Author: Hammad Hasan Syed

  • داغ دھبوں سےمحفوظ قمیض تیارکرلی گئی

    داغ دھبوں سےمحفوظ قمیض تیارکرلی گئی

    لباس پر لگنے والے داغوں سے اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں،امریکی طالبعلم نےایسی قمیض تیارکرلی ہے جس پرداغ لگتےہی نہیں ہیں۔

    کپڑوں پرداغ لگ جانا عام بات ہے اوراکثر داغ ایسے بھی ہوتے ہیں جو دھلنےکا نام ہی نہں لیتےتاہم ایک امریکی طالبعلم نےایسا کپڑا تیارکرلیا ہےجسکی خاصیت یہ ہے کہ اس پر کوئی داغ نہیں لگتا، سیلیکا فائبرزسے تیارکی گئی یہ قمیض پہن کرکیچڑ میں گر جائیں یا آئل،آئس کریم، کیچ اپ، سالن کچھ بھی انڈیل دیں قمیض پرداغ نہیں لگے گا۔

  • کراچی:موت کا رقص،پروفیسرشکیل سمیت9افراد جاں بحق

    کراچی:موت کا رقص،پروفیسرشکیل سمیت9افراد جاں بحق

    کراچی:شہر قائد کےمختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کےدوران جامعہ کراچی کے پروفیسر ڈاکٹرشکیل اوج سمیت نو افراد جاں بحق ہوگئے۔

     کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں بیت المکرم مسجد کےقریب کارمیں سوار ڈاکٹر شکیل اوج کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،ڈاکرشکیل اوج کی کنپٹی پرلگنے والی گولی جان لیوا ثابت ہوئی۔

    سرجانی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد نشانہ بنے جس سے ایک شخص موقعے پردم توڑ گیا جبکہ دوافراد اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگئے ،پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کاتعلق سیاسی جماعت سے ہے شفیق موڑ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد معراج نامی شخص کو قتل کردیا، گبول ٹاون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ندیم احمد جان کی بازی ہار گیا،جس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے تھا،اورنگی ٹاون میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے محمد ریاض کو قتل کردیا،لیاری سے ایک شخص کی لاش ملی۔

    گزشتہ روز سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک شخص نے اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا،۔گلستان جوہر میں پولیس نےکاروائی کرتے ہوئے چالیس سے زائد وارداتوں میں مطلوب ملزم کو گرفتا کرلیا۔

  • امریکی کانگریس میں شام کےباغیوں کیلئےامداد منظور

    امریکی کانگریس میں شام کےباغیوں کیلئےامداد منظور

    واشنگٹن:امریکی ایوان نمایندگان نےشامی باغیوں کو مدد فراہم کرنےکی منظوری دےدی۔

    امریکی حکومت نے کانگریس میں شام کے باغی گروپوں کومسلح کرنےاورتربیت دینےکامنصوبہ پیش کیاتھا، کانگریس نےبحث کےبعدایک سو چھپن کےمقابلے میں دوسو تہتر ووٹوں سےقرارداد منظورکرلی،کانگریس میں پیش کی گئی قراد کےمطابق امریکہ بشارالاسد کی حکومت کے مخالف اتحاد کو ٹینک شکن راکٹ اور طیارہ شکن میزائل فراہم کریگا۔

  • ایران کونظراندازنہیں کیا جاسکتا، بان کی مون

    ایران کونظراندازنہیں کیا جاسکتا، بان کی مون

    نیویارک:اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہےکہ مشرق وسطی میں قائم امن کے لئے کی جانے والی کوششوں میں ایران کونظراندازنہیں کیا جاسکتا۔

    نیویارک میں پریس کانفرنس کرتےہوئےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا تھا کہ خطےمیں میں سلامتی اور ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ایران خطے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔

    بان کی مون کا کہنا تھا کہ اس ماہ میں ہونے والی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ایرانی صدراور وزیرخارجہ کی شرکت پروہ اس حوالے سےمیں بات کریں گے۔

  • کھیرا ذہنی دباؤ سےمحفوظ رکھتا ہے

    کھیرا ذہنی دباؤ سےمحفوظ رکھتا ہے

    سلاد کا اہم جزو کھیرا نہ صرف جسم میں پانی کی مقدار برقرار رکھتا ہےبلکہ ذہنی دباؤ سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

    سلاد میں استعمال ہونےوالی سبزی کھیرےمیں پانی کی مقدارزیادہ ہوتی ہےجس سے جسم میں پانی کی مقدار برقرار رہتی ہے،اس میں وٹامنز بی کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے،جونہ صرف دماغی کارکردگی میں توازن پیدا کردیتی ہےبلکہ اس کا باقاعدہ استعمال ذہنی دباوٴ کی وجہ سےجسم پرمنفی اثرات بھی مرتّب نہیں ہونے دیتا۔

  • لیونارڈوڈی کپیریو ماحولیاتی سفیرمقرر

    لیونارڈوڈی کپیریو ماحولیاتی سفیرمقرر

    اقوام متحدہ نے ہالی وڈ کےمشہور اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کوعالمی ماحولیاتی تحفظ کا سفیر مقرر کردیا ہے۔

    ہالی وڈ بلاک بسٹرفلم ٹائی ٹینک سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والےمعروف اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو اب دنیا بھرمیں فضائی آلودگی کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں اوران کے بچاؤ سے متعلق شعور و آگہی کو بھی فروغ دیں گے، اس سلسلے میں انہیں عالمی ادارے کے شعبہ ماحولیات کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ کا سفیرمقررکیا گیاہے۔

