Author: Hammad Hasan Syed

  • حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا

    حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات کا دوسرا دور آج ہو گا

    اسلام آباد:حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج دوپہرہو گا۔

    حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں میں مذاکرات کاوقت طےپاگیا،دونوں کمیٹیوں میں مذاکرات کادوسرا دورآج دوپہرشروع ہوگا،مذاکرات سے قبل حکومتی کمیٹی وزیراعظم سے ملاقات کرے گی۔

    تحریک انصاف نے حکومت سے مذاکرات کے پہلےدورمیں اپنے چھ مطالبات پیش کئے ہیں جن میں وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ بھی شامل ہے، مذاکرات کے پہلے دور میں پی ٹی آئی کی جانب سے شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی ڈاکٹرعارف علوی جہانگیرترین اوراسد عمر شامل تھے۔

    حکومت کی جانب سے گورنر پنجاب محمدسرور، وفاقی وزیر احسن اقبال اور عبدالقادری بلوچ شریک تھے۔

  • وزیراعظم نواز شریف آج اراکین پارلیمنٹ سےاہم خطاب کریں گے

    وزیراعظم نواز شریف آج اراکین پارلیمنٹ سےاہم خطاب کریں گے

    کراچی:وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف آج صبح قومی اسمبلی میں خطاب کریں گے۔

    اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں اور دونوں جماعتوں کے قائدین کی جانب سے مطالبات کے تناظر میں وزیراعظم محمد نواز شریف آج صبح قومی اسمبلی میں اراکین پارلیمنٹ سے اہم خطاب کریں گے اوراراکین پارلیمنٹ کو فیصلوں پراعتماد میں لیں گے۔

  • ڈاکٹرطاہرالقادری کی اے آر وائے سےخصوصی گفتگوں

    ڈاکٹرطاہرالقادری کی اے آر وائے سےخصوصی گفتگوں

    اسلام آباد:علامہ طاہرالقادری کہتے ہیں کسی عمارت پرقبضے کاارادہ ہے نہ فوج کومداخلت کرنے کاکہیں، ہوسکتاہےآئین میں ترامیم ریفرنڈم کے ذریعے ہوں۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری ںے اے آر وائے سے خصوصی گفتگوں میں کہا کہ عوامی پارلیمنٹ قائم ہوگئی،نظام تبدیل کرنےآئے ہیں،انہونےکہا ہمارا کسی عمارت پر قبضے کا ارادہ نہیں ہے، آئی ایس پی آر کا بیان قابل تحسین ہے،فوج کو ثالثی کیلئےنہیں کہیں گے۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے مزید کہا کہ اگر عمران خان اسٹیج پرآنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے۔

  • ریڈزون میں عمارتیں ریاست کی علامت ہیں،ترجمان پاک فوج

    ریڈزون میں عمارتیں ریاست کی علامت ہیں،ترجمان پاک فوج

    اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے ریڈزون میں عمارتیں ریاست کی علامت ہیں،ان کے تقدس کا خیال رکھا جائے۔

    آزادی اورانقلاب کا کاررواں پارلیمنٹ ہاوس کی جانب رواں دواں ہے، ریڈزون میں عمارتیں ریاست کی علامت ہیں،ترجمان پاک فوج نےاپنےایک بیان میں واضح کردیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ ریاست کی علامت قومی ورثوں کے تقدس کا خیال رکھا جائے۔

    پاک فوج ان عمارات کی رہی حفاظت کر رہی ہے، ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے وقت کا تقاضہ ہے کہ فریقین صبر اور دانشمندی کا مظاہریں کریں اورملک وقوم کے مفاد میں تمام معاملات مذاکرات کےذریعےسےحل کیےجائیں۔

    دوسری طرف اسلام آباد میں سیکیورٹی کے حوالے سے بنائے گئے وزارت داخلہ کے کنٹرول روم کا چارج بھی پاک فوج نے سنبھال لیا ہے۔

  • سول نافرمانی کا اعلان کردیا ہے، لیکن سول نافرمانی کیاہے

    سول نافرمانی کا اعلان کردیا ہے، لیکن سول نافرمانی کیاہے

    کراچی:عمران خان نےسول نافرمانی کا اعلان کردیا ہے،لیکن سول نافرمانی کیا ہوتی ہےاوراس میں کیا ہوتا ہے

    سول نافرمانی کا مطلب حکومت کی رٹ کوچیلنج کرتے ہوئےاس کےاحکامات اور ہدایات نہ ماننا ہے،جس میں ٹیکس، لگان یا موجودہ دورمیں بجلی، گیس اور پانی کےبل نہ دینا شامل ہیں تاکہ حکومت کی آمدنی روک کراسےاپنےمطالبات منوانےکے لیے دباؤ میں لایا جاسکے،جس پر گرفتاریاں اور سزائیں بھی ہوسکتی ہیں۔

    اس میں تشدد کا عنصر شامل نہیں ہوتااورعموماًیہ اجتماعی مفادات کےحصول کے لیے کی جاتی ہے تاکہ حکومت وقت پردباؤ ڈال کرعوام کے لیے رعایت حاصل کی جاسکے۔

    سول نافرمانی علامتی یا رسمی ہوتی ہے اس میں قانون کو یکسر مسترد نہیں کیا جاتا،لیکن سول نافرمانی کرنے والے افراد اپنے حق کے حصول کے لیے چند مخصوص قوانین پر عمل نہیں کرتے جو حکومت چلانے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

    سول نافرمانی کی تحریک چلا کراخلاقی مثال بنائی جاتی ہےتاکہ حکومت وقت کو سیاسی، سماجی یا معاشی تبدیلی لانےپر مجبورکیا جائے۔

    "ایک ظالم قوانین کی نافرمانی کرنا کے لئے ایک اخلاقی ذمہ داری ہے.”

