Author: Hammad Hasan Syed

  • بلوچستان میں دو روز کیلئے ڈبل سواری پرپابندی عائد

    بلوچستان میں دو روز کیلئے ڈبل سواری پرپابندی عائد

    کراچی:کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں دو دن کیلئے ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی۔

    محکمہ داخلہ بلوچستان کےمطابق دوروزکیلئےدفعہ ایک سوچوالیس کےتحت صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابند ی ہوگی، پابندی کااطلاق خواتین بزرگوں بچوں اورقانون نافذ کرنے والےاداروں پرنہیں ہوگا۔

  • خود کش حملے میں 50 فوجی ہلاک داعش کا دعوی

    خود کش حملے میں 50 فوجی ہلاک داعش کا دعوی

    کراچی:غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عسکریت پسند تنظیم داعش نےشمال مشرقی شہر رقہ میں شامی فوجی اڈے پرحملے میں تقریبا پچاس شامی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

    جس کے لیے خودکش حملہ آوراستعمال کئےگئےتھے جنہوں نے فوجی چوکیوں پر دھماکہ خیز مادوں سے بھری کاریں اڑا دی تھیں۔

    رقہ حمص اور دیر الزورکے بعد شام کا تیسرا صوبہ ہے جہاں شامی فوج اور داعش کے دستوں کے درمیان وسیع پیمانے پرلڑائیاں ہو رہی ہیں۔

    داعش شام کے شہر حلب سے عراق کے شمال مغربی شہر موصل تک پھیلے ہوئے وسیع علاقے اپنے کنٹرول میں لے چکا ہے۔

  • امریکی صدر براک اوباما کی لاطینی امریکی صدورسےملاقات

    امریکی صدر براک اوباما کی لاطینی امریکی صدورسےملاقات

    واشنگٹن:امریکی صدربراک اوباما لاطین امریکی صدورسے ملاقات میں تارکین وطن پروگرام کی منظوری کے لیے پرامیدہیں۔

    وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نےپریس بریفنگ دیتےہوئےکہا کہ صدر براک اوباما وائٹ ہاؤس میں تین لاطین امریکی ممالک کےسربراہان سےملاقات کریں گے۔

    BN-DV795_OBAIMM_G_20140725163713

    ملاقات میں امریکا میں پناہ حاصل کرنے کی پالیسی اورتارکین وطن پروگرام میں اصلاحات کی منظوری کے لیےبات چیت کی جائےگی۔

    امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن کےبحران کے حل کے لیے بارڈرسیکیورٹی حکام کی جانب سے لاطینی ممالک میں مہم شروع کی گئی ہے جس کا مقصدامریکا میں پناہ کےخواہشمند افراد کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

  • سی پی ایل سی اور اے وی سی سی کی مشترکہ کارروائی، ٹارگٹڈ کلنگرزگرفتار

    سی پی ایل سی اور اے وی سی سی کی مشترکہ کارروائی، ٹارگٹڈ کلنگرزگرفتار

    کراچی:کراچی کےعلاقےناظم آباد میں سی پی ایل سی اوراے وی سی سی نےمشترکہ کارروائی کرکے ٹارگٹ کلرزبیرکوگرفتارکرلیا۔

    ایس ایس پی ناصرآفتاب کےمطابق ملزم نےفرقہ وارانہ اورسیاسی جماعت کےکارکن کے قتل کا اعتراف کیا ہے، ملزم کے قبضے سےاسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے۔

    گلشن معمارمیں کارروائی کرکےڈکیتی،اغوابرائے تاوان ،قتل اور پولیس مقابلوں میں مطلوب ملزم زوالفقارعرف زلفی کوگرفتارکرلیا، ملزم کے سرکی قیمت سندھ حکومت نے پانچ لاکھ روپے مقررکی تھی۔

  • سینئر صحافی مجید نظامی انتقال کر گئے

    سینئر صحافی مجید نظامی انتقال کر گئے

    لاہور:روزنامہ نوائےوقت کے روح رواں مجیدنظامی گذشتہ کئی روزسےدل کےعارضے میں مبتلا ہونے کی وجہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے،حالت شدید خراب ہونے کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پررکھا گیا تھا۔

    کئی روزتک زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کےبعد مجید نظامی خالق حقیقی سےجا ملے۔

    وزیر اعظم نواز شریف،صدرممنون حسین ، وزیراعلی پنجاب ، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سمیت سیاسی اورسماجی شخصیات نےمجید نظامی کےانتقال پراظہار تعزیت کیا ہے۔

  • اسرائیلی  بربریت کا سلسلہ انیسویں روز بھی جاری

    اسرائیلی بربریت کا سلسلہ انیسویں روز بھی جاری

    کراچی:اسرائیلی بربریت کا سلسلہ انیسویں روزمیں داخل ہوگیا، آٹھ سو پچاس سے زائد نہتے فلسطینیوں کوموت کےمنہ میں دکھیل کاسرائیل ایک بار پھربارہ گھنٹے کی جنگ بندی کے لئے رضامند ہوگیا،بیت المقدس میں پچاس سال سےکم عمرکےافراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

    غزہ میں اسرائیل کا خونی کھیل جاری ہے،اٹھارہ روزتک غزہ کو تاراج کرنے کے بعد۔اسرائیل نے آج بارہ گھنٹےکے لیےغزہ پرحملےنہ کرنے کا اعلان کیا ہے،عارضی جنگ بندی کا اعلان اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی وزیرخارجہ سےگفتگو کے بعد کیا، تاہم اس سے قبل صیہونی فوج کی جانب سےغزہ کے پینتالیس مقامات پربمباری کی گئی جس سے تینتیس فلسطینی لقمہ اجل بنے۔

