Author: Hammad Hasan Syed

  • لاہور، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان

    لاہور، بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان

    کراچی:لاہورکے متعدد علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کے باعث شہری بلبلا اٹھے ۔

    لاہور کے کئی علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جاری ہے،لوڈ شیڈنگ کے باعث اعتکاف میں بیٹھےلوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہےتودوسری جانب سحری، افطاری اور تراویح کے اوقات میں بھی لوگ پریشان ہیں۔

    ملتان روڈ، جلو، باٹا پور،مناواں، ہربنس پورہ، لال پل، مغل پورہ اور شالامار کےعلاقوں میں رات بارہ بجے سے بجلی طویل وقت کیلئے بند ہو گئی۔

  • شہر میں جاری لاقانونیت کےخلاف  ٹارگٹڈ آپریشن جاری

    شہر میں جاری لاقانونیت کےخلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری

    کراچی: کورنگی ڈھائی نمبر میں رینجرز نے سرچ آپریشن میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا دوسری جانب جوہر موڑ کے قریب رینجرز نے چھاپہ مار کر 2 افراد کو زیر حراست لے لیا۔

    شہر میں جاری لا قانونیت کےخلاف قانون نافذ کرنے والےاداروں کی کار روائیاں بھی جاری ہیں،را ت گئے رینجرز نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کر تے ہوئے کورنگی ڈھا ئی نمبر میں سرچ آپریشن کرکے متعدد مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا، جن سے تقتیش کی جار ہی ہے۔

    جوہرموڑ کےقریب ایک رہائشی عمارت پر رینجرزنے چھاپہ مار کر 2 افراد کوگرفتار کر لیا ہے، مبینہ ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جارہا ہے۔

  • الطاف حسین کا حارث سلیمان اور والد کی المناک موت پر اظہار رنج

    الطاف حسین کا حارث سلیمان اور والد کی المناک موت پر اظہار رنج

    کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کےقائد الطاف حسین نےدنیا کاچکرلگانے والےکم عمرپائلٹ حارث سلیمان اورانکے والد بابرسلیمان کی المناک وفات پردلی صدمہ اورگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔

    اپنےایک بیان میں الطا ف حسین نے کہاکہ حارث سلیمان اوران کے والدکی ناگہانی وفات ایک بڑاسانحہ ہے جس پر جتنابھی افسوس کیاجائے کم ہے۔

    انہوں نے اس سانحہ پرحارث سلیمان مرحوم کےتمام سوگواراہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ حارث سلیمان اوران کےمرحوم والد بابرسلیمان کی مغفرت فرمائے۔

  • ملائشین طیارے کی تباہی کی ذمہ دار یوکرین حکومت ہے،باغی کمانڈر

    ملائشین طیارے کی تباہی کی ذمہ دار یوکرین حکومت ہے،باغی کمانڈر

    یوکرائن میں علیحدگی پسندوں کےکمانڈرکا کہنا ہےکہ ملائشین طیارے کی تباہی کی ذمہ داری یوکرائن پر عائد ہوتی ہے۔

    یوکرائن میں میزائل حملے سےتباہ ہونےوالےملائشین طیارےکےحادثے پرعلیحدگی پسندوں کےکمانڈرنےانٹرویودیتے ہوئے کہا کہ علیحدگی پسندوں کےپاس طیارہ مار گرانےکی صلاحیت موجودہےاورامکان ہے کہ باغیوں نےملائشین طیارےکو نشانہ بنایا ہوتاہم حادثے کی ذمہ داری یوکرائن پر عائد ہوتی ہے۔

    باغی کمانڈرکاکہناتھاکہ یوکرائن حکومت باغیوں کےعزائم اورصلاحیت سے واقف ہے جس کے بعدطیارےکوپروازکی اجازت نہیں دی جانی چاہیےتھی،اس سے قبل باغیوں کی جانب سے حادثے میں ملوث ہونے کی تردید کی گئی تھی۔

  • کالعدم تنظیموں کےسربراہ کھلےعام نفرت انگیز بیانا ت دیتے نظر آتے ہیں، حیدرعباس

    کالعدم تنظیموں کےسربراہ کھلےعام نفرت انگیز بیانا ت دیتے نظر آتے ہیں، حیدرعباس

    کراچی:ایم کیوا یم کےرہنما حیدرعباس رضوی نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کالعدم تنظیموں کو کنٹرول کرنے کیلئےفیصلہ کن قدم اٹھائیں۔

