Author: Hammad Hasan Syed

  • معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ دنیا کی بہترین خوش لباس شخصیت قرار

    معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ دنیا کی بہترین خوش لباس شخصیت قرار

    ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ ٹیلرسوئفٹ کو دنیا کی سب سے خوش لباس شخصیت قرار دے دیا گیا۔

    امریکی جریدے پیپلزمیگزین نے چوبیس سالہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو2014 کےلئے اس اعزاز کا حقدارٹھہرایا ہے،جریدےنے گیارہ اسٹائلش خواتین کے ملبوسات کا گزشتہ ایک سال کے دوران جائزہ لیا اوراس کے بعد ٹیلرسوئفٹ کو نمبر ون پوزیشن کا حقدار قرار دیا،ستائیس سالہ اداکارہ بلیک لائیولی کو دنیا کی دوسری خوش لباس شخصیت قراردیا گیا جبکہ ہالی ووڈ اداکارہ ڈائنے کریوگر تیسرے نمبر پررہی۔

  • جبڑے کی حرکت سےتوانائی پیدا کرنے والی ڈیوائس متعارف

    جبڑے کی حرکت سےتوانائی پیدا کرنے والی ڈیوائس متعارف

    اب موبائل فون آپ کے جبڑے کی حرکت اور آواز سے چارج کیے جاسکیں گے۔

    کینیڈا کےماہرین نےایک ایسی ڈیوائس تیار کی ہےجس کی مدد سےموبائل فون پر بات چیت کرتے ہوئے یا پھرکچھ کھاتے ہوئےآپ کے جبڑے کی حرکت سے موبائل فون کی بیٹری چارج کی جاسکے گی،ماہرین کا کہنا ہے کہ جلد یہ ڈیوائس پاورالیکٹرونک ڈیوائس کے طور پر ایئرنگ ایڈز اور موبائل فونز وغیراہ کے لئے استعمال کی جاسکے گی۔

  • سندھ کےلوگوں کومتحد کرنےکراچی آیاہوں،عمران خان

    سندھ کےلوگوں کومتحد کرنےکراچی آیاہوں،عمران خان

    کراچی:پاکستان تحریک انصاف کا کراچی میں بھرپورعوامی قوت کامظاہرہ،کراچی کے جلسے میں بھی نوازشریف عمران خان کا ہدف تنقید بنے رہے کپتان نے ایک با رپھر اعلان کردیا اب نوازشریف کو کوئی نہیں بچا سکتاہے۔

    تحریک انصاف نے کراچی میں عوامی قوت کابھرپورمظاہرہ کیا،جلسےسے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا کہناتھا وہ سب کوایک قوم کرنے کیلئےآئے ہیں،کراچی کے عوام حقوق کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اورالیکشن میں دھاندلی روکیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا ذوالفقارعلی بھٹو کےنام پرسندھ کےعوام سے ووٹ لیے جاتے رہے،سندھ کےعوام ساتھ دیں تووہ جاگیرداروں اورمافیاز کامقابلہ اورپولیس کوغیرسیاسی کرکے چندماہ میں ٹارگٹ کلنگ ختم کرکے دکھائیں گے۔

    چیئرمین تحریک انصاف کاکہناتھا ملک بھرمیں بلدیاتی نظام لائیں گے جب تک بلدیاتی نظام نہیں آتاعوام غلامی کی زندگی گزارتے رہیں گے۔ایہونے نے وزیراعظم کوہدف تنقید بناتے ہوئے کہا جب تک وزیراعظم مستعفی نہیں ہوتے تحریک انصاف کی مہم جاری رہے گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا انہیں حکومت ملی تو وہ تعلیم،عدلیہ اور پولیس پرخصوصی توجہ دیں گے۔

  • ٹیسٹ ٹیوب سیاستدانوں کےمتحمل نہیں ہوسکتے۔ بلاول بھٹو

    ٹیسٹ ٹیوب سیاستدانوں کےمتحمل نہیں ہوسکتے۔ بلاول بھٹو

    بلاول بھٹو نے عمران خان کی تقریر میں پیپلز پارٹی کوہدف تنقید بنائے جانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے ٹیسٹ ٹیوب سیاستدانوں کے خیالات کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

