Author: Hammad Hasan Syed

  • کراچی:ملزمان کی پولیس پرفائرنگ  اور دستی بموں سےحملہ

    کراچی:ملزمان کی پولیس پرفائرنگ اور دستی بموں سےحملہ

    کراچی:شہر قائد کےعلاقے لیاری میں پولیس آپریشن کے دوران فائرنگ کےتبادلےمیں گینگ وارکےدو کارندے مارے گئے،پولیس کےمطابق سرچ آپریشن میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    کلاکوٹ پولیس نے گینگ وارملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر افشانی گلی کوگھیرے میں لےلیا،پولیس ذرائع کے مطابق محاصرہ توڑنے کیلئےملزمان نے پولیس پرفائرنگ کی اور دستی بموں سےحملےکردیا۔

    پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں گینگ وار کے دو کارندے مارے گئے،پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کاتعلق بابا لاڈلہ گروپ سے ہے۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔

  • ہانگ کانگ: گلوکار جان لیجنڈ کو ایم نیٹ ایشیا ایوارڈ سے نوازا گیا

    ہانگ کانگ: گلوکار جان لیجنڈ کو ایم نیٹ ایشیا ایوارڈ سے نوازا گیا

    ہانگ کانگ میں منعقدہ تقریب میں امریکی گلوکار جان لیجنڈ کو ایم نیٹ ایشیا میوزک ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    معروف امریکی گلوکار جان لیجنڈ کو ہانگ کانگ میں فیورٹ انٹر نیشنل آرٹسٹ کے ایم نیٹ ایشیا میوزک ایوارڈ سے نوازا گیا،نو بار گریمی میوزک ایوارڈ لینے کا اعزاز رکھنے والے پینتیس سالہ گلو کار جان لیجنڈ کو یہ ایوارڈ ہانگ کانگ میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں دیا گیا۔

    ایوارڈ ملنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جان لیجنڈ نے کہا کہ انھیں یہ دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ایشیا میں بھی ان کے فینز کی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔

  • پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ : پاکستان 7 وکٹوں سے کامیاب

    پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ : پاکستان 7 وکٹوں سے کامیاب

    دبئی: پاکستان نے سرفراز احمد کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں سے شکست دے دی, دو میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔

     دبئی کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ٹیم کے بولرز ابتدائی تین اوورز میں تین اہم وکٹیں حاصل کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو دباؤ میں لے آئے تھے۔ پہلی تین وکٹیں مشکل حالات میں کورے ا ینڈرسن نے مارٹن گپٹل اور لیوک رانچی کے ہمراہ اسکور میں اضافہ کیا۔گپٹل بتیس رنز ،اینڈرسن اڑتالیس اور رونچی تینتیس رنز بناسکے، کیوی سائیڈ سات وکٹوں پر ایک سو پینتیس رنز بناسکی۔ محمد عرفان اور سہیل تنویر نے دو، دو ۔ شاہد آفریدی، رضا حسن اور انور علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    جوابی اننگز میں پاکستانی اوپنرز نے اکیاون رنز کی شراکت قائم کی، سرفراز احمد نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے کیریر کی پہلی نصف سنچری اسکور کی اور پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

  • ہالی وڈ فلم اے موسٹ وائلنٹ کی مقبولیت میں اضافہ

    ہالی وڈ فلم اے موسٹ وائلنٹ کی مقبولیت میں اضافہ

    ہالی وڈ فلم اے موسٹ وائلنٹ کی مقبولیت میں اضافہ،فلم کو بہترین فلم ایوارڈ کے لئے منتخب کرلیا گیا۔

    ہالی ووڈ فلم انڈسٹری سے وابستہ گروپ نیشنل بورڈ آف ریویو چھ جنوری کو کرنے والا ہے دھماکے دار ایوارڈ شو، جس میں ہالی ووڈ فنکاروں، فلموں اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد کو ایوارڈ سے نوازا جائیگا۔

    _79475189_violentyear1

    فلم اے موسٹ وائلنٹ ایئر کو بہترین فلم قرار دیا گیا ہے،اے موسٹ وائلنٹ کے مرکزی کردار آسکر آئزک اور فلم برڈ مین کے مائیکل کیٹون کو بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

    ساتھ ہی فلم امریکن اسنائپر کیلئے بہترین ہدایتکاری کا ایوارڈ کلنٹ ایسٹ ووڈ کو دیا جائےگا۔

  • رات گئے کھانے پینے کی عادت یادداشت کے لئے تباہ کن  ہے

    رات گئے کھانے پینے کی عادت یادداشت کے لئے تباہ کن ہے

    رات گئے کھانے پینے کی عادت یادداشت کے لئے تباہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔

    ایک نئی طبی تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ سونے سے قبل فاسٹ فوڈ ایا ایسی ہی دیگر چیزوں کا استعمال یادداشت پر منفی اثرات مرتب کر تا ہے۔

    امریکی محقق کرسٹوفر کول ویل کے مطابق سونے سے کچھ دیر پہلے کھانے پینے سے یادداشت پر تشویشنا ک حدتک منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

    تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ اس عادت سے کچھ یاد کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوتی ہے اور ایسے افراد کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ جا تا ہے۔

