Author: Hammad Hasan Syed

  • آرمی چیف نےمصالحت کےلیےآگےبڑھ کر پاکستان کی خدمت کی ہے،الطاف حسین

    آرمی چیف نےمصالحت کےلیےآگےبڑھ کر پاکستان کی خدمت کی ہے،الطاف حسین

    کراچی:الطاف حسین نے سیاسی بحران کےحل کیلئےجنرل راحیل شریف کی ثالثی کاخیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف انیس سو بانوے میں متحدہ اور فوج کے مابین پیدا کی گئی غلط فہمیوں کا خاتمہ کرلیں تو یہ بھی ملکی خدمت ہوگی۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نےمصالحت کےلیےآگے بڑھ کر پاکستان کی خدمت کی ہے،آرمی چیف کے اس مثبت اقدام سےملک بڑے خون خرابے اور نقصان سے بچ گیا۔

    ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ وہ مصالحت کےاس عمل کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں، آرمی چیف سے اپیل کرتےہوئےالطاف حسین نےکہا کہ ہم پاکستان اورپاک فوج سے محبت کرنے والے لوگ ہیں آرمی چیف انیس سو بانوے میں متحدہ اور فوج کے درمیان پیدا کی گئی غلط فہمیوں کا خاتمہ کر لیں تو یہ بھی ملکی خدمت ہو گی۔

  • آرمی چیف بھی ایف آئی آر دیکھ کر حیران رہ گئے،ڈاکٹر طاہرالقادری

    آرمی چیف بھی ایف آئی آر دیکھ کر حیران رہ گئے،ڈاکٹر طاہرالقادری

    اسلام آباد:ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون کی ایف آئی آر میں زبردست فراڈ کیا گیا ہےجسے دیکھ کرآرمی چیف بھی حیران رہ گئے،آج آرمی چیف ایف آئی آر پربات کریں گے،مطالبات منظورنہ ہوئےتودما دم مست قلندر ہوگا۔

    آرمی چیف سے ملاقات کےبعد دھرنے سے خطاب میں ڈاکٹر طاہر القادری نےبتایا کہ انہوں نے جنرل راحیل شریف کو بتادیا ہےکہ ایف آئی آرمیں فراڈ کیا گیا،آرمی چیف بھی ایف آئی آر دیکھ کر حیران رہ گئے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ شریف برادران کوبری کرانےکیلئےڈھائی صفحہ انگریزی کےایف آئی آر میں لگائے،پولیس کا کوئی حق نہیں کہ فریق کی درخواست میں مزید مواد شامل کرے۔

    طاہرالقادری کا مذید کہنا تھا کہ صبح آرمی چیف درست ایف آئی آرکی بات کریں گے،آرمی چیف نے سوا تین گھنٹےان کی ایک ایک بات کو تحمل سےسنا،دس سے بارہ صفحات پر مشتمل ایجنڈے کے ایک ایک نکتے پربات ہوئی۔

    انہونے یہ بھی کہا کہ پہلے ایف آئی آر درج ہو گی جس کے بعد مستقبل کےپرایجنڈے پر بات ہوگی،ان کا کہنا تھا کہ شریف برادران نہیں چاہئیں،نئی ایف آئی آر نہ کٹی اورشریف برادران نہیں گئے توآگئےکوئی بات نہیں ہوگی مطالبات منظور نہ ہوئے تو دما دم مست قلندر ہوگا۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے عوام کویہ بھی بتیا کہ وہ آرمی چیف سے ملاقات کے بعد سیدھے دھرنے میں پہنچے ہیں،جنرل راحیل شریف سےملاقات تین گھنٹے بیس منٹ جاری رہی جس پر وہ مطمئین ہیں،آرمی چیف سے ان کی زندگی میں پہلی ملاقات تھی جو باہمی اعتماد کی فضا میں ہوئی اوراس کے نتائج آج معلوم ہوں گے۔

  • نوازشریف کی موجودگی میں شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں،عمران خان

    نوازشریف کی موجودگی میں شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں،عمران خان

    اسلام آباد:عمران خان نےکہا ہےکہ آرمی چیف نےانتخابات میں دھاندلی کی شفاف تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے،جبکہ انھوں نےآرمی چیف کو بتایا ہےکہ نوازشریف کی موجودگی میں شفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف سےملاقات کےبعد آزادی مارچ کےشرکاء سے خطاب میں عمران خان نےکہا کہ ملاقات میں آرمی چیف نےکہا کہ انتخابی دھاندلیوں کی تحقیقات کیلئےآزاد عدالتی کمیشن بنایا جائیگا جبکہ فوج نیوٹرل امپائرکاکردارادا کرے گی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے آرمی چیف کو اپنے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کےہوتےہوئےشفاف تحقیقات نہیں ہوسکتیں۔ بہت ہو گا کہ تحقیقات تک نوازشریف وزیراعظم نہ رہیں۔

    کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پرعمران خان نےمطالبات منظورنہ ہونے کی صورت میں آج شام نیا لائحہ عمل دینےکا اعلان کیا۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کراچی دورہ

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کراچی دورہ

    کراچی:آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کور اور اے ایس ایف کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کراچی پہنچ گئے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی کور اور اے ایس ایف کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا،جہاں انہیں سیکیورٹی کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےاے ایس ایف کے شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات کی اورسانحہ ائرپورٹ میں شہید ہونےوالےشہداء کوخراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا دہشتگردی کے مکمل خاتمےتک جنگ جاری رکھیں گے۔

    آرمی چیف کی کراچی آمد پر ائرپورٹ اورمتعلقہ علاقوں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے،سیکورٹی خدشات کے پیش نظر رینجرز کےعلاوہ فوجی اہلکاروں کو بھی تعینات کیا گیاہے۔

  • وینس فلمی ستاروں کی روشنی سے جگمگا اٹھا

    وینس فلمی ستاروں کی روشنی سے جگمگا اٹھا

    دنیا کےسب سےقدیم وینس فلم فیسٹول کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، فیسٹیول میں شرکت کیلئے شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات اٹلی پہنچ گئیں۔

    دنیا کا قدیم ترین اٹلی کا شہر وینس ایک بار پھردنیا بھرکے فلمی ستاروں کی چکاچوند سے چمک اٹھا،اکہترویں وینس فلم فیسٹویل کا رنگ رنگا آغاز آج ہوا،جس میں شرکت کرنے کیلئے دنیا کے مختلف حصوں سے فنکار اور ہنر مند ستارے اٹلی پہنچ گئے۔

    فلمی میلے کی شروعات میکسيکن ڈائریکٹر کی فلم برڈ کے پرئمیر سے ہوئی،فلم فیسٹول میں پچپن فلمیں دکھائی جائیں گی،جب کہ اعلیٰ گولڈن لائن ایوارڈ کیلئے بیس فلموں میں مقابلہ ہوگا۔

    فلم فیسٹیول میں متعدد غیرملکی زبانوں کی فلمیں بھی پیش کی جائینگی،فلمی میلے کی رونقیں چھ ستمبر تک جاری رہیں گی۔

  • اسپین میں ہوئی ٹماٹروں کی انوکھی جنگ

    اسپین میں ہوئی ٹماٹروں کی انوکھی جنگ

    میڈرڈ:تیرسے نہ تلوار سے اسپین میں ہوئی ٹماٹروں کی انوکھی جنگ،ہزاروں منچلوں نے ٹماٹروں سے وار کرکے ایک دوسرے کو ٹماٹروں کی طرح سرخ کردیا۔

    ہرسال کی طرح اس بار بھی بیونول میں سجا ’ٹومٹینا‘ کا منفرد میلہ جس میں ہزاروں منچلوں نے ٹماٹروں کی دلچسپ جنگ میں حصہ لیا،میلے کےکچھ جنگجو ٹرکوں پر سوار ہوکر آئے،توکچھ ٹماٹروں سے لیس ہوکر پیدل ہی میدان میں اتر آئے اور پھر ایک دوسرے پر ٹماٹروں سے وار پر وار کیے ۔

    ٹماٹروں کی اس انوکھی جنگ میں نا صرف منچلے سرخ ٹماٹر کی طرح ہوئے لال بلکہ زمین نے بھی اوڑھ لی سرخ رنگ کی چادر،نا صرف اسپین بلکہ دنیا کے کونے کونے سے لوگوں نے اس منفرد میلے میں شرکت اور خوب لطف اندوز ہوئے۔

    میلے کے شرکا کا کہناتھا کہ پہلے وہ مفت میں ٹماٹرکی جنگ میں شریک ہوکر ہلہ گلہ کیا کرتے تھے،اب انہوں دس یورو ٹومٹینا کی انتظامیہ کو ادا کرکے ٹماٹروں کی لڑائی سے لطف اندوز ہونا پڑتا ہے۔

  • وزیر اعظم نے دورہ ترکی منسوخ کر دیا

    وزیر اعظم نے دورہ ترکی منسوخ کر دیا

    کراچی:ملکی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم نوازشریف نے اپنا دورہ ترکی منسوخ کر دیا۔