    کراچی کےعلاقےانچولی میں علامہ طالب جوہری کے داماد مبارک رضا کاظمی کی نماز جنازہ کےبعد میڈیا سے گفتگو میں حیدرعباس رضوی نے کہا کہ دہشتگر د یہ بھول گئے ہیں کہ شہادتیں علمائےحق کے بزرگوں کی وراثت ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کراچی میں اہل تشیع اوراہل سنت کے لوگوں کونشانہ بنایا جا رہا ہے وہ لمحہ فکریہ ہے۔

    حیدرعباس رضوی نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیموں کےسربراہوں کولگام دینےوالا کوئی نظر نہیں آتا اور وہ کھلےعام پریس کانفرنسوں میں نفرت انگیزتقاریرکر تے نظر آتے ہیں، کراچی میں جاری قتل عام کا محض ایک سیاسی پہلو نہیں بلکہ اس کے کئی پہلو ہیں۔

  • مجلس وحدت المسلمین اور پاکستان سنی اتحاد کونسل کا 14نکات پراتفاق

    مجلس وحدت المسلمین اور پاکستان سنی اتحاد کونسل کا 14نکات پراتفاق

    کراچی:مجلس وحدت المسلمین اور پاکستان سنی اتحاد کونسل نے چودہ نکات پر سیاسی جدوجہد پر اتفاق کرلیا ہے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری کےدس نکات میں مجلس وحدت المسلمین کی طرف سےچار نکات اور شامل کئے گئے ہیں، جن میں گللت بلستان کومکمل آئینی صوبہ قرار دینا اور گلگت بلستان میں سینٹ اورقومی اسمبلی کی نشستیں رکھنے کےنکات پراتفاق کیا گیا ہے۔

    متناسب نمائندگی کا انتخابی نظام ، کسی مسلک کی تکسیر کوجرم ،دہشت گردوں اور انکے سیاسی سرپرستوں کا کڑا احتساب کے نکات بھی شامل کیے گئے ہیں ۔

  • الطاف حسین کی علامہ طالب جوہری اور شہید مبارک رضا کاظمی کے لواحقین سے تعزیت

    الطاف حسین کی علامہ طالب جوہری اور شہید مبارک رضا کاظمی کے لواحقین سے تعزیت

    ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے معروف دانشور،مبلغ اور مذہبی اسکالرعلامہ طالب جوہری کےداماد مبارک رضا کاظمی کےسفاکانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نےعلامہ طالب جوہری سمیت مبارک رضا کاظمی شہید کے تمام سوگوارلواحقین سےدلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ایک مخصوص مکتبہ فکر کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن پرسوالیہ نشان ہے۔

    الطاف حسین کا کہنا ہےکراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کےباوجود شہر میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے،سفاک قاتلوں اورجرائم پیشہ عناصرکےخلاف موٴثرکارروائی کے بجائے امن وامان کی بہتری کے کھوکھلےدعوے کیے جارہے ہیں ۔

    الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مبارک رضا کاظمی شہیدکےقاتلوں کو گرفتارکرکےسخت ترین سزا دی جائے۔

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرخالد مقبول صدیقی اور حیدرعباس رضوی نے بھی علامہ طالب جوہری کے گھرجا کران سے تعزیت کی اس موقع پرانکا کہنا تھا کراچی میں روزانہ آٹھ سے دس لاشیں گرر ہی ہیں لیکن جوابدہ کوئی نہیں۔

  • چوھدری شجاعت حسین اور چوھدری پرویز الیہ کی ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات

    چوھدری شجاعت حسین اور چوھدری پرویز الیہ کی ڈاکٹرطاہرالقادری سے ملاقات

    لاہور:چوھدری شجاعت حسین اور چوھدری پرویز الیہ نےلاہور میں ڈاکٹرطاہرالقادری کی رہائشگاہ جا کر ان سے ملاقات کی جس میں ملکی اورسیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ماڈل ٹاون لاہورمیں مسلم لیگ ق کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین اورچوھدری پرویز الہی نے ڈاکٹرطاہرالقادری کی رہاٗشگاہ پر ان سے ملاقات کی جس میں طاہرالقادری کے 10 نکاتی ایجنڈے اورمجلس وحدت المسلمین کی جانب سے دئےگئ4 نکات پرغوراور تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس سےقبل سنی اتحادکونسل کےچئیرمین صاحبزادہ حامدرضا اورمجلس وحد مسلمین کے مرکزی رہنماعلامی ناصرعباس نےبھی ڈاکٹرطاہرالقادی سےملاقات کی۔

    ایک سوال کے جواب میں صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں سے معاملات چل رہے ہیں عمران خان سے بھی بات چیت چل رہی ہے اور جلد ہی کوئی اچھی خبر سنایں گے۔

  • پاکستانی نژاد حارث سہیل کا جہاز سمندر میں گر گیا، والد سمیت جاں بحق

    پاکستانی نژاد حارث سہیل کا جہاز سمندر میں گر گیا، والد سمیت جاں بحق

    کراچی:پاکستان ناداربچوں کی تعلیم کیلیےدنیا بھر کا چکرلگانےوالےسترہ سالہ پاکستانی نژادحارث سلمان کاطیارہ امریکا میں گرگیا،طیارےمیں ان کےوالد باب سلمان بھی ساتھ سوارتھے۔

    پاکستانی نژاد باپ بیٹےکا ورلڈ ریکارڈبنانےکا سپنا الم ناک حادثے سےدوچار ہوگیا، سترہ سالہ پائلٹ حارث سلیمان پاکستان میں اسکولوں کی تعمیر اورغریب بچوں کی تعلیم کا نیک مقصد لے کروالد بابرسلیمان کےساتھ انیسجون کودنیا کاچکرلگانےکیلئےایک انجن کے طیارے پر روانہ ہوئے تھے۔10487026_1457054941211791_112036244_n

    حارث اوربابر سلیمان نےامریکی ریاست انڈیانا سے کینیڈا، آئس لینڈ، انگلینڈ ، روم ، مصر ، دبئی اور پاکستان کاکامیاب سفرکیا، ان کا کہنا تھاکہ ناداربچوں کی تعلیم کیلئے ورلڈ ریکارڈ بنارہے ہیں۔

    لیکن ورلڈ ریکارڈکےآخری مرحلےمیں فجی سےامریکی ریاست ہوائی جاتے ہوئے طیارہ سمندر میں گرگیا، امریکی ٹی وی کے مطابق حارث سلیمان کی لاش سمندرسے نکال لی گئی ہے۔

    پاکستانی نژاد کم عمر پائلٹ حارث سلیمان کی آخری منزل کیلی فورنیا تھی،ان کے والد بابرسلیمان پاک فضائیہ کے سابق ائیرمارشل راؤقمرسلیمان کے بھائی ہیں،وزیراعظم نوازشریف سمیت سیاسی وسماجی رہنماؤں نے حادثے پرافسوس کااظہار کرتے ہوئےسوگوارخاندان سے تعزیت کی۔

  • بھارت : عید کی تیاریاں زورشور سے جاری

    بھارت : عید کی تیاریاں زورشور سے جاری

    بھارت میں بھی عید کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں،عید کے قریب آتے ہی مارکیٹوں میں لوگوں کا رش بڑھ گیا۔

    بھارت کے مختلف شہروں میں عیدالفظر کے قریب آتے ہی بازاروں کی رونقیں بڑھ گئیں،عید کی روائتی ڈش سوئیوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

    عوام عید کی خریداری میں مصروف ہیں تاہم بڑھتی ہوئی مہنگائی کےسبب زیادہ تر خریدار صرف نت نئے ملبوسات کی قیمتیں پوچھ کرآگے بڑھ رہے ہیں۔

    دکانداروں کا کہنا ہےمہنگائی کےباعث ابھی تک وہ سیل دیکھنے میں نہیں آرہی جو گزشتہ سال بیسویں روزے سے شروع ہوگئی تھی،تاجروں نے امید ظاہر کی ہے کہ چاند رات تک ان کی سیل میں بڑی حد تک اضافہ ہو جائے گا۔