Author: Hammad Hasan Syed

  • پاکستانی لڑکی کی جدوجہد پر سلمیٰ ہائیک کی فلم

    پاکستانی لڑکی کی جدوجہد پر سلمیٰ ہائیک کی فلم

    ہالی وڈ میگااسٹارسلمی ہائیک کی دنیادیوانی ہےلیکن خود اس گلوبل سیلبرٹی کوجس شخصیت نےمتاثرکیاوہ کوئی مشہورزمانہ چمکتی دمکتی اسٹارنہیں بلکہ کراچی کی ایک عام سی لڑکی ہےجس نےتعلیم عام کرنےکےخواب کوسخت جدو جہد کےبعد ممکن بناڈالا۔

    حمیرابچل نےزندگی کی بنیادی سہولتوں سےمحروم کراچی کی کچی آبادی میں بچوں خصوصاً لڑکیوں کوتعلیم کے زیورسےآراستہ کرنےکی ٹھانی اور ہرمشکل کا دلیری سےمقابلہ کرتےہوئےڈریم ماڈل اسٹریٹ اسکول قائم کیا۔

    140108_humaira_bachal_blog (1)

    سال دوہزارچودہ میں بننےوالےاسکول میں اٹھارہ کمرے،پلےگراؤنڈ،کمپیوٹرلیب اورایک لائبریری بھی ہے،اسکول میں تقریبا ایک ہزارلڑکے،لڑکیاں تعلیم حاصل کرسکتےہیں۔

    سلمیٰ ہائیک نےحمیرا کی جدوجہدکو دستاویزی فلم حمیرادی گیم چینجر کے روپ میں دنیاکےسامنےپیش کیا،سلمیٰ ہائیک کا کہنا ہےکہ ان کا مشن ہےکہ دنیابھرکی عورتوں کو انصاف ملے۔

  • کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس کی اےآروائی نیوزکی بندش کی مذمت

    کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس کی اےآروائی نیوزکی بندش کی مذمت

    نیو یارک:امریکہ میں صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس نے اےآروائی نیوزکی بندش مذمت کی ہے، سی پی جے نے وزیراعظم نوازشریف کوخط لکھ کر اے آر وائی کی نشریات بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹوپروٹیکٹ جرنلسٹس کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مار چ میں آپ نےہمارےوفد کوآزادی صحافت کی یقین دہانی کرائی تھی،اےآروائی نیوزکی نشریات بند کرنا قبول نہیں،سی پی جے نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اےآروائی نیوزکی نشریات بحال کرے۔

    سی پی جےکا کہنا ہے کہ اےآروائی نیوزکی بندش کےاقدامات وعدےکی خلاف ورزی ہے،حکو مت پرتنقیدکی وجہ سےمبشرلقمان کے پروگرام پرپابندی لگائی گئی،خط میں کہا گیا ہے کہ حکومت نےدوسری بار اے آر وائی نیوزکوخاموش کرنےکااقدام اٹھایا،اور ہائیکورٹ کےفیصلےپربھی عمل نہیں کیاجارہا،سی پی جے مطالبہ کیا کہ آزادی صحافت کیلئے اے آر وائی نیوز کوبحال کیاجائے۔

  • نائن زیرو سےپکڑاگیامشتبہ شخص میڈیاکےسامنےپیش

    نائن زیرو سےپکڑاگیامشتبہ شخص میڈیاکےسامنےپیش

    کراچی:ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب سےپکڑا گیا مشکوک شخص میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔

    افغانستان کےعلاقے نورستان سے تعلق رکھنے والا مشتبہ شخص سیف اللہ جو پشاور سے آج ہی کراچی پہنچا تھا،ایم کیو ایم رہنمائوں کےمطابق مشتبہ شخص نائن زیرو کے قریب سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ نائن زیرو کے قریب مبینہ طور پر ریکی کے لیے موجود تھا اور ایم کیو ایم ہیڈکوارٹر اور اطراف کی ویڈیو بنا رہا تھا۔

    ذرائع کے مطابق مشکوک شخص مسجد جانے کے بہانے نائن زیرو جانے والی گلی میں پہنچا جہاں رینجرز کو دیکھ کر وہ گھبرا گیا اور اس نے جناح گراونڈ کی جانب سے بھاگنے کی کوشش کی۔