  • سونے سے بنا پلے اسٹیشن منظرِ عام پرآگیا

    سونے سے بنا پلے اسٹیشن منظرِ عام پرآگیا

    اٹلی کی کمپنی کا بنایا گیا سونےسے بنا پلےاسٹیشن بھی منظرِعام پرآگیا ہے۔

    اٹلی کے جیولری الیکٹرانکس نےدعوی کیا ہےکہ اس نےسونےسے تیارکردہ دنیا کے پہلے پلے سٹیشن تیار کر لیا ہے،اس پلے اسٹیشن کوجیولری ڈیزائنرگیٹی نےڈیزائن کیا ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہےکہ گولڈ پلیٹڈ گیم میشن کو اسی ماہ ہونےوالے ورلڈ ویڈیوگیمز کنونشن میں فروخت کے لئے پیش کیا جائےگا، کمپنی کا کہنا ہےکہ گیم کی قیمت تیرہ ہزارسات سو ڈالر ہے۔

  • کراچی:پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں پھر تیزی

    کراچی:پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں پھر تیزی

    کراچی:شہر قائد میں شہریوں کےساتھ ساتھ پولیس پرحملوں کاسلسلہ جاری ہے،اےآئی جی کراچی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،جہاں دو پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد کو موت کی نیند سلادیا گیا۔

    کراچی میں بدامنی کی لہر برقرارپولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں پھرتیزی آگئی ہے۔ سخی حسن کے چورنگی کے نزدیک نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹر رانا سرور کو موت کے گھاٹ اتاردیا،فورکے چورنگی کےقریب بھی پولیس اہلکار کو نشانہ بنایا گیا،حیدری تھانے پرنامعلوم ملزمان نےکریکرسےحملہ کیا جس دو پولیس اہلکارزخمی ہوئے،نارتھ ناظم آباد میں سیفی کالج کےقریب فائرنگ کرکے ریٹائرڈ پروفیسرانیس انور کو قتل کردیا گیا،جنجال گوٹھ میں فائرنگ سےعمران نامی شخص لقمہ اجل بنا۔

    پرانا گولیمارمیں ندی سے ایک لاش ملی ناردرن بائی پاس میں ہاتھ پاؤں بندھی ایک شخص کی لاش ملی،مقتول کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی، اورنگی ٹاوٴن سیکٹر گیارہ میں صابری چوک کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے ہوٹل پرفائرنگ سے سابق کونسلررشید اپنے بیٹےعادل سمیت جاں بحق ہوگئے۔

    گلبہار قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی تشددزدہ بوری بندلاش ملی،ملیرمیمن گوٹھ سے خاتون کی گولیاں لگی لاش ملی،کورنگی زمان ٹاوٴن سے رکشہ ڈرائیور جاویدکی لاش ملی، جسے تشددکے بعد گلےمیں پھندا ڈال کرقتل کیا گیا،منگھوپیرایم پی آر کالونی اور بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔a

  • ملک میں نئے انتظامی یونٹس بنانےکی ضرورت ہے، الطاف حسین

    ملک میں نئے انتظامی یونٹس بنانےکی ضرورت ہے، الطاف حسین

    کراچی:ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں نئےانتظامی یونٹس بنانے کی ضرورت ہے، ملک میں نئےصوبے قائم اور بلدیاتی انتخابات نہ کرائے گئے تو خدا نخواستہ ملک بھی نہیں رہے گا۔

     قائد الطاف حسین کا نائن زیرو پر اپنی اکسھٹویں سالگرہ کےتقریب سے ویڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو بچانا ہے تو مقامی حکومتوں کا نظام واپس لایا جائے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ سوائے پاکستان کےکوئی ملک نہیں، جہاں اٹھارہ سےبیس کروڑعوام کے لیے چار صوبے ہوں، ملک میں نئے صوبے یا انتظامی یونٹ نہ بنائےگئے تو خدا نخواستہ ملک دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا۔

    الطاف حسین نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پر دھاندلی کا الزام لگے تو فوج کوعوام کے ساتھ دینے کیلئے تیار رہنا چاہیے،اس موقع پرایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ ملک چلانا سویلینز کا کام ہے، فوج کا کام ملک کا دفاع مضبوط کرنا ہے۔

    اپنےخطاب میں الطاف حسین نےآپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والےفوجیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا، اس موقع پر کارکنوں نے اپنے قائد کے ساتھ تجدیدِ عہد وفا بھی کیا۔

  • جارج کلونی کو گولڈن گلوبز کے موقع پر سیسل بی ڈی مائل ایوارڈ سے نوازا جائےگا

    جارج کلونی کو گولڈن گلوبز کے موقع پر سیسل بی ڈی مائل ایوارڈ سے نوازا جائےگا

    ہالی وڈ اسٹارجارج کلونی کو ان کے آن اورآف سکرین خدمات پر گولڈن گلوبز کے موقع پر سیسل بی ڈی مائل ایوارڈ سے نوازا جائےگا۔

    ہالی وڈ فارن پریس ایسوسی ایشن جو اس ایوارڈ کا فیصلہ کرتی ہے اس کا کہنا ہے کہ جارج کلونی کو منتخب کرنے کی وجہ انسانیت کےلئےان کی خدمات کا اعتراف ہے،خاص طور پر دارفور میں قتل عام کے خلاف آواز اٹھانا یہ ایوارڈ ایسی مشہور شخصیت کو دیا جاتا ہے جس نے انٹرٹینمنٹ صنعت پراثرات مرتب کئے ہوں اورجارج کلونی کو یہ اعزاز دینے کے لیے تقریب گیارہ جنوری کو ہوگی۔

    53 سالہ کلونی جلد لبنانی نژاد برطانوی شہری امل علام الدین سےشادی کرنےوالے ہیں جبکہ وہ اب تک تین بار گولڈن گلوبز ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں اور چار بار فلموں اور مقبول ڈرامے ای آر کے لیے نامزد بھی کئےجا چکے ہیں۔