Author: Hammad Hasan Syed

  • کراچی،گلزار ہجری میں مبینہ پولیس مقابلےمیں چار ڈاکو ہلاک

    کراچی،گلزار ہجری میں مبینہ پولیس مقابلےمیں چار ڈاکو ہلاک

    کراچی: شہر قائد کےعلاقے گلزار ہجری میں پولیس سے مبینہ مقابلےمیں چار ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق گلزار ہجری روفی باڑہ مارکیٹ کے قریب پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا جہاں موجود ملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چار ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم میں ملوث تھے، ملزمان سپر ہائی وے پر شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے۔

    ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور تین موٹر سائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

  • متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر ہوئیں رنگارنگ تقریبات

    متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر ہوئیں رنگارنگ تقریبات

    دبئی:متحدہ عرب امارات میں قومی دن روایتی جوش وجذبے سےمنایا گیا،تقریبات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،خوشی کے اس موقع پردبئی میں رنگ و نور کا سیلاب امڈ آیا۔

    متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر ملک بھر میں ہوئیں رنگارنگ تقریبات، تینتالیسویں قومی دن کے موقع پرمنعقدہ تقریب میں لوک گیتوں کی دھنوں نے صحراؤں کے دیس   کا ماحول رومان انگیز بنا دیا۔

    B336OYGCEAAtJ2z.jpg large

    دبئی کے برج العرب ہوٹل اوراس کے اطراف میں تھری ڈی میپ کے ذریعے روشنیوں کے شاندار مظاہرے نے تقریب کو چارچاند لگا دیئے۔

    ساحلی پٹی پر ہونے سحر انگیزآتشبازی نے ہر سو رنگ بکھیر دیئے،جسے دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

  • ایڈونچرسے بھر پور فلم بیٹل آف دی فائیوآرمیز کا پریمیر

    ایڈونچرسے بھر پور فلم بیٹل آف دی فائیوآرمیز کا پریمیر

    لندن:لارڈ آف دی رنگ سے شروع ہونے والی دنیائے فلم کی مشہور فلمی سیریز کا سفر ہوبٹ دی بیٹل آف دی فائیو آرمیز کے ساتھ اختتام کو پہنچ رہا ہے۔

    جے آر آر ٹالکین کے ناول سے ماخوذ اس سیریز کے آخری حصے کا شاندار پریمئیر لندن میں ہوا جس میں ایڈونچر سے بھرپور فلم کی اسٹار کاسٹ نے تقریب کو چاند چاند لگا دئیے۔

    collage

    ‘لارڈ آف دی رنگز سلسلے کی یہ فلم نیوزی لینڈ کے انتہائی خوبصورت مقامات پر شوٹ ہوئی ہے جو بلبو بیگنز نامی بونے کی اس مہماتی سفر کی کہانی ہے جس میں وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چرائے گئے خزانے کی تلاش میں پہاڑی علاقے کی طرف نکلتے ہیں اوراس خطرناک اور دشوار سفر کے دوران ان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    اس فلم میں مارٹن فری مین ایک بار پھر بِلبو بیگنز کے کردار میں جلوہ گر ہو رہے ہیں،فینٹسی سے بھرپور یہ ایڈونچر فلم رواں برس سترہ دسمبر کو امریکہ جبکہ بارہ   دسمبر کو برطانیہ کے سینما گھروں کی زینت بنادی جا ئے گی۔


    The Hobbit- The Battle of the Five Armies… by MAzim15

  • پولیس اہلکاروں نےآبائی گھرکا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ اعجاز چوہدری

    پولیس اہلکاروں نےآبائی گھرکا محاصرہ کیا ہوا ہے۔ اعجاز چوہدری

    منڈی بہاوالدین:ن لیگ سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے اعجاز چوہدری کہتے ہیں کہ پولیس اور ایف آئی کے سو سے زائد اہلکاروں نے منڈی بہاوالدین میں ان کے آبائی گھرکا محاصرہ کیا ہوا ہے۔

    مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے رکن قومی اسمبلی اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ منڈی بہاوالدین میں پولیس اور ایف آئی اے کے سو سے زائد اہلکاروں نے ان کے آبائی گھر کا محاصرہ کر رکھا ہوا ہے۔

    خواتین اور گاوں والوں کا ہراسا ں کیا جارہا ہے،حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

    اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ کرپشن اور دھاندلی کے خلاف عمران خان کی حمایت پر انہیں سزا دی جار ہی ہے۔


    Newest PTI member complains of police harassment by arynews

  • ایسی سڑک جواندھیرا ہوتے ہیں جگمگا اٹھے

    ایسی سڑک جواندھیرا ہوتے ہیں جگمگا اٹھے

    ایمسٹرڈیم:ہالینڈ کےانجینئرز نے سائیکل سواروں کیلئےایسی سڑک تیارکی ہےجو اندھیراہوتے یی جگمگا اٹھتی ہے۔

    ہالینڈ میں سائیکل سواروں کے لیے ماحول دوست ٹریک منظرعام پرآگیا،اس سائیکل ٹریک پرکرسٹل سولر سیل لگائے گئےہیں،جوسورج کی روشنی سے چارج ہوکراندھیرےمیں روشنی کا سامان کرتےہیں۔

    ROAD

    ٹریک کو مشہورمصورفان گوفی روسگارڈا کے نام سے موسوم کیاگیا ہے،جنھوں نے اپنی پینٹنگ میں تاروں بھری رات کی منظر کشی کی تھی،گوفی ایک سو پچیس برس پہلے وفات پا گئے تھے لیکن ان کی یادیں چمکتے راستے کے ساتھ تازہ ہوگئی ہیں ۔

