Author: Hammad Hasan Syed

  • لندن : ہالی وڈ فلم فوکس کیچرکا پریمیئر شو

    لندن : ہالی وڈ فلم فوکس کیچرکا پریمیئر شو

    لندن: ہالی وڈ کی فلم فوکس کیچر کا لندن میں پریمیئر شو ہوا، جس میں فلمی ستاروں نےشرکت کی۔

    لندن میں ہالی وڈ کی فلم فوکس کیچرکے پریمیئر شو میں شرکت کرتے ہوئےفلمی ستاروں نے اپنے تاثرات پیش کیے، فوکس کیچر ریسلنگ کی دنیا کے دونامور بھائیوں کی سچی کہانی پر مبنی ہے۔

    فلم میں ہالی وڈ کے مشہور اداکاروں چینگ تاتم، سٹیوکارل اور اداکارہ سینا ملر نے نمایاں کردارادا کیا ہے جبکہ فلم کی ڈائریکشن کے فرائض بینٹ ملرنے ادا کیے ہیں۔

    فوکس کیچر کے ٹریلر پرعوام کی جانب مثبت تاثرات پیش کیےگئے ہیں جبکہ فلم ایک ماہ بعد سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

  • ن لیگ زوال کاشکارہے،دوست محمد کھوسہ

    ن لیگ زوال کاشکارہے،دوست محمد کھوسہ

    کراچی:سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمدکھوسہ کہتےہیں نوازلیگ کے کچھ وزراجلد پارٹی چھوڑنے والے ہیں،نون لیگ زوال کاشکارہے۔

     اے آ ر وا ئی نیوز کے پرو گرام کھرا سچ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کا کہنا تھا کہ نوازلیگ کے کچھ وزراء جلد پارٹی چھوڑنے والے ہیں،نون لیگ زوال کاشکارہے،انہوں نے کہا کہ شفاف ضمنی انتخابی عمل ہوا تو فیصلہ ہوجائے گا،سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کے بہت جلد ایسا ہوگا کہ تمام مسلم لیگ ایک پلیٹ فارپ پرجمع ہوگی۔

    دوست محمد کھوسہ نے پروگرام کھرا سچ میں پارٹی کارکنان کو پیغام دیا کہ وہ سیاسی غیرت کا مظاہرہ کریں بڑوں کے فیصلوں پرعمل نہ کریں،

  • حیدرآباد:نامعلوم افرادکی فائرنگ،ایم کیوایم کا کارکن جاں بحق

    حیدرآباد:نامعلوم افرادکی فائرنگ،ایم کیوایم کا کارکن جاں بحق

    حیدرآباد:موٹر سائیکل پر سوارنامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے سینئرکارکن حسن مجتبیٰ زیدی جاں بحق ہوگئے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سینئر کارکن کےقتل کی مذمت کی ہے۔

    حیدرآباد میں نامعلوم افراد نے اسٹیشن روڈ پر فائرنگ کر کے ایم کیوایم کے سینئر کارکن حسن مجتبیٰ زیدی کو فائرنگ کر کے شہید کردیا،شہیدہونے والے ایم کیوایم کے کارکن حسن مجتبیٰ موٹرسائیکل پر اپنے تین بچوں کے ساتھ دودھ لینے جارہے تھے،حسن مجتبیٰ کو شدیدزخمی حالت میں سول اسپتال لے جایاگیا لیکن وہ جانبرنہ ہوسکے اورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سےجاملے،فائرنگ کے نتیجے میں تینوں بچے بھی زخمی ہوگئے ہیں۔

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی،زونل کمیٹی کے دیگرارکان،حق پرست ارکان اسمبلی اورکارکنوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی،ایم کیو ایم کے قا ئد الطاف حسین اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سینئر کارکن حسن مجتبیٰ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے،حسن مجتبیٰ زیدی کی نمازجنازہ بعد نماز ظہراداکی جائے گی۔

