Author: Hammad Hasan Syed

  • سابق صدر آصف علی زرداری نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے

    سابق صدر آصف علی زرداری نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے

    کراچی:سابق صدرآصف زرداری کو واشنگٹن  پہنچنے پر پاکستانی ایمبسی کےعملے نے پروٹوکول دیا،استقبال کرنے والوں میں امریکا میں پاکستان کے سفیرجلیل عباس جیلانی شامل تھے۔

    پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں امریکا میں پاکستان کے سفیر حسین حقانی امریکی محکمہ خارجہ کے حکام سے سابق صدر کی ملاقاتیں کرانے کیلئے سرگرم ہیں۔

    ابھی یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے کن افسران سےملاقات ہوسکے گی۔

    آصف علی زرداری ایسے وقت واشنگٹن پہنچے ہیں، جب وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ایک ہفتے کے سرکاری دورے پرامریکا میں ہیں، اور شمالی وزیرستان سمیت اہم ترین معاملات پرامریکی اعلیٰ حکام سے بات چیت میں مصروف ہیں۔

  • طرابلس کے ہوائی اڈے پر بھاری جھڑپوں کے دوران 47افراد ہلاک

    طرابلس کے ہوائی اڈے پر بھاری جھڑپوں کے دوران 47افراد ہلاک

    طرابلس:لیبیا میں جنگجوؤں کی ائیرپورٹ پرحملےکی کوشش پرسیکیورٹی فورسزسےجھڑپوں کےدوران سینتالیس افراد ہلاک ہوگئے۔

    طرابلس کے ہوائی اڈے پرقبضہ کرنے کے لیے مسلح افراد کی جانب متعدد حملے کیے گئے،مسلح افراد نےائیرپورٹ کی قریبی عمارتوں میں مورچہ بند ہوکر شدید شیلنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں درجن سے زائد طیاروں کو نقصان پہنچا۔

    ایک ہفتے قبل مسلح افراد کی جانب سے ائیر پورٹ پرحملہ کیا گیا جس میں اب تک ایک سو بیس افراد زخمی ہوچکے ہیں،سیکیورٹی فورسزکی جوابی کاروائی میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا جس سے قریبی عمارتوں کونقصان پہنچا جبکہ مقامی افراد گھربارچھوڑنے پرمجبور ہوگئے۔

  • ملائشیا کے وزیر خارجہ یوکرائن روانہ ہوگئے

    ملائشیا کے وزیر خارجہ یوکرائن روانہ ہوگئے

    کوالالمپور:ملائشیا کے وزیرخارجہ ایمایچ سیونٹین طیارے کےمعاملےمیں تحقیقات کاجائزہ لینےکےلیے یوکرائن روانہ ہوگئے۔

    ملائشیا کے وزیر خارجہ انیفہ امان یوکرائن میں گرکرتباہ ہونے والےطیارےکےلیے جاری امدادی آپریشن کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیےیوکرائن روانہ ہوئے۔

    ملائشین وزیر خارجہ اپنے یوکرائنی ہم منصب سےملاقات کریں گےاورتحقیقات کاجائزہ لیں گے۔

    یوکرائن کی جانب سے روس نوازباغیوں پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ علحیدگی پسند جائے حادثہ سے شواہد مٹارہے ہیں،روس نےباغیوں سےتعاون کی اپیل کرتے ہوئے طیارے کی تباہی میں ملوث ہونے کےالزامات کی تردید کی ہے۔

  • اٹلی فلم فیسٹیول میں ہالی ووڈ اسٹارز کی شرکت

    اٹلی فلم فیسٹیول میں ہالی ووڈ اسٹارز کی شرکت

    ہالی ووڈ اسٹارزجیسیکا چیسٹین اورسیلینا گومزنےشرکت کرکےاٹلی میں ہونے والے فلم فیسٹیول کی رونق بڑھا دی۔