    GazaFamilyFlees

    دو ہفتے سےجاری اسرائیلی بربریت پررام اللہ میں ہزاروں افراداسرائیل کے خلاف سڑکوں پرنکل آئے،اسرائیلی فوج نے مارچ کرنے والے افراد پرفائرنگ کر دی، جس سے چھ فلسطینی شہید اور دوسو سے زائدزخمی ہو ئے، مظاہرے میں شہید ہونے والے افراد کی نمازہ جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اوراسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔

    مظاہروں کے بعد اسرائیل نےایک بارپھر روایتی بغض کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصی میں پچاس سال سےکم عمرکےافراد کے داخلے پرپابندی لگا دی دوسری جانب فلسطین اوراسرائیل کےدرمیان جنگ بندی سےمتعلق اجلاس آج پیرس میں ہورہا ہے، اجلاس میں ترکی قطرامریکا اوربرطانیہ کےوزرائےخارجہ شریک ہوں گے۔

  • نواز شریف کی سعودی فرمانروا  شاہ عبد اللہ سےملاقات

    نواز شریف کی سعودی فرمانروا شاہ عبد اللہ سےملاقات

    کراچی:وزیراعظم نواز شریف نےسعودی فرمانروا شاہ عبد اللہ سےملاقات کی۔

    سعودی فرمانرواشاہ عبداللہ سےوزیراعظم نواز شریف کی ملاقات میں ان کے بیٹے حسین نوازاوروزیرخزانہ اسحٰق ڈار بھی موجود تھے،ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت اورفلسطینیوں کی شہادتوں پربات چیت کی،انہوں نے افغانستان سے امریکی فوج کےانخلاء کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    ملاقات کے بعد نواز شریف مدینہ منورہ روانہ ہو گئے۔

  • امریکہ: پنسلوانیا کےاسپتال میں فائرنگ، ایک خاتون ہلاک

    امریکہ: پنسلوانیا کےاسپتال میں فائرنگ، ایک خاتون ہلاک

    پنسلوانیا:امریکی ریاست پنسلوانیا کےاسپتال میں مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک خاتون کوہلاکااوردوافرادکو زخمی کردیا۔

    امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک مسلح شخص نےاسپتال میں گھس کرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسپتال میں موجود خاتون سماجی کارکن ہلاک ہوگئی جبکہ ایک ڈاکٹر زخمی ہوگیا۔

    اسپتال کےسیکیورٹی عملے نےکارروائی کرتے ہوئےحملہ آورکو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا،ابتدائی تحقیقات کےمطابق پولیس نےحملہ آورکو ذہنی مریض قراردیا ہے۔

  • مختلف رہنماؤں کیجانب سے10سالہ بچے کے بازو کاٹنے کی مذمت

    مختلف رہنماؤں کیجانب سے10سالہ بچے کے بازو کاٹنے کی مذمت

    گجرات:گجرات کےگائوں چک بھولا میں دس سالہ بچےکے بازو کاٹنےکی مختلف سیاسی اور مذہبی رہ نمائوں نے مذمت کی ہے۔

    گجرات میں معمولی تنازع پر دس سالہ بچےکےبازو کاٹنے پر سیاسی اورمذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آرہا ہے،مذہبی اسکالر مفتی نعیم کہتے ہیں ملک کا عدالتوں اور تھانے کا نظام وڈیروں کےساتھ ہے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما محمود الرشید کا کہنا تھا کہ سخت سزائیں ملنےتک ایسے واقعات نہیں روکے جاسکتے۔

    ایم کیوایم کے رہنما وسیم اخترکا کہنا تھا کہ پنجاب میں عورتوں بچوں کےساتھ ظلم ہورہا ہے۔

    ق لیگ کے رہنما ثمینہ خاور حیات کہتی ہیں پولیس کا نہ توکوئی نظام ہے اورنہ ہی کوئی پوچھنےوالا ہے۔

    زعیم قادری کا کہنا ہےکہ ایسے واقعات پرایس پی اورڈی ایس پی کوفوری معطل کرناچاہئے۔

  • کراچی :قائدآباد میں فائرنگ,ڈی ایس پی قائد آباد شدید زخمی

    کراچی :قائدآباد میں فائرنگ,ڈی ایس پی قائد آباد شدید زخمی

    کراچی:شہر قائد کےعلاقےقائدآباد میں ڈی ایس پی چوہدری طارق سعید پرحملہ اور فائرنگ,ڈی ایس پی شدید زخمی،انہیں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کےمطابق ڈی ایس پی چوہدری طارق سعید پرحملہ اس وقت کیاگیاجب وہ افطاری کے لیے اپنے گھ جارہے تھے،حملہ آور موٹر سائیکل پرسوار تھے اور ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے۔

    ڈی آئی جی ایسٹ منیرشیخ کےمطابق ڈی ایس پی طارق کی گاڑی پرتین فائر کیے گئے ، جس میں سے ایک گولی ان کے چہرے پر لگی، جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی الفلاح طارق سعید کا کراچی آپریشن میں اہم کردار رہا ہے،ملزمان کی گرفتاری کے لیےکوششیں کی جارہی ہیں۔