Author: Hammad Hasan Syed

  • فوج ہرمظلوم کیلئے امید کی آخری کرن ہے،الطاف حسین

    فوج ہرمظلوم کیلئے امید کی آخری کرن ہے،الطاف حسین

    کراچی:ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت اورفریقین اختلافات اور مطالبات فوری طور پر سنجیدہ مذاکرات سے حل کریں، فوج کو پکار کر اس کی مدد کا طالب بن کر کونسا گناہ کیا؟ انکا کہنا تھا کہ اگر انکے کسی جملے سےکسی کی دل آزاری ہوئی تو وہ معذرت خواہ ہیں۔

    ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین نے سیاسی، مذہبی جماعتوں اور دانشوروں سے اپیل کی کہ وہ فریقین کو دلائل کے ساتھ سمجھائیں اور ملک کو سیاسی کشمکش کی دلدل سے باہر نکالیں۔

    الطاف حسین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے نام اپنے چودہ سوالوں کے خط میں بارے میں کہا ہے کہ فوج ہر مظلوم، محروم اور تواتر کے ساتھ زیادتی کا شکار ہونے والوں کیلئے امید کی آخری کرن کی حیثیت رکھتی ہے، بحیثیت پاکستانی وہ فوج کے ادارے کا دل سے احترام اور فوج کی بیش بہا قربانی کے مترادف ہیں۔

    الطاف حسین نے کہا کہ اگرکچھ عناصر فوج کی وردی پہن کراس کا تقدس مجروح کرتے ہیں تو ان کی نشاندہی ہر محب وطن کا فرض ہے۔

    ایم کیوایم کے قائد کا کہنا تھا کہ ہر دکھ اور تکلیف میں انسان اپنوں کو ہی پکارتاہے، لہٰذ فوج کو پکار کر اور اس کی مدد کا طالب بن کرانہوں نے کوئی گنا نہیں کیا، اگر کسی جملے سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہوتو الطاف حسین معذرت خواہ ہیں۔

  • بنکنگ کورٹ سے پرویز رشید کے وارنٹ گرفتاری جاری

    بنکنگ کورٹ سے پرویز رشید کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد:بینکنگ کورٹ نے نادہندگی کیس میں مسلسل غیرحاضری پر وفاقی وزیرِ اطلاعات پرویز رشید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

    اسلام آبادکی بنکنگ کورٹ نے مسلسل غیر حاضری پر وفاقی وزیر پرویزرشید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ، عدالت نے ایس پی آپریشن لاہور اورایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کو حکم دیا ہے کہ پرویز رشید کو گرفتارکرکے کورٹ کے روبرو پیش کیا جائے۔

    وارنٹ گرفتاری بنکنگ کورٹ نمبر چار کے جج قیصر نذیربٹ کی جانب سے جاری کئے گئے، پرویز رشید دوکروڑ سولہ لاکھ اکتالیس ہزار روپے کی نادہندگی کیس میں ملوث ہیں۔

  • ایک پہیے والی الیکٹرک موٹر سائیکل بھی متعارف  کرا دی گئی

    ایک پہیے والی الیکٹرک موٹر سائیکل بھی متعارف کرا دی گئی

    نہ پیٹرول کا خرچ نہ ہی لائن میں لگنے کا جھنجھٹ،دو پہیوں کے بعد ایک پہیے والی الیکٹرک موٹرسائیکل بھی متعارف کرادی گئی۔

    اوراب دو کے بعد ایک پہیے والی الیکٹرک موٹر سائیکل بھی متعارف کرا دی گئی ہے،امریکی اور برطانوی ماہرین نے ایک پہیے پرمشتمل ایسی الیکٹرک سائیکل بنا لی ہے جسے چلانے کے لیے پیٹرول کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ اسے بجلی سے چارج کیا جاتاہے،ایک بار چارج ہونے کے بعد الیکٹرک بائیک پینتالیس کلومیٹرتک چلتی ہے، بائیک میں لگا اسٹیبلائزر اس بائیک کوبارہ کلومیٹر کی رفتارتک چلاتا ہے۔

  • جلد کو خوبصورت بنا نے کیلئےامرود کا استعمال کیجیئے

    جلد کو خوبصورت بنا نے کیلئےامرود کا استعمال کیجیئے

    ماہرین طب کا کہنا ہےکہ امرود کا استعمال چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔

    امرود میں چھپی خصوصیات صحت کے لئےخزانہ ہیں،امرود کے استعمال سے چہرے پر نکھارآتا ہے،کھانے کےعلاوہ اسکا رس چہرے پرلگانے یا پتے ابال کر اس کے پانی سے منہ دھونے سے بھی چہرے کی دلکشی میں اضافہ ہوتا ہے،ماہرین طب کہتے ہیں کہ امرود میں موجود وٹامنز اور پوٹاشیم جلد کو جھریوں سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔

  • باربرا اسٹرائسنڈ نے نئی تاریخ رقم کردی

    باربرا اسٹرائسنڈ نے نئی تاریخ رقم کردی

    گلوکارہ باربرا اسٹرائسنڈ نے امریکی میوزک چارٹ مٰیں نیا ریکارڈ قا ئم کردیا،چھ دہائیوں سے ہر دھائی میں نمبر ون البم جاری کرکے مو سیقی کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کردی۔