  • اب لیدر بیلٹ سے ہوگا موبائل چارچ

    اب لیدر بیلٹ سے ہوگا موبائل چارچ

    الیکٹرانک آلات کو چارچ کرنے کے لیے لیدر بیلٹ متعارف کروائی گئی ہے۔

    ٹیکنالوجی ماہرین نے ایک ایسی لیدر بیلٹ متعارف کرائی ہے جو ناصرف آپ اپنی کمر کے گرد باندھ سکتے ہیں بلکہ اس سے اپنے موبائل، لیپ ٹاپ، ایم پی تھری اور دیگر آلات با آسانی چارج کرسکتے ہیں۔

    اس بیلٹ میں یو ایس بی پورٹ کا استعمال کیا گیا ہےجس سے تمام الیکٹرانک اشیاء کو چارج کیا جاسکتا ہے۔

    بیلٹ میں الیکٹرانک بیٹری لگائی گئی ہے جسے چارج کیا جاتا ہے اور جس کی مدد سے دیگر آلات چارچ کیے جائیں گے۔

  • سرعام کی ٹیم پر مقدمے کے خلاف صحافی برادری کا سراپا احتجاج

    سرعام کی ٹیم پر مقدمے کے خلاف صحافی برادری کا سراپا احتجاج

    لاہور:ریلوے کی بد عنوانی کا راز فاش کرنے پر سرعام کی ٹیم پر مقدمے کےخلاف صحافی برادری کا سراپا احتجاج ہے،پی ایف یو جی کے صدر رانا عظیم کا کہنا ہے کہ اے آروائی نیوز کو سچ دکھانے کی سزا دی جارہی ہے۔

    جی ایم ریلوے جاوید انور کی پریس کانفرنس پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ایف یو جے کے صدر رانا عظیم کا کہنا تھا کہ اگر یہ تحقیقاتی رپورٹ دوسراچینل نشر کرتا اس کی ٹیم پر مقدمہ درج نہ ہوتا کیونکہ حکومت کو اے آروائی نیوز سے خاص لگاؤ ہے۔

    بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے صدر عرفان سعید کا کہنا تھا کہ سرعام کےخلاف کارروائی قابل مذمت ہے۔

    پی ایف یو جے کے جنرل سیکریٹری امین یوسف کہتے ہیں سرعام کی تحقیقاتی رپورٹ قابل تحسین ہے،جس پر وزیر ریلوے کو معذرت کرنی چاہے۔

    صحافی برادری کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے سرعام کی ٹیم کےخلاف مقدمہ واپس نہ لیا تو ملک گیراحتجاج کیا جائےگا۔

  • ایرانی طیاروں نےبھی داعش کےٹھکانوں پربم  بر سادیئے

    ایرانی طیاروں نےبھی داعش کےٹھکانوں پربم بر سادیئے

    واشنگٹن:ایرانی طیاروں نےبھی داعش کےٹھکانوں پربم برسا دیئے،امریکی حکام کہتے ہیں ایرنی طیاروں کی کارروائی سے آگاہ ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روزایرانی فضائیہ نےعراقی صوبے دیالہ میں شدت پسند تنظیم داعش کےٹھکانوں کونشانہ بنایا،کارروائی میں ایرانی فضائیہ کے امریکی ساختہ ایف فور فینٹم طیاروں نےحصہ لیا۔

    عراقی فوجی حکام ایرانی جیٹ طیاروں کی مدد کر رہے ہیں،امریکی حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیالہ میں ایرانی طیاروں کی کارروائی کےثبوت ملےہیں۔

  • دنیا بھرمیں آج معذوروں کا دن منایا جا رہا ہے

    دنیا بھرمیں آج معذوروں کا دن منایا جا رہا ہے

    صحت اور تندرستی اللہ تعالی کی بڑی نعمتوں میں شامل ہیں،زندگی کی مشکل کا ان سے پوچھیں جو کسی جسمانی معذوری کا شکار ہیں،معذور افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے دنیا بھرمیں آج معذوروں کا دن منایا جا رہا ہے۔

    معذور افراد کے عالمی دن کو منانے کا آغاز انیس سو بانوے میں اقوام متحدہ میں معذور افراد کی داد رسی کیلئے قرارداد پاس کرکے کیاگیا۔

    اس دن کو عالمی سطح پر منانے کا مقصد معذور افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انھیں کسی بھی طرح کے احساس کمتری کا شکار ہونے سے بچا کر ان کو زندگی کے دھارے میں شامل کرنا ہے۔

    رواں سال معذوروں کے عالمی دن کا تھیم ٹیکنالوجی کی مدد سے معذور افرا دکی زندگی میں انقلاب برپا کرنا ہے۔

  • ملتان:کیپری سینما کے قریب  جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی

    ملتان:کیپری سینما کے قریب جھگیوں میں آگ بھڑک اٹھی

    ملتان میں کیپری سینما کے قریب جھگیوں میں اچانک آگ لگ گئی، درجنوں جھگیاں جل کر خاکستر ہوگئیں درجنوں لوگ گھر بار سے محروم ہوگئے تاہم خوش قسمتی سے غریبوں کی جانیں بچ گئیں۔

    ملتان میں کیپر ی سینما کے قریب واقع جھگیوں میں اچانک اگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں جنہوں نے ڈیڑھ گھنٹے کی جد و جہد کے بعد آگ پر قابو پالیا،خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا لیکن درجنوں لوگ چھت سے محروم ہو گئے۔

    ریسکیو زرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ یا انگھیٹی سے جلنا ہوسکتا ہے،آگ اتنی شدید تھی کہ مکینوں کو اپنا سامان نکالنے کا موقع بھی نہ مل سکا۔

    سخت سردی کے موسم میں سائبان سے محروم ہو جانے والے کھلے آسمان تلے بیٹھے کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