  • ہانگ کانگ:جمہوریت نوازمظاہرین کا احتجاج جاری

    ہانگ کانگ:جمہوریت نوازمظاہرین کا احتجاج جاری

    ہانگ کانگ: جمہوریت نواز مظاہروں کا سلسلہ ہانگ کانگ میں جاری ہے، پولیس نے سڑکوں پر موجود مظاہرین کی جانب سے کھڑی روکاوٹوں کو صاف کرنا شروع کردیا ہے۔

    ہانگ کانگ میں جاری دو ہفتوں سے جمہوریت کے حامی مظاہروں میں حصہ لے رہے ہیں، پولیس کی جانب سے ہانگ کانگ کی سڑکوں پرموجود تمام رکاوٹوں کوصاف کردیا ہے، اس دوران مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    ہانگ کانگ میں دو ہفتوں سے جمہوریت کے حق میں احتجاج جاری ہے، مظاہرین جہموری اصلاحات کے نفاذ کا مطالبہ کررہے ہیں، دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے گڑبڑ پھیلانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

  • دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ راکٹ خلا کیلئے اڑان بھرنےکو تیار

    دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ راکٹ خلا کیلئے اڑان بھرنےکو تیار

    دنیا کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ راکٹ خلا کیلئے اڑان بھرنے کو تیار ہے۔

    برطانوی نوجوانوں کی ایک ٹیم ہیلیم گیس کے غبارے کی مدد سے اور ایندھن کے طور پر بائیو فیول استعمال کرتے ہوئےاپنی نوعیت کا پہلا تھری ڈی پرنٹڈ راکٹ فضا میں بھیجنےکی تیاریاں کررہی ہے،پروگرام کے مطابق یہ راکٹ پہلے توایک بہت بڑے ہیلیم غبارے کی مدد سےبیس ہزار میٹرکی بلندی تک لے جایا جائےگا، پھراس راکٹ میں لگا مخصوص سسٹم راکٹ کے انجن کو اسٹارٹ کرے گا، یہ راکٹ اگلے ماہ امریکہ سے لانچ کیا جائیگا۔

  • صدر نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دو آرڈیننس جاری کر دیئے

    صدر نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے دو آرڈیننس جاری کر دیئے

    اسلام آباد:بلدیاتی انتخابات کیلئے صدرمملکت ممنون حسین نے دو صدارتی آرڈیننس جاری کردیئے،حلقہ بندیوں اورانتخابی فہرستوں کی تیاری کا اختیارالیکشن کمیشن کو سونپ دیا گیاہے۔

    صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں بلدیاتی ا نتخابات کے حوالے سے دو ترمیمی آرڈیننس جاری کردیے،صدارتی آرڈیننس دو ہزار چودہ کے مطابق الیکشن کمیشن کو بلدیاتی حلقہ بندیاں کرنے کے اختیارات حاصل ہوگئے ہیں،الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلدیاتی حلقہ بندیوں کا کام جلد مکمل کرے،اس کے علاو ہ حلقہ بندیوں سے متعلق تنازعات کے حل کا اختیار بھی الیکشن کمیشن کو مل گیا ہے۔

    ترمیمی آرڈیننس دو ہزار چودہ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹر لسٹوں کی تیاری کا کام بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہوگی۔

  • شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف فضائی کارروائی جاری رہےگی،اوباما

    شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف فضائی کارروائی جاری رہےگی،اوباما

    وشنگٹن:امریکی صدر براک اوباما کہتے ہیں کہ عراق اور شام میں شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف فضائی کارروائی جاری رہےگی۔

    امریکی صدر براک اوباما نےداعش کےخلاف کارروائی میں شامل اتحادی ممالک کےفوجی سربراہان سےملاقات کی،ملاقات میں عراق اورشام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،امریکی صدر اوباما کا کہنا تھاکہ عالمی برادری عراق اور شام میں شدت پسندوں کے خاتمے کے لئے متحد ہے،اجلاس میں ترکی،سعودی عرب سمیت بیس ممالک کےفوجی سربراہان نے شرکت کی۔

