Author: Hammad Hasan Syed

  • مغربی طاقتوں سےجوہری معاہدہ  جلد طےپاجائیگا،ایرانی صدرحسن روحانی

    مغربی طاقتوں سےجوہری معاہدہ جلد طےپاجائیگا،ایرانی صدرحسن روحانی

    تہران:ایرانی صدرحسن روحانی نے امید ظاہرکی ہے کہ مغربی طاقتوں سےجوہری معاہدہ جلد طےپاجائیگا۔

    قوم سے اپنے خطاب میں ایرانی صدرکا کہنا تھا کہ ایٹمی ڈیل سےمتعلق چند نکات ابھی طےہونا باقی ہیں تاہم وہ پرعزم ہیں کہ مغربی طاقتوں سے ایٹمی معاملے پرمعاہدہ حتمی ڈیڈ لائن سے پہلے ہو جائیگا اور فریقین چوبیس نومبر سے قبل کوئی نہ کوئی مثبت حل نکال لیں گے،ایرنی صدر کا کہناتھا کہ وہ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ایٹمی ڈیل ایران کےلئےخوش آئند ثابت ہوگی ۔

  • پھلوں کے جوس کے زیادہ استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ

    پھلوں کے جوس کے زیادہ استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ

    پھلوں کے جوسز کا زیادہ استعمال ہائی بلڈ پریشرکا سبب بن سکتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق روزانہ ایک گلاس فروٹ جوس کے استعمال سے دوران خون میں دباؤ بڑھ جاتا ہے جس سے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے،جبکہ عام تصور کیا جاتا ہے کہ پھلوں کا جوس صحت بخش ہوتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق پھلوں میں ضروری وٹامن ہونے کے ساتھ شکر کی بہت زیادہ مقدار اور نقصان دہ فائبر بھی ہوتے ہیں۔

  • آئی بی ایم نےسن فلاور پاورجنریٹرمتعارف کروادیئے

    آئی بی ایم نےسن فلاور پاورجنریٹرمتعارف کروادیئے

    کمپیوٹر بنانے والی مشہور کمپنی آئی بی ایم نے سن فلاور پاور جنریٹر متعارف کروادیئے۔

    سورج کی توانائی ایک ایسا خزانہ ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا،آئی بی ایم نے اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ایسے سن فلاور پاور جنریٹرمتعارف کر وائے ہیں جن کی خاص بات یہ ہے کہ یہ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ آلودگی سے پاک پانی بھی فراہم کریں گے،یہ سن فلاور پاور جنریٹر ایک سپر کمپیوٹر سے منسلک ہوں گے جو ایک مخصوص پروگرام چپ کے زریعے کام کرے گا۔

  • جنہوں نےلاڑکانہ کاپانی نہیں پیاوہ وہاں سےالیکشن لڑیں گے،خالدمقبول

    جنہوں نےلاڑکانہ کاپانی نہیں پیاوہ وہاں سےالیکشن لڑیں گے،خالدمقبول

    کراچی:ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ جنھیں کھبی لاڑکانہ کے مچھرنے کاٹا نہیں اور جنھوں نے کبھی لاڑکانہ کا پانی نہیں پیا وہ اب وہاں سےالیکشن لڑیں گے۔

    ڈیفنس کلفٹن ریذیڈنس سوسائٹی میں سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم،ایم کیو ایم لیگل ایڈکمیٹی اور متحدہ لائرز فورم کے کی جانب سے وکلاء برادری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ جنھوں نے لاڑکانہ کے نلکے کا پانی نہیں پیا وہ اب وہاں سے الیکشن لڑیں گے اورغریب عوام کے رہنما بنیں گے۔

    انکا کہنا تھا کہ خاندانی سیاست کے باعث آج ایوان ایوان کم اور سیاسی دکان زیادہ نظر آتی ہے،عدالتیں گونگی بہری اور آئین مفلوج ہے۔