  • ادرک اور سبز چائےکا استعمال انسانی جگرکیلئے مفید ہے

    ادرک اور سبز چائےکا استعمال انسانی جگرکیلئے مفید ہے

    غذا میں ادرک اور سبز چائے کا استعمال  انسانی جگر کے فعل کو درست رکھتا ہے۔

    ماہرین طب کے مطابق اگرآپ کھانے میں ادرک کا استعمال کم کرتے ہیں تو فوراً اپنے کھانے میں ادرک کی مقدار کو بڑھا دیں کیونکہ ادرک میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ یہ جگرکو زہریلے مواد سے پاک کرتا ہے۔

    سبز چائے میں یہ صلاحیت موجود ہے کہ یہ آپ کے جگر کو صاف کرتی ہے،اگر آپ بہت زیادہ گوشت کھاتے ہیں تو اس میں کمی کردیں اور زیادہ سے زیادہ سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال کریں کیونکہ یہ آپ کے جگر کو بہت فائدہ دیں گی۔

  • اب آنکھوں کی مدد سے کمپیوٹر استعمال کریں

    اب آنکھوں کی مدد سے کمپیوٹر استعمال کریں

    آنکھوں کی حرکت سے کمپیوٹراستعمال کرنا ممکن ہوگیا، سائنسدانوں نے جدید ڈیوائس ایجاد کرلی۔

    الیکٹرک مصنوعات بنانے والی معروف کورین کمپنی نےآنکھوں کی حرکت سے چلنے والی ایک نئی ڈیوائس متعارف کرائی ہے جو کمپیوٹر ماؤس اور کی بورڈ کا متبادل ثابت ہو سکے گی۔

    آئی سکین پلس نامی اس پورٹ ایبل باکس کے ذریعے معذوراور بیمار افراد کو دستاویزات تحریر کرنے اورانٹرنیٹ براوزنگ اپنی آنکھوں کی حرکت کے ذریعے کرنے میں مدد ملے گی۔

    یہ ڈیوائس وائر لیس کی طرح کام کرتی ہے۔

  • کوئٹہ میں ایس ایچ او کی موت، خود کشی یا قتل

    کوئٹہ میں ایس ایچ او کی موت، خود کشی یا قتل

    کوئٹہ:کوئٹہ میں ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹائون نے تھانے میں خود کشی کرلی،لواحقین کاکہنا ہے کہ یہ خودکشی نہیں قتل ہے۔

    ساجد حبیب نے چند روز قبل ہی ایس ایچ او سیٹلائٹ کا چارج سنبھال لیا تھا جب ایس ایچ او دین محمد بڑیچ کو جعلی اداویات کے کیس میں گرفتار کر لیا گیاتھا ساجد حبیب سی سی پی اوآفس میں پولیو سے متعلق اجلاس کے بعد تھانے پہنچا اور چند ہی منٹ بعد ہیڈ محرار کے کمرے سے گولی چلنے کی آواز آئی اور ایس ایچ او نے ہیڈ محرار کے کمرے میں دم توڑ دیا۔

    پولیس ذرائع ایس ایچ کے قتل کو خود کشی قرار دے رہے ہیں جبکہ ورثاء سراپا احتجاج ہیں کہ ساجد حبیب نے خود کشی نہیں کی انہیں قتل کیا گیا ہے۔

    پولیس آفیسر کی موت خود کشی یا قتل یہ معمہ تفتیش کے بعد ہی حل ہو پائے گا۔

  • کارکن ساجد کو پولیس اہلکاروں نےاغواکرکے قتل کیا،رابطہ کمیٹی

    کارکن ساجد کو پولیس اہلکاروں نےاغواکرکے قتل کیا،رابطہ کمیٹی

    کراچی:ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے کہا ہےکہ متحدہ کے کارکن ساجد کو پولیس اہلکاروں نےاغواء کے بعد قتل کرکے لاش ندی میں پھینک دی۔

    ایم کیوایم کارکن ساجد کی ماورائے عدلت قتل کے خلاف رابطہ کمیٹی نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک چوبیس کارکنان کو ماورائےعدالت قتل جبکہ کراچی آپریشن کے ایک سال کے دوران سوسے زائد کارکنان قتل کیے جاچکے ہیں۔

    کنورنوید جمیل نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ساجد کو دبئی جانےسے قبل ائیرپورٹ کی پارکنگ سے پولیس اہلکاروں نے نشاندہی کے بعد اغواء کیا اور پھر اسے قتل کر دیا۔

    کنور نوید جمیل نے کہا کہ قاتلوں کی عدم گرفتاری اور محافظ کا قاتل بن جانا عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر سوالیہ نشان ہے،کراچی آپریشن اب فوکسڈ نہیں رہا۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کارکنان کے ماورائےعدالت قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • یمن میں علحیدگی پسندوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    یمن میں علحیدگی پسندوں کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    صنعا:یمن میں ہزاروں علحیدگی پسندوں نے جنوبی حصے کوآذاد ریاست بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریلی نکالی۔

    یمن کے شہر عدن میں علحیدگی پسند تحریک کی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،مظاہرین نےجنوبی یمن کی آذادی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی اورآذاد ریاست کے قیام تک تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

    انیس سو نوے سے قبل جنوبی یمن آزاد ریاست تھی جبکہ دوہزار گیارہ سے یمن سیاسی کشیدگی کا شکارہے دوسری جانب شدت پسندوں نے سرکاری عمارتوں پر قبضہ کرتے ہوئے شمالی یمن کا کنٹرول حاصل کررکھا ہے۔