Author: Hammad Hasan Syed

  • سیلاب کے تھم جانےکے بعد دھرنوں کا دوبارہ آغازکیا جائے،الطاف حسین

    سیلاب کے تھم جانےکے بعد دھرنوں کا دوبارہ آغازکیا جائے،الطاف حسین

    کراچی :ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے پنجاب میں طوفانی بارشوں،سیلاب اور قدرتی آفات کے باعث انقلاب اور آزادی مارچ کےدھرنےکو فی الفورملتوی کرنے کی درد مندانہ اپیل کردی۔

    اپنےایک بیان میں الطاف حسین کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں اورشدید ترین سیلابی ریلوں کے باعث ملک قدرتی آفات کا شکار ہے بارشوں سےکمزورمکانات سیلابی ریلوں میں ریت کی طرح بہہ رہے ہیں۔

    الطاف حسین نے اپیل کی ہےکہ تمام تراختلافات کو بالائےطاق رکھ کر سب یکجاہوجائیں اورامدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں،انہوں نے کہا کہ بارشیں اور سیلابی ریلوں کے تھم جانےکے بعد احتجاجی دھرنوں کا دوبارہ آغاز کیا جائے۔

    الطاف حسین نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام جماعتیں سیلاب زدگان کی امداد کے لئے متحد ہوکر جہدوجہد کریں۔

    ایم کیوایم کے قائد کا کہنا ہے کہ حکومت گرفتار کئے جانے والے مظاہرین کو رہا کرےاور دیگر امور سےتوجہ ہٹا کر سیلاب زدگان اورانسانی جانوں کےتحفظ پرمرکوز کرے،الطاف حسین نے کہا کہ پاک افواج کے افسران اور جوان سیلاب زدگان کی ہرممکنہ مدد کررہے ہیں۔

  • آئی کلائوڈ کو ہیک کیا جا سکتا ہے،ماہرین

    آئی کلائوڈ کو ہیک کیا جا سکتا ہے،ماہرین

    ٹیکالوجی ماہرین نےانکشاف کیا ہےکہ ایپل صارفین کی معلومات محفوظ کرنے والے آئی کلاؤڈ کو ہیک کیا جاسکتا ہے۔

    ہالی وڈ فنکاروں کی تصاویر ہیکنگ کےمعاملےکے بعد ٹیکنالوجی ماہرین کی جانب سے جانچ پڑتال کے بعد واضح نقص سامنےآیا ہے،ماہرین کے مطابق آئی کلاؤڈ میں دومراحل میں سکیورٹی تصدیق مانگی جاتی ہےجبکہ ان مراحل کو مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب سافٹ ویئرکی مدد سے بائی پاس کیا جا سکتا ہے،اس طرح کسی بھی شخصیت کی معلومات حاصل کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔

    آئی کلاؤڈ میں آئی فون اورآئی پیڈ استعمال کرنے والےکی تصاویراورذاتی معلومات محفوظ کی جاتی ہیں۔

  • لیموں کا مستقل استعمال بہت سی بیماریاں روکتا ہے

    لیموں کا مستقل استعمال بہت سی بیماریاں روکتا ہے

    لیموں کےمستقل اورمناسب استعمال سےذیابیطس اور جگرکی بہت سی موذی بیماریوں سےمحفوظ رہاجاسکتا ہے۔

    لیموں کے مستقل اورمناسب استعمال سےذیابیطس جیسی موذی بیماری سے بھی بچا جا سکتا ہے، لیموں کا رس شحمی مادّوں کے جم جانےکےباعث شریانوں میں پیدا ہونے والےنقص کومزید بڑھنےسےروکنےمیں بھی بے انتہا مفید ہے۔

    لیموں کا رس جگر کے لئے ایک بہترین ٹانک ہے،یہ دیکھا گیا ہےکہ عموماً گنے کے رس میں لیموں نچوڑ کر استعمال کیا جاتا ہے جوکی جگر میں پیدا ہونے والی تمام بیماریوں کے لیے اکثیر ہے۔