    بلاول بھٹو زرداری جہاں اپنی تقریر کے انداز سے معروف ہیں وہیں وہ حالات حاظرہ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کے ذریعئے فوری ردعمل دینے میں بھی شہرت رکھتے ہیں،عمران خان کی تقریر کے دوران پی پی کو ہدف تنقید بنائے جانے پر بھی اُنہوں نے فوری ردعمل کی یہ روایت برقرارکھی،پیپلزپارٹی کےحوالےسے عمران خان کی تنقید پر اُن کا کہنا تھا کہ ہم اس بات کے متحمل نہیں ہوسکتے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ٹیسٹ ٹیوب سیاستدان اپنے خیالات ہم پرمسلط کریں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی سمجھتے ہیں کہ اس وقت سیاست کرنے کے بجائے ہمیں سیلاب زدگا ن اور وزیرستان کےبےگھر ہونے والے لوگو ں پر توجہ دینی چاہیئے۔

    اُنہوں نے یاد دلایا کہ جب آپریشن ضرب عضب کا آغاز ہوا تو وہ واحد سیاستدان تھے جنہوں نے کہا تھا اب ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیئے،اُنہوں نے اٹھارہ اکتوبر سے سیاست دوبارہ شروع کرنے کا بھی اعلان کیا اورکہا کہ ہم مخالفین کے تما م الزامات کے جواب دیں گے۔

  • ہانگ کانگ میں سینڈینس فلم فیسٹیول کا آغاز

    ہانگ کانگ میں سینڈینس فلم فیسٹیول کا آغاز

    ہالی وڈ کے مشہور سنڈینس فلم فیسٹیول کا چین کےشہر ہانگ کانگ میں آغاز ہوگیا ہے۔

    ہالی وڈ کا مشہور سنڈینس فلم فیسٹیول لندن کے بعد اب چین کے شہر ہانگ کانگ پہنچ گیا ہے، فیسٹیول کا افتتاح معروف اداکارہ مایا فوربز نےاپنی فلم انفنٹی پولر بیئر،سےکیا،اس موقع پران کا کہنا تھا کہ ہالی وڈ فلموں کی ایشیائی ملکوں میں نمائش ایک اچھا اقدام ہے اس سے مغربی اورمشرقی ممالک سے تعلق رکھنےوالےعوام کو قریب آنےکا موقع ملے گا، فیسٹیول اٹھائیس ستمبرتک جاری رہےگا۔

  • عمران خان کی حمایت کی ہے پارٹی جوائن نہیں کی،جنید جمشید

    عمران خان کی حمایت کی ہے پارٹی جوائن نہیں کی،جنید جمشید

    کراچی: معروف مبلغ جنید جمشید کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیارنہیں کی لیکن عمران خان کےایجنڈے کی حمایت کرتا ہوں اورملک میں کرپٹ اور ظالمانہ نظام کا خاتمہ چاہتا ہوں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےانہوں نےکہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف بھی پاکستان میں مثبت تبدیلی چاہتے ہیں اورانہوں نےایک ویڈیو کلپ بھی دیکھی ہے، جس میں وزیرِاعلی پنجاب نے اس حقیقت کو قبول کیا ہےکہ عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے اور بہتری کی کافی گنجائش ہے۔

    جنید جمشید نے یہ بتایا کہ وہ کئی علماء سے رابطے میں ہیں اور ملک میں تبدیلی لانے کے لئےضرور کچھ کریں گے۔

    خواجہ آصف کی تنقید کا جواب جنید جمشید نے یہ کہہ کردیا ہےکہ جس نے بھی ان پر تنقید کی انہوں نے اسے معاف کیا۔