    افتخارعالم کا کہنا ہے کہ ملزم سے افغانستان کی جامعات کے کارڈز،موبائل فون،بیٹریز، سمیں،ریلوے ٹکٹ اور کالعدم تحریک طالبان کا لٹریچر سمیت حکیم اللہ محسود اور طالبان کمانڈر کی تصاویر بھی ملی ہیں۔

    مشتبہ شخص کو عزیز آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے،واضح رہے متحدہ رہنمائوں پر اورنائن زیرو پر حملے کی دھمکیاں کئی عرصےسےایم کیو ایم کومل رہی تھیں۔

  • سلمان اقبال کے پیش ہونے پرلاہور ہائی کورٹ کی تعریف

    سلمان اقبال کے پیش ہونے پرلاہور ہائی کورٹ کی تعریف

    لاہور:اے آر وائی نیوز کے سی ای او سلمان اقبال کے پیش ہونے پر لاہور ہائی کورٹ نے تعریف کی اور کہا سلمان اقبال کا بیرون ملک سے حاضر ہونا قابل تحسین ہے۔

    لاہور ہائی کورٹ میں اے آر وائی نیوز سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر سی ای او سلمان اقبال بنفس نفیس پیش ہوئے،جسٹس مظاہرنےسلمان اقبال کےعدالتی احترام میں پیش ہونے پر کہا کہ وہ پیرس سےعدالت میں پیش ہونے کے لئے آئےجو قابل تعریف ہے،سلمان اقبال اگر تحریری جواب بھی بھیج دیتے توعدالت قبول کرلیتی۔

    سلمان اقبال نے کہا کہ اے آر وائی گروپ نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے،اے آر وائی کی تاریخ گواہ ہے کہ وہ ہمیشہ حب الوطنی سے سرشار رہے ہیں،اے آر وائی نیوز کے وکیل کے کہنا تھا اے آر وائی نیوز نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا،عدلیہ کی بحالی کے لئے جو جدوجہد کی اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑی۔

  • کراچی: فائرنگ سے اےاین پی کارکن جاں بحق،دو زخمی

    کراچی: فائرنگ سے اےاین پی کارکن جاں بحق،دو زخمی

    کراچی: شہر قائد کےعلاقےاورنگی ٹاون میں اے این پی کے کارکنان پرکریکر حملہ اورفائرنگ سےایک کارکن جاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے۔

    کراچی میں اورنگی ٹاؤن کےعلاقےفرنٹیئر موڑ کے قریب پارٹی جھنڈے لگا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے کارکنان پر کریکر حملے اور فائرنگ کر دیی، جس کے نتیجے میں عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن شاہد خان جاں بحق جبکہ دو کارکنان زخمی ہوگئے۔

    اےاین پی کے رہنماؤں نے شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کارکن کے قتل میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

  • ڈرائی فروٹ کا استعمال کینسرسے بچاتا ہے

    ڈرائی فروٹ کا استعمال کینسرسے بچاتا ہے

    ڈرائی فروٹ کے استعمال سے کینسر کے جان لیوا مرض کا خطرہ کم ہوجاتاہے۔

    امریکا کے ہاورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق کےمطابق بادام،اخروٹ اور مونگ پھلی وغیرہ کےاستعمال سے لبلبے کے جان لیوا کینسر کا خطرہ کم ہوجاتاہے،ہفتےمیں دوبار مناسب مقدار میں نٹس کا استعمال کینسر میں مبتلا ہونے کے خطرے کوایک تہائی حد تک کم کردیتا ہے۔

  • ایپل اسمارٹ واچ،صحت سےمتعلق معلومات بھی فراہم کرتی ہے

    ایپل اسمارٹ واچ،صحت سےمتعلق معلومات بھی فراہم کرتی ہے

    ایپل کی اسمارٹ واچ صارف کو وقت کےساتھ صحت اورتندرستی کےحوالےسےبھی آگاہی فراہم کرتی ہے۔

    کمپیوٹربنانےوالی مشہورکمپنی ایپل کےماہرین کاکہنا ہےکہ ان کی اسمارٹ واچ میں ایسا ایپ موجود ہے،جو دل کی ڈھرکن نوٹ کرتا ہے اور صارف کو تندرست رہنےکیلئے ورزش سےمتعلق معلومات بھی فراہم کرتاہے.

