Author: Hammad Hasan Syed

  • ایپل کا تیارکردہ پہلا پرسنل کمپیوٹر نیلامی کے لیے پیش

    ایپل کا تیارکردہ پہلا پرسنل کمپیوٹر نیلامی کے لیے پیش

    کمپیوٹربنانے والی معروف کمپنی ایپل کا ڈیزائن کردہ سب سے پہلا پرسنل کمپیوٹرنیلامی کیلئے پیش کردیا گیا۔

    نادر و نایاب اشیا جمع کرنے والے افراد کیلئے ہے خوشخبری،ایپل کا ہاتھوں سےبنایا گیا پہلا پرسنل کمپیوٹر فروخت کے لیے پیش کردیا گیا،ایپل ون نامی کمپیوٹرایپل کے بانیوں اسٹیو وزنائیک اوراسٹیو جابز نے کیلیفورنیا میں قائم کمپنی کے گیرج میں مختلف آلات جوڑتے ہوئے بنایا تھا۔

    چھ سو چھیاسٹھ ڈالرز میں فروخت ہونے والے کمپیوٹرکی چھ لاکھ ڈالر میں فروخت ہونے کی اُمید ظاہر کی جارہی ہے۔

  • الطاف حسین کا سائٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ پراظہارافسوس

    الطاف حسین کا سائٹ فیکٹری میں لگنے والی آگ پراظہارافسوس

    لئندن:متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سائٹ کے علاقے میں فیکٹری میں لگنے والی آگ اوراس سے بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات پر گہرے افسوس کااظہارکیا ہے۔

    اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ سائٹ کی فیکٹری میں لگنے والی آگ کو کئی گھنٹے گزرچکے ہیں لیکن تاحال اس آگ پر قابونہیں پایا جا سکا۔

    جناب الطاف حسین نے پاکستان نیوی اور دیگرعسکری اداروں کے حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ماہرین کوہدایت کریں کہ وہ آگ بجھانے کیلئے مطلوبہ جدیدسائنٹفک آلات لیکرفوری طورپرآگ سے متاثرہ فیکٹر ی پہنچیں،آگ بجھانے کیلئے اپنی خدمات پیش کریں۔

    الطا ف حسین نے سندھ کے گورنرڈاکٹرعشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے کہا کہ وہ اس ہولناک آگ بجھانے کے سلسلے میں کی جانے والی کارروائی کی مسلسل مانیٹرنگ کریں۔

  • اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو گرفتار کرنا قابل افسوس ہے،خورشید شاہ

    اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو گرفتار کرنا قابل افسوس ہے،خورشید شاہ

    اسلام آباد:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو گرفتار کرنا قابل افسوس ہے۔

    میٖڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت ناکامی چھپانے کے بجائے اپنی کوتاہی کو تسلیم کرے،ان کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیوز کی ٹیم کو ناجائز اسلحے کی اسمگلنگ میں ملوث کرنا درست اقدام نہیں،قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کالی بھیڑیں ہرادارے میں ہیں اور ریلوے پولیس بھی ایک ادارہ ہے۔

  • چیچنیا کے دارالخلافہ گروزنی میں مسلح افراد کا حملہ

    چیچنیا کے دارالخلافہ گروزنی میں مسلح افراد کا حملہ

    چیچنیا:روسی ریاست چیچنیا کے دارالخلافہ گروزنی میں مسلح افراد کی فائرنگ سےسولہ افراد کی ہلاک اوراٹھا ئیس زخمی ہوگئے۔

     غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دس پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،گروزنی میں کارمیں سوارمسلح افراد نے روس اور چیچنیا کے میڈیا دفاترپر بے دریغ فائرنگ کی پولیس نے حملہ آوروں کو   روکنے کی کوشش کی تو مسلح افراد نے پولیس پر بھی فائرکھول دیا جس کے نتیجے میں دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ٹریفک چوکی پر تعینات اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

  • سندھ حکومت کورکمانڈرکے سوالات کا جواب دیں،مصطفی عزیز آبادی

    سندھ حکومت کورکمانڈرکے سوالات کا جواب دیں،مصطفی عزیز آبادی

    مصطفی عزیز آبادی نے اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات شرجیل میمن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دفاعی نمائش میں کور کمانڈرنے خطاب کرتے ہوئے سندھ کی خراب صورتحال کی وجوہات بیان کی ہیں جو سندھ حکومت کی نا اہلی کا ثبوت ہے۔

    عزیزآبادی نے کہا کہ کور کمانڈر نے سندھ میں لاء اینڈآرڈرکی خراب صورتحال کا ذمہ دار بیڈ گورننس کو قرار دیا اورلوکل گورنمنٹ سسٹم کے نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیاہے۔

    مصطفی عزیز آبادی نے مطالبہ کیا کہ شرجیل میمن کورکمانڈر کی جانب سے اٹھنے والے سوالات کا عوام کو جواب دیں۔