  • اعتزازاحسن  کےالزامات کاجواب دینےکیلئےچوہدری نثاربےچین

    اعتزازاحسن کےالزامات کاجواب دینےکیلئےچوہدری نثاربےچین

    اسلام آباد:حکومت کےدھرنےوالوں سےمذاکرات توکامیاب نہ ہوئےالبتہ چوہدری نثار کومنانےکیلئےوزیراعظم کوہی چوہدری نثارسےمذاکرات کرناپڑگئے۔

    ایک طرف دھرنےوالوں سےمذاکرات تودوسری طرف حکمراں جماعت کی اپنے ہی وزیرداخلہ کومنانےکی کوششیں،اعتزازاحسن کےالزامات کاجواب دینے کیلئے چوہدری نثار بے چین ہیں۔

    وزیراعظم کی پہلی ملاقات رہی بےسود آج پھرملاقات کیلئےبلالیاہے،لیکن چوہدری نثار کہتے ہیں الزامات کاجواب دینا ان کاحق ہے پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں آج پریس کانفرنس کروں گا لیکن استعفیٰ نہیں دوں گا کیوں کہ اس سے مخالف قوتوں کی حوصلہ افزائی ہوگی،اس نئی گتھی کوسلجھانےکیلئے وزیراعلیٰ پنجاب بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

    ذرائع کاکہناہے وزیراعظم نےچوہدری نثار کوکچھ روز تک خاموش رہنے کامشورہ دیاہےلیکن چوہدری نثارکا کہناہےآج کےالزام کاجواب دس دن بعد نہیں دیاجاسکتا۔

    وزیراعظم کی معذرت کےبعد اعتزاز کےخطاب پر حکومتی اراکین بھی   برہم ہیں،ان کامؤقف ہےکہ معذرت کے بعد اعتزازکی الزام تراشی کاجوازنہ تھا۔

  • سابق صدرآصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات

    سابق صدرآصف علی زرداری کی چوہدری برادران سے ملاقات

    اسلام آباد:سابق صدرآصف علی زرداری اورمسلم لیگ ق کے قائدین چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

    آج ملک جس سیاسی بحران سےگزر رہا ہے، اس پر ہرمحب وطن مضطرب، دل گرفتہ نظر آرہا ہے، اسی گتھی کو سلجھا نے کیلئےسابق صدر اور پا کستان پپیلزپارٹی کے قائد آصف علی زرداری سےمسلم لیگ ق کےقائدین چوہدری شجاعت اور پرویزالہی نےاسلام آباد میں انکی رہائش گاہ میں ملاقات کی۔

    ملا قات کے بعد چوہدری پرویزالہی نےمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے آصف علی زرداری گتھیاں سلجھانے، دوراندیشی اور سیاسی معاملات کوحل کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتےاب جبکہ وہ متحرک ہیں تو امید کی جاتی ہے کہ معاملہ خوش اسلو بی اور با عزت طریقے سےحل ہونےکی قوی امید ہے۔

  • کراچی کےکلفٹن کےاپارٹمنٹ میں پی ایم ٹی پھٹنے کے باعث آگ لگ گئی

    کراچی کےکلفٹن کےاپارٹمنٹ میں پی ایم ٹی پھٹنے کے باعث آگ لگ گئی

    کراچی:شہرقائد کےعلاقے کلفٹن کےاپارٹمنٹ میں پی ایم ٹی پھٹنےکےباعث آگ لگ گئی،فائربریگیڈ کے عملہ نے آگ پرقابو پالیا۔

    کراچی کےعلاقےکلفٹن بلاک تھری میں واقع اپارٹمنٹ میں پی ایم ٹی پھٹنےکےباعث آگ لگ گئی،فلیٹس کےمکینوں نےآگ کی اطلاع فائربریگیڈ حکام کو دی جس پر فائربریگیڈ کا عملہ جائےوقعہ پرپہنچ کر آگ پرقابو پالیا،آگ بڑھنے سےکسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