  • لندن میں ڈرائیور کے بغیر ٹیوب ٹرین چلائی جائے گی

    لندن میں ڈرائیور کے بغیر ٹیوب ٹرین چلائی جائے گی

    لندن میں دنیا کی پہلی بغیرڈرائیور ٹیوب ٹرین چلے گی۔

    برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی شہری انتظامیہ نے دنیا کی پہلی بغیر ڈرائیور ٹیوب ٹرین چلانے کا منصوبہ پیش کر دیا ہے،زیر زمین چلنے والے اس منصوبے پر اربوں ڈالر لاگت آئے گی اور ابتدائی طور پر ڈھائی سو ٹرینیں تیار کی جا ئیں گی،لندن کے میئر کے مطابق یہ ٹیوب ٹرینین سن 2022 سے شہریوں کی آمدورفت کے لئے کھول دی جائیں گی ابتدا میں ڈرائیو اس ٹیوب ٹرین کی کارکردگی کو جانچیں گے پھر بغیر ڈرائیور ٹیوب ٹرین چلیں گی۔

  • شوگر کے مریضوں کا علاج ممکن ہو گیا

    شوگر کے مریضوں کا علاج ممکن ہو گیا

    شوگر کے انتہائی خطرناک مریضوں کےلئے ایسا مرکب تیار کرلیا گیا ہے جو کئی ماہ تک انسولین تیارکرکے خون میں شکر کی مقدارکو مقررہ حد کے اندر رکھتا ہے۔

    امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی کےسائنس دانوں نے کیمیائی اجزا پر مشتمل ایسا مرکب دریافت کیا ہے جو اسٹیم سیلز کو بیٹا سیلز میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اس کے لئے انہوں نے اسٹیم سیلز کی مدد سے لاکھوں ’’بیٹا خلیے‘‘ تخلیق کرکےانہیں چوہوں کے جسم میں داخل کیا جس کے نتائج بے حد حوصلہ افزا رہے،تجربات سے ظاہر ہوا کہ تجربہ گاہ میں تیار کردہ بیٹا خلیے کئی ماہ تک انسولین تیار کرکے خون میں شکر کی مقدار کو مقررہ حد کے اندر رکھ سکتے ہیں۔

  • کراچی میں قتل وغاری کا سلسہ جاری،گیارہ افراد ہلاک،نو زخمی

    کراچی میں قتل وغاری کا سلسہ جاری،گیارہ افراد ہلاک،نو زخمی

    کراچی:شہر قائد میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تیرہ افراد جاں بحق اورنو افرا د زخمی ہوگئے،جبکہ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں گینگ وار کے اہم کارندے ڈاکٹرشعیب سمیت چھ دہشت گرد مارے گئے۔

     کراچی میں قتل و غارت گری کا سلسلہ رک نہ سکا،ملیر میمن گوٹھ کے قریب رینجرز اور پولیس نےجرائم پیشہ افراد کے ٹھکانےپرچھاپہ مارا تو مسلح افراد نےاہلکاروں پر فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں گینگ وار کےپانچ کارندے مارے گئے، ترجمان رینجرز کے مطابق مقابلے کے دوران گینگ وار بابا لاڈلہ گروپ کا اہم کارندہ ڈاکٹر شعیب بھی ہلاک ہوا،ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ،آوان بم،پولیس اور رینجرز کی وردیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔

    لیاری رانگی واڑہ میں خفیہ اطلاع پرملزمان کی گرفتاری کیلئے رینجرز نے چھاپہ مارا تو عزیربلوچ گروپ کے کارندوں نےفائرنگ شروع کردی،جوابی کارروائی میں ملزم سلمان لال مارا گیا،رات گئے اورنگی ٹاون چشتی نگر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا،نارتھ کراچی میں نجی اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا،قصبہ کالونی کےعلاقےمیں نامعلوم افراد کی دکان پر فائرنگ سے شخص کو قتل کردیا،واقعے کا عینی شاہد اور مقتول کا دوست یہ منظر دیکھ کر ہارٹ اٹیک کے باعث انتقال کرگیا،گلستان جوہر بلاک بارہ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

    خاموش کالونی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص مارا گیا،لانڈھی نمبر چھ میں مسلح افراد نے الیکٹرونکس کی دکان پر فائرنگ کرکے اقبال نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا،پولیس کے مطابق واقعہ بھتہ نا دینے کےباعث پیش آیا،ادھر شاہ لطیف ٹاون میں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں مسلح تصادم میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