  • حبیب بینک لمیٹڈ نےنئ انٹرنیٹ بینکنگ سروس کا آغاز کر دیا

    حبیب بینک لمیٹڈ نےنئ انٹرنیٹ بینکنگ سروس کا آغاز کر دیا

    کراچی:حبیب بینک لمیٹڈ نے اپنے کسٹمرز کیلئے نئی انٹر نیٹ بینکنگ سروس کا آغاز کردیا ہے،جس کی افتتاحی تقریب ڈالمن مال کلفٹن کراچی میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی صدر اورسی ای او کے ڈار تھے۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب میں پرپیڈ پیمنٹ سروسز گروپ کے سربراہ فائق صادق نے کہا کہ حبیب بینک لمیٹڈ اپنے سترلاکھ کسٹمرز کےساتھ پاکستان کا سب سے بڑا بینک ہے جواپنے کسٹمرز کیلئے نت نئی اور منفرد سہولتیں پیش کرنے میں ہمیشہ سب سے آگے رہا ہے،ایچ بی ایل انٹر نیٹ بینکنگ سروسز کا آغاز کسٹمرز کیلئےآسانی اور تیزی کےساتھ سرمائے کی منتقلی کو ممکن بنائیگا۔

    انہوں نے کہاکہ حبیب بینک کا عزم ہے کہ جذبات اور ترقی کے اس سفر میں اپنے کسٹمرز کی پندرہ سو شاخوں اور سولہ سو اے ٹی ایمز کے ساتھ بہتر ین سہولتیں پیش کرتے رہیں اور اپنی سروس بہتر بنائیں۔

  • امریکی فوج کا یرغمال بنائےگئےشہری کیلئےکیا گیا آپریشن

    امریکی فوج کا یرغمال بنائےگئےشہری کیلئےکیا گیا آپریشن

    صنعا:القاعدہ نے یمن میں امریکی فوج کی کارروائی کے بعد یرغمال بنائے گئے امریکی صحافی کو قتل کرنے کی دھمکی دیدی۔

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ امریکی فوج نے یمن کے دارلحکومت صنعا میں اپنے شہری کی بازیابی کیلئےآپریشن کیا،تاہم یمنی سیکیورٹی اہلکاروں کی معاونت سے کی گئی چھاپہ مار کارروائی ناکام رہی۔

    کارروائی میں پانچ شدت پسند مارے گئے،ترجمان نے بتایا کہ فوجی کارروائی کے بعدالقاعدہ نے ایک ویڈیو پیغام میں امریکی صحافی کودو دن کےاندرقتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔

  • ناشتہ کر یں اور دل کے دورے اور امراض قلب سے دور رہیں

    ناشتہ کر یں اور دل کے دورے اور امراض قلب سے دور رہیں

    صبح کا ناشتہ نہ کرنے سے دل کے دورے اور امراض قلب کا خطرہ ستائیس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

    نئی طبی تحقیق کے مطابق جو لوگ صبح کا ناشتہ نہیں کرتے ان میں دل کے دورے اور امراض قلب کے امکانات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ صبح کے وقت خوراک چھوڑنے سے جسم میں اضافی تناو میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

    ناشتہ کرنے سے جسم میں میٹا بولزم کی شرح بڑھتی ہے جس کا مطلب ہے کہ نیند کے دوران کیلوریز جلنے کا جو عمل سست ہو جاتا ہے وہ ناشتہ کرنے سے تیز ہو جاتا ہے، جو موٹاپے سے بچاتا ہے،

    ناشتہ نہ کرنا موٹاپا زیابطیس،امراض قلب اور فالج کا بنیادی سبب بنتا ہے

  • مذاکرات وہیں سے شروع ہوں گےجہاں ختم ہوئےتھے،عمران خا

    مذاکرات وہیں سے شروع ہوں گےجہاں ختم ہوئےتھے،عمران خا

    لاہور:چیئرمین تحریک انصاف نےحکومت کو پلان سی پرعملدرآمد روکنے کا فارمولا بتادیا،کہتے ہیں جوڈیشل کمیشن تحقیقات کاآغازکرے شٹر ڈاؤن کا پروگرام روک دیں گے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےپلان سی پرعملدآمدروکنے کی مشروط پیش کش کردی،کہتے ہیں مذاکرات کا سلسلہ وہیں سے شروع ہوگاجہاں ختم ہواتھا۔

    اے آروائی نیوز کے پروگرام کھراسچ میں گفتگو کرتے ہوئےعمران خان کا کہنا تھا حکومت پراعتماد نہیں،گارنٹی کے معاملے پرحکومت نے فوج کوبدنام کیا ہم چاہتے ہیں ضامن عدالت بنے۔

    چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے عمران خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کوصرف آگاہ کیا گیا مشاورت نہیں کی گئی۔

    سچیئرمین تحریک انصاف نے حکومت کومتنبہ کیا کہ پلان ڈی اس کے لیے اور بھی مشکل ہوگا۔

  • گوگل کی کینسر اور دل کے دورے کا پتہ لگانے والی ڈیوائس

    گوگل کی کینسر اور دل کے دورے کا پتہ لگانے والی ڈیوائس

    گوگل کینسر اور دل کے دورے کا پتہ لگانے والی ڈیوائس تیارکرے گا۔

    گوگل کے لائف اینڈ سائنسز شعبے کی جانب سے آلے کی تیاری میں نینو ٹیکنالوجی سے مدد لی جا رہی ہے،انتہائی چھوٹے مقناطیسی ذرات کو خون کے ذریعے جسم میں داخل کیا جائے گا اوراسکا جائزہ کلائی پرباندھنے والے   گھڑی نما آلے سے لیا جائے گا۔

    یہ آلہ جسم میں کینسر،دل کے ممکنہ دورے اور فالج کے حملے اور دوسری بیماریوں کا سراغ لگائے گا۔