    ایپل واچ سےنہ صرف کالزکی جاسکتی ہیں بلکہ ٹچ اسکرین کی سہولت کے ساتھ ایک بٹن بھی دیا گیا ہے، جس سے ایپل واچ کے مختلف فنکشنز کو کنٹرول کرسکتےہیں۔

  • لندن: سسپنس سے بھر پورفلم ہارنزکا پریمیئر

    لندن: سسپنس سے بھر پورفلم ہارنزکا پریمیئر

    لندن : سسپنس سےبھر پورفلم ہارنز کا پریمیئرہوا،جس میں ہیری پورٹرکا کردار اداکرنےوالےمعروف اداکارڈینیئل ریڈکلف سمیت معروف فنکاروں نےشرکت کی۔

    ہالی وڈکی سسپنس اور تھرل سےبھر پورفلم ہارنزکا پریمیئر لندن میں ہوا،جہاں فلم کے ہیرو ڈینیئل ریڈکِلف سمیت مختلف فنکاروں نےشر کت کی،ان کا کہنا تھا کہ ہارنز ایک مختلف فلم ہے جس میں کام کر کے انہیں تھرل کا احساس ہوا۔

    ہدایتکارالیگزینڈرایجاکی اس فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گردگھومتی ہے جسے اپنی دوست کے قتل کے الزام کا سامنا ہےتاہم اسے اپنے اندرغیرمعمولی طاقتوں کا احساس ہوتا ہےجن کی مدد سے وہ حقیقی قاتلوں تک جا پہنچتا ہے،فلم اکتیس اکتوبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

  • اے آر وائی معطل:صحافتی تنظمیوں کا ملک گیراحتجاج کا اعلان

    اے آر وائی معطل:صحافتی تنظمیوں کا ملک گیراحتجاج کا اعلان

    اسلام آباد:صحافتی تنظیموں نے اے آر وائی نیوز کے لائسنس کی معطلی فیصلے کے خلاف ملک گیراحتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

    صحافتی تنظیموں نے اے آروائی نیوزکےخلاف فیصلے کوصحافت پرقدغن قرار دیا،صدر پی ایف یو جے راناعظیم کہتے ہیں ملک بھرمیں احتجاج کریں گے۔

    راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدرشکیل احمد نے کہا جمہوری حکومت نے آمریت کے دور کی یاد تازہ کردی،صدر پی ایف یو جے افضل بٹ نےکہا ریاستی جبرکے بجائے چینل دیکھنے یا نہ دیکھنےکا فیصلہ ناظرین پرچھوڑ دیاجائے۔

  • اے آر وائی پر پابندی سیاسی فیصلے کے سوا کچھ نہیں ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

    اے آر وائی پر پابندی سیاسی فیصلے کے سوا کچھ نہیں ہے،ایمنسٹی انٹرنیشنل

    لندن:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اے آر وائی نیوز کے لائسنس کی معطلی پاکستان میں آزادی اظہارکو پابند کرنے کی کوششوں کے مترادف ہے۔

    ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہاہے کہ پاکستان میں اے آ ر وائی کے لائسنس کی معطلی سیاسی فیصلہ ہے جو اظہار کی آزادی کےحق کی نفی ہے،ایمنسٹی انٹر نیشنل نے مطالبہ کیا ہے کہ اے آر وائی نیوز کو فوری طور پر بحال کیا جائے،پاکستانی حکام کے پاس اے آر وائی کو بند کرنے کا سیاسی وجوہ کے سوا کوئی جواز نہیں ہے۔

    ایمنسٹی انٹر نیشنل نے کہا ہے کہ پاکستان میں صحافتی آزادی پرپہلے ہی کئی سوالیہ نشان موجود ہیں،پاکستان میں صحافیوں کو تحفظ حاصل نہیں ہے اورانہیں مختلف خطرات کا سامنا ہے۔