Author: Hammad Hasan Syed

  • مہمند ایجنسی: دھماکا میں دو افراد جاں بحق،ایک پولیو ورکر زخمی

    مہمند ایجنسی: دھماکا میں دو افراد جاں بحق،ایک پولیو ورکر زخمی

    مہمندایجنسی کی تحصیل صافی میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے دو افراد موت کی نیند جا سوئے۔

    مہمند ایجنسی میں دھماکے میں دو افراد جان سے گئے اور پولیو ورکر شدید زخمی ہوا، وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی مہمند ایجنسی دھماکے کی شدید مذمت کی، وزیر اعلیٰ کا دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا انھوں نے کہا کہ انسداد پولیو ورکرز کو نشانہ بنانا قابل مذمت فعل ہے،پولیٹیکل انتظامیہ نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔

  • پرانی گاڑیوں اورکاٹھ کباڑ نے پائی جانوروں کی اشکال

    پرانی گاڑیوں اورکاٹھ کباڑ نے پائی جانوروں کی اشکال

    ناکارہ اشیاءکودوبارہ قابل استعمال بنانابذات خودفن کی حیثیت رکھتاہے،مجسمہ سازوں نےپرانی گاڑیوں اوردیگرناکارہ اشیاءسے جانوروں کےدیدہ زیب مجسموںسمیت درجنوں اشیا بنا ڈالیں۔

    مجسمہ سازوں نے پرانی گاڑیوں اور دیگر ناکارہ اشیاء سے جانوروں کے دیدہ زیب مجسمے بنانےمیں بے مثال مہارت حاصل کرلی ہے،اورآج کل لوہےکی اشیاءٹوٹے ہوئے ٹرک اورگاڑیاں،پرانے ٹِن کین اوردیگرناکارہ پرزوں کواس طرح ویلڈنگ کیا جاتا ہےکہ وہ فن پارے کی شکل میں ڈھل جاتے ہیں،چھوٹے چھوٹے پرزوں کو یکجا کرکے بنائے گئے مختلف سائز ان منفرد مجسموں کی خوبصورتی اور انفرادیت دیکھنے والوں کی توجہ اپنی جانب فوراً ہی کھینچ لیتی ہے۔

  • کینیڈا میں داعش پرحملوں کے حق میں قرارداد منظور

    کینیڈا میں داعش پرحملوں کے حق میں قرارداد منظور

     اوٹاوا:کینیڈا کی پارلیمنٹ نے داعش پرفضائی حملوں کی قرارداد منظورکرلی،کینیڈا کے وزیراعظم اسٹیفن ہارپرکا کہنا ہے اتحادیوں کےساتھ مل کرداعش کے خطرے کا سامنا کیا جائے گا۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق کینیڈا کی پارلیمنٹ میں شدت پسند تنظیم داعش پرحملوں کے خلاف ووٹنگ میں داعش پرحملوں کے حق میں ایک سوستاون اورمخالفت میں ایک سوچونتیس ووٹ ڈالے گئے۔

    کینیڈا کے وزیراعظم اسٹیفن ہارپرنے کہا کہ داعش بین الاقوامی خطرہ ہے اورکینیڈا بھی اس سے محفوظ نہیں،شدت پسند تنظیم کے خاتمے کے لئے اتحادیوں کےساتھ مل کرکارروائی کریں گے،دوسری جانب ترکی میں داعش کے خلاف مظاہروں کے دوران پولیس سے جھڑپوں میں چودہ افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد تین شہروں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ۔

  • پین کلرادویات کی زیادتی دل کی بیماریوں کاسبب بنتی ہے

    پین کلرادویات کی زیادتی دل کی بیماریوں کاسبب بنتی ہے

    روزانہ درد اورسوزش میں آرام پہنچانےوالی گولیوں کےزیادہ استعمال سےدل کی بیماری میں پچھتر فیصدامکان بڑھ جاتا ہے۔

    درد کو زائل کرنے والی ادویات وقتی طورپردرد سےنجات حاصل کرنےمیں مفیدثابت ہوتی ہیں لیکن پین کلرادویات سےصحت پرمنفی اثرات مرتب ہوتے ہیں، پین کلرادویات کوسراور پٹھوں کےدردسمیت جوڑوں کےدرد اوردیگر پرانی اورشدید تکالیف کےعلاج کے طور پر ہر روزاستعمال کیاجاتا ہے۔

    پین کلرکی زیادتی آٹیریل فیبریلیشن یعنی اختلاج قلب کا سبب بنتی ہے،آٹیریل فیبریلیشن کی کیفیت میں دل کی دھڑکن میں بےقاعدگی پیداہوتی ہے اورباربار چکر آنے اور سانس لینے میں تنگی محسوس ہوتی ہے یا پھر بعض اوقات دل کی دھڑکن بھی بند ہوجاتی ہے، پین کلرکی زیادتی سے دل کے جان لیوا دورے کا خطرہ تین گنا اورفالج کے حملے کاخطرہ چار گنا بڑھ جاتاہے۔

  • ٹوئٹرنےامریکی جاسوسی قوانین کے خلاف مقدمہ کردیا

    ٹوئٹرنےامریکی جاسوسی قوانین کے خلاف مقدمہ کردیا

    شمالی کیلیفورنیا:سماجی ویب سائٹ ٹوئیٹر نے جاسوسی کےقوانین کے خلاف امریکی حکومت پر مقدمہ قائم کر دیا ہے۔