  • وینس:تھیلما شون میکرکولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ مل گیا

    وینس:تھیلما شون میکرکولائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ مل گیا

    امریکی ایڈیٹر تھیلما شون میکر نےفلم گولڈن لائن کےلئےلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کرلیا ہے۔

    اٹلی کےشہر وینس میں سجےفلمی میلےمیں تہترسالہ امریکی خاتون ایڈیٹر تھیلما شون میکر نےلائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈحاصل کیا،شون میکرچالیس سال سے ہدایتکارمارٹن اسکورسے،کےساتھ مل کرفلمیں تخلیق کررہی ہیں

    شون میکر اس سے پہلے بھی فلم ایوی ایٹر،اورفلم دی ڈیپارٹڈ، کےلئے اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔

  • حکمرانوں کااحتساب کرینگےاورظالموں کوقبول نہیں کریں گے،عمران خان

    حکمرانوں کااحتساب کرینگےاورظالموں کوقبول نہیں کریں گے،عمران خان

    اسلام آباد:عمران خان کہتے ہیں کہ نواز شریف خوف کا شکار ہوچکے ہیں اور میرےخلاف دہشت گردی اور بغاوت کامقدمہ درج کرایاہے۔

    تحریک انصاف کےسربراہ عمران خان کا کارکنان سےخطاب میں کہنا تھا کہ پولیس کےگلوبٹوں سےکارکنان پرتشددکرایاگیاہے،انہونے کہا کہ نوازشریف بچ بھی جائیں توان پرقتل کامقدمہ ہے،

    عمران نے مزید کہا کہ حکومت نےان پربغاوت اوردہشت گردی کامقدمہ درج کروایا ہے،خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کااحتساب کرینگے اورظالموں کوقبول نہیں کریں گے۔

    عمران خان نے کارکنان سے کہا کہ وہ آج اسلام آبادپہنچیں اور بتادیں کہ تحریک انصاف ٹیسٹ میچ بھی کھیل سکتی ہے۔

  • پاکستان تحریک انصاف کا  لندن میں مظاہرہ

    پاکستان تحریک انصاف کا لندن میں مظاہرہ

    کراچی:پاکستان تحریک انصاف لندن کے تحت پاکستانی ہا ئی کمیشن کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

    برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں پاکستان تحریک انصاف کے زیراہتمام حکومت کے خلاف پاکستانی ہائی کمیشن کےسامنے مظاہرہ کیا گیا، جس میں اے پی ایم ایل، مجلس وحدت مسلمین اورفرینڈز آف لیاری کےکارکنان نے بھی شرکت کی، اس مو قع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ جب تک نواز شریف کرسی پر بیٹھے ہیں کوئی چیز ایمانداری سے نہیں ہو پائے گی۔

    مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت اپنی رٹ کھو چکی ہے اب نوازشریف کو حکومت کرنے کا کوئی اختیارحاصل نہیں، لہذا انہیں جلد از جلد استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔

  • مشرف کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی

    مشرف کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی

    کراچی:سابق صدر پرویزمشرف کے خلاف آرٹیکل سکس کیس کی آج ہونے والی سماعت ملتوی کر دی گئی ہے ۔

    وفاق کی جانب سےسابق صدر پرویزمشرف کےخلاف دائر آرٹیکل سکس کےتحت مقدمے کی آج ہونے والی سماعت کواسلام آباد میں امن وامان کی ابترصورتحال کےوجہ سے ملتوی کردیا گیاہے۔

    سابق صدرکےخلاف کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں ہونا تھی،خصوصی عدالت کے رجسٹرارعبدالغنی آج آئندہ سماعت کی تاریخ دینگے،شاہراہ دستور پر دھرنوں کی وجہ سے گزشتہ سماعت بھی نہیں ہوسکی تھی۔