  • دودھ سےبنی مصنوعات ذیابطیس سے بچاتی ہیں

    دودھ سےبنی مصنوعات ذیابطیس سے بچاتی ہیں

    دودھ سے بنی مصنوعات کے استعمال سے ذیابطیس کےخطرے سےبچا جا سکتا ہے۔

     طبی ماہرین کےمطابق چربی سے بھرپوردودھ سے بنی مصنوعات کے روزمرہ استعمال سے ذیابطیس کےمرض سے حفاظت ممکن ہے جبکہ جان لیوا امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

    سوئیڈن میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق دودھ سے بنی مصنوعات میں موجود چربی گلوکوز کو جزوبدن بنانے میں موثرثابت ہوتی ہے جبکہ انسولین کی حساسیت کو بھی کنٹرول کرنےمیں مدد ملتی ہے۔

  • سیلفی بنانے والوں کے لئے انوکھا ہیٹ

    سیلفی بنانے والوں کے لئے انوکھا ہیٹ

    سیلفی تصاویر بنانے والے دیوانوں کیلئےانوکھا ہیٹ متعارف کرادیا گیا ہے۔

    سیلفی تصاویر بنا کرسوشل میڈیا پراپ لوڈ کرنے کا رواج جوبن پر ہے،ایسے ہی دیوانوں کے لئےایک ایسا ہیٹ متعارف کروایا گیا ہے، جس کی مدد سےکسی بھی وقت کسی بھی اینگل سے اپنی ہی تصویر لےسکتے ہیں۔

    اس ہیٹ میں ایک ٹیبلٹ فکس ہے،جسے تین سو ساٹھ ڈگری پرگھمایا جا سکتا ہے۔

  • گو نواز گو ڈے اسلام آباد کی تاریخ کا سب سےبڑا اجتماع ہوگا،عمران خان

    گو نواز گو ڈے اسلام آباد کی تاریخ کا سب سےبڑا اجتماع ہوگا،عمران خان

    اسلام آباد:عمران آج اسلام آباد میں گو نواز گو ڈے کے جلسے سے خطاب کریں گے، عمران خان کا کہنا ہے کہ آج اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا، جس میں وہ اور پاکستان کےعوام اپنے یوٹیلٹی بلز نذرآتش کریں گے۔

    تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج گو نواز گو ڈے منانے کا اعلان کر رکھا ہے، کپتان کا کہنا ہے کہ وہ اسلام آباد کی تاریخ کا سب سے بڑااجتماع کریں گے اور دھرنے کے شرکا اپنے یوٹیلٹی بلز نذرآتش کریں گے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ آج کا دن فیصلہ کن ہوگا، پولیس کے ایکشن کی صورت میں کارکن مزاحمت کریں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے استعفیٰ لینے کیلئے عید توکیا ایک سال بھی بیٹھنا پڑا تو وہ بیٹھیں گے، انکا کہنا تھا کہ لوگ باشعور ہورہے ہیں اور وی آئی پی کلچر کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

  • اٹلی :میلان فیشن ویک میں موسم گرما کی نئی کلیکشن متعارف

    اٹلی :میلان فیشن ویک میں موسم گرما کی نئی کلیکشن متعارف

    میلان:اٹلی کےمشہورفیشن ڈیزائنر گوچی نے میلان فیشن ویک میں موسم گرما کی نئی کلیکشن متعارف کرادی ہے۔

    اٹلی کے شہرمیلان میں فیشن ویک جاری ہےاس موقع پرمعروف اطالوی ڈیزائنر گوچی نے موسم گرما کےلئےتیارکئےگئے ملبوسات پیش کئے،انیس سو ستر کی دہائی کے فیشن سے متاثر ہوکر تیار کئے گئے سفید،آف وائٹ، نارنجی اور سبز ر رنگوں کے ملبوسات کی ماڈلز نے خوبصورتی سے ریمپ پرچل کرنمائش کی،فیشن ویک میں گوچی کی معروف برانڈ جیکی سافٹ کا نیا ماڈل بھی متعارف کرایا گیا جس میں شرکاء نےغیر معمولی دلچسپی لی۔