  • آج’ بلڈ مون’ دنیا بھر میں دیکھا جائے گا

    آج’ بلڈ مون’ دنیا بھر میں دیکھا جائے گا

    اسلام آباد:سفید چاند توہم روز ہی دیکھتے ہیں،آج چاند انوکھے انداز کا ہوگا، ماہرفلکیات کا کہنا ہے کہ رات چاند کو گرہن لگے گا تو وہ سرخ ہوکر خونی چاند نظر آئےگا۔

     سال کا دوسرا چاند گرہن آج ہوگا، یہ چاند خونی چاند کہلائے گا ، امریکہ اور ایشیا میں آج چاند گرہن ہوگا،جو گرین وِچ کے معیاری وقت کے مطابق آٹھ بجے شروع ہوگا اور دس بج کر پچیس منٹ پرمکمل ہوگا۔

    گرہن کے دوران چاند لال رنگ کا نظر آئے گا، اس لیے اس چاند گرہن کو’بلڈ مون‘ کہا جا رہا ہے۔

    شمالی امریکہ، آسٹریلیا، مغربی مشرقی ایشیا میں شائقین اس انوکھے منظر کا نظارہ کر سکیں گے، پاکستان میں چاند نکلتے وقت چاند گرہن کی ہلکی سی جھلک دیکھی جاسکے گی، چاند گرہن رواں سال پندرہ اپریل کو ہوا تھا جبکہ آئندہ مکمل چاند گرہن اگلے سال چار اپریل کو متوقع ہے۔

  • ونڈسکرین چٹخنےسےپی آئی اےپروازکی لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

    ونڈسکرین چٹخنےسےپی آئی اےپروازکی لاہور ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

    لاہور:پی آئی اے کی مسقط سے لاہورآنے والی پرواز کی ونڈ سکرین چٹخ گئی، جس کے بعد طیارے نے لاہورائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے کچھ عرصہ قبل "اے 320 ائیر بس” لیز پر لی گئی تاہم طیارے کی کنڈیشن اچھی نہیں، اس لئے اس کی ونڈ سکرین دوران پرواز ہوا کا دباؤ برداشت نہ کرسکی اور چٹخ گئی، طیارے کو ہنگامی طور پر ائیرپورٹ اتارا گیا۔

    ذرائع کے مطابق جہاز کی سکرین کسی چیز کے ٹکرانے سے نہیں ٹوٹی، لیز پر لیا گیا جہاز پرانا ہونے کی وجہ سے اس کی ونڈ اسکرین ٹوٹی، ہنگامی لینڈنگ کے دوران تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔

  • آج 2005کے زلزلے کو 9سال گزر گئے

    آج 2005کے زلزلے کو 9سال گزر گئے

    کراچی:آٹھ اکتوبردوہزارپانچ کے زلزلے نےایبٹ آباد میں تباہی کی انمٹ نقوش چھوڑ دیئے ہیں، بحالی کے وعدے ہوئے لیکن وعدے ایفا نہ ہوسکے۔

    آٹھ اکتوبردوہزارپانچ کوآنے والا بدترین زلزلہ نو سال گزرنے کے بعد ذہنوں سے نہیں نکل سکا، ہولناک زلزلہ کے متعلق ایبٹ آباد میں دعائیہ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے،مختلف مذہبی، سیاسی اورسماجی رہنماؤں نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی یادگاروں پرپھولوں کی چادریں چڑھائیں اورشہدا کے لئےدعائے مغفرت بھی کی گئی۔

     زلزلے میں چھیالیس سوسے زادئد افرادلقمہ اجل بنے اورتین لاکھ سے زائدمکانات تباہ ہوگئے،حکومت کی جانب سے بحالی کے منصوبوں کا آغازتوضرورہوالیکن وہ پایہ تکمیل تک نہ پہنچ سکے۔

    تباہی کی داستانیں رقم کرنے والے اس زلزلے نے اٹھارہ ہزارسے زائد معصوم بچوں کوبھی اُن کی ماؤں سے چھین لیا،اٹھائیس سوسےزائدتعلیمی ادارے ایسے تباہ ہوئے کہ آج تک بچے کھلےآسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پرمجبورہیں۔

    تباہ کن زلزلے کے نوسال بعدبھی زلزلہ متاثرین دوبارہ اپنے آشیانے بسنے اورتوجہ کے منتظرہیں۔