     مارٹن لوتھر کنگ جونیئر

  • کراچی: ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود دہشت گردی کی لہر برقرار

    کراچی: ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود دہشت گردی کی لہر برقرار

    کراچی:روشنیوں کے شہر کراچی میں پولیس اوررینجرزکےآپریشن کےباوجود دہشت گردی کی لہربرقرار ہے،جہاں مختلف واقعات میں نو افراد جان سے گئے۔

    پولیس کےمطابق نارتھ6 ناظم آباد میں اہلسنت والجماعت کے دو کارکنوں کوشہید اور ایک کارکن زخمی کردیا،پولیس کوالفلاح سوسائٹی سےایک شخص کی لاش ملی ہے، کورنگی عوامی کالونی میں ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں ایک جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔

    نادرن بائی پاس کےقریب فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا،بلدیہ اتحاد ٹاون نمبر بارہ میں فائرنگ سےجاں بحق ہونےوالےشخص کو پولیس اہلکارعبدالوکیل کے نام سے شناخت کرلیا گیاہے، بلدیہ یوسف گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جان سےگیا۔

    لانڈھی میں پولیس اور ٹارگٹ کلر کے درمیان مقابلہ ہوا،جس میں ٹارگٹ کلرمارا گی،۔ پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم ڈکیتیوں میں بھی ملوث تھا،جس کاساتھی اندھیرےکا فائدہ اٹھاتے ہوئےفرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    بنارس کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ڈیفنس موڑ پر پولیس مقابلہ ہوا،مقابلے کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حا لت میں اسلحہ سمیت گرفتارکیا،۔سخی حسن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک شخص زخمی ہوگیا۔

  • بھارتی سیکیورٹی فورسزکی سپچیت گڑھ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

    بھارتی سیکیورٹی فورسزکی سپچیت گڑھ سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ

    سیالکوٹ:بھارتی سیکیورٹی فورسزکی جانب س سپچیت گڑھ سیکٹرمیں بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی گئی ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستانی سرحد پرفائرنگ کا دوسراواقعہ ہے۔

    بھارتی سیکیورٹی فورسزنےسیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری کےسپچیت سیکٹرپربلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کی ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارتی فورسزکی جانب سے فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہے،اس سے پہلے گزشتہ رات بھارتی فورسز نےہرپال اور چارواہ سیکٹرز میں بھی فائرنگ اور گولہ باری کی تھی۔

    چناب رینجرز نے بھارتی فوج کی جانب سے فائرنگ کا موثرجواب دے کر بھارتی توپوں کے منہ خاموش کردیئے۔

  • اب اپنےآئی فون سے ڈرون کو کنٹرول کریں۔

    اب اپنےآئی فون سے ڈرون کو کنٹرول کریں۔

    ڈرون کو کنٹرول کرنے کے لئےاب ریموٹ کی ضرورت نہیں اپنےآئی فون سے ڈرون کو کنٹرول کریں۔

    ڈرون کا نام سنتے ہی ذہن میں ڈورن حملےکا خیال آتا ہے لیکن ایسا بالکل نہیں ڈرون کو اب آپ اپنے آئی فون سے کنٹرول کرسکتے ہیں، فرانسیسی کمپنی نے تیار کرلیا ایسا ڈرون جسے آئی فون سےکنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

    اڑان طشتری سےمشابہہ ننھےڈرون کوکنٹرول کرنےکےلئےآئی فون میں ایک خاص بٹن لگایا گیا ہےجوڈرون کےلئےریموٹ کا کام کرے گا۔

    اس چھوٹے سے ڈرون میں ویڈیو کیمرہ بھی نصب ہے،یہ ڈرون گیارہ میل فی گھٹہ کی رفتارسے اڑاتا ہےاورپندرہ منٹ تک مسلسل ہوا میں پرواز کرسکتا ہے۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا

    وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا

    اسلام آباد:ملک کی موجودہ صورتحال پرغور کےلیے وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا۔

    اجلاس میں وفاقی دارلحکومت میں دھرنوں کےباعث پیدا ہونےوالی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیااوردھرنوں سے سیاسی اندازسےنمٹنےکا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم استعفی نہیں دیں گے، حکومت اپنی بقیہ چارسال کی مدت پوری کرے گی۔

    شرکا کا کہنا تھا کہ کسی کوملک میں سیاسی انتشار پیدا کرنےکی اجازت نہیں دی جائے گی،معاملے کےحل کےلیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائےگااورلچک کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت انا کا مسئلہ نہیں بنائےگی،آئینی معاملات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔

  • طاہرالقادری علیل ہوگئے،جلسےسےخطاب میں تاخیر کا امکان

    طاہرالقادری علیل ہوگئے،جلسےسےخطاب میں تاخیر کا امکان

    اسلام آباد:پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی طبیعت ناساز ہو گئی، جس کےباعث جلسہ سےان کےخطاب میں کچھ تا خیر ہوسکتی ہے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری کےگلےمیں خراش ہونے کی بنا پاکستان عوامی تحریک کا جلسہ شروع ہو نے میں تاخیرہوگی،عوامی تحریک کےشرکا زیرو پوائنٹ پرجمع ہیں،طبیعت کی بحالی اورطاہ القادری کی طرف سےاگلی ہدایت پرعوامی تحریک کےکارکن خیا بان سہر وردی میں موجود جلسہ گاہ پہنچیں گے۔