Author: Hammad Hasan Syed

  • سندھ میں فوج کی نگرانی میں مردم شماری کرائی جائے،الطاف حسین

    سندھ میں فوج کی نگرانی میں مردم شماری کرائی جائے،الطاف حسین

    کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سندھ میں فوج کی نگرانی میں مردم شماری اور ازسر نو حلقہ بندیاں کرانےکا مطالبہ کردیا۔

    کراچی اور حیدر آباد میں صحافیوں سے ٹیلی فونک پریس کانفرنس کرتے ہوئے الطاف حسین نے فوج کی نگرانی میں مردم شماری کرانے،ازسر نوحلقہ بندیاں کرانےکےساتھ ساتھ لوکل باڈیزالیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا،متحدہ کےقائد کہتے ہیں کہ بدقسمتی سے پاکستان میں مردم شماری کروانے سے راہ فرار اختیار کی جا رہی ہے۔

    الطاف حسین نے ایک بار پھر نئے انتظامی یونٹس کے قیام کو ناگزیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بلا جواز انتظامی یونٹس اور نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ نہیں کرتا، اگر انتظامی یونٹس پراعتراض ہے تو سندھ نمبر ون اور سندھ نمبر ٹو بنا دیں۔

    متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ سندھی بولنے والے متحدہ کارکنوں کا اپنے گھروں سے نکلنا مشکل ہوچکا ہے،فوجی قیادت اور انٹلی جنس ایجنسیاں توجہ دیں اور ناانصافیاں روکیں ورنہ عوام کا ردعمل سامنے آئے تو واویلا نہ مچایا جائے،الطاف حسین نے صاف کہے دیا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت میں شامل ہونےکا نہ کوئی مذاکراہ اور نہ ہی کوئی ٹاکرہ جاری ہے،گورنرسندھ کے پاس پارٹی رکنیت نہیں وفاق چاہے انھیں رکھے یا فارغ کردے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ منی لانڈرگ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے،ضمیر صاف اور اللہ کے انصاف پریقین ہے۔

  • پی ٹی آئی کےاستعفےقبول نہ ہونےکی وجہ رحمان ملک نےبتادی

    پی ٹی آئی کےاستعفےقبول نہ ہونےکی وجہ رحمان ملک نےبتادی

    کراچی:سینیٹررحمان ملک نےتحریک انصاف کےاستعفےمنظورنہ ہونےکی وجہ سیاسی جرگےکی کوشش قراردیدی۔

    پیپلزپارٹی کےرہنما اور سیاسی جرگےکےرکن سینیٹررحمان ملک نےاپنےایک ٹوئیٹرپیغام میں تحریک انصاف کےاراکین اسمبلی کےاستعفےتاحال منظورنہ ہونےکہ وجہ بتاتےہوئےکہا کہ پی ٹی آئی کےاستعفےمنظورنہ ہونےکی وجہ سیاسی جرگےکی کوشش ہے۔

    اس حوالےسےان کامزید کہنا تھا کہ سیاسی جرگےنےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اوراسپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کواستعفوں کا معاملہ مؤخرکرنےکےلئےپیغام بھیجاتھاجس کےباعث اراکین کےاستعفےمنظورنہیں ہوئے۔

    رحمان ملک نےکہا کہ مجھےخوشی ہےکہ اس معاملےپرسیاسی جرگےنےاپنا کردار ادا کیا۔

  • ذہنی دباؤسےمحفوظ رہنےکیلئےاپنائیےچندآسان طریقے

    ذہنی دباؤسےمحفوظ رہنےکیلئےاپنائیےچندآسان طریقے

    اچانک غصہ آجانا اور کچھ سیکنڈ میں ہی غصہ ٹھنڈا ہوجانا، بے وجہ کسی پر چلّانا لیکن بعد میں پچھتانا،یہ علامتیں ظاہر کرتی ہیں کہ آپ ذہنی دباؤ میں مبتلا ہیں،جس پربنامعالج قابوپایاجاسکتاہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ غصہ اسی وقت آتا ہے جب کوئی بات بُری لگے ایسی کیفیت اسی وقت طاری ہوتی ہے جب ذہن پر منفی خیالات کا غلبہ ہو،ایسےمیں ہرصورتحال کومثبت اندازسے سوچناچاہیئے،غصے سےبچنے کیلئے کسی مشغلے کا انتخاب ضرور کریں،گھروں میں خوشنما رنگوں اور پھولوں والے پودے بھی ذہن پر مثبت اثرات ڈالتے ہیں،یہی فوائد آپ مچھلی کے ایکوریم کی دیکھ بھال کرکے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