    اٹلی میں بارہواں گلوبل فلم اینڈ میوزک فیسٹیول جاری ہے، دنیا بھر سے فلمی صنعت سے جڑے ستارے اس فیسٹیول میں شریک ہیں۔

    فلم فیسٹیول میں شرکت کے لئے ہالی ووڈ کے ستارے بھی پہنچے ہیں جن میں جیسیکا چیسٹین، سیلینا گومز اور چیوٹل اجیوفر شامل ہیں،جیسیکا اور چیوٹل کوبہترین اداکارہ اور اداکار کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

    جیسیکا کی فلم دی ڈس اپیئر آف الینور ریگبائے بھی فیسٹیول میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔

  • کراچی میں دہشت گرد ایک بار پھر پولیس کے خلاف سرگرم ہو گئے

    کراچی میں دہشت گرد ایک بار پھر پولیس کے خلاف سرگرم ہو گئے

    کراچی:لیاری میں فائرنگ سے سب انسپکٹرجاں بحق ہوگیا،اورصفوراچورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے ایس ایس پی ٹریفک جلیس فاطمہ کی گاڑی پرفائرنگ کردی، جلیس فاطمہ محفوظ رہیں

    کراچی میں دہشگرد ایک بار پھر پولیس کےخلاف سرگرم ہو گئے،رات گئے لیاری کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سب انسپکٹررفیق بلوچ کو موت کے گھاٹ اتار دیا،مقتول لیاری کارہائش پذیر تھا،اورصدرتھانےمیں تعینات تھا،مقتول سب انسکپٹرڈیوٹی ختم کر کے گھر لوٹ رہا تھا۔

    دوسری جانب صفوراچورنگی کے نزدیک موٹر سائیکل سواردوملزمان نے ایس ایس پی ٹریفک جلیس فاطمہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا،پولیس حکام کےمطابق حملے میں خوش قسمتی سے جلیس فاطمہ محفوظ رہیں، تاہم گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، ملزمان کارروائی کے بعد موقع سے فرار ہونےمیں کامیاب ہوگئے۔

  • عیدالفطر پرقوم کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکی عیدی ملنے کا امکان ہے

    عیدالفطر پرقوم کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکی عیدی ملنے کا امکان ہے

    کراچی:عیدالفطر پر قوم کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکی عیدی ملنے کا امکان ہے۔۔ جس میں پیٹرول کی قیمت مزید ڈیڑھ روپے تک اضافہ متوقع ہے

    رمضان میں اشیائےضرورت کی قیمتوں کے حکومتی وعدے وعدے ہی رہے، پھر ماہ صیام میں لوڈ شیڈنگ کےعذاب میں کمی کا بیانات پر بھی کو عمل نہ ہوا۔

    اب عید الفطر پر پیٹرولیم کی مصنوعات میں اضافہ عوام کو عیدی کے طور پر دیئے جانے کی تیاری کرلی گئی ہے،جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے پینتالیس پیسےفی لیٹراضافے کا امکان ہےاورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت ایک روپے چھپن پیسےفی لیٹر بڑھنے کی توقع ہے، اسی طرح ہائی آکٹین کی قیمت میں چارروپےبیس پیسے فی لیٹراضافے کا امکان ہے

    لیکن مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے پینتیس پیسے فی لیٹر اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے اٹھائیس فی لیٹر کمی کاامکان ہے،ذرائع کا کہنا ہےکہ وزارت خزانہ پیٹرولیم لیوی کے ذریعے قیمتیں برقراررکھنے پرغورکررہی ہے۔

  • کوئٹہ : ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی تقریب، شاہد آفریدی کی شرکت

    کوئٹہ : ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی تقریب، شاہد آفریدی کی شرکت

    کوئٹہ کوئٹہ میں پاک فوج فرنٹیرکوراورصوبائی حکومت کے زیر اہتمام دوہفتوں سے جاری ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ اختتام پذیرہوگیا،اختتامی تقریب میں قومی کھلاڑی شاہدآفریدی نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر آتش بازی کا بھر پور مظاہرہ بھی کیا گیا۔

