Author: Hammad Hasan Syed

  • ملک بھرمیں جلدازجلدبلدیاتی انتخابات کرائےجائیں،الطاف حسین

    ملک بھرمیں جلدازجلدبلدیاتی انتخابات کرائےجائیں،الطاف حسین

    کراچی:اپنےایک بیان میں الطاف حسین نےوزیراعظم،وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیاہےکہ مون سون بارشوں کو مدنظررکھتے ہوئےکراچی،حیدرآباد اور سندھ کے دیگرشہروں میں ہنگامی حالت کے نفاذ کااعلان کیا جائےاورعوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے فنڈز جاری کیےجائیں،صحت وصفائی ،سیوریج،پانی کی فراہمی اوردیگر مقامی مسائل کے حل کے لئے ملک بھرمیں جلداز جلد بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔

    الطاف حسین کاکہناتھادوکروڑ سے زائد آبادی کا شہر کراچی میٹروپولیٹن شہر ہونے کے باوجود مقامی حکومت کے نظام سے محروم ہے۔

  • نیویارک: پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت پر احتجاج

    نیویارک: پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت پر احتجاج

     مین ہٹن: امریکی شہر نیویارک میں پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے شخص کے لئے سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

    نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے باہرجمع ہونے والے مظاہرین کا کہنا تھا کہ تینتالیس سالہ ایرک گارنرکےخاند ان کوانصاف فراہم کیا جائے۔

    مظاہرین کےمطابق ایرک کو حراست میں لیتے وقت بےرحمی سے مارا پیٹا گیا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوا،جبکہ نیویارک پولیس کا کہنا ہے کہ ایرک گارنر کی موت حراست میں لینے کی کوشش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سےہوئی۔

  • کے الیکڑک، لیسکو، پیپکو اور واپڈا نے حکومتی احکامات نظر انداز کردیئے

    کے الیکڑک، لیسکو، پیپکو اور واپڈا نے حکومتی احکامات نظر انداز کردیئے

    کراچی:حکومتی ہراحکامات کو کے الیکڑک، لیسکو، پیپکو اور واپڈا نےنظر انداز کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو مزید اضافہ کر دیا۔ حکومتی ہراحکامات کو کے الیکڑک، لیسکو، پیپکو اور واپڈا نےنظرانداز کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ کے دورانیہ کو مزید اضافہ کر دیا۔

    کراچی کے علاقے شادمان ٹائون، ناگن چورنگی،یوپی سوسائٹی، نیوکراچی میں بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف مکینوں نے ٹائر جلاکر احتجاج کیا۔ لاہور کے مختلف علاقوں بجلی کی بندش جاری ہےجبکہ افطاری اورسحری کے وقت وقفے وقفے سے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ برقرارہے۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔ ملتان اورمظفرآباد میں لوڈیشڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا۔

    سیالکوٹ میں گذشتہ اٹھارہ گھنٹوں سے بجلی معطل ہے،میاں چنو میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ حویلی لکھاشہرمیں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے سے تجاوز کرگیا۔ میانوالی میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ گھنٹے تک پہنچ گیا۔

    گوادر اورنوشکی شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی تئیس گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ دو روز سے جاری ہے،۔پشاورمیں عوام نے لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کیا۔

  • اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کے عوام سراپا احتجاج

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف دنیا بھر کے عوام سراپا احتجاج

    کراچی:یونان میں غزہ میں اسرائیلی انسانیت سوز مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نےعالمی برادری سے فلسطینیوں کا قتل عام روکنےکا مطالبہ کیا۔

    اسرائیلی جارحیت کے خلاف ترکی کےدارالحکومت انقرہ میں بھی ہزاروں افراد نے ریلی نکالی اورغزہ کے شہریوں سے بھائی چارے اور یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔

    جرمنی میں بھی اسرائیلی مظالم کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے،مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھارے رکھے تھے جن پراسرائیل سےفوجی آپریشن فوری طور پر روکنے کامطالبہ کیا گیا تھا ۔

    اردن اور یمن میں بھی ہزاروں افرادنےغزہ کے شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

  • لیاری: رینجرزسے مبینہ مقابلہ، گینگ وارکا ملزم ہلاک

    لیاری: رینجرزسے مبینہ مقابلہ، گینگ وارکا ملزم ہلاک

    کراچی:شہر قائد کے علاقے لیاری پھول پتی لین میں رینجرزسے مبینہ مقابلےمیں گینگ وارکا ایک ملزم ہلاک ہوگیا اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی سےرینجرز نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکےاسلحہ برآمدکرلیا۔

    رینجرزترجمان کے مطابق لیاری کےعلاقے پھول پتی لین میں رینجرز نےملزمان کی گرفتاری کےلیئے چھاپہ مارا ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پرفائرنگ کردی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم مارا گیا جس کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ملزم کا تعلق لیاری گینگ وارسے ہے۔

    اورنگی ٹاؤن کے علاقے قصبہ کالونی میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے بعد دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

  • حقانی نیٹ ورک پرامریکہ کی تشویش

    حقانی نیٹ ورک پرامریکہ کی تشویش

    وشنگٹن:امریکی محکمہخارجہ نےآپریشن ضرب عضب سےپہلےحقانی نیٹ ورک کےمحفوظ مقام پرمنتقل ہونےپرتشویش کااظہارکر دیا ہے،مشیرخارجہ طارق فاطمی نے امریکی محکمہ خارجہ کے افسران سے اہم ملاقات کے دوران کہا کہ فوجی آپریشن ہر تنظیم کے دہشت گرد کے خلاف ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کےاہلکاروں سےملاقات میں طارق فاطمی نے یاد دلایا کہ دہشت گردکے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستانی قوم کا ہوا اور پاکستان اس وقت کسی شدت پسند تنظیم یا دہشت گرد کی پشت پناہی نہیں کررہا،شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن تمام دہشت گردوں کے خلاف ہے