  • فن لینڈ:ہیلسنکی میں بریک ڈانسنگ ورلڈچمپئن شپ کاانعقاد

    فن لینڈ:ہیلسنکی میں بریک ڈانسنگ ورلڈچمپئن شپ کاانعقاد

    فن لینڈکےدارالحکومت ہیلسنکی میں ورلڈ بریک ڈانسنگ چمپئن شپ کےفائنل کا انعقاد ہوا،جس میں یورپ کےمختلف ممالک سے سولہ ماہربریک ڈانسرز نےحصہ لیا۔

    بریک ڈانسنگ کےعالمی مقابلےمیں عالمی شہرت یافتہ ڈانسرز نے ہپ ہاپ اورہیوی بیٹس کےدوران اپنی بریک ڈانسنگ صلاحیتوں کامظاہرہ کیا،جنہیں دیکھنےمختلف ممالک سےہزار وں شائقین نےہیلنسکی کا رخ کیا۔

    میزبان فن لینڈسمیت برطانیہ،فرانس،آسٹریا،بیلجئیم،ڈنمارک،اٹلی،نیدرلینڈ، ناروے،پرتگال،اسپین اور سوئزرلینڈ سمیت دیگرممالک سےمقامی سطح پرمقابلےجیت کرفائنل تک پہنچنے والےان ڈانسرزکےدرمیان کئی تھیمزاوراسٹائلز پر آپس میں ٹکراؤ ہوا۔

    مختلف مراحل سےگرزنےکےبعدیہ چمپئن شپ فائنل اسٹیج تک پہنچی جہاں فرانس کے تونیونامی بریک ڈانسرنے بازی مارتے ہوئے فاتح کی بیلٹ اپنے نام کرلی۔

  • جاپان فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری

    جاپان فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری

    جاپان فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے جس میں مشہور جاپانی  ڈیزائنر شیراہاما کے تیار کردہ موسم بہارکے ملبوسات پیش کئےگئے

    ٹوکیو میں جاری فیشن شو کےدوسرے روز جاپانی ثقافت سے سجے  موسم بہارکے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی گئی، ماڈلزسفید اور سنہرے رنگ کے امتزاج سے بنے موسم بہار کے ملبوسات  پہن کر ریمپ پر آئیں تو حاضرین داد دیئے بغیرنہ رہ سکے،جاپانی  ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ  نت نئے ڈیزائن متعارف کرواتی ہیں تاکہ ان کے چاہنے والے اکتاہٹ کا شکار نہ ہوں،جاپان فیشن ویک انیس اکتوبر تک جاری رہیگا۔

  • کراچی میں قتل وغارتگری اورٹارگٹڈکارروائیاں جاری

    کراچی میں قتل وغارتگری اورٹارگٹڈکارروائیاں جاری

    کراچی:شہر قائد میں فائرنگ اورتشدد میں تین افراد جان کی بازی ہارگئے،گلستان جوہربینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوزنےحاصل کرلی۔

    کراچی کےعلاقےابراہیم حیدری میں سمندرسےتشددزدہ لاش ملی،نیوکراچی بشیرچوک قریب سے نوجوان کی لاش برآمدہوئی،بوہرہ پیرمیں فائرنگ سےزخمی شخص دوران علاج چل بسا،گلستان جوہرمیں بینک ڈکیتی کی کوشش سیکورٹی گارڈنےناکام بنادی،ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوزنےحاصل کرلی،پورٹ قاسم میں رینجرزنےسیاسی جماعت سےتعلق رکھنے والے دوٹارگٹ کلرگرفتارکرلئے،ڈالمیامیں پولیس نےلوٹ مار میں مصروف خاتون سمیت دوڈکیت گرفتارکرلئے،ماڑی پورمیں پولیس نےمقابلےکےبعدگینگ وارکاملزم گرفتارکرلیا۔