  • سابق اسپائس گرل،وکٹوریہ بیکھم فیشن ڈیزائننگ کےمیدان میں

    سابق اسپائس گرل،وکٹوریہ بیکھم فیشن ڈیزائننگ کےمیدان میں

    برطانیہ کی اسپائس گرل،وکٹوریہ بیکھم فیشن ڈیزائننگ کے میدان میں جھنڈے گاڑنے لگیں ہیں۔

    مشہور زمانہ فٹبالرڈیوڈ بیکھم کی اہلیہ اور سابقہ اسپائس گرل وکٹوریہ بیکھم اب آگئی ہیں فیشن ڈایزئننگ کے میدان میں،اور اس کا کیا بھرپوراظہار انہوں نے لندن میں جاری فیش ویک میں،جسے لوگوں کی بڑی تعداد نے بےحد سراہا،وکٹوریہ بیکھم نے گذشتہ ماہ ہی لندن میں کھولا ہےایک سپرفیشن اسٹورجس نے کامیابی کےجھنڈے گاڑتے ہو ئے پینتالیس ملکوں سے آرڈر حاصل کیے ہیں اور ان ملکوں میں جنوبی کوریا،لبنان اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔

  • دن میں دوسے تین کپ چائے صحت کے لئے فائدہ مند

    دن میں دوسے تین کپ چائے صحت کے لئے فائدہ مند

    ماہرین کا کہنا ہےکہ چائے کے دوسے تین کپ پینے سے آپ اپنی ہڈیوں کو ٹوٹنے سے بچا سکتے ہیں۔

    چینی ماہرین کی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ چائے پینے والوں کی کولہے کی ہڈی کی کثافت یا ٹھوس پن ان لوگوں کی نسبت زیادہ تھی جو چائےسے پر ہیز کرتےہیں جبکہ چائے پینے والوں میں کمر کی ہڈی میں فریکچر کا امکان ایسے لوگوں کی نسبت کم تھا جو کبھی بھی چائے کو ہاتھ نہیں لگاتے،ماہرین کا کہنا ہےکہ دن بھر دو سے تین کپ چائے کے استعمال سے اوسٹیوپروسس (ہڈیوں کے کھوکھلا ہونے کے مرض ) سے تحفظ حاصل ہو سکتا ہے۔

  • ایپل کانیا آئی پیڈ،دنیا کا سب سے پتلا ٹیبلٹ فون

    ایپل کانیا آئی پیڈ،دنیا کا سب سے پتلا ٹیبلٹ فون

    ایپل نے آئی پیڈ کا نیا ورژن آئی پیڈ ٹومتعارف کروایاہے جوکہ دنیا کا پتلا ترین آئی پیڈ فون ہے۔

    ایپل کا آئی پیڈٹو،چھ ملی میٹرموٹاہے اوراس میں ٹچ آئی ڈی فنگر پرنٹ سینسر نصب ہے،اس میں پہلی بار اینٹی ریفلیکٹیوکوٹنگ استعمال کی گئی ہے جو دن کی روشنی میں بھی اسکرین کو سہولت سے دیکھنے میں مدد دیتی ہے۔

    آئی پیڈ ٹوکے دوسرے نئے فیچرز میں آٹھ میگا پکسل کا کیمرا شامل ہے جو سلو موشن ویڈیو بنا سکتا ہے،نئے ایپل آئی پیڈ ٹو سے دنیا بھر میں ٹیبلٹس کی فروخت میں گیارہ فیصد اضافہ ہوا ہے۔

  • کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 9افراد جاں بحق

    کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 9افراد جاں بحق

    کراچی:شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں نوافراد جان کی بازی ہارگئے،پولیس اور رینجرزکی ٹارگٹڈ کارروائیوں میں درجنوں ملزمان گرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔

    پاورہاؤس چورنگی کےقریب پولیس موبائل پرفائرنگ سےاے ایس آئی عبد الرحیم جاں بحق ہوگیا،موچکوسے ہاتھ پاؤں بندھی تین لاشیں ملیں،لیاری چاکیواڑہ میں فائرنگ سے ایک لرکی عافیہ جاں بحق ہوگئی،نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سےسیاسی جماعت کا کارکن بہادرخان ہلاک ہوگیا۔

    نیوکراچی اورگودھراں میں پولیس کی چھاپہ مارکارروائیوں میں چالیس ملزمان کوگرفتارکرکےتفتیش کیلئےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا،زیرحراست چوبیس افراد کا تعلق مذہبی اورسولہ کاسیاسی جماعتوں سےہے۔

    رینجرز نےبلدیہ،مدینہ کالونی،چنیسرگوٹھ اورفرنٹیئر کالونی میں ٹارگٹڈ کارروائیوں کےدوران کالعدم تنظیم اورلیاری گینگ وارکےدرجن سےزائد ملزمان کوگرفتارکرکےبھاری اسلحہ برآمد کرلیا۔

  • بلاول بھٹونےکشمیریوں کیلئےآوازاٹھائی ہے،رحمان ملک

    بلاول بھٹونےکشمیریوں کیلئےآوازاٹھائی ہے،رحمان ملک

    کراچی:پیپلزپارٹی کے رہنما رحمان ملک کا کہنا ہےکہ بلاول بھٹونےکشمیریوں کیلئےآوازاٹھائی ہے۔

    سینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہےکہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلئےبلاول بھٹو لندن گئے،ان کا کہنا تھا کہ بلاول کی تقریر بھارتی انتہا پسندوں نے روکنے کی کوشش کی ہے۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا جب اسکاٹ لینڈ کے لئے ریفرنڈم ہوسکتاہے تو کشمیریوں کے لئے کیوں نہیں ہوسکتا،رحمان ملک نے کہا کہ کیا وجہ ہے ساری دنیا اقوام متحدہ کی طرف دیکھتی ہے،رحمان ملک نے انکشاف کیا کہ ایک پارٹی کے لوگوں نے بلاول کی تقریر روکنےکی کوشش کی۔

  • کراچی : فائرنگ کے واقعات، 2افراد ہلاک

    کراچی : فائرنگ کے واقعات، 2افراد ہلاک

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ رینجرز نے ٹارگٹ آپریشن کے بعد گینگ وار ملزمان سمیتآٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    کورنگی ڈھائی نمبرسے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکےقتل کیا گیا ادھر گلستان جوہر بلاک سیون میں فائرنگ سےایک شخص ہلاک ہوگیا،رینجرز نے مدینہ کالونی اور اسلامیہ کالونی میں ٹارگٹ آپریشن کےبعد چھ ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ادھر بلدیہ چار نمبر میں رینجرز نے چھاپہ مار کاروائی کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

  • نائیجل لیمب نے ریڈ بل ائیر ریسنگ ورلڈ چپمیئن شپ جیت لی

    نائیجل لیمب نے ریڈ بل ائیر ریسنگ ورلڈ چپمیئن شپ جیت لی

    نائیجل لیمب نے ریڈ بل ائیر ریسنگ ورلڈ چپمیئن شپ جیت لی

    آسٹریا کے شہراسپیل برگ میں ہوا ہوائی کرتب کا شاندارمظاہرہ،جس میں دنیا بھر سے شریک ماہر پائلٹوں نے کیا اپنی مہارت کا چھوٹے جہازوں سے شاندار کرتب کا دلفریب مظاہرہ،جسے دیکھنے والوں نے بے حد سراہا۔

    سخت مقابلے کے بعد برطانوی پائلٹ نائیجل لیمب نے آسٹریا کے ہینس آرچ کو شکست دے کر ریڈ بل ائیر ریسنگ ورلڈ چمپئن شپ جیت لی۔