈنگٹن کا کردار بین ویشہ نبھائیں گے،جبکہ دیگر کاسٹ میں نکول کڈمین،سیلی ہاکن،جولی والٹر اور جم بڑاڈینیٹ شامل ہیں،فلم اٹھائیس نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنادی جا ئے گی۔