Author: Hammad Hasan Syed

  • اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال بچوں میں موٹاپےکا سبب

    اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال بچوں میں موٹاپےکا سبب

    امریکی ماہرین کہتے ہیں کہ دو سال سے کم عمر بچوں میں اینٹی بائیوٹک ادویات کا استعمال موٹاپے کا سبب بنتا ہے۔

    فلاڈلفیا کی چلڈرن اسپتال میں کی گئی تحقیق کے سے معلوم ہوا ہے کہ دو سال سے کم عمر بچوں کو اینٹی بائیوٹک دینے سے موٹاپے کا خطرہ بیس فیصد بڑھ جاتاہے،ماہرین کاکہنا ہے کہ اینٹی بائیوٹک  ادویات جسم میں موجود ایسے بیکٹیریا کو نقصان پہنچاتی ہیں جو موٹاپے کے خلاف مدافعت کاکام کرتےہیں ۔

  • مختلف گروہ اغوابرائےتاوان اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں،گورنرسندھ

    مختلف گروہ اغوابرائےتاوان اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں،گورنرسندھ

    کراچی:گورنر سندھ داکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہےکہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ،بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان سے ملک کی معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

    گورنر ہاؤس میں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے گورنرسندھ نے کہا کہ ایک عرصے سے لیاری جرائم کی آماجگاہ بنا ہوا ہے جہاں پر مختلف گروہ بھتہ خوری،اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں،شہر میں مذہبی،لسانی،فرقہ وارانہ سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد بھی سرگرم ہیں جن کے روابط ملک دشمن عناصر سے بھی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مجرموں کی سرکوبی کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں جس میں وہ دن رات مصروف بھی ہیں۔

  • سیب انسانی صحت اور کولیسٹرول کم کرنے میں مفید

    سیب انسانی صحت اور کولیسٹرول کم کرنے میں مفید

    سیب کےاستعمال سے کینسرسے بچاؤ اور کولسٹرول کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق غذائیت سے بھرپورسیب میں فائبرکی بہتاب ہے جو پیکٹِن کہلاتا ہے اس سے کولسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے،سیب میں ایسے اجزا بھی ہیں جو کینسر کے خلاف کام کرتے ہیں،ماہرین کا کہنا ہے کہ سیب کے رس کے بجائے سیب کھانا زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ رس بنانے کے دوران فائبر،وٹامن اور مِنرل ضائع ہوجاتے ہیں۔

  • اوچ شریف:بس الٹنےسے آٹھ  افرادجاں بحق،چالیس زخمی

    اوچ شریف:بس الٹنےسے آٹھ افرادجاں بحق،چالیس زخمی

    بہاولپور:اُوچ شریف میں کراچی سےراولپنڈی جانےوالی بس تیزرفتاری کےباعث الٹ گئی حادثہ میں دوخواتین سمیت آٹھ افرادجاں بحق اورچالیس کےقریب زخمی ہوگئے۔

    پولیس کےمطابق بس کراچی سے رالپنڈی کےسفر پررواں دواں تھی کہ اوُچ شریف کے قریب پھلیکے والا پل کے مقام پر تیز رفتاری سے موڑ کاٹتے ہوئے الٹ کر پل سے نیچے جاگری،جس کےنتیجےمیں دو خواتین سمیت آٹھ افرادخالق حقیقی سے جا ملے جبکہ چالیس زخمی ہوئے،جنہیں پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے قریبی اسپتال منتقل کر دیا،زخمیوں کا کہنا ہے کہ عید الاضحی کی وجہ سے بس میں گنجائش سےزیادہ لوگ سوار تھے۔

  • نیو میکسیکو:مدھردھنیں بکھیرنے والی سڑک

    نیو میکسیکو:مدھردھنیں بکھیرنے والی سڑک

    ہائی وے کا سفرتھکا دینے ولا ہوتا ہے مگر نیومیکسیو میں ایک ایسی سڑک ہے جس پر کم رفتارسے گاڑی چلا نےپرموسیقی کی مدھردھنیں بکھرجاتی ہیں۔

    ہا ئی وے کا سفر تھکا دینے والا اور پرخطر ہوتا ہے جس سے انسان پر ذہنی دبائو میں اضافہ ہوتا ہے اور تیز رفتاری حادثے کا سبب بن سکتی ہے،مگر امریکہ میں نیو میکسیکوٹریفک حکام نے ایک ایسی سڑک بنائی ہے جس کے مخصوص ٹریک پر پینتالیس میل فی گھنٹے کی رفتار سے گاڑی چلائی جائے تو وہ موسیقی بکھیرتی ہے اور گاڑی چلانے والے کے اعصاب پر اچھا اثر پڑتا ہے اور سفر آسان محسوس ہو تا ہے۔

  • میکسیکو سٹی میں رنگا رنگ فیشن شو میں ماڈلز کی ریمپ پر واک

    میکسیکو سٹی میں رنگا رنگ فیشن شو میں ماڈلز کی ریمپ پر واک

    میکسیکو میں رنگا رنگ فیشن ویک جاری ہے،فیشن شومیں موسم بہار کے ملبوسات نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔

    میکسیکوسٹی میں جاری فیشن ویک میں موسمِ بہار کے ملبوسات کی نمائش کی گئی،ماڈلز نے مشہوراسپینش ڈیزائنرایڈولفو ڈومنگوزکے بلیک اینڈ وائٹ ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر واک کی،خواتین کے خوبصورت ملبوسات کے ساتھ مرد حضرات کے لیے اسٹائلش ڈیزائنز بھی پیش کیے گئے۔

    فیشن شو میں میکسیکن ڈیزائنر ڈیوڈ سولومن نے بھی ہپل چِک سٹائل کے نام سےمشہور ڈیزائنز متعارف کروائے،اس منٖفرد طرز کے ڈیزائنز میں تیز رنگوں کا انتخاب کیا،فیشن شو میں پیش کیے جانے والے ملبوسات کو شائقین نے بے پناہ سراہا۔

  • مائیکروسافٹ نےونڈوز 10متعارف کرادیا

    مائیکروسافٹ نےونڈوز 10متعارف کرادیا

    کمپیوٹر ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی مائیکروسافٹ نےاپنےجدید ترین آپریٹنگ سسٹم ونڈوز دس کی ابتدائی معلومات پیش کردیں۔

    مائیکروسافٹ نے ونڈوزکا نیا کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم ونڈوز ٹَین متعارف کرادیا ہے، جو موبائل فون، ٹیبلٹ، پی سی، ایکس باکس گیمز کنسولز وغیرہ پر کارآمد ہوگا، پہلی بار براہِ راست انٹرنیٹ کے ذریعے ونڈوز ٹَین ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔

    اس کےعلاوہ ونڈوز ٹَین میں ایک بار پھر سے اسٹارٹ مینیو واپس آگیا ہے ،جو ونڈوز ایٹ سے ہٹا لیا گیا تھا، کمپنی کا کہنا ہے کہ اسٹارٹ مینیو کی واپسی کا مقصد ونڈوزسیون اورایٹ کے صارفین کو ہم آہنگ کرنا ہے۔

    WINDOWS

  • انارکولیسٹرول  کم کرنے میں معاون

    انارکولیسٹرول کم کرنے میں معاون

    ماہرین طب کہتے ہیں کہ انار کولیسٹرول کم کرنےمیں معاون ثابت ہوتا ہے ۔

     انار صحت کے لئے قدرت کا بہترین تحفہ ہے، امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ انار میں کئی کیمیائی اجزاء پائے جاتے ہیں، جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مفید ہیں۔

    انار نا صرف خون میں کولیسٹرول کو گھٹاتا ہے بلکہ جسم میں قوت مدافعت بڑھتی ہے، ماہرین کے مطابق اس میں پایا جانے والا وٹامن سی ہڈی اور جوڑوں کو بھی مضبوط بنانے میں بہت مفید کردار ادا کرتا ہے۔

  • ہانگ کانگ میں ہونے والا احتجاج چھٹے روز بھی جاری

    ہانگ کانگ میں ہونے والا احتجاج چھٹے روز بھی جاری

    ہانگ کانگ:جاپان کے شہرہانگ کانگ میں مظاہرہ کرنے والے طلباء نےاس عزم کا اظہارکیا ہےکہ اگر چیف ایگزیکٹیو سی وائے لیونگ مستعفی نہیں ہوتے تو وہ اپنے احتجاج کو بڑھاتے ہوئے سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرلیں گے۔

    ہانگ کانگ کے مرکزی علاقے میں گذشتہ کئی روز سے ہونے والا احتجاج چھٹے روز بھی جاری ہے، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ چیف ایگزیکیٹو سی وائے لیونگ مستعفی نہیں ہوئے تو وہ اپنی تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرسکتے ہیں۔

    مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ دو ہزار سترہ میں ہانگ کانگ کی قیادت کے لیے ہونے والے انتخابات میں چین امیدواروں کے ناموں کی منظوری دینے کے فیصلے کو واپس لے۔

    دوسری جانب چین کا کہنا ہے کہ ان کی طرف سے کئی گئی اصلاحات ہانگ کانگ میں خوشحالی اور استحکام کی ضمانت دیں گی۔

  • کراچی میں جرائم پیشہ افرادکےخلاف کارروائیاں جاری

    کراچی میں جرائم پیشہ افرادکےخلاف کارروائیاں جاری

    کراچی:شہر قائد کےعلاقے چاکیواڑہ میں رینجرز سے مقابلے میں تین ملزمان مارے گئے جبکہ بلدیہ یوسف گوٹھ میں پولیس مقابلےمیں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب حسن اسکوائر میں پولیس وین اور ٹیپو سلطان تھانے کے قریب کریکرحملوں میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

    لیاری کےعلاقے چاکیواڑہ میں رینجرز نے خفیہ اطلاع ملنے پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کی، جہاں ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی کے دوران سنگین جرائم میں ملوث گینگ وار کے تین ملزمان مارے گئے۔

    بلدیہ یوسف گوٹھ میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم سے چھینی گئی گاڑی اوراسلحہ برآمد ہوا جبکہ ایک مغوی کوبھی بازیاب کرالیا گیا۔

    دوسری جانب حسن اسکوائر میں پولیس وین اور ٹیپو سلطان تھانے کے قریب کریکر حملوں میں تین اہلکار زخمی ہوگئے، وزیرِاعلی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ  دہشتگردوں کا قلع قمع کرکے ہی دم لیں گے۔