    امریکی حکومت کے خلاف مقدمہ قائم کر تے ہوئے ٹوئٹرنےکہا ہےکہ صارفین کی حساس معلومات حاصل کرنا آزادی حق کے اظہار کی خلاف ورزی ہے، شمالی کیلیفورنیا میں ایف بی آئی اورامریکی محکمہ انصاف کیخلاف دائر مقدمہ میں ٹوئیٹرکا موقف ہےکہ وہ ٹیکنالوجی کمپنیوں پر صارفین کی حساس معلومات کا تحفظ یقینی بنانا چاہتی ہیں، امریکی حکومت صارفین کوباخبر رکھے کہ ان کی ذاتی معلومات کیسے استعمال اورشیئر کی جاتی ہیں،اس حوالے سے ٹوئیٹر نے امریکی حکومت کو شفافیت پر ایک رپورٹ شائع کرنے کیلئےبھیجی ہے جسے اب تک شائع نہیں کیاگیا۔

  • بھارتی بلااشتعال فائرنگ سےدس افرادشہید،درجنوں زخمی

    بھارتی بلااشتعال فائرنگ سےدس افرادشہید،درجنوں زخمی

    سیالکوٹ :عید پر بھی بھارتی فوج کی ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری سے متصل آبادیوں پر فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی جارحیت سےاب تک شہید افراد کی تعداد دس ہوگئی۔

    بھارتی فورسز نے سیالکوٹ کے چارواہ اور ہڑپال سمیت سرحدی علاقوں میں شہریوں پر گولے برسائے، جس کے نتیجےمیں کئی شہری جان سے گئےاور متعدد زخمی ہوئے۔

    پاکستان نے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پرشدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے فوجی مبصر کے سامنےاحتجاج کیا، مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت سات روز سے ایل اوسی اور سرحد سے متصل آبادیوں پر فائرنگ کررہا ہے۔

    ایل او سی پر تعینات سیکٹرکمانڈر نے کہا کہ کوئی بھی خوشی کا تہوار ہو بھارت جارحیت سے باز نہیں آتا، بھارت نے رواں برس سیز فائر کی اکتیس مرتبہ خلاف ورزی کی اور کئی آبادیوں کونشانہ بنایا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کےمستقل مندوب مسعود خان نے مطالبہ کیا کہ بھارت کوبلااشتعال فائرنگ سے روکا جائے، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان فائرنگ سے متاثرہ افراد کی اقوام متحدہ کے مبصرین سے ملاقات بھی کرائے گا۔

  • ترکی:داعش کےخلاف احتجاج،جھڑپوں میں14 افراد ہلاک

    ترکی:داعش کےخلاف احتجاج،جھڑپوں میں14 افراد ہلاک

    استنبول:ترکی میں کرد شہری داعش کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے،پولیس سے جھڑپوں میں چودہ افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے۔

    ترکی کے مختلف شہروں میں داعش کے خلاف کرد شہریوں نے زبردست احتجاج کیا ، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے گولیاں اورآنسو گیس کے شیل فائر کئے، جس کی زد میں آکرچودہ شہری مارے گئے۔

    کرد شہری شام میں ترکی کی سرحد کے قریب واقع کرد قصبے کو بانی پر قبضے کے بعد حکومت کا شدت پسند تنظیم کے خلاف کاروائی نہ کرنے پراحتجاج کر رہے تھے۔

  • لندن میں سالانہ فلم میلہ،248 فلمیں میلے کی زینت بنیں گی

    لندن میں سالانہ فلم میلہ،248 فلمیں میلے کی زینت بنیں گی

    لندن میں سالانہ فلمی میلہ سج گیا، دوسو اڑتالیس فلمیں اٹھاون ویں فلم فیسٹیول کی زینت بنیں گی۔

    سالانہ فیسٹیول میں بریڈپٹ،شیالابیوف،لاگن لرمن سمیت دنیا بھر سےایک سو اڑتالیس فلمی ستارے جلوہ افروز ہونگے، میلےکا باقاعدہ آغاز برطانوی ماہر ریاضیات ایلن ٹرننگ کی زندگی پرمبنی فلم دی امیٹیشن آف گیم سے ہوگا ،جبکہ جنگ عظیم دوئم میں جرمنی سے لڑنے والےپانچ امریکی فوجیوں پر بنائی گئی ایکشن سے بھر پور فلم فیوری بھی میلے کی رونق بڑھائے گی۔

  • کراچی:فائرنگ کےمختلف واقعات میں دوافراد جان سےگئے

    کراچی:فائرنگ کےمختلف واقعات میں دوافراد جان سےگئے

    کراچی:شہر قائد میں رات گئے ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس کے مطابق لیاری کےعلاقے کمہارواڑہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر ایک شخص جان سے گیا،تاہم جس کی شناخت نہ ہوسکی، کمہار واڑہ میں ہی لوٹ مار کی واردات کے دوران مزاحمت کر نے پر ڈکیتوں نے فائرنگ کرکےایک شخص کو زخمی کردیا،نیو کراچی کے علاقے اللہ والی چورنگی کے قریب گھرکے باہر بیٹھا پچیس سالہ نوجوان فائرنگ سے موت کی ابدی نیند سو گیا۔a

  • فیس بک انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے ڈرون کا استعمال کرے گی

    فیس بک انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے ڈرون کا استعمال کرے گی

    فیس بک دنیا میں انٹرنیٹ فراہم کرنے کے لیے شمسی توانائی سے چلنے والے ڈرون کا تجربہ کرے گی۔

    فیس بک نےعالمی آبادی کے دو تہائی حصے تک انٹرنیٹ کی سہولت پہنچانے کے لیے شمسی توانائی سے اُڑنے والے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے،فیس بک حکام کا کہناہے کہ ڈرون سے دنیا کے ایسے علاقوں میں وائی فائی کے ذریعے مفت انٹرنیٹ فراہم کریں گے،جہاں پر موجودہ دورمیں بھی میں انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے۔