    ملاقات میں پاکستان سے دہشت گردوں کی بڑی تعداد کی افغانستان منتقلی پربھی تفصیلی بات چیت ہوئی،طارق فاطمی نےخدشات کا اظہار کیا کہ شدت پسندافغانستان میں دوبارہ سے منظم ہوکر پاکستان کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کر سکتے ہیں اس لئے غیر ملکی افواج اورافغان فورسز کوان کے خلاف فوری کاروائی کا آغاز کرنا چاہیے۔

    دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ شدت پسندوں کی منتقلی کوافغانستان کی سلامتی کیلئےخطرہ قرار دے رہا ہے،امریکا کو خدشات ہیں کہ پاکستان سے بڑی تعداد میں شدت پسندوں کی آمد سے افغانستان میں غیرملکی افواج پرحملوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

  • لاس اینجلس:رابرٹ ڈاؤنی جونئیرسب سے مہنگے اداکار

    لاس اینجلس:رابرٹ ڈاؤنی جونئیرسب سے مہنگے اداکار

    ہالی وڈ کے معروف اداکاررابرٹ ڈاؤنی جونیئ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں رواں سال بھی پہلےنمبر پر رہے ہیں ۔۔

    امریکی مالیاتی جریدے فوربزنے رواں سال زیادہ معاوضہ لینےوالوں اداکاروں کی فہرست جاری کردی ہے،جس کےمطابق انچاس سالہ امریکی اداکاررابرٹ ڈاؤنی بدستور پہلےنمبر پرہیں ۔

    ان کی آمدنی کا تخمینہ اس سال بھی پچھترملین ڈالرسےزائد رہا ہے، انہوں نےدی اوینجرز اور آئرن مین میں مرکزی کردارادا کیا ہے اوران فلموں نے باکس آفس پرسن دوہزارتیرہ اورچودہ میں ایک ارب ڈالرسے زیادہ کا کاروبارکیا۔

    سابق ریسلراوراداکار راک جونسن باون ملین ڈالر کےساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ بریڈلی کوپرچھیالیس ملین ڈالرکےساتھ فوربزمیگزین کی فہرست میں تیسرےنمبرپرہیں۔

  • وزیراعظم نوازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان اورشہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے ملاقات

    وزیراعظم نوازشریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان اورشہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے ملاقات

    کراچی:وزیراعظم نوازشریف نےسعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیزاورشہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کےامور پرتبادلہ خیال کیا۔

    وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے جدہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

    وزیر اعظم نے سعودی عرب کےشہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی، شہزادہ مقرن نے نوازشریف کو دورہ سعودی عرب پرخوش آمدید کہا اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب علاقائی اور بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔

  • امریکا دہشت گردی کیخلاف جنگ کےاخراجات ادا کرے، پاکستان مطالبہ

    امریکا دہشت گردی کیخلاف جنگ کےاخراجات ادا کرے، پاکستان مطالبہ

    واشنگٹن:پاکستان نےامریکا سےدہشت گردی کےخلاف جاری جنگ کے اخراجات ادا کرتے رہنے کا مطالبہ کر دیا ہے،مشیرخارجہ نے واشنگٹن میں اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا اپنی افواج کےانخلاء کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ کے اخراجات برداشت کرے۔

    طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان نےامریکا سےافغانستان سےفوجی انخلاء کےسلسلے میں کوئی درخواست نہیں کی، یہ امریکا اور افغانستان کا معاملہ ہے کہ امریکی فوجیں وہاں کب تک رہیں۔

    طارق فاطمی نےایک سوال کےجواب میں کہا کہ آپریشن ضرب عضب ہر رنگ نسل اور قومیت کے دہشت گردوں کے خلاف ہے،کسی دہشت گرد کو بخشا نہیں جائیگا،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

    طارق فاطمی کےمطابق آپریشن ضرب عضب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ اہداف حاصل کر لے گا جو سب کیلئے فائدہ مند ہوں گے، ف

    وج کے سابق ترجمان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ان کے لئے یہ کہنا مشکل ہے کہ 2010 میں آپریشن نہ کرنا درست تھا یا نہیں،انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران پاکستان سے فرار ہونے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئےافغانستان سے مطالبہ کیا گیا ہے۔

  • آئی ڈی پیز کی شکل میں دہشت گرد سندھ میں داخل ہوسکتے ہیں،وزیر اعلی سندھ

    آئی ڈی پیز کی شکل میں دہشت گرد سندھ میں داخل ہوسکتے ہیں،وزیر اعلی سندھ

    کراچی:وزیراعلی سندھ نے شمالی وزیرستان آئی ڈی پیز کے حوالے سے ایک بار پھر سندھ حکومت کا موقف واضع کردیا،حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا ماضی میں آئی ڈی پیز کے حوالے سے تلخ تجربات ہیں۔ آئی ڈی پیز کی آڑ میں دہشتگرد بھی آجاتے ہیں

    ان کا کہنا تھا سندھ میں داخل ہونے والے غیر قانونی آئی ڈی پیز کو واپس بھیج دیا جائے گا۔

    قائم علی شاہ کا آئی ڈی پیز کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت آئی ڈیپیز کے حوالے اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں۔

    ائی جی سندھ نےکابھی یہی کہنا ہےکہ آئی ڈی پیزکے روپ میں طالبان کراچی میں داخل ہوسکتے ہیں، دہشت گرد پولیس سے زیادہ جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں۔