    وزیراعظم نواز شریف نے تُرکی کا دورہ منسوخ کردیاہے،اب ان کی جگہ صدر ممنون حسین تُرکی جائیں گے،وزیراعظم نواز شریف کو ترکی کے نو منتخب صدررجب طیب اردگان کی انقرہ میں تقریب حلف برداری میں شرکت کرنا تھی،ترک حکومت نےوزیراعظم کو اس تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی دعوت دی تھی،صدرممنون حسین ترک صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد جمعے کو وطن واپس آجائیں گے۔

  • کراچی میں مزار قائد کےسامنے پی ٹی آئی کا دھرنا جاری

    کراچی میں مزار قائد کےسامنے پی ٹی آئی کا دھرنا جاری

    کراچی:سہرقائد میں بارش کےباوجود تحریک انصاف کے کارکنان کا دھرنا جاری رہا اور پرجوش کارکنان احتجاج کےساتھ رم جھم برسنے والی بوندوں سےلطف اندوز ہوتے رہے۔

    نئے پاکستان کی جستجو اورعزم پرجوش کارکنان فتح کا نشان بناتے پرعزم ڈھول کی تھاپ پررقص کرتے کپتان کے متوالے نئے پاکستان کے لئے پرامید ہیں،ملک بھر کی طرح کراچی میں مزار قائد کےسامنے پی ٹی آئی کا دھرنا جاری،بارش بھی کارکنان کے جذبے کو پسپا نہ کرسکی دھرنے میں شریک خاتون کا کہنا تھا کہ دھرنے میں نئے پاکستان کی خوشی ہے۔

    ایک خاتون کا کہنا تھا کہ عمران خان جب کہیں گے جب تک دھرنے میں بیھٹے رہیں گے،ایک اور پرجوش خاتون کا کہنا تھا کہ بارش سے ڈر نہیں، اسلام آباد کی طرح کراچی میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنان نئے پاکستان کے لیے پرعزم ہیں۔

  • قوم کو ایک بڑے سانحہ کی طرف جا تے ہو ئے دیکھ رہاہوں،رحمان ملک

    قوم کو ایک بڑے سانحہ کی طرف جا تے ہو ئے دیکھ رہاہوں،رحمان ملک

     کراچی :رحمان ملک کا کہنا ہے وہ قوم کو ایک بڑے سانحہ کی طرف جاتے ہو ئے دیکھ رہے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک کو کہنا تھا کہ سارے حالات اس تصادم کی طر ف بڑھ رہے ہیں جس کا انھوں نے پہلے بھی اظہار کیا تھاایسا نہ ہو کہ کوئی ایسی چیز ہوجائے جس سے بعد میں پچھتاواہو۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ نوازشریف،عمران خان اورطاہرالقادری کوسمجھ سے کام لینا چا ہئے،ابھی تک حکومت کی طرف سے یہ نظرنہیں آیا کہ استعفی کا مطالبہ صحیح ہے کہ نہیں اور ایف آئی آر رجسٹر ہونے کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ اس شخص کو گرفتارکر نا ہے۔

  • حکمران رضاکارانہ طور پرخود چلےجائیں،الطاف حسین

    حکمران رضاکارانہ طور پرخود چلےجائیں،الطاف حسین

    کراچی:ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین نےعلامہ طاہرالقادری کےمطالبات جائز قرار دے دیا، کہتے ہیں بہت خون خرابہ ہوگیا،حکمران رضا کارانہ طورپرچلےجائیں۔

    الطاف حسین کا کہنا ہےکہ حکومت کوئی جائزمطالبہ ماننےکوتیارنہیں توبات کیسے ہوگی اوراگرکسی کے جائز مطالبات نہ مانےجائیں تو پھر وہ کیا کرے، ایم کیو ایم کے قائد نےعلامہ طاہر القادری کےمطالبات کوجائز قراردیتےہوئےحکمرانوں سے رضاکارانہ طورپرچلےجانےکا مطالبہ کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پندرہ روزسےدھرنے جاری ہیں کیا یہ مذاق ہورہا ہے،ماڈل ٹاؤن میں سترہ جون کو چودہ لوگوں کوقتل اوراسی کو زخمی کیا گیا، ان میں خواتین ،بچے شامل ہیں لیکن عدالتی حکم کےباوجودسانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج نہیں کیاجارہا، جس پر صبر کا پیمانہ چھلک بھی سکتا ہے۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ان کےلیے وہ عظیم ہےجوغریب کےحقوق کی بات کرتاہے،پاکستان میں عدل وانصاف اورامن وامان والا ملک دیکھنا چاہتے ہیں۔

    الطاف حسین نے طاہر القادری اورعمران خان کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ دونوں لیڈروں میں قوت برداشت بہت ہے۔