    باربرا کے نئے میوزک البم دی پارٹنر نےایک لاکھ چھیانوے ہزار کاپیاں فروخت کرکے بل بورڈ چارٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی،72 سالہ امریکی گلوکارہ کا پہلا نمبر ون البم پیپل پچاس سال قبل پہلی پوزیشن پر پہنچا تھا،اسٹرائسنڈ کے حالیہ ہٹ البم کے بعد وہ امریکہ میں پہلی خاتون گلوکارہ ہیں جن کے دس البم نمبر ون پوزیشن پر پہنچے ہیں،اس وقت وہ امریکہ میں تاریخ کے مقبول ترین البم دینے والے گلو کاروں میں ایلوس پریسلے کے ساتھ مشترکہ طور پر چھوتےنمبر پرہیں۔

  • ایشین گیمز کی فاتح ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    ایشین گیمز کی فاتح ویمن کرکٹ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

    لاہور:پاکستانی ویمن کر کٹ ٹیم ایشین گیمزمیں گولڈ میڈل جیتنے کےبعد وطن واپس پہنچ گئی۔

     اپنے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے ایشین گیمز میں گولڈمیڈل جیتنے والی پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی،نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکپتان ثناء میر کا کہنا تھا کہ دوسری بار گولڈ میڈل جیتنے پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہیں،اپ سیٹ کے خطرے کے باعث میچز آسان نہ تھے مگر مشترکہ کوششوں اور محنت سے کامیابی ممکن ہوئی ۔

    کپتان ثناء میر نے حکام سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے 2010 میں کرکٹ گراونڈ دینے کا اعلان کیا گیا تھا جو تاحال پورا نہیں کیا گیا انکا کہنا تھا کہ ٹیم نے کسی بھی میچ کو آسان نہیں لیا محنت سے فتح حاصل کی،اس موقع پر کوچ محتشم رشید کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی مضبوطی سےنئے کھلاڑیوں کو موقع ملے گا، انکا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ جتنا زیادہ مضبو ط ہوگا اتنا ہی نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

  • کراچی:سمن آبادمیں فائرنگ،2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

    کراچی:سمن آبادمیں فائرنگ،2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

    کراچی:شہر قائد میں موت کے سودا گر پھر آزاد ہوگئے،سمن آباد میں گلی میں بیٹھے تین نوجوانوں پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے سمن آباد بلاک اٹھارہ میں تین افراد پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی،۔ جس پر تینوں افراد نے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش کی تاہم مسلح دہشتگردوں نے تینوں کا پیچھا کرکے قریب سے گولیاں ماردیں، جس کے باعث تینوں افراد شدید زخمی ہوگئے۔

      زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاکر دو افراد ذیشان اورثاقب جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد آپس میں کزن ہیں اور مقامی صحافی کے بھانجے ہیں۔

    پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول تحویل میں لے لئے ہیں، حکام  کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے، ادھرماڑی پور اور ناظم آباد میں بھی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

     

  • پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کااجلاس آج ہوگا

    پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کااجلاس آج ہوگا

    کراچی:پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کااجلاس آج ہوگا،بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے اعتماد کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

    پیپلزپارٹی کی کورکمیٹی کااجلاس آج ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کریں گے، بلاول بھٹوزرداری نے اپنے ایک بیان میں ہمدردوں سے اپیل کی ہے کہ اگروہ کسی اورجماعت کاساتھ دینے کاخیال رکھتے ہیں تو عقلمندی سے انتخاب کریں،کارکنان اور ہمدردوں کےدل پیپلزپارٹی کے ساتھ دھڑکتے ہیں مایوس کرنےپرذاتی طورپرہمدرداورکارکن معافی مانگنے کی اجازت دیں۔

    بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ مانتے ہیں ماضی میں غلطیاں ہوئیں لیکن اب پیپلزپارٹی عوام کے اعتماد کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے،میرے نقص کی سزا پاکستان یا جمہوریت کو نہ دیں، بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ عوام پیپلزپارٹی جوائن کریں اور اندرسے جماعت اورملک میں بہتر تبدیلی لائیں۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے، جو ترقی یافتہ پاکستان دے سکتی ہے۔

  • تیز ترین انٹرنیٹ کے لیے وائی فائی کے بعد اب لائی فائی

    تیز ترین انٹرنیٹ کے لیے وائی فائی کے بعد اب لائی فائی

    تیز ترین انٹرنیٹ کے لیے وائی فائی کےبعد لائی فائی کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔

    برطانوی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے روشنی کی مدد سے دس گیگا بِائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا منتقل کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے،وائی فائی کے بعد انٹرنیٹ پربغیر تاروں کےمعلومات منتقل کرنے والی اس ٹیکنالوجی کو ‘لائی فائی’ کا نام دیا گیا ہے،لائی فائی ایک سستی ٹیکنالوجی ہے جس میں مخصوص ایل ای ڈی بلبوں کے ذریعے انتہائی کم خرچ پر انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کیا جا سکے گا۔

  • ٹماٹر کا جوس تھکاوٹ دور کرنے میں مفید

    ٹماٹر کا جوس تھکاوٹ دور کرنے میں مفید

    تھکاوٹ دور کرنے کے لیے انرجی ڈرنک کے بجائے ٹماٹر کا جوس زیادہ مفیدہے۔

    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کا جوس انسانی صحت کے لیے نہایت مفید ہے صبح کی ورزش کے بعد ٹماٹر کا جوس دوران خون کو بہتر بناتا ہے، ٹماٹر کا جوس کینسر اور دل کی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھتا ہے، دو ماہ تک مسلسل ٹماٹرجوس پینے سے جسم میں پروٹین کی کمی بھی دور ہو جاتی ہے۔