    تقریب میں شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی شاہد آفریدی نے اس موقع پر کھیلے جانے والے دوستانہ میچ میں اپنی کارکردگی کامظاہرہ کرکےاہلیان کوئٹہ کو خوب محظوظ کیا۔

    تقریب سے خطاب کرتےہوئےگورنربلوچستان محمدخان اچکزئی،کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل ناصرخان جنجوعہ اورآئی جی ایف سی میجرجنرل اعجاز شاہد نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کو اہم قرار دیا،اس موقع پر فنکاروں نے ملی نغمے بھی پیش کیے ۔

  • ایرانی جوہری پروگرام سےمتعلق معاہدےکی ڈیڈلائن میں 24نومبرتک توسیع

    ایرانی جوہری پروگرام سےمتعلق معاہدےکی ڈیڈلائن میں 24نومبرتک توسیع

    واشنگٹن:امریکی وزیرخارجہ جان کیری نےتصدیق کی ہےکہ ایران اورعالمیطاقتوں نےمزیدچارماہ تک مذاکرات جاری رکھنےپراتفاق کرلیاہے۔

    جان کیری کامزیدکہنا تھاکہ فریقین کےدرمیان اب بھی کئی امور پراختلافات برقرار ہیں جس کےباعث بیس جولائی تک کسی معاہدے پراتفاق ممکن نہیں۔

    میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈیڈلائن میں اضافےکےبعد مذاکرات کااگلا دوررواں سال ستمبر میں ہوگاجس میں فریقین اپنےاختلافات طے کرکے حتمی معاہدے پر اتفاق رائے کی کوشش کریں گے، اس دوراں ایران کو منجمد کئےگئےدوعشاریہ آٹھ بلین ڈالرتک بھی رسائی دی جائیگی۔

  • بھارت :جنسی زیادتی کے واقعات پر خواتین سڑکوں نکل آئیں

    بھارت :جنسی زیادتی کے واقعات پر خواتین سڑکوں نکل آئیں

    لکھنؤ:بھارت میں عصمت دری کے بڑھتے ہوئےواقعات اورخواتین کےتحفظ میں ناکامی پر خواتین حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

    لکھنو میں احتجاج کرتے ہوئے خواتین کا کہنا تھا کہ حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

    مطاہرے میں شامل خواتین نےخواتین کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے حکومت کی جانے والی کوششوں کو ناکافی قرار دیتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ عصمت دری کے واقعات کو روکنے کے لیے قدم اٹھائے اور مجرموں کو سخت سے سخت سزا دے۔

  • نیویارک,ووڈی ایلن کی فلم پریمیئرمیں شرکت

    نیویارک,ووڈی ایلن کی فلم پریمیئرمیں شرکت

    نیویارک:ہالی ووڈ کےممتازہدایت کارووڈی ایلن نےنیویارک میں اپنی نئی فلم میجک ان دی مون لائٹ کے پریمیئر کے موقع پر ریڈ کارپٹ کو زینت بخشی۔۔

    ہالی ووڈ کےممتازہدایت کارووڈی ایلن عام طورپربھیڑبھاڑسےدوررہتے ہیں تاہم نیو یارک میں اپنی نئی فلم میجک ان دی مون لائٹ کے پریمیئر کے موقع پروہ خود بھی موجود تھے۔

    ووڈی ایلن نے نہ صرف یہ کہ تقریب میں شرکت کی بلکہ انہوں نے ریڈ کارپٹ پرپوزبھی دیئے۔

    یہ رومانٹک کامیڈی انیس سو بیس کی دھائی کی کہانی پر مبنی ہے،امریکہ میں میجک ان دی مون لائٹ اس ماہ کی پچیس تاریخ کو ریلیز کی جا رہی ہے۔